2025-08-04@13:13:14 GMT
تلاش کی گنتی: 3029
«حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں»:
(نئی خبر)
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا جس سے کھانے پینے، خواتین کا میک اپ، کپڑے، جوتے سمیت دیگر امپورٹڈ اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فنانس بل کی منظوری کے بعد بجٹ تجاویز کا اطلاق مختلف اشیا پر ہو جائے گا۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی سے کھانے پینے کی مختلف اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجٹ منظوری کے بعد امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، امپورٹڈ بسکٹ، جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات، ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک، امپورٹڈ کیچ اپ،...
ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔ تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے تھے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نہ نجکاری کرپائی، نہ عوام کو ریلیف دیا اور نہ غربت کا خاتمہ ہوا، اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں...
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بجٹ کیخلاف منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے مشاورت کے لیے آج سہ پہر تین بجے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنماؤں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ممکنہ احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں نہ کفایت شعاری نظر آ رہی ہے نہ ہی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ رہائی سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے، تو وہ اس قانونی عمل کی حمایت کریں گے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز (Sky News) کے ساتھ انٹرویو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، میں نے پہلی بار یہ سنا ہے، لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے، اور اگر عدالتیں یہ فیصلہ کرتی ہیں تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں بذات خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ترقی کو افسران نے ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر لیں،بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں کی پیشگی ادائیگیوں کا انکشاف،صرف ایک مہینے میں 41 کروڑ 52لاکھ سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایہ ، افسران کی عید ہوگئی ، 32کروڑ 73لاکھ باقی رہ گئے،رواں مالی سال ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83 کروڑ 10لاکھ خرچ دکھایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع ترقی نہ ہونے کی وجہ کھنڈر بن گیا ہے ترقی کی بجٹ کے اربوں روپے ہر سال افسران بااثر شخصیات کی ملی بھگت سے کاغذوں میں خرچ دکھا سرکاری خزانے کی بلا خوف لوٹمار میں مصروف ہیں کوئی روکنے اور ٹوکنے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی بندش ظلم کی انتہا ہے جن علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اب وہاں 14-16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،گھروں میں موجود خواتین بچے ،بزرگ اور بیمار افراد کا جینا مشکل ہو گیا ہے رات کے وقت بھی شہر کا بڑا حصہ اندہیرے میں ڈوبا رہتا ہے اس کے باوجود بجلی پیدا کرنے والے ادارے اضافی بجلی کے بل بھیج کر شرم محسوس نہیں کرتے پانی بجلی کے خلاف آئے دن احتجاج کیا جارہا ہوتا ہے شہریوں نے حکومت اور متعلقہ شعبوں سے اپیل کی عوام کی سے بچیں شدید گرمی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور...
اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا, ’’سیلفی یاٹ‘ کے تمام مسافروں کو بن گوریان ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" وزارت نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جامع و بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خصوصاً جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے کے حل میں جو خطے میں پائیدار امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں برطانیہ کا اہم دورہ کیا۔ دورے کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن عوامی ریلیف کے لیے تمام افسران اور عملہ دفاتر میں موجود رہے گا تاکہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ رضوان عبد السمیع نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مرکزی پلان کے ساتھ ساتھ ہمارا اپنا بیک اپ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ اگر کہیں بورڈ کی ٹیمیں تاخیر کا شکار ہوں یا نہ پہنچ سکیں تو فوری طور...
کراچی: کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے مکینوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائشی علاقے کے بیچوں بیچ قائم کچرا کنڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں کچرا کنڈی کے قیام سے رہائشی علاقے کے مکین بدبو، تعفن ، صحت کے مسائل اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں شہریوں کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33 کی سالڈ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی) رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی ہے، یہ کچرا کنڈی جمالی پل کے نزدیک رہائشی علاقے کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس سے اطراف کی آبادی میں مقیم...
اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے میں خواتین کے لیے حکومتی اقدامات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے کے پیکیج 2024 کے تحت ملک بھر میں متعدد اقدامات شروع کیے گئے ہیں اور یہ اقدامات خواتین کی مالی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹیں توڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے گئے قومی اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق اس جامع اقدام میں معاشی شمولیت، مالی خودمختاری، ہنرمندی کی ترقی اور خواتین کے لیے قائدانہ مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ٹھوس نتائج یقینی بنائے...
جامعہ کراچی حکام نے کہا تھا کہ جامعہ میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کوئی مرکزی پانی کی لائن نہیں پھٹی، 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج ہوئی ہے۔چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے، لیک ہونے والے لائن سے کسی اور علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔محمد اعجاز نے مزید کہا کہ اسکیم 33 کو گزشتہ رات معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا چکا ہے، اب شیڈول کے مطابق جمعرات کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ...
اربوں روپے کی سرکاری تشہیر: مودی کی ناکامیاں چھپانے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اربوں روپے کی سرکاری تشہیر کے لیے مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار سال 2025-26 میں 12 ارب سے زائد کا بجٹ عوامی تشہیر کے لیے مختص کیا، گزشتہ مالیاتی سال میں مودی سرکار کی جانب سے 1228 کروڑ کی رقم عوامی تشہیر پر خرچ کی گئی۔ آزاد میڈیا پر قدغنیں لگانا اور بھارتی نیوز چینلز پر گرفت، مودی سرکار کی پرانی روش رہی ہے، بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے، جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی گروپ کا بھارتی میڈیا چینلز پر مکمل کنٹرول ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) اسپین میں اتوار کے روز حکومت کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف حزب اختلاف کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ملکی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی اس ریلی کو ’’مافیا یا جمہوریت‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق تقریباﹰ پچاس ہزار لوگوں نے شرکت کی، جب کہ شہر کے دائیں بازو کے میئر نے مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ بتائی۔ ہسپانوی دارالحکومت کے مرکز میں پلازہ ڈے ایسپانیا نامی ایک بڑا چوک مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، جہاں بہت سے لوگ سرخ اور پیلے ہسپانوی پرچم لہرا رہے تھے۔ اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ،...

پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو
پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، انڈیا کو پہلگام واقعے پر تفصیلات دینی چاہیے تھیں، اس واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ انڈیا کے مقامی دہشتگرد گروپ تھے۔ پاکستان ملک میں موجود دہشتگرد گروپوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے واقعے ملوث کسی دہشتگرد کے بارے میں تفصیلات دیے بغیر ایک ایٹمی ملک پر حملہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو انسانیت کے تناظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی صفائی کرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں اور آلائشوں کی بروقت صفائی یقینی بنا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے مرتضیٰ وہاب کے عید کے دن دیے گئے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پنجاب پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے عوام بدترین گندگی، تعفن اور ناقص صفائی کے باعث پریشان ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے...

گریٹا تھنبرگ کی امن مشن کشتی،غزہ جانے والی امداد کو روکنے کا حکم، اسرائیلی وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ (Israel Katz) نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی امدادی کشتی میڈلین کو غزہ پہنچنے سے قبل روک دے، یہ کشتی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر غزہ کے مظلوم شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈلین کشتی اس وقت مصر کے ساحل کے قریب موجود ہے اور غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے، کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار ہیں، امدادی مشن کا آغاز 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار...
TEHRAN: ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے اسرائیلی کی جوہری تنصیبات اور امریکا، یورپت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات سے متعلق حساس دستاویزات ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی اور اس سے ایران کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کو ملنے والی اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد بے نقاب کردی جائیں گی۔ اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی جوہری تنصیبات، دفاعی صلاحیت اور اس کے امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیش بہا...
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کی فوج دو دن سے غائب ہے اور آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں، سندھ کی تعفن بھری فضاؤں پر آپ کو سندھ کے لوگ کوس رہے...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیٹ فلکس پر نشر ہونے والا ریئلٹی شو "I Am Georgina" کا چوتھے سیزن نہیں آئے گا۔ جارجینا روڈیگز کے اس شو کے ابتدائی 3 سیزن نے دوران دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی، 46 ممالک میں میں دیکھائے جانے والا شو ٹاپ 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرامز میں شامل رہا۔ مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟ ڈیلی سن کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا نے اس شو کے...
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ کلین اپ آپریشن کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق آپریشن کلین کی قیادت کررہے ہیں۔ اور آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ جبکہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی، وفاق سے ڈائیلاگ کرے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل اور گالم گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اپنی ہی ریاست کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، پوری دنیا میں جھگڑے اور بندوق کے زور پر کوئی چیز پاس نہیں کرا سکتا، انتشار کے بل پر کوئی چیز نہیں منوائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دنیا میں بھارت کوایکسپوز کر رہےہیں، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، جنگ کے بعد اب نیا پاکستان...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔ جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ...
گوادر: گوادر میں پولیس کانسٹیبل نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سپاہی محمد عرف خماری بلوچ نے جان پر کھیل کر دشمنوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک دہشتگرد کو واصلِ جہنم بھی کیا۔ 10 مئی کی رات بارہ بجے کے قریب گوادر کے علاقے بلال مسجد کے نزدیک رہائشی کوارٹرز پر دو دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن دہشتگردوں کے ناپاک ارادے زیادہ دیر تک کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس کے ایگل اسکواڈ میں تعینات سپاہی محمد عرف خماری، جو قریبی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دھماکے کی آواز سن کر فوراً موقع پر پہنچے۔ ...
حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقل حمایت مظلوم کشمیری قوم کے لیے باعث تقویت ہے۔ ہم اس لازوال رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور حریت کانفرنس کے اسیر قائدین و کارکنان کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی، ایثار، اخوت اور تقویٰ کے پیغام کی یاد دہانی کراتی...
بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں 10 ہزار سے زیادہ فوجیوں، بشمول 6,000 لڑاکا اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب ریاست اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسے 10,000 سے زائد فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جن میں تقریباً 6,000 لڑاکا اہلکار شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں 10 ہزار سے زیادہ فوجیوں، بشمول 6,000 لڑاکا اہلکاروں کی ضرورت ہے، یہ ایک حقیقی آپریشنل ضرورت ہے اور اسی لیے ہم تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے یہ بیان قدامت پسند یہودیوں کی فوج میں شمولیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا ہے۔ یاد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈین ایجنسی ’را‘ کے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں۔ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے والے افسران ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران "ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے" کا عہد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 جون 2025ء) عالمی حدت میں اضافے سے سمندروں کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے جن میں مونگے اور مچھلیوں کے ذخیرے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ 9 جون سے فرانس میں شروع ہونے والی اقوم متحدہ کی سمندری کانفرنس میں اس مسئلے سے نمٹنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کو تحفظ دینے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔فرانس کے شہر نیس میں 13 جون تک جاری رہنے والی اس کانفرنس (یو این او سی 3) میں سمندروں کو درپیش شدید ہنگامی صورتحال سے نمٹنے پر غورخوض ہو گا جس کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب اس ضمن میں جتنا نقصان ہو چکا ہے اس کا ازالہ...
خیبر پختونخوا حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن اور سابق قبائلی اضلاع میں زیرِ استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اور مقامی سطح پر رجسٹریشن کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے مطابق، مالاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں بڑی تعداد میں نان کسٹم گاڑیاں چل رہی ہیں جن کی ایک بڑی تعداد محکمہ اور پولیس کے ساتھ رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔ پروفائلنگ کا عمل نگران دور سے شروع ہوا۔ محکمہ ایکسائز کے ایک افسر نے بتایا کہ مالاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پروفائلنگ کا عمل نگران دور میں صوبائی ایپکس...
اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا، میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا اس پر جواب دیا، کہا تھا سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذاتی بیان تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔ چناب میں روز خود پانی...
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
2 جون کو اسلام آباد میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد نے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود میری بہن کو ایسا لگا جیسے شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے جب کہ قاتل نے فرار ہوتے ہوئے وقت مقتولہ کی پھوپو کو بھی فائر مارنے کی کوشش کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جترال کے گاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے کہا کہ وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ’بہت بہادر‘ تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس دن تقریباً گھر کے نزدیک ہی تھا۔ ایک دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، پاک بھارت مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔ ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے، بلاول بھٹو نے بین الاقوامی فورمز پر پانی، کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں۔
جاپان(اوصاف نیوز)بابا وانگا ایک بلغارین نابینا پیش گو بابا وانگا نے جولائی 2025 میں جاپان میں ایک بڑے سونامی یا زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کی اس پیش گوئی نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے نتیجے میں جاپان کی سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ریو تاتسوکی یا بابا وانگا کی مشہور پیش گوئیاں ’The Future I Saw‘ میں انہوں نے 5 جولائی 2025 کو ایک بڑی قدرتی آفت کی نشاندہی کی ہے۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ سونامی یا زلزلہ جاپان اور فلپائن کے درمیان زیرِ سمندر ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے سبب آ سکتا ہے۔ اگرچہ ان کی پیش گوئی کو سائنسی اعتبار سے کوئی بنیاد...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )رواں مالی سال ڈالر کی آمد میں اضافے کے باوجود درآمد کنندگان کو غیر ملکی کرنسی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اور ڈالر کی قدر سرکاری شرح سے تجاوز کر گئی ہے رپورٹ کے مطابق بینکاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف 20 سے 30 فیصد درآمد کنندگان کو درآمدی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت مل رہی ہے، حالاں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ درآمدات پر کوئی باضابطہ پابندیاں نہیں ہیں.(جاری ہے) مئی کے لیے جاری کردہ سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، درآمدات میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 8 فیصد کمی آئی ہے، جب کہ تجارتی خسارہ 23 فیصد کم...

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کا وقت مل گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو رہی ہے۔ اس اہم مقدمے کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں اور بعد ازاں سزا معطلی کے...
متعدد ڈراموں میں مثالی خاتون اور ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سلمیٰ حسن کا کہنا ہے کہ والدین کو کبھی بھی بچوں کی بے جا ضد پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ انھیں صبر اور برداشت سکھانی چاہیے۔ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب میری بیٹی فاطمہ تین سال کی تھی، تو ایک دن ہم دونوں شاپنگ مال گئے، وہاں فاطمہ نے ایک مہنگا بیگ خریدنے کی ضد کی، جب میں نے انکار کیا تو فاطمہ زمین پر بیٹھ کر تقریباً 15 منٹ تک زور زور سے رونے لگی۔ اداکارہ نے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
---فائل فوٹو کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل چھریوں کی خرید و فروخت اور قصابوں کی تیاری عروج پر ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کےلیے کوئٹہ میں ایک طرف شہری چاقو اور چھریاں تیز کروانے میں مصروف ہیں، تو دوسری جانب قصابوں نے بھی اپنی چھریاں تیز کر کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔قصابوں کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز ایک بکرے کی قربانی کا معاوضہ پانچ ہزار روپے تک وصول کیا جائے گا۔دکانداروں کے مطابق اس سال نئے چاقو اور چھریاں خریدنے والوں کی تعداد نسبتاً کم ہے جبکہ زیادہ تر لوگ اپنے پرانے اوزار تیز کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔عیدالاضحیٰ پر قربانی کے بعد کھانوں کی تیاری، خاص طور پر باربی کیو...
81ہزار میں 81ارب کاپلاٹ مل گیا، محکمہ صحت کو کیس کادفاع کرنا چاہیے تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب وزیر اعلیٰ کے لیٹرپر کوئی تاریخ نہیں، کہا جاکرہسپتال کی جگہ لے لیں،ہائی کورٹ کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ عدالت وہ ریلیف بھی دے سکتی ہے جونہ مانگا گیا ہو، اگر غلط کام ہوا ہے توعدالت آنکھیں بند نہ کرے۔ ہائی کورٹ کسی کی درخواست پر بھی اورخود بھی کسی کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے، یہ کام ٹرائل کورٹ اورایپلٹ کورٹ نے کرنا تھا جو ہائی کورٹ نے کیا۔ کب سے درخواست گزار نے قبضہ جمارکھا ہے۔ رسک میں فائدہ بھی بہت ہوتا ہے اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد امریکا کے ویٹو کے باعث منظور نہ ہو سکی۔ 15 رکنی کونسل میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، مگر مستقل رکن امریکا نے ویٹو کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اسے روک دیا۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیرمستقل ارکان الجزائر، ڈنمارک، یونان، گنی، پاکستان، پاناما، جنوبی کوریا، سیرالیون، سلوانیہ اور صومالیہ نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے، جس کا احترام تمام فریقین کریں۔ یرغمالیوں کی رہائی کا اعادہ قرارداد کے متن میں حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق...
اسلام آباد: پاکستان کی غیر رسمی معیشت کا تخمینہ 140 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف ایک اہم معاشی فیصلے کے دہانے پر کھڑے ہیں یا تو وہ عوام کو کم ٹیکس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دیں، یا پھر نقد لین دین پر اضافی قیمتیں وصول کر کے کیش کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ ذرائع کے مطابق کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کر دی ہیں، کمیٹی نے ’’گاجر اور چھڑی‘‘ کی پالیسی پر مبنی تجاویز دی ہیں، جن میں رعایت اور جرمانے دونوں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم...
پی ڈی پی کی خاتون لیڈر نے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شرکت کی ترغیب دی اور کہا کہ کشمیر کے مستقبل کی تشکیل شمولیتی سیاست، بات چیت اور ترقی سے جڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سینیئر رہنما التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کے باوجود وہ عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری۔ بجبہاڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل کانفرنس کو عوام کے بجائے اپنا اقتدار زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام نے پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا، لیکن وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) ایک دہائی پہلے حج کے دوران موبائل فون جو معجزے دکھاتے تھے اور موٹر کار سالانہ حج کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ہائی ٹیک ہوتی تھی۔ رواں سال اس میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ سعودی حکام اب حج کی ادائیگی اور مذہبی مشورے پیش کرنے کے لیے تھرمل امیجنگ اور روبوٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ عازمین حج کی حفاظت کے لیے ڈرون، اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کیا ہائی ٹیک حاجیوں کو زیادہ تحفظ دے سکتی ہے؟ سعودی عرب کی Nusuk ویب سائٹ اور اسی نام کی ایک فون ایپلی کیشن عازمین کے زیادہ ہجوم کو...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعطم ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز، بلوچستان وزیراعلی سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جارہا ہے، نئے مالی سال کی معاشی...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کا کوئی فورم ہونا چاہیے جو برطرف ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کرے۔سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے ملازم ندیم لودھی کو 2015ء میں برطرف کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے برطرفی کے خلاف درخواست مسترد کی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سرکاری اور نجی اداروں سے ملازمین کی برطرفیوں کا فورم نہ ہونے ہر برہمی کا اظہار کرتے...
راولپنڈی: آپریشن سندور کی ناکامی، مودی سرکار کی ناقص خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی شدید برہم ہوگئے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے حالیہ خطاب میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’’سرنڈر والی چٹھی‘‘ لکھنے کے عادی ہیں، ٹرمپ کے فون پر ’’نریندر سرنڈر‘‘ کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی قیادت سرنڈر کی پالیسی...
واشنگٹن : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل" کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا۔ ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔مریم نواز نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے۔ ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں دبی ہزاروں لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں، جبکہ کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا...
عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں اور خاص طور پر جانوروں کو دی جانے والی مختلف خوارکیں سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔ کبھی گائے کو پان کھلانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی گول گپے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص گائے کو برگر میں چارہ ڈال کر کھلاتا نظر آ رہا ہے جسے وہ مزے سے کھاتی ہے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس کو ’بیف برگر‘ کہتے ہیں۔ مصباح نبیل کہتی ہیں کہ یہ...
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک اور منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ منصوبے پر کام کرنے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی...
کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرنڈر مودی سرکار‘ کی سرنڈر پالیسی بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔ موجودہ حکومت بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کمزور اور غیر معتبر بنا رہی ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی عسکری حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت ہر اہم موقع پر جھکنے اور پسپا ہونے کی روش اختیار کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر ذرا سا دباؤ ڈال دیا جائے تو یہ ڈر کے بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’سرنڈر والی چٹھی‘ لکھنے کی عادی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ...
بھارت میں نام نہاد قوانین کی آڑ لے کر مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں تمام اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے لیے مذہبی تہوار منانا جرم بنا دیا گیا ہےاور عید قرباں آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان اٹھانا شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ کے مطابق اُتر پردیش میں گائے اور اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یو پی میں...
بھارت میں نریندر مودی حکومت کے دور میں مذہبی تیوہار منانا مسلمانوں کے لیے جرم بنتا جا رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی محدود کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اُتر پردیش میں گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے نظر بد سے متعلق اپنے تجربات شیئر کر دیے۔ حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر نے نظرِ بد سے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کیے ہیں۔ اپنی شادی کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر ندا نے انکشاف کیا کہ اُن کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد وہ کئی مرتبہ بیمار ہوئے، جس کی وجہ وہ نظرِ بد کو حقیقت سمجھتی ہیں۔ A post common by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ لوگ تصاویر شیئر کرتے وقت بچوں کے چہروں پر ایموجیز کیوں لگاتے ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ وہ اپنی خوشیاں دوسروں سے چھپانے کے بجائے شیئر کرنا پسند کرتی ہیں، چاہے...
پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) بحرین، کولمبیا، جمہویہ کانگو، لٹویا اور لائبیریا دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پانچوں ممالک یکم جنوری 2026 سے رکنیت سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جن کا انتخاب گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو مستقل رکن کا درجہ حاصل جو کسی فیصلے یا قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ باقی 10 ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سالہ مدت کے لیے کرتی ہے۔یہ انتخاب ہر سال خفیہ رائے شماری کے...
اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کرنے والے محمد السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے سب مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 55 سالہ عزالدین الحداد المعروف ابو صہیب نے جنوری میں یرغمالیوں کی رہائی کے وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عز الدین الحداد کو اسرائیلی فوج نے چھ بار قاتلانہ حملوں میں مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار محفوظ رہے۔ وہ ایک بہادر اور دلیر رہنما کی حیثیت سے مقبول ہیں۔ حماس کے ساتھ جڑنے کے بعد سے ہی عزالدین الحداد نے شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ مل کر غزہ کی داخلی اور سلامتی امور میں کام کیا۔ غزہ میں اس وقت بچے کچے اسرائیلی یرغمالی عز الدین المعروف ابو...
سینیٹر عون عباس بپی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں، کراچی انڈسٹریل پارک 5 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے، یہ اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں بنے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے صرف 7 ہزار ایکڑ زمین چاہیے۔ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پہلے سبسڈی پر چلتے تھے، حکومت نے اس سال سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال رمضان پیکیج بھی بی آئی ایس پی ڈیٹا...
پاکستان کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے اور عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں توانائی کا شعبہ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس ضمن میں سولر پینلز کا شعبہ غیرمعمولی اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ہر مالی سال کے بجٹ میں عوام کی توجہ ضروریات زندگی کی اشیا پر متوقع ٹیکس کے نفاذ کے امکانات یا پھر انہی ٹیکسز میں متوقع کمی پر ہوتی ہے کیونکہ عوام کے لیے ریلیف یا ان پر مزید بوجھ انہی ٹیکسز میں ردوبدل پر منحصر ہوتے ہیں، رواں مالی...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سفارتی تنہائی اور خفت کا سامناکرنا پڑا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈامیں 15سے 17جون تک جی سیون اجلاس منعقد ہو رہاہے ، تاہم وزیر اعظم مودی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مودی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں، ریاستی سرپرستی میں ملک و بیرون ملک دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کو قتل کرانے میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت کی سفارتی تنہائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔ادھر کینیڈین...
آسام سمیت شمال مشرقی بھارت اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 36 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کم از کم 19 اضلاع میں سیلابی صورتحال نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے، جن میں سے بیشتر کو ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومتی مشینری کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے بلکہ عوام بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات حکام کے...
جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
اوٹاوا / نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اب تک باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، جس کے باعث وہ ممکنہ طور پر چھ سال میں پہلی بار اس اہم عالمی اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے۔ کینیڈا کی میزبانی میں جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کے دوران منعقد ہوگا، جس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دعوت دی بھی گئی تو مودی کا شرکت کرنا مشکوک ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارت کو یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی...
اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں امداد کے حصول کی کوشش میں درجنوں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک کے حصول میں زندگیاں داؤ پر لگنا کسی طور قابل قبول نہیں۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ Tweet URL انہوں نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیل کی واضح ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے اور اس میں سہولت فراہم کرے۔(جاری...
اسلام آ باد: وفاقی حکومت کیلئے وٹس ایپ کی طرز پر بیپ ایپلی کیشن کی لانچنگ، سیکیورٹی کلیئرنس چیلنج بن گئی، ایپلی کیشن لانچنگ کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے تاہم اب تک سیکیورٹی کلیئرنس تاحال نہیں ہوسکی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پیر کو پلوشہ خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محفوظ سرکاری رابطوں کیلئے ملک کے پہلے مقامی پلیٹ فارم بیپ کا سیکیورٹی آڈٹ بدستور جاری ہے، بیپ کی سیکیورٹی کلیئرنس نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے بڑا...
ضلعی انتظامیہ کیجانب سے قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے سپرے، جانوروں کی سکریننگ اور صفائی کے خصوصی انتظامات سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی زیر نگرانی سب ڈویژن سریاب میں قائم ایسٹرن بائی پاس بکرا منڈی میں کانگو وائرس کی روک تھام اور جانوروں کی آمدورفت کے حوالے سے یومیہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج بکرا منڈی میں بھیڑ 2126، بکری 2317، گائے 459 اور 46 بھینس، جبکہ مجموعی طور پر 4984 جانور لائے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سات سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے پر اسے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ انسداد پولیو کی متعدد حفاظتی مہمات چلائی جانے کے باجود یہ رواں سال جنوری سے اب تک رجسٹرڈ کیا جانے والا 11واں پولیو کیس ہے۔ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے مطابق متاثرہ بچہ ضلع دیامر کا رہائشی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد دو ممالک ہیں، جہاں اب تک پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ پاکستان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
اسکرین گریب وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے لوگ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ان لوگوں کا رونا دھونا آج بھی جاری ہے، پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سمبڑیال میں مریم نواز کی خدمت کو ووٹ ملے، پی ٹی آئی سمبڑیال میں پہلے 10 ہزار اور پھر 30 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئی، کل کے ضمنی الیکشن سے قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی ادروں کے خلاف سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ...
وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا...

بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ حکومت کا رویہ بہترنہیں، ترلے منتوں کے بعد 2 فیصد کام کیے جاتے، حلقوں میں کیسے جائیں اس پر صدر نے جواب دیا کہ مجبوریاں ہیں ملک کے ساتھ چلنا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین...

صدر آصف زرداری سے پی پی ممبران پنجاب اسمبلی کی ملاقات، شکایات کے انبار، حکومت کیساتھ چلنا مجبوری ہے، صدر کا جواب
لاہور(اوصاف نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق قدامت پسند رہنما اور مورخ کارول ناوروکی نے اپنے حریف اور لبرل امیدوار رافال ٹرزاسکوسکی کو شکست دے دی ہے۔ قومی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز نتائج کا اعلان کیا، اس کے مطابق قدامت پسند رہنما نوروکی کو رن آف پولنگ میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل قدر لبرل رہنما ٹرزاسکوسکی کو 49.11 فیصد ہی ووٹ مل سکے۔ نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟ پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد دونوں حریف امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم پیر کی صبح آنے والے حتمی نتائج کے مطابق قوم...

موبائل فونز پر اشیا ء کی مارکیٹنگ کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، شہریوں کا حکومت سے پابندی کا مطالبہ
موبائل فونز پر اشیا کی مارکیٹنگ کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی،نوعمر لڑکوں، لڑکیوں سمیت ہر عمر کے افراد کو موبائل فون کے ذریعے اشتہارات بھیجنے کا سلسلہ زوروشور سے جاری، موبائل فون کے حقوق کے تحفظ کے ادارے پی ٹی اے کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس ضمن میں شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو ہنگامی رابطے کے لئے موبائل سیٹ استعمال کرنے کے لئے دئیے ہوئے ہیں مگر ان پر جنسی ادویات سمیت دیگر غیر اخلاقی اشیا کی فروخت کرنے والوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے اشتہارات بھجوانے کی بھر مار کر رکھی ہے جن میں متعدد اشتہارات ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی عبارت انتہائی فحاشی کے زمرے...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا...
محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کرکے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے، دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: قربانی کی کھالیں: سندھ میں ضابطہ اخلاق جاری محکمے داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ...
اداکارہ یشما گل نے مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کردی، جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن پر تبصرہ کرتے ہوئے یشما گل نے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلو جس کا جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ’لائن میں لگ‘۔ صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کا آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ دوستی سے آگے کا قدم ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یشما گل میں کچھ گڑبڑ ہے تو کسی نے کہا کہ یہ اسلامی ملک ہے اس سب کی اجازت نہیں ہے۔...
شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟ یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ...

سمبڑیال: پی پی 52 ضمنی الیکشن، (ن) لیگ کی حنا ارشد کامیاب، الیکشن کمشنر نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...