2025-11-04@15:10:53 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4134				 
                «حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں»:
(نئی خبر)
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد بابِ دوستی 11ویں روز بھی ہر قسم کی دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بند رہی۔ اس سرحدی بندش کے باعث افغانستان میں غذائی قلت اور مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان معاہدے میں بارڈرز کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف سرحد بند ہونے سے دونوں جانب ہزاروں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث تاجر یومیہ کروڑوں روپے کے نقصان کا شکوہ کررہے ہیں۔ پاک افغان طورخم بارڈر شاہراہ بندڈرائیور حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا تجارتی سامان پھنس کر رہ گیاپاکستان اور افغان تاجروں کو شدید مالی نقصان کا سامنااس سب کا ذمہ...
	ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی اور امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین...
	چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل خواجہ احمد حسین نے معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ کہا یہ بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کررہے؟ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکمرانی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہر شہری کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ’’آواز ٹو پروگرام ‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا جس میں سماجی شمولیت، اداراجاتی احتساب، اور عوامی شرکت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سماجی شمولیت اور ادارہ جاتی احتساب کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اُس وقت تک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی پالیسیوں میں عوام کی آواز شامل نہ ہو۔...
	پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ارکان کو دی گئی سرکاری مراعات اب تک بدستور قائم ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی تاحال واپس نہیں لی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں وزرا، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے زیرِ استعمال ہیں۔ گویا اختیارات ختم ہونے کے باوجود سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ، ان سابق حکومتی شخصیات کے لیے تعینات پی آر اوز (پبلک ریلیشنز آفیسرز)، پی ایس (پرائیویٹ سیکریٹریز) اور دیگر عملے کو بھی تاحال ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا...
	 اسلام آباد:  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،  جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ تین ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراطِ زر کی شرح 5 سے 7 ات فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ...
	26ویں آئینی ترمیم  سے متعلق جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیے کہ سب وکلا فل کورٹ مانگ رہے ہیں مگرطریقہ کارکوئی نہیں بتارہا جب کہ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے ہم کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد احسن نے دلائل میں استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا سولہ رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگربنچ کیس سن نہیں سکتا توآرڈرکیسے دے سکتا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 191 اے میں کوئی قدغن نہیں ہے، یہ پروسیجرل آرٹیکلزہیں یہ آرٹیکل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
	خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال کابینہ تشکیل نہیں دی، تاہم انہوں نے کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پارٹی بانی عمران خان نے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ بنانے کا مکمل اختیار دیا ہے، ساتھ ہی چند ناموں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے نام فائنل کر لیے ہیں اور وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ان سے باقاعدہ منظوری لیں گے۔ اس کے ساتھ وہ کچھ غیر منتخب ناموں پر پارٹی کے...
	سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
	کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔  شہروز کاشف نے کہا ہے کہ میری حکومت نے مجھے کیش پرائز دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے، میں نے اپنی زمین اور گاڑی بیچی لیکن میں کوہ پیمائی کی وجہ سے اب مقروض ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے میرے لگ بھگ 4 کروڑ روپے لگے ہیں، میری کمر کا خطرناک آپریشن ہوا، میری کمر میں راڈز ہیں، مجھے اب چلنے پھرنے میں دشواری ہے۔  شہروز کاشف نے کہا ہے کہ...
	مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025  سب نیوز  نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں...
	’پاکستان کی پالیسی تو نہیں مگر آپ کو جانتا ہوں‘، سابق انگلش کپتان ایان بوتھم کا عمران خان کے نام اہم پیغام
	سابق انگلش کپتان ایان بوتھم نے سابق پاکستانی کپتان اور وزیرِاعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں سر ایان بوتھم نے عمران خان سے کہا مجھے پاکستان کی پالیسی کے بارے میں زیادہ علم نہیں، لیکن میں آپ کو ضرور جانتا ہوں۔ میری جانب سے آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انگلش لیجنڈری کرکٹر Ian Botham کا عمران خان کے نام پیغام، مجھے آپ کے ملک کے پالیسی کا پتہ نہیں لیکن آپ کا ضرور ہےمیری طرف سے آپ کے لئے نیک خواہشات ♥️ pic.twitter.com/b9gRxVfdFA — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 21, 2025  پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ایان بوتھم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان...
	خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سیلاب زدگان کیلیے فنڈریزنگ کے نام پر کراچی میں ماہواری میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے،مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہواری میلے کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلا نمبر 236-B شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کراچی میں منعقد ہوگا، میلے میں شرکت کیلیے داخلہ فیس 300 روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کیلیے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہواری میلہ کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اپنے اتحادی ممالک کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے اتحادی غزہ میں ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ داخل ہو کر حماس کو سبق سکھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی  صدر نے کہا کہ اگر میں نے اپنے اتحادیوں سے درخواست کی تو وہ لمحوں میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو ایسا سبق سکھائیں گے جو وہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جو یکجہتی، محبت اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہ صدیوں بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یہ وہ اتحاد اور جوش ہے جو...
	وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
	ریاض سے ایک نہایت قابلِ ستائش خبر، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انسانی ہمدردی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کو “کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس)” سے نوازنے کی منظوری دے دی۔ یہ اقدام اُن افراد کے لیے اعزاز ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں سے بڑھ کر دوسروں کو زندگی دینے کا عمل سرانجام دیا۔ سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو اب بڑھ کر 4.9 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ فی الوقت مملکت میں اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز فعال ہیں، جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے لیے مخصوص ہیں۔ علاوہ ازیں، جگر،...
	لاس ویگاس: امریکا کے وفاقی ادارے نیشنل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) جو جوہری ہتھیاروں کو برقرار رکھنے اور جوہری سائنس کے فوجی استعمال کے ذریعے قومی سلامتی کی حفاظت کا ذمہ دار ہے کے تقریباً 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بتائی گئی ہے جو اَب تیسرے ہفتے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ امریکی وزیر برائے توانائی کرس رائٹ نے نارتھ لاس ویگاس میں نیواڈا نیشنل سکیورٹی سائٹ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیر کوان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز ختم ہوگئے ہیں جو این این ایس اے کی 25 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : عدالت عظمیٰ کے پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آگیا، جس میں کہا گیا کہ ججز کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی غیر مناسب ہے، ماڈرن جمہوری ممالک میں ججز اصلاحات وغیرہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو 17 اکتوبر کو خط لکھا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے، ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک...
	سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
	چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو صوبائی کابینہ کو محدود رکھا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے روانگی کے دوران پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا۔ ????اگر کسی وجہ سے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 رکنی مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی کابینہ میں توسیع کیلئے عمران خان سے اجازت لی جائے گی، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/jrOCK5XEG1 — Mehwish Qamas Khan...
	معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حمیرا ارشد نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان آئیڈل کے بہت چرچے ہیں لیکن اس کے پینل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ فواد خان کو بٹھا دیا، کیا یہ ججز کا پینل ٹھیک ہے؟ اس پر حمیرا ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا کہ پاکستان آئیڈل میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں ہے۔  یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور فواد...
	سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سال 2025 کے دوران ڈینگی کےکل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 82، میرپورخاص میں 58، سکھر میں 9، شہید بینظیرآباد میں 2، جبکہ لاڑکانہ میں 1 کیس...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل  بابر اعوان نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اشتہار جاری ہوا تو اس سے ہمیں نیلامی کا علم ہوا۔ جائیداد کس نے خریدی ہے اس کے کوئی دستاویزات بھی سامنے نہیں آئے۔...
	ویب ڈیسک  :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔   ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیپرا نے بجلی کا اوسط ٹیرف فی یونٹ 39.97 روپے سے گھٹا کر 32.37 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس پر ہوگا۔ ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔  قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے کی گئی نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے...
	بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
	26ویں ترمیم کیس : ہم حلف کے پابند‘ قوم کو جوابدہ ‘ ثابت کریں آئینی بنچ مقدمہ سننت کا اہل نہیں : جسٹس امین الدین
	اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے کسی بھی ڈکٹیٹر سے زیادہ آئین کو نقصان پہنچایا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال  شامل ہیں۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ 24 یا 16 کس پر متفق ہیں؟۔ جس پر وکیل نے کہا کہ 24 ججز...
	پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
	لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی...
	دیپالپور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کی افتتاحی تقریب میں متاثرہ خاتون کو اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا میں معاونت کر رہی ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو خیبر پختونخوا میں بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، میں صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں پریشر کے باوجود صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے، انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کرینگے، خیبر پختونخواہ پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اپوزیشن جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) نے اتحاد کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد سناے تاکائچی کا جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ معاہدہ ایل ڈی پی کی سربراہ سناے تاکائچی اور جے آئی پی کے سربراہ ہیروفومی یوشیمورا کے درمیان طے پایا،  اس اتحاد کے بعد  کل منگل کو ہونے والے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کے جیتنے کے امکانات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاکائچی نے کہا کہ ایل ڈی پی اور جے آئی پی کا اتحاد جاپان کے سیاسی استحکام کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔تاکائچی کو رواں...
	کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
	بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ پاکستان امریکا کی ایما پر کابل میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور سراسر لغو‘ قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جو 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اب تک کی سب سے خطرناک جھڑپیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق بعد ازاں دونوں فریقین نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا، جبکہ آئندہ مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوں گے۔ خواجہ آصف...
	بھارت کی تیز رفتار ترقی اور چمکتی سڑکوں کے پیچھے ایک ایسی دنیا چھپی ہے جہاں غربت، بھوک اور استحصال نے لاکھوں عورتوں کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ یہ وہ عورتیں ہیں جو کبھی کسی فیکٹری میں کام کرتی تھیں، کسی دفتر میں صفائی کرتیں یا کسی دکان پر کپڑے سیتیں، مگر حالات نے انہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں ’جسم‘ ہی ان کا ذریعہ معاش بن گیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، دہلی اور تلنگانہ وہ ریاستیں ہیں جہاں جسم فروشی کرنے والی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے۔ پروگراممیٹک میپنگ اینڈ پاپولیشن سائز ایسٹی میشن (PMPSE) رپورٹ کے مطابق، کرناٹک 15.4...
	پیپلز پارٹی اراکین کا حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ، آصف زرداری کی درخواست پر حکومت کو ایک ماہ الٹی میٹم
	سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر...
	 سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کی فیسوں میں آئندہ کسی بھی اضافے کے لیے اب صوبائی حکام سے پیشگی منظوری درکار ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اخراجات میں اضافے کے درمیان طلباء پر اضافی مالی دباؤ ڈالنے سے روکنا ہے۔ کراچی میں بات کرتے ہوئے یونیورسٹیز اور بورڈز کے وزیر محمد اسماعیل راہو نے تصدیق کی کہ یونیورسٹیوں کو حکومت کی رضامندی کے بغیر ٹیوشن یا دیگر فیسوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اعلیٰ تعلیم میں عام شہریوں پر استطاعت سے زیادہ بڑھتے اخراجات کے خدشات کی وجہ سے یہ فیصلہ ضروری تھا۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹیوں کے لیے وفاقی گرانٹس میں...
	 ہر سال کی طرح اس بار بھی بھارت میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں جا رہی ہیں، جس کے باعث شمالی بھارت خاص طور پر دہلی اور گرد و نواح میں فضائی آلودگی کی سنگین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلودگی محض بھارت تک محدود نہیں رہتی بلکہ فضائی بہاؤ اور موسم کے حالات کے باعث یہ مضر ہوا پاکستان کے پنجاب صوبے تک بھی پہنچ جاتی ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں سموگ (دھواں نما آلودگی) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔  بھارت میں ہر سال جب دیوالی منائی جاتی ہے تو لاکھوں کروڑوں لوگ ایک ہی وقت میں پٹاخے جلاتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں۔ ان پٹاخوں...
	این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
	صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے، کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی...
	کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی۔نجکاری میں شامل گروپس کی جانب سے حکومت سے نئی درخواست چار کنسورشیم نے پی آئی اے نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی ، ایئر بلو اور لکی گروپ پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی...
	پاک افغان معاہدہ: دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ کہنے والوں کا ٹی ٹی پی کی حمایت ترک کرنے کا وعدہ
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوگیا جس میں طالبان نے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان مخالف عناصر کی حمایت نہیں کریں گے۔ ’دوسرے لفظوں میں طالبان حکومت نے تحریکِ طالبان پاکستان کی سرپرستی کو تسلیم کیا۔‘ معاہدے پر پاکستان کے دوست ممالک جیسا کہ قطر، ترکیہ، عمان اور چین نے مبارکباد دی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ وہ طالبان حکومت کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی تعریف ایک طرف اِس چیز کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-16 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)کسان کارڈ کا لولی پاپ نہیں دھان کے کاشتکاروں کو اپنے فصل کی مناسب قیمت یقینی اور ناجائز کٹوتی ختم کی جائے، جماعت اسلامی کسان بورڈ ضلع سانگھڑ کے تحت سانگھڑ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری, صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مسرور احمد خان , ارشد علی خاصخیلی ، ظہیرالدین جتوئی عثمان جمالی اور راجہ وسیم احمد کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب ، کسان کارڈ کا لولی پاپ نہیں دھان کے کاشتکاروں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت یقینی اورناجائز کٹوتی ختم کی جائے ۔ان خیالات امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری, صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مسرور احمد خان ,...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جب کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے...
	حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ  پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز ( چمڑہ اسپتال ) کو دیئے گئے8لاکھ روپے کی گرانٹ سے تزین آرائش اور مرمت کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا تا ہم اسکن ڈیزیز اسپتال کو50فیصد لوئر اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔ڈائریکٹراسکن ڈیزیز نے اسٹاف کی کمی دور کرنے اور غیر فعال طبی مشینوں کی جگہ نئی طبی مشینیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا دوسری جانب چمڑہ اسپتال میں مسے پھنسیاں کے علاج کیلئے عطیہ میں ملنے والی کریوسرجری مشین(CRYO MACHINE) سے علاج شروع کر دیا گیا ۔اس ضمن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد پرل جوکھیو نے بتایا کہ...
	نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن...
	بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیمآر ایس ایس اور حکمران جماعت بی جے پی کے گٹھ جوڑ نے ملک کے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ انتہاپسند نظریات کے خلاف آواز اٹھانا اب سیاست دانوں کے لیے بھی خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی کے مطالبے کے بعد جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص — جسے آر ایس ایس کا کارکن بتایا جا رہا ہے — کھلے عام انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پریانک کھرگے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا...
	سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ حکومت نے وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث صوبائی حکومتیں وفاق کی ہدایت کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں، گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے کسان شدید مالی دباو کا شکار ہیں، وفاق کم از کم گندم کی امدادی قیمت 4ہزار 200روپے فی من مقرر کرنے کا اعلان کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کسانوں کو مناسب قیمت نہ ملی تو وہ گندم کی کاشت...
	کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر ملک کے دوسرے بڑے نجی نیوز چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے چینل کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو بیک وقت بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمشاد نیوز کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں، قندھار، تخار اور بادغیس میں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم میں حصہ نہ لینا اور طالبان حکومت کا موقف نشر کرنے سے انکار ہے۔  افغان میڈیا تنظیموں کے مطابق ملک میں آزادیِ اظہارِ رائے پر دباؤ تشویش ناک حد...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل  نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
	چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
	 زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل کبھی سوچا نہ...
	طبی ماہرین نے طویل کوششوں کے بعد لیبارٹری میں انسانی دماغ کی کاپی بنانے میں کامیابی حاصل کرلی، جس سے ماہرین کو دماغی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ طبی ویب سائٹ کے مطابق ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا تھری ڈی انسانی دماغ کا ماڈل تیار کیا ہے جسے ’ملٹی سیلولر انٹیگریٹڈ برینز‘ (miBrains) کا نام دیا گیا ہے۔ مذکورہ ماڈل دماغ کے تمام اہم خلیات (نیورانز، گلیل خلیات اور خون کی نالیوں) کو ایک ساتھ جوڑتا ہے، یہ ماڈل مریضوں کے خلیات سے بنایا گیا ہے اور اسے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے حسب ضرورت بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ انداز میں انسانی دماغ کے ماڈلز کو...
	وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث سرکاری جامعات مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے تمام سرکاری جامعات میں طلبہ کی فیسوں میں اضافے کو حکومتی منظوری سے مشروط کر دیا۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ صوبے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم لانے پر بھی غور جاری ہے، جس کیلئے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے تجاویز اور اعتراضات موصول ہو چکے ہیں، تکنیکی مسائل کے حل کے بعد نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات...
	پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) رواں برس حکومت کی جانب سے استعمال شدہ پرانے کپڑوں کی درآمد پر 200 روپے فی کلو گرام ٹیکس پر تاجر بلبلا اٹھے۔تاجروں کے مطابق حکومت کی جانب سے استعمال شدہ پرانے کپڑوں کی درآمد پر 200 روپے فی کلو گرام کا عائد ٹیکس کیا گیا ہے، اس سے استعمال شدہ گرم ملبوسات کی فی عدد قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک ہونے والا اضافہ سفید پوش اور غریب طبقے کو متاثر کر سکتا ہے۔(جاری ہے) تاجروں کے مطابق اس بار استعمال شدہ گرم ملبوسات کی قیمتیں زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود کوشش ہے کہ جتنی قیمت کم کرسکتے ہیں کی جائیں۔تاجروں کے مطابق ڈیوٹیز زیادہ ہونے کی...
	قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
	کاکول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...
	 گجرات کے علاقے کریانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد انجینئر یاسر طفیل نے ناسا کے مشہور ترین منصوبے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ پر کام کیا۔ یہ وہ دوربین ہے جسے کائنات کی سب سے طاقتور آنکھ کہا جاتا ہے۔  عرب نیوز کے مطابق یاسر طفیل نے بتایا کہ وہ 24 سال بعد اپنے پرانے اسکول لوٹے، جہاں کبھی وہ ایک عام طالب علم تھے۔ اب وہ ناسا کے ڈپٹی پورٹ فولیو مینیجر ہیں، جنہوں نے کئی بڑے خلائی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ بچپن کا خواب اور ستاروں سے دوستی یاسر طفیل نے بتایا کہ بچپن میں جب گاؤں میں بجلی چلی جاتی تو آسمان پر چمکتے ستارے دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے تھے۔...
	 بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-8فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-2 لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدر (پنجاب) منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خالد مسعود سندھو کی کامیابی وکلاء برادری کے ان پر مکمل اعتماد اور جمہوری و نظریاتی سیاست کی فتح کی عکاس ہے۔ یہ فتح ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کا مرکزی مسلم لیگ پر اعتماد بڑھا ہے اور وہ یہ بات سمجھتے ہیں کہ یہی لوگ ملک کے بہتر کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے ہمیشہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-21  جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ایک بھونچال پیدا کرکے ختم ہوگیا ہے۔ اس صورتحال پر بھونچال کی اصطلاح اس لیے صادق آتی ہے کہ سات دن تک آزادکشمیر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت سے کلی طور پر محروم رہا۔ آزاد کشمیر کے طول وعرض سے لوگ دارالحکومت مظفرآباد کی طرف مارچ کرتے رہے جو مظفر آباد اور دھیرکوٹ میں خونیں رنگ بھی اختیار کرگئے اور کئی افراد اپنی جانوں سے گزر گئے۔ یہ حالات فریقین کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں بدل گئے۔ اس معاہدے میں آزادکشمیر حکومت کہیں نظر نہیں آتی بلکہ یہ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ بہت سے حلقوں کی خواہش تھی کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی نئی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے رویے پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق جرمن حکومت کے نائب ترجمان اسٹفین مائر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جرمنی یوکرین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ نہ صرف روسی جارحیت کا مقابلہ کر سکے بلکہ مستقبل میں مذاکرات کے ذریعے ایک منصفانہ امن معاہدے کے لیے مضبوط پوزیشن حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم فطری طور پر تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، خصوصاً امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی، جو امن عمل کو دوبارہ آگے بڑھانے کے لیے کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: اقوامِ متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی یو این ویمن (UN Women) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں دس لاکھ سے زائد خواتین اور بچیوں کو فوری خوراکی امداد کی ضرورت ہے، جن میں سے تقریباً ڈھائی لاکھ کو ہنگامی غذائی معاونت درکار ہے، اگرچہ حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی سے وقتی سکون ملا ہے لیکن بحران ابھی ختم نہیں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این ویمن کے جنیوا دفتر کی ڈائریکٹر صوفیہ کالٹورپ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ موجودہ جنگ بندی قحط سے پہلے امداد پہنچانے کا آخری موقع ہے،یہ جنگ بندی ہماری کھڑکی ہے تاکہ ہم تیزی سے امداد پہنچا سکیں اور قحط کو گرفت میں آنے سے پہلے...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب افغانستان، بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف منظم سازشوں کا مرکز بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر بھارت، افغان حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، جو پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ جن افغان رہنماؤں کی آج کابل میں حکومت ہے، وہ کل تک پاکستان میں پناہ لیے ہوئے تھے، یہاں چھپتے پھرتے تھے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اب کابل سے ماضی جیسے تعلقات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور تمام...
	سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، کراس بارڈر ٹیررازم روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صرف آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام، گڈ گورننس اور عمران خان سمیت تمام اسیروں کی رہائی اولین ترجیح ہے، عمران خان سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خیبر ایجنسی اور دیگر علاقوں سے آئے عمائدین، سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی ان سے ملاقات کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے...
	کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
	اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ  سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات  میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا...
	جن افغانوں کو ہم نے پناہ دی آج وہی بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا کررہے ہیں، خواجہ آصف
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، جن میں مجموعی طور پر 3 ہزار 844 افراد (سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار) شہید ہوئے، کہ جن لوگوں کو کبھی پاکستان نے پناہ دی، وہی آج بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیردفاع نے کہا کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن کابل سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ طالبان...
	 جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔  ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کھبی نہیں مانا۔ سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء)  پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی...
	پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں سیاسی عمل کا حصہ رہی ہیں، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں کچھ عرصے سے انتہا پسندی...
	میر علی میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی حملہ ایک بارودی گاڑی کے ذریعے سیکورٹی کیمپ کی دیوار کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے فوراً بعد چند مسلح افراد نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم  کو ناکام بنا دیا۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد...
	  لاہور:   حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ...
	اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو  نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اندر جاکر انہیں مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔(جاری ہے)  ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو مارنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ہم اندر جاکر انہیں ماریں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کہ کون ان کو مارنے کے لیے جائے گا۔ انہوں نے بدھ کو تصدیق کی کہ امریکی فوج غزہ میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے...
	مودی حکومت کی سفارتی لاپروائی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر  پہنچا دیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 نمبر پر چلا گیا ہے۔ مودی حکومت نے عوامی وسائل کو ہتھیاروں کی خریداری اور اپنے جنگی جنون میں دھکیل دیا۔ نااہل مودی حکومت کی ناکامی اور جنگی جنون نے بھارت میں روزگار، تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سرکاری اسپتالوں میں70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ہیں، اسپتالوں میں بنیادی ضروریات کی کمی اور جعلی ادویات مریضوں کو موت کے منہ میں...
	سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...