کراچی کے حالات اور مسائل پر جاری سیاسی کشمکش کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بلال عباس قادری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے،اگر اس شہر کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے، حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کو مل بیٹھ کر کراچی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع پالیسی بنانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے حالات اور مسائل پر جاری سیاسی کشمکش کو فوری طور پر روکنا ہوگا، عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہر قائد اس وقت بدترین مسائل کی لپیٹ میں ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، ٹوٹی سڑکیں، پانی و بجلی کی قلت، کچرے کے ڈھیر اور بدامنی جیسے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مگر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل موجودہ حکمرانوں کو ہی نکالنا ہے، اقتدار ذمہ داری کا نام ہے، صرف بیانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے،اگر اس شہر کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے، حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کو مل بیٹھ کر کراچی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع پالیسی بنانا ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔