City 42:
2026-07-24@05:20:53 GMT

ضلع لاہورکی حدودسےباہرسےپتنگیں وسامان لانےکی مشروط اجازت

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

سٹی42: ضلعی انتظامیہ لاہور نے بسنت کے دوران شہر میں پتنگوں اور متعلقہ سامان کی قلت کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون لاہور سے پتنگیں اور ڈور لانے کے لیے مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹیشن پرمٹ کا نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے دوسرے اضلاع سے سامان لایا جا سکے گا۔

پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار: 
لائسنس یافتہ ٹریڈرز ای-بیز پورٹل کے ذریعے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ صرف رجسٹرڈ تاجروں کو ہی کاروبار کی مشروط اور قانونی اجازت دی جائے گی۔پرمٹ میں پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی مقدار اور تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگی۔گاڑی کا نمبر، ماڈل اور ڈرائیور کی تفصیلات بھی پرمٹ میں شامل کرنا ہوں گی اور ایک پرمٹ صرف ایک بار سامان منگوانے کے لیے کارآمد ہوگا۔
پرمٹ کے اجراء کے فوائد: 
بیرون لاہور سے پتنگیں منگوانے سے طلب و رسد میں توازن پیدا ہوگا۔اس سے نرخوں میں استحکام بھی ممکن ہوگا اور پتنگوں کی قلت کا مسئلہ کم ہوگا۔

 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ