16سے18سال کےبچوں کومشروط موٹرسائیکل چلانےکی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سٹی42 ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق 16 سے 18 سال کے بچوں کو مشروط طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد لائسنس یا پرمٹ کا اجرا شروع کیا جائے گا۔
پرمٹ حاصل کرنے کے لیے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہوگی اور بی فارم کے ساتھ والد/گارڈین کی اجازت کا اسٹیٹمنٹ پیپر بھی جمع کروانا ہوگا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ 16 سے 18 سال کے بچوں کو 150 سی سی سے اوپر والی بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح الیکٹرک بائیکس بھی ایک محدود حد سے اوپر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پرمٹ ہولڈر کا پرمٹ 18 سال کی عمر مکمل ہوتے ہی منسوخ کردیا جائے گا اور اس کے بعد نئے لائسنس کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔