سربراہ تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے نہ کوئی ہمدردی ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی حمایت، کیونکہ ظلم کے ساتھ ہمدردی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بعض حکمران طبقوں میں امریکہ کی خوشنودی اور لالچ پائی جاتی ہے، مگر عوامی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کو ظالمانہ قوتوں کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ ای پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو یہ اقدام صرف ایران پر حملہ نہیں ہوگا بلکہ پوری دنیا میں ایک وسیع محاذِ جنگ کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ‌ای محض ایران کی کوئی سیاسی یا قومی شخصیت نہیں، بلکہ اُمتِ اسلام کی علامت، تشخص اور وحدت کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ان پر حملہ دراصل اسلام کیخلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی قوم غزہ کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑی رہی، اسی طرح ایران کی حمایت میں بھی کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے نہ کوئی ہمدردی ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی حمایت، کیونکہ ظلم کے ساتھ ہمدردی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بعض حکمران طبقوں میں امریکہ کی خوشنودی اور لالچ پائی جاتی ہے، مگر عوامی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کو ظالمانہ قوتوں کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 11 فروری کو پورے پاکستان میں ملک گیر سطح پر امریکہ اور اسرائیل مخالف مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں عوام بھرپور شرکت کر کے حق کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک سیاسی موقف نہیں بلکہ ایک ایمانی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے، اور پاکستانی قوم اپنی حسینی غیرت کے ساتھ ہمیشہ حق کا ساتھ دیتی رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکہ اور اسرائیل میں امریکہ انہوں نے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ نے “جبری مشقت سے متعلق خدشات کے پیش نظر” پاکستان، بھارت، چین اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق ان برآمدی محصولات (ٹیرف) کی شرح 10 فیصد سے لے کر 12.5 فیصد تک ہوگی اور یہ جمعہ یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

Today, Ambassador Greer is taking action, at President Trump’s direction, under Section 301 of the Trade Act of 1974 by imposing tariffs on 60 trading partners for their failure to adopt and effectively enforce a prohibition on the importation of goods produced with forced labor.…

— United States Trade Representative (@USTradeRep) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جبری مشقت کے خلاف قوانین طویل عرصے سے نافذ ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی طرز کے اقدامات کریں۔

یہ نئے محصولات اس عالمی ڈیوٹی کی جگہ لیں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں عائد کی گئی تھی اور جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے فروری میں بعض ٹیرف مسترد کیے جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے متبادل قانونی راستوں کے ذریعے نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

امریکہ کے تجارتی نمائندوں کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جبکہ چین سمیت دیگر 38 ممالک پر 12.5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے لیے ٹیرف کی مجموعی شرح 10 سے 12.5 فیصد کے درمیان رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ان اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزاد تجارتی معاہدوں کے منافی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اسٹیل اور ایلومینیم جیسے شعبہ جاتی ٹیرف پہلے سے نافذ ہیں اور ان پر نئے اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ توانائی اور کھاد سمیت بعض اشیا کو استثنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد نے بھی جبری مشقت سے متعلق تحقیقات پر امریکی حکام کو تفصیلی جوابات جمع کرائے ہیں، بلکہ حالیہ تجارتی مذاکرات سے ایک روز قبل بھی مزید وضاحتیں فراہم کی تھیں۔

مزید پڑھیں۔ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران