2025-07-08@14:31:46 GMT
تلاش کی گنتی: 2717

«پولینڈ کے»:

(نئی خبر)
    لاہور: پولیس کے سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ تھانے میں ایک ماں نے بیٹے کی بدتمیزی کے خلاف درخواست جمع کرائی جس پر پولیس فوری بیٹے کو تھانہ لے آئی۔ ایس ایچ او مصری شاہ نے ماں اور بیٹے کے درمیان باہمی گفتگو کروائی اور ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے بیٹے کو سلاخوں کو پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور پولیس سے بیٹے کو چھوڑنے کی درخواست کردی۔ خاتون نے پولیس سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں میں اسے معاف کرتی ہوں جس پر مصری شاہ پولیس کی جانب سے بیٹے کو سمجھایا...
    — فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی راولپنڈی میں داہگل ناکے پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔علی محمد خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا رکن ہوں، آپ کے پاس روکنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے ایس ایچ او سے کہا کہ ہمارے خلاف پنجاب حکومت کا کوئی آرڈر دکھائیں، آپ کس قانون کے تحت ہمیں روک رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ کیا آئی جی پنجاب یا سیکریٹری داخلہ نے آپ کو ہمیں روکنے کا حکم دیا ہے۔
    ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپر مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مسعود چوک مویشی منڈی کے قریب تیزرفتار ڈمپررجسٹریشن نمبر ٹی اے این 591 نے مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔ حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ ایس ایچ او سرجان ٹاؤں محمد علی شاہ نے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار...
    عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کے خرید وفروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، کوئی خریدار تو کوئی بیچنے والے لیکن جس وقت سب کی نظریں اس وقت قربانی کے جانوروں کے گرد گھوم رہی ہیں، ایسے میں کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ سہیل احمد مشوری کی عدالت میں ایک درخواست جمع ہوتی ہے جس میں خاتون مدعی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرتی ہیں۔ درخواست گزار بسمہ زوجہ آصف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او انور مہراج اور تھانہ مومن آباد کے دیگر اہلکار بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئے، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، فرنیچر توڑا اور 10 بکرے، ایک ٹی وی، تقریباً 6 تولے سونا اور...
    لندن: برطانوی دارالحکومت کے علاقے برینٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے برٹش پاکستانی خاندان کے افراد کے نام لندن پولیس نے جاری کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 43 سالہ نصرت عثمان، ان کی 15 سالہ بیٹی مریم میکائیل، 8 سالہ بیٹا موسیٰ عثمان اور 4 سالہ بیٹا رئیس عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک طور پر یہ پورا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھا اور مقامی کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گھر مکمل طور پر تباہ...
    چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
    راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ملزم واقعے کے بعد اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت عنائیت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی کی والدہ آسیہ کوثر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس کا شوہر حسن اقبال آٹھ سال قبل دوسری شادی کے بندھن میں بندھا، اور ان کے چار بچے ہیں۔ مزید پڑھیں: شقی القلب...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو اور شہری کے درمیان فائرنگ کے مقابلے کی زد میں چار سالہ بچی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈاکو راج کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی کلو چوک کے قریب شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے افسران کی ناقص کارکردگی کو شدید...
    پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا ساتھ پی پی نے صوبے بھر کے کارکنوں کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی، متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے...
    پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن مورو میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر اور ٹرک جلانے کے حقائق سامنے لے آئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے  مظاہرین کے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور آگ لگانے کی ویڈیوز چلا دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ 20 مئی کو احتجاج میں نقاب پوش مظاہرین اور غیر مقامی افراد بھی شامل تھے جو کسی اور زبان میں بات کر رہے تھے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی، نقاب پوش مظاہرین نے کیمیکل کے ذریعے لنجار ہاؤس کو آگ لگائی، کیمیکل ایسا تھا کہ دیواروں کو بھی آگ لگ گئی۔شرجیل میمن نے کہا کہ کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کے...
    حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کدیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے، کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ ہر سال...
    — اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بدو ملہی کے علاقے میں پیش آیا، ملزم کے خلاف مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق بہنوئی کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے جس پر اس کی بہن سے بہنوئی کا جھگڑا رہتا تھا، بہنوئی اکثر اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا۔  کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتلکراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ متن کے مطابق گزشتہ روز بھی بہنوئی...
    کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
    جناح ہاؤس حملہ—فائل فوٹو عدالت عظمیٰ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔جسٹس ہاشم نے استفسار کیا کہ ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟ جواب میں وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی پی ٹی آئی رہنما...
    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد  کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے  رہائی کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کرزخمی کرنے کاالزام ہے،دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے،شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دو افراد ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے...
    امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا، اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے...
    فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او  فیصل ٹاون افضال روف  نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
    ڈھاکا: بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے دوران سرکاری عہدے داروں پر حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کے الزامات میں خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، مقدمے میں ڈھاکا پولیس کمشنر سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر گزشتہ برس اگست میں احتجاج کرنے والے طلبا پر کریک ڈاؤن کے دوران قتل میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے بتایا کہ چار پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ باقی چار کے خلاف عدم موجودگی میں کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "جرائم کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور انصاف ہوگا"۔...
    بہار(اوصاف نیوز)بھارتی ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج میں شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب دولہے کو ڈانسر گروپ اغوا کر کے فرار ہوگیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ جمعے کی رات دیگھوا ڈوبولی گاؤں میں روایتی پرفارمنس کے دوران پیش آیا، پرفارمنس ختم کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ دولہا سونو کمار شرما رسومات مکمل کرنے کے بعد دیگر سرگرمیوں میں مصروف تھا کہ اسی دوران مہمانوں نے اصرار کیا کہ ڈانسر اپنی پرفارمنس جاری رکھیں جبکہ گروپ مقررہ وقت پر رخصت ہونا چاہتا تھا۔ اس پر مہمانوں اور ڈانسر گروپ کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی جس سے مسکان نامی رقاصہ زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واپسی پر مسکان اپنے...
    پشاور: غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد  کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے...
    کراچی: شہر قائد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان تین مبینہ مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں سے دو ڈاکو زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف پہلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہوا جہاں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پارٹی نے سائیٹ بی تھانے کی حدود، شیر شاہ پل ڈالڈا کمپنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ مقابلے میں 26 سالہ بلال ولد نور اسلام...
     بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف خصوصی عدالت نے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈھاکا کی عدالت نے گز 5 اگست 2024 کو 6 مظاہرین کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے،ان الزامات پر 4 پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ 4 کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد مقدمے کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ شروع ہوچکا ہے، یقین ہے ملزمان کے جرائم ثابت ہوں گے اور انہیں سزا ملے گی۔...
    —فائل فوٹو قومی انسدادِ پولیو مہم سے قبل خیبر پختون خوا کے حساس اضلاع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق کرک، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 2 کلاشنکوفیں، 10 پستول، 4 رائفلز، 1 ری پیٹر برآمد ہوا۔سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران ہینڈ گرینیڈ، سیکڑوں کارتوس، 8 کلو چرس اور آدھا کلو آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا، آئی جی...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس ڈکیتی اور بزرگ شہری کی موت کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچے تھے، جس نے بزرگ شہری کو ڈراپ کر کے پانی مانگا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بائیک رائیڈر گرمی اور پیاس کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے گھر والوں پر اسلحہ تان لیا۔اہلِ علاقہ کے مطابق بائیک رائیڈر ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیوارت لے اڑا۔اہلِ علاقے کے مطابق بزرگ شہری ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع...
    پنجاب کے ضلع پتوکی میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد قتل کیے گئے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتول محمد ذوالفقار نے ملزم اقبال کو سود پر رقم دے رکھی تھی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سود سے تنگ آکر قتل کیا۔ پولیس نے کہا کہ پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی۔ پتوکی پولیس کے مطابق ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ ڈی...
    ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سرگرم ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 52 گاڑیوں ٹریفک خلاف ورزی پر بند کر دی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 740 موٹر سائیکلز اور 312 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کالے شیشے استعمال کرنے والی 98 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 114 ڈرائیورز کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر 3 ہزار 315 جبکہ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 384 گاڑیوں  کے...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں جائیداد کے نتازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ خلیل الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا۔ سعید آباد پولیس کے...
    فائل فوٹو گھوٹکی کے علاقے کھمبڑا سے ڈاکوؤں نے شہری کو اغواء کر لیا، ڈاکو مغوی کے گھر سے طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ 10 تھانوں کی نفری کا کچےمیں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، لٹھانی، ماچھی میرانی گینگ کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ شدید فائرنگ جاری ہے، ڈاکوؤں کے 10 ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر...
    —فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے  اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان نے لوٹ مار کی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی، ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے کسی متاثرہ شخص نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔
    کراچی: وزیرداخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ چرمِ قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے تمام اقدامات کو غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔  رینج، زونز اور اضلاع کی سطح پر عیدالاضحیٰ 2025 کا کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیادوں پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں، تنظیموں، دینی مدارس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروائی جائے۔ چرمِ قربانی جمع کرنے اور...
    لاہور: راجن پور پولیس نے تین دن قبل  تاوان کیلئے اغوا 2 مغویوں کو ڈاکوؤں سے باحفاظت بازیاب کرالیا۔ پنجاب پولیس نے ڈی پی اور فاروق امجد کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو...
    کراچی: شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔...
    رحیم یار خان: پنجاب پولیس کو رحیم یار خان کے کچہ علاقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں 25 لاکھ روپے ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد سنگین جرائم بشمول پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ حکومتِ پنجاب نے مذکورہ ڈاکو کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بین الاضلاعی خطرناک...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر...
    بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اخبار کے مقامی نمائندے لطیف بلوچ کو قتل کر دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں روزنامہ ’انتخاب‘ کے نمائندے لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بلوچستان یونین...
    شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی...
    رحیم یار خان: پنجاب پولیس نے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی اور 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خطرناک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خطرناک ڈاکو کے سر کی 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی...
    MURREE: گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔ ایف...
    بھارتی پولیس نے ریاست گجرات کے علاقے رن آف کچھ سے طبی رضاکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے رن آف کچھ میں متعدد طبی خدمات ادا کرنے والے رضاکار 28 سالہ سہا دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کردیا۔ گرفتار کیے گئے طبی رضاکار سے تحویل میں لیے گئے فون کو فرانزک تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔ بھاری پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پاکستان کو بھارت کی حساس تنصیبات کی...
    اسلام آباد (آئی این پی )  سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں،اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
    سکردو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)سیروتفریح کے شوق نے نوجوانوں کی جان لے لی،8 روز سے لاپتہ گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، سیاحت کا شوق 4 نوجوانوں کی جان لے گیا،چاروں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،بتایا گیا ہے کہ گجرات کے چار گمشدہ سیاحوں کی گاڑی گلگت سے سکردو جاتے ستک نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کرکھائی میں جا گری تھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کرلیا ہے۔ گاڑی دریا کے کنارے پر موجودہوئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین دوستوں کی لاشیں گاڑی کے اندراورایک نوجوان کی گاڑی کے باہر پڑی ہوئی تھی۔اطلاع ملنے پرریسکیو 1122،عملہ تھانہ ستک اور ٹوریسٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس...
    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو عبدالغفور عرف غفوری کلہ مارا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ صدر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ بندی کے دوران روکنے کی کوشش کی۔ اس پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر...
    لاہور: لین دین کے معاملے پر مسلح افراد نے شہری پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔   شہری شکیل اور ملزمان کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، جس کے باعث ملزمان نے شکیل کو زدوکوب کیا اور اغوا کر کے اُسے سلطان ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں لے گئے۔ اغوا اور تشدد کا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی...
    جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بظاہر ان حملوں کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد کارفرما نظر نہیں آرہا، ملزمہ کی دماغی...
    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران کراچی پولیس کے سابق انٹیلیجنس انچارج جمشید ڈویژن ریٹائرڈ انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔ کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی ان دنوں حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانہ کعبہ میں دوران طواف ایک بیگ ملا تھا۔   انہوں نے بتایا کہ بیگ میں موجود رقم لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر، سعودی ریال اور افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔ عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کارڈ میں دیے گئے ایڈریس پر رابطہ کیا اور ہوٹل جا کر رقم...
    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا، متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع لیہ میں زنا کے ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق...
     ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں  فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
    راولپنڈی: شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ...
    لاہور: پنجاب میں زنا کے  ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ  اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد  کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون،  مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کرعدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا ۔ متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیااورمیڈیکل رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔ ڈی...
    اسلام آباد پولیس کی جانب سے رواں سال مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف بھرپور آپریشن اور کریک ڈاؤن کے باعث وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس نے رواں سال مجموعی طور پر 8,784 ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ اس دوران شہریوں سے لوٹا گیا 81 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈکیتی، راہزنی، چوری اور گاڑی چوری میں ملوث 290 گینگز کے 649 اراکین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 152 مسروقہ گاڑیاں اور 320 موٹر سائیکلیں بھی بازیاب کرکے اصل...
    اسلام آباد: پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پولینڈ کے یوم آئین کے موقع پرپولینڈ کے سفارتخانے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی نے خضدار میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی زندگی، مستقبل اور خوابوں کو کچلنا انسانیت سے ماورا اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ کوئی بھی مقصد اتنے گھناؤنے عمل کو جائز نہیں ٹھہرا سکتا۔ انہوں نے دنیا بھر...
    اسلام آباد میں چکری کے قریب دو گاڑیوں سے 2 ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت اسلام آباد لے جایا جا رہا تھا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مضرِ صحت گوشت تلف کردیا گیا جبکہ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ Post Views: 2
    مشرقی سرحد پر بھارت کی جارحیت اور کشیدگی کے دوران پاک افغان مغربی سرحد پر دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر رواں برس اب تک خیبر پختونخوا میں پولیس پر 154 حملے ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق رواں برس جنوری سے اپریل تک ان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ 10 مئی کے بعد سے کچھ حد تک آنے لگی ہے۔ 5 ماہ میں 153 حملے، 48 شہید کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی جانب سے پولیس کیخلاف حملوں پر مرتب رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پولیس پر مجموعی طور پر 156 حملے ہوئے، جن میں 48 پولیس اہلکار شہید اور 59 زخمی ہوئے، حکام...
    لاہور: عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر پنجاب بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم 230 مویشی منڈیوں پر مجموعی طور پر 4000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے...
    لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش ملزم کی کم عمر بچیوں کے ساتھ زبردستی سرراہ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا...
    راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔  حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جن کی بیرون ملک میں جائیدادیں ہیں اُن کا یہ ٹیسٹ کیا جائے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولی گرافکس ٹسٹ ان تمام افراد کا کرنا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، اس کے علاوہ نواز شریف کا پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو کر دیا تھا،  جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آ کر عمران خان کا پولی...
    — فائل فوٹو  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان 3 دن سے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہا حسب روایت عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھتے، کبھی کھانا کھا رہے ہیں اور کبھی ان کے وکلا نہیں آئے۔اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آج بھی یقین نہیں ہو رہا وہ سزا یافتہ مجرم ہیں، جیل میں قید ہیں، عمران خان جان لیں یہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہے۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموشی اختیار کرنے پر نواز شریف کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ ان تمام افراد کا کرنا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گرافک ٹیسٹ 8 فروری 2024ء کو کیا تھا۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے مشیر...
    بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ جتیندر کمار سنگھ نامی 23 سالہ نوجوان نے 20 مئی کو اداکار سلمان خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جتیندر کو پہلی بار صبح 9:45 بجے کے آس پاس سلمان خان کے باندرہ میں واقع گھر کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سلمان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
    جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پولیس ہیڈکانسٹیبل قدیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مجسٹریٹ کا بھی بیان قلمبند کیا گیا اور سب انسپکٹر ریاض کا جزوی بیان بھی دورانِ سماعت ریکارڈ ہوا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں جی...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ  پیش آیا  ہے، جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی  بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ایک 8 سالہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے) موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فیصل آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں غیرت کے نام پر 23 سالہ شان علی نے اپنی 30 سالہ بہن صوبیہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شبہ تھا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھ کر لئے -
    —فائل فوٹو پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سب رجسٹرار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سرجانی ٹاؤن، وردی میں ملبوس 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتارکراچی سرجانی پولیس نے وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس... محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سب رجسٹرار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش سب رجسٹرار پر الزامات درست قرار پائے گئے۔گرفتار سب رجسٹرار ضلع سوات میں تعینات تھا۔
    اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔  یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔ میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے پھر انکار کردیا، پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔ نجی ٹی وی نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور پولیس کی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کر دیا۔ ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل آنے والی 13 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے مگر انہوں نے ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ عمران خان نے ٹیسٹ نہ کرانے کے حوالے سے اپنا...
    شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن کا لقب دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا...
    ڈی پی او نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران اغواء کار اور گروپ کا سرغنہ مستورہ، ب، سکنہ پاڑہ چمکنی تک رسائی حاصل کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس نے اغواء کاروں کے قبضے سے دو بچیاں بازیاب کرکے سرغنہ سمیت پورا گینگ گرفتار کرلیا، اور بچیاں والدین کے حوالے کردیں۔ ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی 2025ء کو پولیس اسٹیشن صدہ میں مسمی بادشاہ خان سکنہ پراچہ کالونی صدہ نے اطلاع دی کہ ہماری دو کمسن بچیاں بنام سونیا بعمر تین سال اور سجمہ بعمر چار کو نامعلوم افراد نے اغواء کرالیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں...
    پاکستان کے صوبہ سندھ کو گزشتہ 2 ماہ سے شدید احتجاج کا سامنا ہے، کبھی اس احتجاج میں نرمی تو کبھی گرمی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن کسی نہ کسی شکل میں یہ احتجاج جاری ہے، آخر یہ احتجاج ہے کیوں اور ختم کیوں نہیں ہو رہا؟ اس معاملے کا آغاز ہوتا ہے دریائے سندھ سے پنجاب میں 6 کینالز منصوبے سے، جب سے اس منصوبے کا اعلان ہوا تب سے صوبہ سندھ میں بے چینی پائی گئی اور کئی دنوں تک پنجاب اور سندھ کو ملانے والی شاہراہ کو بند رکھا گیا جس سے ٹرانسپورٹرز کے مطابق نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو بلکہ قومی خزنے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا، یہی وجہ تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب...
    — فائل فوٹو پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔  پولیس کے مطابق چک کرتارپور ہٹیاں کا رہائشی نوجوان اللّٰہ یار موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کے بعد راستے میں اسے روکا اور فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ گوجرانوالہ: 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاپولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے اٹھارہ اور بیس سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔  پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اللّٰہ یارکے کزن مختار کی مدعیت میں مقدمہ...
    بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25 مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے ’لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن‘ کا لقب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا...
    بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اکھاڑ دیا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے جہاں ان کا پولیس عملے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کمبے سے نیچے گرگیاجس کے نتیجے میں نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشوں سمیت سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان...
    لاہور: غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور سنٹرل پولیس آفس میں بدھ کو ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جیز سی سی ڈی وقاص الحسن اور عمر فاروق سلامت، سی سی ڈی لاہور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کو دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا،سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے سینئر افسران نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے...
    کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
    فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
    کنڈیارو: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف کالعدم قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، مظاہرین نے وزیر داخلہ کے گھر اور کئی مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے کارکنان نے مورو میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے سڑک کھلوانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے دوران مشتعل افراد نے اطراف میں موجود دکانوں، ہوٹلوں، مال بردار ٹرالوں کو آگ لگائی جبکہ نامعلوم افراد ٹرکوں سے سامان اور غذائی اجناس لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ...
    ویب ڈیسک : نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج کرتےہوئے مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ سندھ  کے گھر کو آگ لگا دی نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پرکینال منصوبے کے خلاف مظاہرین لنجار ہاؤس میں گھس گئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور سامان کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کوبھی جلادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایس...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    اسلام آباد میں ڈکیت گینگ نے کال سینٹر پر دھاوا بول کر دو ملازمین کو اغوا کرکے دو کروڑ تاوان مانگ لیا، پولیس نے مقابلے کے بعد مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے کہا کہ 17 اور 18 مئی کی رات سیکٹر آئی ایٹ میں کال سینٹر میں ایک گینگ نے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا، یہی گینگ وہاں سے نکلا اور جی ایٹ میں ایک کال سینٹر میں لوٹ مارکی، گینگ نے اس کال سینٹر سے دو ملازمین کو اغواء بھی کیا اور بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف پاک فوج ترقی جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل وی نیوز
    ---فائل فوٹو  سندھ کے شہر جامشورو میں ایک ماہ کے دوران مخلتف واقعات میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کو اغواء کر لیا گیا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک ماہ قبل مسکین کالونی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ 9 روز قبل سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں اغواء کار 25 سالا خاتون کو بیوٹی پارلر سے گھر واپسی آتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔ بچوں کے اغوا کے واقعات میں...
    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرے گی تاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔ لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم، انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی شامل ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے سوالات کے ساتھ ساتھ پولی گرافک ٹیسٹ...
    — فائل فوٹو  پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درجپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو...