2025-09-18@18:05:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1360

«تجارتی تعلقات کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے ہو تے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت میں اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف کی جانب سے تجارتی مراکز میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف نے اعلان کیا کہ حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تمام تجارتی مراکز کی لائٹس بند کر دی جائیں۔ قبل ازیں بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مکمل بلیک آؤٹ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔حکم نامے میں کہا...
    فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر ایئر فورس کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ آئی ایس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی قیادت نے ایک بار پھر جعلی مظلومیت کا بیانیہ اپنایا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کہا جا رہا ہے رافیل طیارے بہت اچھے ہیں مگر بھارتی پائلٹس نکمے نکلے ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات 10 بجے انٹیلی جنس مل گئی تھی کہ بھارت کچھ کرے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام...
    سٹی 42: بھارتی جارحیت،عام شہریوں کونشانہ بنانےکےبعدریٹائرڈفوجیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے ریٹائرڈصوبیدار ،جوانوں نےخدمات ملک وقوم کے دفاع کیلئےپیش کرناشروع کردیں،ریٹائرصوبیدارمیجر کاکہنا تھا کہ بزدل بھارتی فوج کوسبق سکھانےکیلئےحاضرسروس بھائیوں کیساتھ کھڑےہیں ،اطلاع دےدی ہےکہ چندمنٹوں میں پہنچ کربارڈرپرلڑنےکیلئےتیارہوجائیں گے،ریٹائرڈ فوجی نے بتایا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران کیساتھ دگنی تعداد میں جے سی اوز اور جوان لڑنے کو تیار ہیں ،  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
    وفاقی حکومت نے سونے سمیت قیمتی دھاتوں، زیورات اور جواہرات کی درآمد و برآمد سے متعلق ایس آر او 760(I)/2013، جسے ”Import and Export of Precious Metals, Jewelry and Gemstones Order, 2013“ کہا جاتا ہے، کو 60 دنوں کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔بدھ کو جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’وفاقی حکومتہ قیمتی دھاتوں، زیورات اور جواہرات کی درآمد و برآمد کا آرڈر 2013 فوری طور پر 60 دنوں کے لیے معطل کر رہی ہے۔‘ ایس آر او 760 (I)/2013 کے تحت پاکستان میں سونے، چاندی، پلاٹینم جیسی قیمتی دھاتوں، جواہرات اور زیورات کی درآمد و برآمد کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے ضوابط، طریقۂ کار اور شرائط طے کی گئی تھیں۔قانون کے...
    پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب shahbaz sharif WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں...
    چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے متعدد مقامات پر کیے گئے انڈین حملوں کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتا رہے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اِن اموات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد...
    حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل کردی۔ رپورٹ کے مطابق قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد کا حکم 60 دن کے لیے معطل کردیا گیا،    SRO 760(I)/2013 کی معطلی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت فیصلہ کیا گیا، قیمتی اشیاء کی تجارت پر 60 دن کی پابندی عائد کی گئی۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے۔(جاری ہے) ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز، جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، دشمن عناصر غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی، ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ...
      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی...
    دوحہ‘ نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بند کمرہ اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یو این سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی مندوب نے بھارت کی...
    آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز) پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں “غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔” بیان میں کہا گیا کہ...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے 'آپریشن سندور' کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں "غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔" بیان میں کہا گیا کہ کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اہداف کا انتخاب "احتیاط اور برداشت" کے ساتھ کیا گیا۔ بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کا سرعام پردہ فاش کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی پر دہشت گرد حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات چھپانے سے متعلق کھل کر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے منگل کے روز مودی کے خوفناک پلان سے متعلق کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے ہی خفیہ معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے یہ معلومات سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیراعظم مودی...
    اسلام آباد:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بندہ کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں کہی جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے  سمیت بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے۔ امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی...
    سٹی42:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنےبھارتی عزائم اور حقائق سے آگاہ کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیاگیا۔ عاصم افتخار نےبھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا بھارتی اقدامات سے خطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،خطے کے ممالک کےساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سلامتی کےدفاع کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوناچاہیے،تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیر70سال گزرنے کے باوجود حل طلب ہے۔
    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے پیوٹن اور مودی کی بات ہوئی، روس نے بھارت کی حمایت کردی ہے جبکہ کریمیلن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسی کوئی بات نہیں۔ جس سے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان مخالف موقف اپناتے ہوئے بھارت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم کریملن کے سرکاری بیان میں ایسی کوئی بات شامل نہیں، جس سے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ولادیمیر پیوٹن نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے واقعے کو ”بربریت پر مبنی دہشتگردی“ قرار دیتے ہوئے مجرموں کو انصاف...
      سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جس دوران وزیراعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم نے واقعےکی اعلیٰ سطح شفاف،غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کوشمولیت کی دعوت دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو، برطانیہ،پاک بھارت سے دوستانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور طویل عرصے سے موجود ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے تجویز دی کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے۔وزیر جام کمال خان نے زور دیا کہ جاپان کو پاکستان کی برآمدات میں فوری اضافہ ضروری ہے، کیونکہ یہ عرصہ دراز سے جمود کا شکار ہیں اور درآمدات کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔مالی سال 2023-24 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان...
    — فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے تیار کردہ 16 نکاتی قومی ایجنڈا جیو نیوز کو موصول ہوگیا۔   محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تیار ہونے والے تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے قومی ایجنڈے میں موجودہ حکومت کے خاتمے سمیت نئے الیکشن اور آئینی ڈھانچے کی تفصیلات شامل ہیں۔تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے 16 نکاتی ایجنڈے کی تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے 2024ء کے انتخابات کو مکمل مسترد کرتے ہوئے آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیارتحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیار کر لیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 16 نکاتی قومی ایجنڈے میں موجودہ حکومت کے خاتمے سمیت نئے الیکشن اور آئینی ڈھانچے کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ اپوزیشن نے 2024ءکے انتخابات کو مکمل مسترد کرتے ہوئے آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے ایجنڈے میںبنیادی آئینی حقوق کے نفاذ ، پیکا ایکٹ اور آزادی اظہارِ پر تمام قدغنوں کو مسترد اور26ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے.(جاری ہے) ایجنڈے میں کہا گیا کہ اپوزیشن پرامن احتجاج اور سیاست کی اجازت کا مطالبہ کرتی ہے، اپوزیشن موجودہ حکمرانوں کی قانون سازی کو مکمل طور پر...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا جس میں پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دے گا۔ پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا، پاکستان خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔ پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے  سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ ژئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی.(جاری ہے) اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے آصف زرداری نے مشکل...
    —فائل فوٹو پاکستان نے خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بند کمرہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست کرنے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس سے متعلق قواعد اور ضابطے کی کارروائی اور عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی مشن میں سفیر اور عملہ دستاویزی تقاضوں اور عملی اقدامات میں مصروف ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور عملے کے سلامتی کونسل کے رکن ملکوں سے رابطے کرہے ہیں،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت کے 2 جہازگرائے اور پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا لہٰذا بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام سچویشن روم سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ ریسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2019 میں بھارت کے2جہازگرائے، پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا،بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے اس دورے میں مکمل سہولت فراہم کی گئی۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیا جاتا رہا ہے۔ مزید پڑھیں:  چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق آج بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں بھارت بارہا پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے،دورے کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کے ذریعے بے نقاب کرنا تھا تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کس حد تک بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذکورہ دورے میں سہولت فراہم کی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ علاقائی کشیدگی، خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں، حکومت پاکستان نے قومی سلامتی سے متعلق اہم ان کیمرہ سیشن منعقد کیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں موجودہ صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی قائدین کو افواج پاکستان کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا...
    سٹی42:  بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی، سرحدوں پر سٹینڈ آف اور پاکستان کے خلاف مسلسل غیر منصفانہ اقدامات، بین الاقوامی انڈس واٹرز ٹریٹی کی کھلی خلاف ورزیوں کے  12 دن کے بعد پاکستان نے آخر کار سکیورٹی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانے  کا فیصلہ کر لیا۔  نیویارک میں پاکستان کے نمائندہ کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلوانے کے لے انتظامات کرنے کی ہدایات بھیج دی گئیں۔  اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا دفتر...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا،بین الاقوامی سطح پر بھارتی جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا۔ روسی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کوپاکستان کیساتھ معاملات بات چیت کےذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ، اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کیساتھ معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں۔ سوئٹزرلینڈ نے بھی پاکستان کی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، اسکالر تنوی مدن کا کہنا ہے کہ روس نے دو بار ایک دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر مسائل حل نہ کرسکا،روس کی مثال بھارت کو بتاتی ہے کہ پاکستان کیساتھ...
    پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، سلامتی کونسل کو بتایا جائے گا کہ بھارتی اقدامات خطے کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمّد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا پاکستان خصوصی طور پر سندھ...
    فوٹو فائل پاکستان نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرے گا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔ پہلگام واقعے کی تحقیقات میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
      اسلام آباد: پاکستان نےباضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا اور پاکستان پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرے گا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے جارحانہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کی امن...
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، اور نوجوان حکومت سے سوالات کررہے ہیں۔ مودی سرکار کی ناکامی پر بھارتی نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں مودی نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن بھارتی نوجوان نے کہاکہ نوجوانوں اور کسانوں سے کیے گئے وعدے آج بھی تشنۂ تکمیل ہیں، مودی نے 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر آج بھارتی نوجوان بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک...
    — فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ پیشرفت اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے فیصلے کو مسترد کیا۔ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگوامریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔  یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی، کوئی خط، پارسل بھی وصول نہيں کرے گا بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اتوار کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ہفتہ کی شب جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ سکیورٹی تناؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو ملک کی دفاعی تیاریوں، سفارتی کوششوں، اور ریاست کے مؤقف کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا...
    وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گرانڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اس موقع پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مقف سے آگاہ کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال میں...
    بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگا دی، کوئی خط اور پارسل بھی بھارت وصول نہيں کرے گا۔ بھارتی وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے کسی بھی طرح کے سامان کی براہِ راست یا کسی اور ملک کے راستے امپورٹ کرنے پر پابندی ہوگی، پاکستان سے کسی ضروری سامان کی درآمد کا استثنیٰ بھارتی حکومت سے مشروط ہوگا۔ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا جائے گا، وزارت اطلاعاتوزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن...
    وزیرِاعظم شہباز شریف  اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے  کیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر  نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر الزامات لگا کر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہے، ترکیہ کا کردار خوش آئند ہوگا۔ دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب...
    پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے جانے کا سلسلہ تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہو گئے ہیں، جن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا بلکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ ان کی اس واضح اور مؤثر مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکام نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 مئی کو ہوگی۔2 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز 2 رکنی بینچ کے روبرو دلائل دیں گے۔
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی خفیہ دستاویز لیک ہونے پر مودی سرکار نے حواس باختہ ہوکر بھارتی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی بھارتی افواج کے لیے ہزیمت کا باعث بن گئی، مودی حکومت کی جانب سے ایک کے بعد ایک اعلیٰ و سینیئر افسران کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو برطرفی کے بعد اندیمان نکوبار المعروف کالا پانی بھیج دیا گیا، ڈی ایس رانا کے تبادلے کی بڑ ی وجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جڑی ’را‘ دستیاویز ہے، یہ دستاویز کچھ روز قبل منظر...
    فیصل آباد(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔ جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔ جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار...
    جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کا اناڑی پن دنیا کے سامنے آگیا، بھارتی فضائیہ کی اترپردیش میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ کی پاکستان ایئرفورس کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فضائیہ نے جنگ کی صورت میں متبادل رن وے کے طور پر طیارہ ایکسپریس وے پراترنے کی مشق کی لیکن اناڑی پائلٹ ناکام رہا۔ اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا اناڑی پائلٹ ایکسپریس وے پر سخوئی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا اور سڑک کو چھونے سے قبل ہی طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی جرنیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اشتعال انگیز دھمکی ملی تو وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت، حذیفہ رحمان کا ردعمل بجلی بن کر گرا۔ جذبات پر قابو پانا مشکل ہوا، اور انہوں نے بھارتی جرنیل، وزیر، اور اینکر کو تنِ تنہا چاروں شانے چت کر دیا۔ حذیفہ رحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا: پاکستان کا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ترین بلکہ دنیا کا سب سے مؤثر دفاعی نظام ہے۔ اگر للکارا گیا تو چار گھنٹوں میں دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرا سکتا ہے! بھارتی وزیر اور جرنیل، جو پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے، حذیفہ رحمان کی باتیں سن کر بھیگی بلی بن گئے۔ بھارت کو واضح پیغام...
    سپریم کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی عمران اور شیرافضل مروت کی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کرتے ہوے رجسٹرار آفس کو درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے، نتائج میں تاخیری وجوہات بھی جاری جسٹس امین الدین خان سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان اور شیرافضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شیرافضل مروت نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ انتظامی سائیڈ پر جوڈیشل اعتراضات کا کوئی...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی...
    پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں تعلیم اور صحت وہ شعبے ہیں جن پر نہ صرف عوام کی فلاح کا دارومدار ہوتا ہے بلکہ قومی ترقی کا راستہ بھی انہی ستونوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ ماضی میں بدقسمتی سے ان دونوں شعبوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے، لیکن موجودہ حکومت نے ان شعبوں کی بہتری کے لئے جو اصلاحات متعارف کروائیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ ان اصلاحات نے نہ صرف اداروں کی ساخت کو بہتر بنایا بلکہ عوام کو بھی براہِ راست سہولتیں پہنچانے کا آغاز کیا ہے۔ یہ درست ہے کہ چیلنجز اب بھی موجود ہیں، لیکن جس سنجیدگی سے ان مسائل کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، وہ ایک امید...
    پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ایک شرمناک اور جانبدارانہ فیصلے میں پہلگام حملے کی عدالتی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی ادارے نہ صرف سچ چھپانا چاہتے ہیں بلکہ اپنی ہی عوام کو گمراہ کر کے اصل مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔پہلگام کے علاقے بائیسران ویلی میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد جان سے گئے۔ بھارتی حکومت نے اس حملے کا الزام حسبِ روایت پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن جب درخواست گزار نے اس حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل سے ٹیلیفون پر رابط کیا ہے کورین وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے انڈیا کی بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم اور یکطرفہ اقدامات، خصوصاً سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا.(جاری ہے) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوگئی، دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عمل درآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا، دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے۔دستاویز کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا تھا، جب کہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام ہے،ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کر تی ہوں،محنت کش اللہ کا دوست اور ہم اللہ تعالی کے دوست کی قدر کرتے ہیں،جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،لیک ہونیوالی   خفیہ دستاویز ات  میں چونکا دینے والے  انکشافات  سامنے آ ئے ہیں ۔ ذرائع نے  انکشاف کیا کہ""رادستاویز " کے مطابق  اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا،میڈیا کے اثاثوں کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ پر متحرک کیا جائے گا، ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز  تعینات کیے جائیں گے ، حملے کے 2ے 4گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے۔دھندلی ویڈیوز کی مدد سے...
    وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ، پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات مسترد، غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔دہشت گردی...
    فائل فوٹو۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے کانفرنس کل ہو گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے، 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، امید ہے کہ یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔یکم مئی کو یوم...
    کوئٹہ: پہلگام واقعے اور بھارت کی آبی جارحیت سمیت پاکستان مخالف مہم جوئی پر بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پہلگام واقعے کے حوالے سے زرین مگسی نے قرارداد پیش کی، جس میں پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کے الزام کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ قرارداد میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت گئی جبکہ کشمیر عوام کے حقوق کی مکمل حمایتک ا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مجید بادینی نے کہا کہ اگر...
    اسلام آباد: سینئر صحافی نجم سیٹھی نے حالیہ کشیدگی پر بھارتی صحافی کے الزامات پر انہیں لاجواب کردیا اور کہا کہ پانی بند کرنے پر پاکستان واقعی ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت ہیں تو عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں۔ یہ بات انہوں نے سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ بھارتی صحافی نے نجم سیٹھی سے استفسار کیا کہ کیا پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا یہ بھارت پر ایک الزام ہے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ اس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ ہی تھا بھارت کے چند طاقتور اور خفیہ عناصر اس میں ملوث ہیں، اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کی...
    مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48سیاحتی مقامات کو بند کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز سرینگر(سب نیوز) مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکس بند کر دیے ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کرکے فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے متعدد کشمیری بھارت چھوڑ کرسری نگر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، ہریانہ اور ہماچل میں 2 ہزار کشمیری گھروں...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ آج اگر بانی سے ملاقات ہوتی تو ان سے انڈیا کے ساتھ پیدا تناؤ پر بات کرتا، عمران خان نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، دشمن کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستانی میڈیا پر پابندی سے انڈیا کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ داہگل پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے، عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، لارجر بنچ اور سنگل بینچز کے آرڈر موجود ہیں لیکن...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن مگر ملنے کے لیے آنے والوں کو پولیس نے روک لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو گورکھپور ناکے پر روک لیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے آگے جانے سے منع کردیا۔ عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیابانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔ پشاور ہائی کورٹ: الیکشن کمیشن فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری دلائل سننے کے بعد عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتی ہے، پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے میں اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ جمع نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک ہی نظام میں لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام میں پیش رفت اور کراچی میں قائم موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔یاد رہے گزشتہ روز...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
    سٹی42:  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے  لئے منظور کرا لئے ہیں۔   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔ اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا ہوگا، امید تو یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف کے...
    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر وجے ودتیوار نے پہلگام فالس فلیگ پر مودی سرکار کے سامنے سخت سوالات اٹھا لیے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر وجے ودتیوار نے پہلگام فالس فلیگ پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کانگریس رہنما نے مودی سرکار کے سامنے سخت سوالات رکھ دیئے۔ رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہیئے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ پہلگام میں 27 لوگوں کی جان گئی۔ تمہاری سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟۔ اور حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے۔ اس وقت تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟ وجے ودتیوار نے کہا کہ یہاں بر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، جبکہ پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ اس کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ان دونوں ممالک کو ہی نقصانات اٹھانا پڑیں گے، لیکن بھارت کو اس ساری صورتحال کے سبب کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ بھارت کی تجارت کتنی متاثر ہوگی؟ معاشی تجزیہ کار راجا کامران نے بتایا...
    پاک بھارت تنازع ، حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور، مشاورت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور شروع کردیا جس کے لیے اعلی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ اگست 2022سے خالی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی کے لیے اعلی سطح پر مشاورت جاری ہے، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن وزیراعظم کے ماتحت کام کررہا...
    سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کا حوصلہ توڑا جا سکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی...
    بھارت نے بھی اسرائیل کی روش اختیار کرلی، مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز سرینگر(سب نیوز) بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔کشمیر...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی تحقیقات پر اعتبار نہیں، غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کل ہی بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، بھارت نے کچھ بھی کیا اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کی تحقیقات پر اعتبار نہیں، غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو 3 اطراف سے گھیر کر نشانہ بنایا، 54 دہشت گرد مارے گئے، حالیہ دنوں میں کسی بھی آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی بحری بیڑے  کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔ پنجات میں پی ٹی آئی حکومت میں      ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں واضح رہے کہ...
    کراچی میں گزشتہ رات سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ سمیرعالم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالب علم تھا اور کام سے سائٹ ایریا آیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے عزیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین کے مطابق دونوں افراد کل کسی کام سے حب چوکی سے سائٹ ایریا آ رہے تھے، جب یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے...