2025-10-25@07:12:43 GMT
تلاش کی گنتی: 24776
«سادہ لباس افراد نے»:
(نئی خبر)
میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین سمیت کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں رہنا چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کام کر رہا ہے اور تمام آپریشنز کو لائیو مانیٹر کیا جاتا ہے، روٹس اور مسافروں کی مانیٹرنگ ہوتی ہے، جبکہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان کے 200 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ امام الحق 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود 85 اور سعود شکیل 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل...
ویب ڈیسک : افغان طالبان کی جارحیت اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد طورخم بارڈر آج 9ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور سبزیاں برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ سٹون، خشک اور تازہ پھل درآمد کیے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یومیہ 85 کروڑ روپے کی دو طرفہ تجارت ہوتی ہے۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم...
پشاور: دیر لوئر میں سوزوکی پک اَپ کے گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلو رباط درہ میں سوزوکی پک اَپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔ حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسر جانب، دیر لوئے کے علاقے مسیکنی میں اسکول وین بھی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 طلباء زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جب کہ کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ کسٹمز ذرائع نے کہا کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا، سرحد پر کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹایا گیا تھا۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔ افغان سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی طرف بھی سیکڑوں کی تعداد میں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ گئے ہیں، انہیں بھی اطلاع ملی ہے کہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کے دوران درج مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت کی جانب سے عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر 23 اکتوبر کودلائل طلب کر لیے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اکتوبر 2025ء) القاعدہ سے وابستہ مختلف گروہ، بالخصوص اسلام اور مسلمانوں کی حمایت گروپ (جے این آئی ایم) اور اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے حملےاب تقریباً پورے مالی اور برکینا فاسو تک پھیل چکے ہیں اور مغربی نائیجر سے لے کر نائجیریا اور سینیگال کی سرحد تک سرگرم ہیں۔ حالیہ برسوں میں اپنے حملوں کا دائرہ دوگنا کر دیا ہے اور اب وہ اسپین کے رقبے سے دو گنا زیادہ علاقے میں سرگرم ہیں۔ یہ نتیجہ اے ایف پی کے چھ سالہ مطالعے سے اخذ کیا گیا ہے، جو اے سی ایل ای ڈی کے فراہم کردہ ریکارڈز پر مبنی ہے ۔ یہ ایک آزاد تنظیم ہے جو دنیا بھر میں مسلح...
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔ سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ سعودی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس امر کی عکاسی ہے کہ؛ بین الاقوامی برادری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی; مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ...
کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہوگئی ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔حالیہ کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پاک افغان بارڈر تنائو کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز چین پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، وزارت خارجہ بیجنگ (سب نیوز) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق درخواست پر پولیس کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مغوی افسر کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے ورنہ سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر اہلیہ نے انہیں فون پر بتایا...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان متفق ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے، دونوں ممالک دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی برسوں سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کررہی ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کر کے دم...
مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا،دونوں ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، معاہدہ طے پانے پرقطراورترکیہ کے شکرگزار ہیں ،خواجہ آصف مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، دونوں فریقوں نے دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی،قطری وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مذاکرات کی میزبانی ریاستِ...
پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے،ردعمل دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستانی عوام نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے، افغانیوں نے پہلے پاکستان کیخلاف بلااشتعال جارحیت کی، پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔شہریوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو عوام اور افواج منہ توڑ جواب دیں گے، پہلے بھارت کو بھی...
لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ ایسے جرائم پیشہ افراد...
کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے مدرسے میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہا پاکستانی فوج کیخلاف جہاد جائز ہے،گرفتار نعمت اللہ کا بیان افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے گرفتار خودکش بمبار نے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔گرفتار خودکش بمبار نے ہوشربا انکشافات کر کے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے اور ثابت ہوا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔دہشتگردی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کرنے والا خودکش بمبار نعمت اللہ جس کو جنوبی وزیرستان میں ایف سی ساؤتھ نے...
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند، طالبان حکومت انڈیا کی ہمدرد نہ بنے حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگانا چاہتی ہے،طلباء سے خطاب جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ...
ماضی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’موہرہ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے وطن میں کام کو ترجیح دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ مدیحہ شاہ، جو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں، حال ہی میں معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے شو میں مہمان بنیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم موہرہ میں کام کرنے کی...
جونیئر گریڈ افسر بی پی ایس۔18کے عہدے پر بطور ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی تعینات میرٹ اور عدالتی فیصلے نظر انداز، ، توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی)میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا معاملہ نہایت سنگین اور تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے واضح احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ امراض قلب کراچی ڈاکٹر طاہر صغیر نے ایک جونیئر گریڈ افسر کو بی پی ایس۔18کے عہدے پر بطور ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی طور پر تعینات کیا ہے حالانکہ یہ عہدہ ایک سینئر افسر کے لیے مختص ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی کا یہ اقدام اختیارات کے صریح...
گلبرگ پولیس کی موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی،2ملزمان گرفتار،80کلوگوشت برآمد ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی ہاؤسز اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی میں مردار گوشت فراہمی کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ مردار گوشت فراہمی کے نیٹ ورک کے خلاف گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت ذخیرہ کیا جا رہا تھا جس پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی ریلوے پھاٹک کے قریب فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں کی گئی جہاں سے 80 کلو ناقص...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت...
پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں...
جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے نادرا اہلکاروں سے مل کر دیگر شہریوں کے فیملی ٹری کا حصہ بن کر شناختی کارڈ جاری کروا رکھے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی پرمٹ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو بھی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے کوائف کی تصدیق شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے مقیم متعدد افغان پاکستان کے قومی شناختی کارڈ...
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے اطراف میں واقع شہر رکھنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز رکھنی کے قریب زیرِ زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم زلزلے کے جھٹکے بارکھان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ رکھنی، ڈھاڈر اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے فوری بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گھروں...
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا، امن اور اچھے تعلقات کی امید ہے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ...
پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ امن معاہدہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے قطر اور ترکیہ کی ثالثی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خواجہ آصف نے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے واقعات نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان براہِ راست جھڑپ کی صورت اختیار کرلی تھی،...
غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے دار امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے میکانزم کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ معاہدہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ مملکت ہمیشہ اس بات کی خواہاں رہی ہے کہ امن و سلامتی قائم ہو تاکہ پاکستان اور افغانستان کے برادر عوام کے لیے استحکام اور خوش حالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت پیش...
آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سابق پاکستانی کھلاڑی عامر الٰہی کو اگر اس فہرست میں شمار کیا جائے، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، تو آصف تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔ پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم 2009 میں رکھا تھا، لیکن اُس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔ آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت...
راولپنڈی (صغیر چوہدری )ایم پی اے نعیم اعجاز اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا نعیم اعجاز اور اسکے بھائی ندیم اعجاز ودیگر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چونترہ کے علاقے سہال میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ کرکے ایک حسنین نامی قتل اور دو کو زخمی کیا ہے۔ ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز انکے بھائیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف مقتول کے بھائی سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم وغیرہ کی دفعات شامل ہیں وسیم اعجاز ،علی عمران ،رمان عمران، وحید وغیرہ سمیت دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے...
تھانہ چونترہ کے علاقے سہال میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص قتل اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی اور سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز، ان کے بھائیوں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور اعانت جرم سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں وسیم اعجاز، علی عمران، رمان عمران، وحید اور دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔۔۔
دوحہ میں قطر اور ترکی کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا جس کا مقصد ایک دوسرے کے خلاف حملوں کا خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس پیشرفت پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک نے ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی بھی جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ وزیرِ دفاع...
غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے،20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کردیا-بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین کے مطابق 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،،، واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں،،،،،رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا،لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں،،، 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان واپسی کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں...
دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن ٹیم میں شامل ہیں۔ آصف آفریدی کا...
ہانگ کانگ میں ترکش کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس سے طیارے کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ صبح 3:50 پر اس وقت پیش آیا جب بوئنگ 747 ماڈل کا طیارہ رن وے 07ایل پر لینڈ کر رہا تھا۔ طیارہ اچانک بائیں طرف پھسلا اور سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا گیا، جو ایئرپورٹ کے قریب رن وے کے گرد معمول کے گشت پر تھی۔ گاڑی میں موجود دونوں سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، ایک کی موت موقع پر اور دوسرے کی اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔ اس حادثے میں طیارے کے چار رکنی عملے کو بچا لیا گیا، اور طیارہ جزوی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر الٰہی، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، اگر انہیں بھی اس فہرست میں شمار کیا جائے تو آصف آفریدی تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔آصف آفریدی کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2009 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع...
این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 32 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ کپتان شان مسعود نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں فاسٹ بولر حسن علی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ آصف...
بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری،...
برسلز ( نیوزڈیسک) 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔ بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان،...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔ پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ حالیہ کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر تناؤ کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، پاک افغان بارڈر پر...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان نے تیسرا اسپنر بھی شامل کرلیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں pak vs south africa پاکستان ٹیسٹ جنوبی افریقہ
راولپنڈی: پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر...
برسلز: یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق، ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے ساتھ باضابطہ معاہدہ نہ ہونے...
بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز برسلز:(آئی پی ایس) یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق، ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ،...
وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ملے گی۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو 40 سال سے فتنہ اور دہشتگردی پھیلا رہے تھے ان کا بھی پچھلے دنوں ناطقہ بند کر دیا، ان کو بھی سبق سیکھا دیا کہ تمہارے ملک سے پاکستان میں دہشتگرد داخل نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف ان کا کہنا تھا کہ اگر تم نے دہشتگردی روکنے کا انتظام نہیں کیا تو تمہاری ٹھکائی ایسے ہی ہوگی جس طرح ایک رات میں...
ویب ڈیسک :کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلوگوشت برآمدکیا اور چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، باراتیوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک معصوم بچہ جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ خان پور کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب باراتیوں کی بس کی بریک فیل ہوگئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو کھائی میں گرنے سے بچانے کی کوشش میں اسے پہاڑی سے ٹکرا دیا، مگر ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ بعد ازاں اسپتال میں مزید دو خواتین چل بسیں۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے...
پشاور ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیئے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر اور کل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔ کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول کی پیداوار میں 6 سے 12 لاکھ ٹن تک کمی...
ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا۔ محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق بوئنگ 747-481 طیارہ رن وے سے باہر نکلتے ہوئے باڑ سے ٹکرا گیا اور ایک پیٹرولنگ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سمندر میں جا پہنچا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک طیارہ حادثے میں چاروں عملے کے ارکان زندہ بچ گئے جنہیں امدادی کارروائیوں کے دوران بحفاظت نکال لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایمریٹس کی پرواز EK9788 تھی جو دبئی سے ہانگ کانگ پہنچی تھی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے لینڈنگ کے دوران حادثے...
مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ چند ہفتوں کے بعد حکومت تبدیل ہو گی اور وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی جبکہ گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت نون لیگ کی ہو گی۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان‘ ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرا دیا گیا۔ ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کر کے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہو گی۔ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دیدی گئی۔ بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھا کر 120 روز کر دیا گیا۔ مخصوص اشیاء کی فہرست کو ختم کر دیا گیا۔ اس کو عام ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈرز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکنزم کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنایا...
یہ تو سب نے سن لیا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا۔ خواجہ آصف نے ملا یعقوب کو شکست فاش دی۔ قطر اور ترکیہ ضامن بنے۔ معاہدے کی شقوں پر عمل نہ ہونے کی صورت میں دونوں فریق سہ ماہی جائزہ لیں گے۔ یہ وعدہ کیا گیا کہ افغانستان سے اب دراندازی نہیں ہوگی، مہاجرین کے ساتھ بھی نرمی اختیار کی جائے گی۔ میڈیا کو بھی آگ بھڑکانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اب تجارت کے راستے بھی کھل جائیں گے۔ اطراف کے عوام خوشحالی کا منہ دیکھیں گے۔ جنگ و جدل بند ہوگا اور دہشتگردی کو شکست دی جائے گی۔ معاہدے کی سب شقیں خوش آئند ہیں، لیکن بنیادی سوال یہی ہے کہ...
اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایس پی سٹی کی قیادت میں کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں مزاحمت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیے: کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس پولیس کی بھاری نفری نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی تقاضے...
اسلام آباد، کراچی (نوائے وقت رپورٹ، کامرس رپورٹر) ڈھوک لاس اسلام آباد میں پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کیا۔ افغان باشندوں اور مقامی افراد نے مزاحمت کی جس میں ایس ایچ او اور خاتون کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ نے دو غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔کراچی میں آپریشن کے پانچواں روز 1200 سے زائد مکان مسمار کر دیئے گئے۔
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ان تمام علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستانی اور افغان عوام امن و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم...
پشاور (بیورورپورٹ )پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آٹھویں روز بھی بند رہی ، ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔جس سے دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا برآمد کرتا ہے، جبکہ افغانستان سے پاکستان کو کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ سرحدی علاقے میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ اوسطا 85 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے،...
پاک افغان معاہدہ: دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ کہنے والوں کا ٹی ٹی پی کی حمایت ترک کرنے کا وعدہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوگیا جس میں طالبان نے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان مخالف عناصر کی حمایت نہیں کریں گے۔ ’دوسرے لفظوں میں طالبان حکومت نے تحریکِ طالبان پاکستان کی سرپرستی کو تسلیم کیا۔‘ معاہدے پر پاکستان کے دوست ممالک جیسا کہ قطر، ترکیہ، عمان اور چین نے مبارکباد دی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ وہ طالبان حکومت کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی تعریف ایک طرف اِس چیز کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں کہ...
HONG KONG: ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعے میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف کے افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امارات کی پرواز EK9788 جو ایک بوئنگ 747-481 طیارہ تھا اور ترک کارگو ایئرلائن "ایئر ACT" کی ملکیت تھی، دبئی سے ہانگ کانگ پہنچ رہی تھی۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے شمالی رن وے پر لینڈنگ کے دوران ایک گراؤنڈ گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار سمندر میں گر گئے جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس اور عوامی نشریاتی ادارے کے مطابق...
اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بری امام میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے آپریشن کیا، جس کے دوران 17 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے مزاحمت کی کوشش بھی کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو قابو میں کر لیا۔ گرفتار کیے گئے تمام افراد کے پاس قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ملک بدر (ڈیپورٹ) کیا جائے گا۔ پولیس حکام...
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) قطر کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے 'بارڈر' کا حوالہ ہٹا دیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اپنے سرکاری بیان کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان "سرحد" کا حوالہ ہٹا دیا گیا ہے، جس نے سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے اختتام کے بعد شائع ہونے والے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جنگ بندی "دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے"، تاہم تقریباً 18 گھنٹے بعد جاری کردہ ایک نظرثانی...
قطر اور ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔دوسری جانب ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خطے میں استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی فوری بند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-15 نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) صوبائی وزیرِ صحت و پاپولیشن ویلفیئر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر صحت کی سہولیات میں بہتری کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی صحت کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت میں بہتری لانے، اسپتالوں کی نگرانی مضبوط بنانے اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کا تفصیلی دورہ کریں اور صحت کی مجموعی صورتحال سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-14 خیرپور (جسارت نیوز ) 2022 میں ہونے والی برسات میں کیا جانے والا سروئے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی متاثرہ سینکڑوں افراد چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر افسران کی بے حسی افسران کی جانب سے رشوت لینے کا جنون متاثرہ خاندان بد دعائیں دینے لگے درجنوں دیہات سرسوں کے رحم وکرم پر سرسوں میں کرہشن کے خدشات ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اس سلسلے میں کنگری صوبو دیرو گمبٹ ٹھری میرواہ اور خیرپور میں 2022 میں ہونے والی تباہ کن برسات میں جانی ومالی نقصانات کا سروئے سرسوں نامی تنظیم نے کیا تھا خیرپور میں مختیار کار تپیداروں نے منظور نظر افراد کے لاکھوں روپے منظور کرائے جو کھاتے پیتے گھرانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-13 خیرپور( نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے 13 سے 19 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم آگاہی اجلاس سچل سرمست ہال، ڈپٹی کمشنر آفس خیرپور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے کی۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل، ٹاؤن، میونسپل اداروں کے منتخب نمائندگان، سیکریٹریز، سی ایم اوز، ٹی ایم اوز، ٹی ایچ اوز، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پولیو مہم کو مؤثر، کامیاب اور مربوط بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا اور ذمہ دار افسران کو واضح ہدایات دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن علاقوں میں پولیو انکاری کیسز موجود ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-11 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزرے ہفتے کو کہا ہے کہ طالبان رجیم ان پراکسیز کو لگام ڈالے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیز پاکستان کے اندر گھنائونے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں ہفتے متعدد سرحدی جھڑپوں کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔ اس دوران دونوں اطراف درجنوں افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ 15 اکتوبر کی شام دونوں ملکوں کے درمیان 48 گھنٹے کے سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں جمعے (17 اکتوبر) کی شام مزید 48 گھنٹے تاک توسیع کر دی گئی، جو اب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک برقرار رہے گی۔ ہمارے ملک میں ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سارہ ملالی مارچ 2026 میں باضابطہ طور پر چرچ آف انگلینڈ کی قیادت سنبھالنے والی پہلی خاتون رہنما بن جائیں گی۔ افریقہ اور ایشیا کے قدامت پسند اینگلیکن کلیساؤں کے ایک گروپ نے اس تقرری پر تنقید کی ہے۔سارہ ملالی کو کینٹربری کی نئی آرچ بشپ نامزد کر دیا گیا، جس سے وہ چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون سربراہ بن گئی ہیں۔انگلینڈ کی سابق چیف نرسنگ آفیسر سارہ ملالی کی آئندہ چند ماہ میں ایک قانونی تقریب کے ذریعے چرچ آف انگلینڈ کی اعلیٰ ترین بشپ کے طور پر تصدیق کر دی جائے گی۔اپنی تقرری کی تصدیق کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملالی نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک ‘’’بڑی ذمہ داری‘‘ ہے، تاہم وہ ’’خدا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم افغان کیمپ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ چار دنوں کے دوران افغان باشندوں کے خالی کیے گئے سیکڑوں مکانات مسمار کر دیے ہیں۔ضلع غربی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے اب تک تقریباً 1200 مکانات گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 ہزار سے زائد افغان باشندے پہلے ہی اقوام متحدہ کے اس نامزد کردہ کیمپ کو چھوڑ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رہا اور توقع ہے کہ یہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے افسران کے خلاف حکومت سندھ حرکت میں آگئی۔پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم نہ کرنے والے 42افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں تین دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 42 افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم کیے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔اپنی غیرحاضری...
نوے کے عشرے میں جب ہم نے عملی صحافت کا آغاز کیا تو وطنِ عزیز کی صحافت، سیاست اور ادب میں ابھی دائیں اور بائیں بازُو کے واضح نشانات موجود تھے ۔ بایاں بازُو اگرچہ ٹانواں ٹانواں باقی رہ گیا تھا، لیکن اپنے تشخص اور پہچان کے ساتھ موجود تھا ۔ ملک کے چاروں صوبوں میں بائیں بازُو کے کئی اخبارات و جرائد اپنی منفرد پھبن کے ساتھ موجود تھے۔80ء کے عشرے میں مگر دو ایسے واقعات نے جنم لیا جنھوں نے ہمارے ہاں بائیں بازُو کی موجودگی کو نہائت مدہم کر دیا۔ اور یہ تھے ایران میں مذہبی انقلاب کا برپا ہونا اور پاکستان میں جنرل ضیاء الحق کی آمریت !جنرل ضیاء کے گیارہ سال استبدادی دَور نے پاکستان...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے، جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طے شدہ نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی ایک وقتی اطمینان کا باعث ضرور بنی ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک ناپائیدار سکون ہے جو ایک آتش فشاں کے دہانے پرکھڑا ہے۔ مسئلے کی جڑیں اس سے کہیں گہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے دوحا مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دوحا میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ ایکس پر بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحدوں پر تجارت معطل ہونے سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 12 اکتوبر سے تمام سرحدوں پر دوطرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اربوں روپے مالیت کی درآمدات اور برآمدات سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہو گئی ہے، سرحد کے دونوں طرف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاکستان سے چاول، سیمنٹ ، ادویات، طبی آلات اور کپڑا تازہ پھلوں سمیت دیگراشیا جبکہ افغانستان سے کوئلہ ، تازہ پھل، سوپ سٹون، سبزیاں ، خشک پھل سمیت دیگر سامان پاکستان امپورٹ کیا جاتا ہے۔ تجارتی گزرگاہیں بند ہونے سے دونوں ممالک کو اربوں روپے مالیت کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی
اسلام آباد — پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیاء کے تبادلے پر مبنی تجارت (بارٹر ٹریڈ) کے لیےنیا اور زیادہ لچکدار فریم ورک متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنانا اور کاروباری طبقے کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بارٹر ٹریڈ میکنزم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت اب برآمد سے پہلے درآمد کی شرط لازمی نہیں رہی، بلکہ ایک ساتھ درآمد و برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نجی شعبے کو بارٹر ٹریڈ کے لیے کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور لین دین کے تصفیے کی مدت بھی90 دن سے بڑھا...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف عوامی مفاد اور اپنے لیے عزت مانگتے ہیں، یہ وہ جماعت نہیں جو ہر روز اتحاد توڑنے کی بات کرے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذمہ دارانہ سیاست کی ہے اور کبھی اتحاد توڑنے...
مالاکنڈ میں’’بنو قابل‘‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ ان کے ہاتھ میں علم کی شمع دیں گے تاکہ وہ ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ٹی تعلیم کو مکمل طور پر مفت کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تقریباً پچاس لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کا ذمہ دار کون ہے اور حکومت اس معاملے پر کیوں خاموش ہے؟ حافظ نعیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے...