آئی ایم ایف پاکستان کے عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہے، شاداب رضا نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ کراچی کی حالت زار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک صدی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کرپشن کا راج ہے، آئی ایم ایف سخت شزائط پر قرضے دے کر پاکستان کے عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہے، آئی ایم ایف کے قرضے کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں اور غریبوں پر قرضوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ملک کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرکے روزگارعام کرنے کے موقع فراہم کئے جائیں۔ اپنے بیان میں شادا نقشبندی نے کہا کہ عوام کو جب تک سستا راشن اور صحت و انصاف فراہم نہیں ہوگا، گڈ گورننس نہیں ہو سکتی،حکمران طبقہ غریب عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے آئینی فرض ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئین و جمہوریت اور اخلاقیات کی پاسداری کرینگے تو ملک سے غربت جلد ختم ہوجائیگی۔
شاباد نقشبندی نے کہا کہ کراچی شہر کچرے کا ڈھیر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج کا نظام ناقص ہو چکا ہے، صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری ہمیشہ سے ایک سنگین مسئلہ رہا ہے، کرپشن کے خاتمے کے دعوے تو کئے جاتے ہیں، مگر عملی اقدامات نہیں کئے گئے، کرپشن کی روک تھام کیلئے نیب جیسے ادارے بنائے گئے، مگر وہ سیاست کی نظر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سود اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے حکمرانوں کو میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگیں، ملک کی معاشی پالیسیوں میں بیرونی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرکے قرضوں سے ملک وقوم کو نجات دلائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔