لاہور:  حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بسنت کے موقع پر ایک محفوظ، پرامن اور منظم ثقافتی میلے کے انعقاد کیلئے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت جامع اقدامات کا اعلان کردیا۔پتنگ بازی کے سامان کی ممکنہ مہنگی اور غیر قانونی خرید و فروخت کے خدشے کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ضلع لاہور اور صوبہ پنجاب کی حدود سے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی اجازت صرف مخصوص شرائط کے تحت دی جائے گی، جبکہ یہ سہولت صرف رجسٹرڈ تاجروں تک محدود ہوگی.

اس مقصد کیلئے ای بز (e-Biz) پورٹل کے ذریعے آن لائن ٹرانسپورٹیشن پرمٹ کے اجراء کی جدید سہولت متعارف کرائی گئی ہے .تاکہ تاجر برادری کو قانونی اور شفاف طریقے سے اجازت نامے حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ضلعی انتظامیہ اور رجسٹرڈ تاجروں کے مابین مکمل تعاون، قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا گیا ہے.شہر بھر میں صرف ڈپٹی کمشنر کی منظور شدہ کمرشل جگہوں پر ہی کاروبار اور سٹوریج کی اجازت ہوگی جبکہ محکمہ داخلہ کے ایس او پیز اور دفعہ 144 کے مؤثر نفاذ سے حکومتی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت صرف منظور شدہ مقامات پر ہی سامان ذخیرہ کرنے کی اجازت ہوگی، رجسٹرڈ تاجروں کو ممنوعہ سامان کی عدم موجودگی کا بیانِ حلفی جمع کروانا لازم ہوگا جبکہ دوسرے اضلاع سے سامان لانے کیلئے پیشگی ٹرانسپورٹیشن اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پتنگوں پر مذہبی، سیاسی، شخصی یا ملکی پرچم سے متعلق کسی بھی قسم کی تصاویر کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، دورانِ ترسیل اور گوداموں میں انسپکشن کیلئے تشکیل دی گئی ٹیموں سے مکمل تعاون لازم ہوگا جبکہ دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے شہریوں کیلئے محفوظ اور پرامن تفریح کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانونی دائرہ کار میں رہنے والے رجسٹرڈ تاجروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ای بز پورٹل کا بنیادی مقصد اجازت ناموں کے حصول کے عمل کو آسان اور شفاف بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ممنوعہ سامان کی خرید و فروخت روکنے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے اور ثقافتی سرگرمیوں کے دوران مذہبی و سماجی اقدار کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. حکومتِ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر لاہور ضلعی انتظامیہ رجسٹرڈ تاجروں

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ