حیدرآباد، سرکاری گندم بلیک میں فروخت ہونیکا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ فوڈ حیدرآباد کے افسران کا اناج منڈی کے پرائیوٹ بروکر سے گٹھ جوڑ رعایتی سرکاری گندم کی اوپن مارکیٹ میں کھلے عام بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف عوام مہنگائی کا اضافی بوجھ برداشت کرنے پر مجبور انتظامیہ خاموش۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ حیدرآباد کے افسران نے بند رولر فلور ملز اور آٹا چکیوں کا سرکاری گندم کوٹہ اناج منڈی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے گندم کے بروکرز سعد اور منا سے مبینہ بھاری رشوت لیکر چالان کا اجرا کیا جنہوں نے اوپن مارکیٹ میں رعایتی سرکاری گندم فی 100 کلو 8000 ہزار میں خرید کر افسران کی ملی بھگت سے 11000 سے 11500 تک بلیک میں فروخت کردی جس کی اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن حیدرآباد نے گزشتہ دنوں ڈی ایف سی آفس حیدرآباد پر چھاپا مارکر ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا جس پر سیکرٹری فوڈ نے ڈی ایف سی فراز عالم کو ان کے عہدے سے معطل کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ذرائع کے مطابق اناج منڈی سے تعلق رکھنے والا بروکر سعد اور منا بڑے پیمانے پر بند رولر فلور ملز اور آٹا چکیوں کا رعایتی سرکاری گندم کوٹہ افسران کی ملی بھگت سے اوپن مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کرکے لاکھوں روپے ناجائز طریقے سے کما رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بروکر سعد اورنا کو محکمہ فوڈ حیدرآباد کے افسران کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے اس تمام صورتحال پر محکمہ خوراک کے افسران اور انتظامیہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی جس کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلیک میں فروخت سرکاری گندم کے افسران
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔