وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنماؤں کو  بانی پی ٹی آئی کے  چیک اپ  کے حوالے سے   اطلاع  دی  گئی تھی   لیکن ان میں سے اسپتال کوئی نہیں پہنچا۔

وزیر  مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو  بانی پی ٹی آئی کے  چیک اپ  کے حوالےسے  بتایا گیا تھا لیکن ان میں سے کسی نے اسپتال جانے کی  زحمت نہیں کی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے، اُن کی صحت کوایشو بنا کر  تحریک انصاف والے سیاسی چورن بیچنے کی  کوشش کر رہے ہیں جس میں یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

 بیرسٹر عقیل  نے بتایا کہ بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ اڈیالہ میں چیک اپ کے لیے آلات نہیں تھے اس لیے پمز لے گئے، بانی کی جان کو خطرے کی کوئی صورتحال نہیں تھی۔

اُن کے مطابق بانی نے خود کہا کہ وہ علاج کے لیے تیار ہیں، رضا مندی سے ہی یہ علاج  کیا گیا، صحت کے حوالےسے  کوئی ایسی غیر معمولی صورتحال نہیں تھی کہ  اہلخانہ کا آگاہ کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بانی کو دانت، کاندھے  اور دیگر تکالیف بھی ہوچکی ہیں۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی  قیادت کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی والے اپنی سیاسی  کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، انہیں اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات کے بعد یہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے آئے ہیں۔ وزیر مملکت   قانون و انصاف بیرسٹر عقیل  نے کہا کہ انہوں  نے واضح کیا کہ ہم نے یہ  کبھی نہیں کہا کہ تیراہ میں ملٹری آپریشن کرنا ہے ،فلورآف دی ہاوس  اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ کے پی نے جھوٹ بولا۔

مزید پڑھیں

حکومت نے عمران خان کو پمز اسپتال لے جانے کی تصدیق کردی

سنجیدہ اور سیاسی ڈائیلاگ میں واحد رکاوٹ بانی پی ٹی آئی ہیں، وزیر مملکت

انہوں  نے کہا  کہ پی ٹی آئی  نے  تیراہ میں  14 ہزار لوگ رجسٹر کیے لیکن  ان میں سے 6 ہزار ڈمی لوگوں کو رجسٹرڈ کیا  تاکہ آئندہ کے  8 فروری  کے احتجاج کے  لیے انہیں استعمال کیا جا سکے، پی ٹی آئی نے  ڈمی لوگ  سسٹم میں رجسٹرڈ کیے تاکہ مختص فنڈز ہڑپ کر لیے جائیں اور رقم اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں۔

انہوں  نے کہا کہ 90 ہزار کی آبادی ہے اور صرف دو نادرا کے سینٹر قائم کیے گئے ،  ہم سے مزید سینٹرز کی  رجسٹریشن  مانگی گئی تھی۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ  رپورٹ کے مطابق 14 ہزار لوگوں کو رجسٹر کیا گیا جس میں  6 ہزار لوگوں کا  تعلق  تیراہ سے  نہیں ہے،  وہ وہاں کے رہائشی ہی نہیں ہیں ، یہ 6 ہزار لوگ تو  کوالیفائی ہی نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وزیر اعلیٰ آن بورڈ نہیں تھے تو  پیسے کس لیے دیے؟ ان کی اپنی کابینہ نے رقوم مختص کیں، اس قسم کو سیاسی مقاصد کے استعمال پر لگانے کی  اجازت نہیں دی جا سکتی۔

’انہوں  نے اپنے  آنے والے8 فروری  احتجاج  کے پیش نظر   اس حوالےسے  ڈمی  6 ہزار کارکنان رجسٹر کیے  تاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے  اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر سکیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ  ستمبر 2025 میں  جرگے کا اہتمام کیا گیا جس کا ڈی  سی نے خط لکھا تھا، صوبے کی کابینہ نے فیصلہ  کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، اب ان کی کارستانیاں عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔ ۔۔  فلورآف دی ہاؤس  اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ کے پی نے جھوٹ بولا۔  

وزیرمملکت نے کہا کہ وفاق  پر الزام تراشیاں  شرمناک ہیں ۔ بیرسٹر عقیل   نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیکورٹی  کے معاملے  ہمارے ساتھ انگیجمنٹ ہو اور یہ انٹیلی جنس آپریشنز میں حائل نہ ہوں، یہ اتوار کو جرگہ  بلانے جا رہے ہیں، ضرور بلائیں۔ ہم تو کہتے ہیں کہ  وفاق کے ساتھ جو کوارڈینیشن  ہے وہ ضرور ہو۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا