بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے، بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ کراچی ایئرپورٹ آمد پر بنگلادیشی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ پرواز ڈھاکا سے براہ راست کراچی پہنچی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں۔ ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا، کراچی ایئر پورٹ پر بنگلادیش کی پہلی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع