Al Qamar Online:
2026-07-23@23:32:29 GMT

پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئی تاریخ رقم  

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئی تاریخ رقم  

پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، 14 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے آج سے  بحال ہوجائیں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 14 سال بعد بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج  ڈھاکہ سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ 

اس حوالے سے کراچی میں ائیرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کو شیڈول موصول ہوگیا ہے، رات 8 بجے بیمان بنگلادیش ایئرلائن ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ 

بیمان ایئر کی پرواز BG-341 تین گھنٹے کا فضائی سفر طے کرنے کے بعد رات 11 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرے گی۔

کراچی ائیرپورٹ پر بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آمد پر خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے فضائی راستے کی بحالی دونوں ملکوں کے لیے اہم ہیں۔ 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیمان ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی پہلے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بیمان ائیرلائن ہفتہ وار 2 پروازیں کراچی ڈھاکہ کے درمیان چلائی جائیں گی۔ 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار