2025-07-26@12:23:35 GMT
تلاش کی گنتی: 711

«لاہور بار ایسوسی ایشن»:

(نئی خبر)
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان اشرف کو جنوبی افریقا سے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ کراچی، ملک سے باہر جانے والے 55 مسافر آف لوڈکراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف... ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف 2022ء میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
    فاران یامین: لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ بار الیکشن کے دوران کامیاب وکلاء کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ انتخابی نتائج کے بعد جیتنے والے وکلاء کے حمایتیوں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی، جس کے دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔ فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں جس میں واضح طور پر وکلاء کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں کامیاب وکلا کے حمایتیوں نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دینے لگی۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی...
    لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، حامد خان گروپ کے مبشر رحمان لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں مبشر رحمان نے 2 ہزار 400 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار عرفان حیات باجوہ 2 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میان فیض ایک ہزار 807 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر میاں شرجیل 4 ہزار 476 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ اس کے...
    سپہ سالار، وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کے ملکی معیشت کے حوالے سے ترجیحات قابل ستائش ہیں جن میں سمگلنگ کی روم تھام سرفہرست ہے۔ ایک تو سمگلنگ تھی جو غیرقانونی ان ڈکلیئرڈ روٹ سے ہوا کرتی تھی یعنی افغان بارڈر، ایران علاوہ کسی ڈکلیئرڈ اور دیگر سرحدی علاقوں پر ہوا کرتی تھی، اس کو سختی سے روکا گیا تو سمگلروں نے اپنے نمائندوں کے ذریعے ہڑتال کر دی۔ یہ ظاہر کر کے کہ مزدور ہیں اور ان کا روزگار برباد ہوا۔ وہ مزدور ہوں گے مگر دھندہ ان کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ غیر اعلانیہ راستوں (ان ڈکلیئرڈ روٹس) سے سمگلنگ رک گئی مگر ڈکلیئرڈ روٹ یعنی ایئر پورٹوں، ڈرائی پورٹس اور بندرگاہ پر جہاں جہاں حکومتی اداروں...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج 11 جنوری بروز ہفتہ ہوں گے، 11 نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہیں۔ لاہور بار کے الیکشن میں مجموعی طور پر 14 ہزار 712 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، پولنگ کا عمل صبح 9 تا شام 5 بجے جاری رہے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام امیدواروں کو لاکھوںروپے کے جرمانے ہوسکتے ہیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر 4 امیدوار ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، مبشر رحمان چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہیں۔ نائب صدر لاہور بار کی سیٹ پر 6 امیدوار ساجد حسین بلوچ، ملک افضل بشیر، ملک سیف کھوکھر،...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، ڈرافٹنگ اب 13جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے 11 جنوری کو بارش کی وجہ سے تاریخ کو تبدیل کیا،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔پی ایس ایل سیزن 10کی ڈرافٹنگ گوادر میں11جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھے طریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمندہے۔
    دھند کے باعث سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے روانگی کی 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 4 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابھی بھی شدید دھند ہے اور حد نظر انتہائی کم ہے۔ لاہور میں بھی دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صبح سویرے دھند کے باعث لاہور کی 3 پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔ کراچی اور پشاور میں بادل تھے جبکہ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا مطلع صاف تھا۔
    پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا...
    شاہد سپرا:شہر میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حتمی فیصلہ، تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں24گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی،شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت پر پاسپورٹ دفتر کھولے جائیں گے،پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کے لئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم ہوں گے۔نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا، سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ مسائل کے حل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند...
    سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...