کشمیری شال فروشوں، تاجروں، مزدوروں اور بیرون ریاست کشمیری طلباء پر لگاتار جان لیوا حملے ہورہے ہیں اور یہ حملے زیادہ تر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چند برسوں کے دوران بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں اور گزشتہ دو برس کے دوران ایسے تقریباً 70 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ 2025ء میں صرف 40 معملات سامنے آئے ہیں ۔جبکہ 2026ء کے پہلے ماہ جنوری میں ہی 7 معاملات سامنے آئے۔ جن میں صرف 2 ایف آئی آر ہی درج کئے گئے ہیں۔ ایسے میں کشمیری شال فروشوں، تاجروں، مزدوروں اور بیرون ریاست کشمیری طلباء پر لگاتار جان لیوا حملے ہورہے ہیں اور یہ حملے زیادہ تر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں کئے جارہے ہیں۔

بدقستمی سے گزشتہ دو برسوں کے دوران تقریباً 70 فیصد معملات سامنے آئے ہیں جن میں سے صرف 10 معاملات میں باضابط طور ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ جبکہ بیشتر معاملات میں رسمی کارروائیاں عمل میں لاکر ملوثین کو تھانوں میں بلا کر چھوڑ دیا گیا۔ جموں کشمیر سٹوڈنس ایسوسی ایشن کے قومی کنونئیر ناصر کھوہامی کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران 70 واقعات بیرون ریاستوں میں کشمیریوں کے ساتھ پیش آئے اور یہ جانے لیوا حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اب ایسا کوئی بھی ہفتہ نہیں گزرتا ہے جس میں فلاح ریاست میں فلاح طلب علم، شال فروش یا فلاح تاجر کے ساتھ مارپیٹ کئے جانے کی کوئی خبر سننے کو نہ ملتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان واقعات میں ملوثین کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو مستقبل میں ایسے واقعات پیش آنے میں روک لگائی جاسکتی تھی لیکن تشویشناک امر یہ ہے کہ پولیس تھانوں میں ایسے شر پنسد عناصر جو ملک میں مذہب کی بنیاد پر نفرت اور امن میں بگاڑ پیدا کرنے کی سوچ رکھتے ہیں کو رسمی طور پر بلا کر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے اور کوئی بھی چھان بین یا پوچھ گچھ عمل میں نہیں لائی جاتی یے جس کی وجہ سے مذکورہ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہوجاتے ہیں۔

جموں کشمیر میں سٹوڈنس ایسوسی ایشن کے مطابق صرف رواں ماہ جنوری میں 7 واقعات پیش آئے ہیں جو زیادہ تشویش کے باعث ہیں کیونکہ اتنے کم وقت میں اس قدر کشمیریوں کے ساتھ بیرون ریاستوں میں پیش آنا کسی منظم مہم کا حصہ الگ رہا ہے۔ تاہم انہوں نے ناصر کھوہامی نے کہا کہ اب تک تیار کی گئی رپورٹ میں یہ صاف نظر آرہا ہے کہ ملک کی بیرون جگہوں کی 99 فیصد آبادی ایسے عناصر کے خلاف ہیں اور وہ نفرت کے اس رجحان کی سرے سے ہی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2026ء میں اتراکھنڈ ،ہماچل پردیش اور ہریانہ وغیرہ میں 7 مقامات پر کشمیری شال فروشوں یا مزدورں اور کئی طالب علموں کی بے وجہ مار پیٹ کی گئی۔ ادھر بیرون ریاستوں میں کشمیریوں کے ساتھ اکثریت آبادی کی جانب سے رکھا جارہا ہے نارواں سلوک او مارپیٹ پیٹ کے بڑھتے واقعات پر نہ صرف سیاسی اور سماجی بلکہ مذہبی تنظیموں نے بھی بےحد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرز عمل کو روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں کشمیری سردیوں کے مہینوں میں ایمانداری سے روزی کمانے کے لیے مختلف ریاستوں کا سفر کرتے ہیں اور ایسے کمزور لوگوں کو نشانہ بنانا فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: برسوں کے دوران ریاستوں میں ہیں اور کے ساتھ

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک