سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 41دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 41دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کی گئیں، دہشتگردوں کو 2کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں کارروائی کےد وران 11دہشتگرد مارے گئے جبکہ ہرنائی میں بھارتی سپانسرڈ 30دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،دہشتگردوں کے خلاف 29جنوری کو کارروائیاں کی گئیں،ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔
آلو کی گرتی قیمتیں، کاشتکار پریشان ، گھاٹے کی وجہ سے نئی فصل لگانا بھی نا ممکن ہو گیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق دہشتگردوں کے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔