جماعت اسلامی کے تحت ”جینے دو کراچی مارچ“ کی تیاریاں عروج پر، تاجروں کی مکمل حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہلِ کراچی کی جان و مال کے تحفظ، جینے کے بنیادی حق اور شہری مسائل کے حل کے لیے یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر سہ پہر 3 بجے منعقد ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی جینے دو کراچی مارچ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ مارچ میں شہر بھر سے عوام، تاجر، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔
مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعہ کے روز شہر بھر کی سینکڑوں مساجد کے باہر اور اہم عوامی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے اور شہریوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی۔ کراچی کے تاجروں نے بھی ”جینے دو کراچی مارچ“ کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ”جینے دو کراچی مارچ و عوامی رابطہ مہم“ کے سلسلے میں ضلع شرقی کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔ انہوں نے سانحہ گل پلازہ میں شہید حافظ انس عمران کی بلوچ کالونی میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور ادارہ نور حق میں منعقدہ ”جینے دو کراچی تاجر کنونشن“ سے بھی خصوصی خطاب کیا۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ عوامی جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی حکمرانوں سے جینے کا حق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اہلِ کراچی کو اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے خود اٹھنا ہوگا۔ جماعت اسلامی اہلِ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کے ساتھ مل کر ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اہلِ کراچی سے اپیل کی کہ وہ یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر بڑی تعداد میں جمع ہو کر حکمرانوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور مزاحمت کی دیوار بن جائیں۔
انہوں نے سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ سندھ اور سابق میئر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کمشنر کی سربراہی میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ قابل قبول نہیں، کیونکہ کمشنر خود بھی جواب دہ ہیں،ڈبل ون ڈبل ٹو، فائر بریگیڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سول ڈیفنس اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔
تاجر کنونشن میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے ایک قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ گل پلازہ کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو سزا دی جائے، نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے، متاثرہ ہر تاجر کو 10 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، دو سال کے بجائے چھ ماہ میں مارکیٹ تعمیر کی جائے، 1200 دکانوں کے ملازمین کے معاوضے کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے۔
مختلف تاجر رہنماؤں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ”جینے دو کراچی مارچ“ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب خاموش رہنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اور تاجر اپنے وجود، کاروبار اور جینے کے حق کے تحفظ کے لیے یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر نکلیں گے اور اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ جماعت اسلامی کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔