بچوں کی بیماریوں پر 2روزہ قومی کانفرنس کل سے کراچی میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بچوں کی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے دوروزہ قومی کانفرنس 31 جنوری کو شروع ہوگی جس میں مختلف ماہراطفال خطاب کریں گے۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام یہ کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں ماہرامراض اطفال پروفیسر غفار بلو، پروفیسر ایم اے عارف، پروفیسر جمال رضا، پروفیسر وسیم جمالوی سمیت دیگر ماہرین بچوں کے امراض اور اس کے علاج میں ہوئی جدید پیش رفت کے حوالے سے اہم تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔کانفرنس کا مقصد بچوں کی صحت میں اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا ہے جب کہ ماہرین بچوں کی بیماریوں کی روک تھام پر اپنے تجاویزات پیش کریں گے۔کانفرنس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن سمیت غذائی قلت کے حوالے سے سیشن منعقد کیے جایں گے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.