کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
جسمانی تلاشی اور سامان کی تلاشی کے دوران سونے کے زیورات اور کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سونے کے زیورات، کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز پر مشتمل 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کا سامان ضبط کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پاکستان کسٹمز کی جانب سے 1185 گرام سونے کے زیورات اور کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز کی برآمد کرکے تحویل میں کرلیے گئے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران پاکستان کسٹمز کے اسپیشل پروفائلنگ سیل (ایس پی ایس) نے پروفائلنگ اور شبہ کی بنیاد پر امریکا سے اتحاد ایئرلائن کے ذریعے آنے والے ایک مسافر کو گرین چینل سے ریڈ چینل کی جانب منتقل کیا۔
اسکیننگ مشین کے ذریعے مسافر کے سامان میں کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز، بیگز اور سونے کے زیورات کی موجودگی ظاہر ہوئی، مسافر کو جانچ کے کاوٴنٹر پر منتقل کیا گیا، جہاں اس کی جسمانی تلاشی اور سامان کی تلاشی کے دوران سونے کے زیورات اور کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز برآمد ہوئے۔ سونے کے زیورات کی جانچ اور قیمت کے تعین کیلئے جیولر کو طلب کیا گیا، جس نے سونے کے زیورات کی تصدیق کی اور ان کا وزن تقریباً 1185 گرام بتایا، برآمد شدہ سامان کو تحویل میں کر لیا گیا اور کسٹمز ایکٹ 1969ء کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 58 ملین پاکستانی روپے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس سونے کے زیورات
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔