2025-07-27@08:08:18 GMT
تلاش کی گنتی: 3180

«محفوظ شہید»:

(نئی خبر)
    اپنے ایک انٹرویو میں IAEA کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اتنی افزودہ شدہ یورینیم ہے جس سے تقریباً 10 جوہری بم بنائے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے صیہونی رژیم کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے مجھے بتایا کہ ان کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ انہیں جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب لے جا سکتا ہے۔ رافائل گروسی نے مزید کہا ک ایرانیوں نے مجھے واضح طور پر بتایا کہ وہ اسرائیلی حملے کی صورت میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے...
    یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے قسام دستوں سے جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ فلسطین صنعا کے دل میں ہے جس طرح قدس یمن کے عقیدے، رویے اور رہنمائی میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے شہید قسام دستوں کو پیغام دیا کہ فوج اور اس ملک کے عوام فتح کے وعدے کی تکمیل اور قابض اراضی کی آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، محمد الغماری، یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے عید قربان کے موقع پر حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین قسام دستوں کی افسانوی مزاحمت اور دائمی بہادری کو مجاہدین کو...
    عسکری ونگ کے کمانڈرمحمد سنوار کی لاش کی شناخت کرلی، ہمارے قبضہ میں ہے،اسرائیلی فوج ڈرونز سے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے ، سفید اسپرے سے جلد شدید متاثر ،متعدد کو اغواء کرلیا غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہدا میں شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہدا میں شاملادھر امریکی کانگریس کے 92 ارکان نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ امداد پہنچانے کے لیے تمام سفارتی طریقے استعمال کریں۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین کے اندر حماس کے ایک کارکن کو نشانہ بناتے ہوئے ایک چھاپہ مارا ہے۔ فوج کے میڈیا آفس کے ایک بیان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ سنہ...
    نئے بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف گھیر مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری، نان فائلرز کے لیے بُری خبر میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس چوری پر جرمانہ 10 گنا کرنے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں جبکہ نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خرید و فروخت اور بینک ٹراینسیکشن سمیت دیگر پابندی برقرار رہیں گی۔ تاہم ایف بی آر اس بات پر رضامند ہوچکا ہے کہ نان فائلرز کی فون سم اور انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی لیکن اس کے علاوہ جو سختیاں نان فائلرز پر طے ہوئی تھیں وہ جاری رہیں گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست منی پور میں حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر حکومت نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں، جبکہ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔شمال مشرقی ریاست منی پور میں مودی حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث امپھل سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے، اور ریاستی انتظامیہ نے پانچ دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ڈیٹا سروسز بند کر دی ہیں۔کشیدگی میں اس وقت شدت آئی جب مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران ایک بس کو آگ لگا دی گئی، کئی...
    ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہوئی ہیں۔ مقبولیت کے اعتبار سے کونسا اسمارٹ فون کس نمبر پر رہا اس کی تفصیلات درج ذیل فہرست میں موجودہے: فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ایس 5 جی موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی  پانچویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے اور انفینکس جی ٹی 30 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ ویوو آئی کیو او او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی ایک بار پھر انسانی بحران کی بدترین صورت اختیار کر چکی ہے جہاں خوراک کی شدید کمی کے باعث درجنوں معصوم بچے اور بزرگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غذائی قلت کی صورت حال پچھلے چند ہفتوں کے دوران نہ صرف سنگین ہو چکی ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فلسطینی عوام خاص طور پر بچے اور ضعیف افراد براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینے میں صرف چند دنوں کے اندر اندر 29 فلسطینی شہری، جن میں اکثریت بچوں اور ضعیف...
    پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری مواد کی چوری اور فروخت پر بھارت سے پوچھ گچھ کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی...
    بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز بھارتی ریاست منی پور میں حکومت نے کوفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ معطل کردیا ہے جب کہ اس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث امپھل سمیت 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ ریاستی حکومت نے 5 دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب مظاہرین اور...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات اور ترقی کا عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہو سکتا، اس کیلئے وقت اور تسلسل درکار ہے،موجودہ وفاقی بجٹ میں ایسے اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے میں معاون ہوں گے۔  محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں،ملک کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں اور آج مختلف حلقے اس بہتری کو تسلیم کر رہے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید  وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی استحکام...
    پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور ہو گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ جب قوم اور فوج کو ضرورت پڑی سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور انہوں نے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور...
    حالیہ دنوں میں بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی کی مذہبی سرگرمیوں نے سوشل میڈیا سے لے کر سیاسی حلقوں تک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا اب انڈین فوج محض دفاعی ادارہ نہیں رہی بلکہ ہندوتوا کے ایجنڈے کی محافظ بن چکی ہے؟ جنرل دویدی نے حال ہی میں وردی میں نہ صرف کیدارناتھ کے مندر میں حاضری دی بلکہ رام بھدرآچاریہ کے آشرم میں بھی ماتھا ٹیکتے دکھائی دیے۔ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو انہوں نے فوجی وردی کو ہندو عقیدت کا لباس بنا ڈالا۔ سوال یہ نہیں کہ کسی کا ذاتی عقیدہ کیا ہے، سوال یہ ہے کہ جب ایک سیکولر ملک کی مسلح افواج کا سربراہ وردی میں مذہبی رسومات ادا کرے...
    LOS ANGELES: لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین کے چھاپوں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر تعینات نیشنل گارڈ کے دستے مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔ گزشتہ روز ایک وفاقی حراستی مرکز کے باہر سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے بہت سخت قانون و انصاف نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر شہروں میں بھی فوج تعینات کرنے کا عندیہ دیا۔ امریکی فوج کے مطابق 79ویں انفنٹری بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے 300 فوجی اہلکار گریٹر لاس اینجلس کے تین مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کا مشن وفاقی املاک اور عملے کی حفاظت فراہم...
    گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بےوقوف بنا رہے ہیں،ن لیگی کہتے ہیںکہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ شکر ہے یہ ن...
    غزہ میں امداد تقسیم کرنیوالے ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دنوں بند کیے جانیوالے دو پوائنٹس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جہاں 27 مئی سے اب تک امداد وصولی کیلئے آنیوالے 100 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں امداد کے حصول کے لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غذا کی تلاش میں آنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے تازہ واقعے میں 5 فلسطینی شہید  جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن...
    فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، سعودی ولی عہد کا عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منیٰ کے شاہی محل میں معززین اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے مسلسل مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف اسرائیلی جارحیت کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہم عالمی برادری کے مؤثر کردار کی اہمیت کو دہراتے ہیں تاکہ اس جارحیت کے تباہ کن نتائج کا خاتمہ ہو، بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منیٰ کے شاہی محل میں معززین اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے مسلسل مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف اسرائیلی جارحیت کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہم عالمی برادری کے مؤثر کردار کی اہمیت کو دہراتے ہیں تاکہ اس جارحیت کے تباہ کن نتائج کا خاتمہ ہو، بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فلسطین میں عالمی قراردادوں کی روشنی میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔” شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اس مقدس فریضے کو بھی اجاگر...
    جی ڈی اے کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں جو صوبوں کو سنبھال سکے، پاک فوج نے ہی اب تک ملک کو سنبھالا ہے، آئندہ بھی پاک فوج ہی سنبھالے گی، حُر جماعت کے افراد اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، یہ لوگ اپنی اولاد کو پڑھارہے ہیں جس پر مجھے خوشی ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو بھر جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی، اس کے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہے گا۔ خیرپور میں درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ افواج پاکستان کو مثالی کامیابیوں پر...
    اسرائیلی فوج نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب سے ملنے والی جنگجوؤں کی متعدد لاشوں میں سے ایک حماس رہنما محمد سنوار کی ہے۔ عالمی خبر رساں کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کی ایک زیر زمین سرنگ سے متعدد مزاحمت کاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ وہ سرنگ ہے جس پر اسرائیلی فضائیہ نے 13 مئی کو بمباری کی تھی اور زیر زمین سرنگ کو تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی حکام کو شُبہ ہے کہ ان لاشوں میں سے ایک محمد سنوار کی بھی ہو سکتی ہے جو غزہ میں حماس کے عسکری سربراہ اور شہید یحییٰ سنوار کے بھائی ہیں۔ تاحال حماس رہنما محمد سنوار کی موت کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے اور لاش کی شناخت کے لیے اسرائیلی...
    کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے عید الاضحی پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنادیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے۔ جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹر ہلار شیخ کا کہنا ہے کہ قربانی کے بعد گوشت کو اگر دھو کر خشک نہ کیا جائے اور فریزر میں رکھنے میں دیر کی جائے تو گوشت کے خراب ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔طبی ماہرین نے بتایا کہ اکثر خواتین محلے یا عزیز و اقارب سے آنے والے گوشت کو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیا اور مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواب میں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں ،بھارت کی فوجی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا...
    گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے سربراہ پیرپگارا نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ردعمل کو سراہا ہے۔خیرپور میں درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں حر جماعت سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ جی ڈی اےکے سربراہ پیرپگارا   کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کومثالی کامیابیوں پرعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتا ہوں، افواج پاکستان نے بھارت کوسبق سکھایاجو اس کےخواب وخیال میں بھی نہیں تھا۔خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج کا جواب بھارت کو عمر بھر یاد رہےگا، بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی، اس کے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہےگا۔پیر پگارا نے کہا کہ ملک میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں جو...
    غلام مصطفی بزدار ضلع پشین جب پورا ملک عید کی خوشیوں میں مصروف ہے اور گھروں میں رونقیں سجی ہیں، ایسے میں ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھر، اپنے خاندان اور اپنی خوشیوں سے دور فرائض کی راہ میں مصروف ہیں۔ بلوچستان لیویز فورس کے یہ سپاہی جو عید کے دن بھی پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ قوم کے محافظ یہ جوان اپنوں سے دور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم سب سکون سے عید منائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    ذیشان کاکاخیل ضلع خیبر پاک فوج کے جوان گھر سے دور سرحدوں کی حفاظت میں عید منا رہے ہیں۔ پاک افغان باڈر پر واقع بگ بینگ چیک پوسٹ پر جوانوں نے عید کی نماز ادا کی اور قربانی کا فریضہ ادا کرکے گھروں سے دور عید منائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک افغان بارڈر پاک فوج عید قربان عید کی خؤشیاں
    اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کے ساتھ مقبوضہ سرزمین کے ہر ایک حصے پر ایسا ہی ہونے والا ہے جیسے آج خان یونس اور جبالیہ میں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ترجمان "ابو عبیده" نے غاصب صیہونی آبادکاروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کے پاس صرف دو آپشن ہیں یا تو وہ سیز فائر کے لئے اپنے سربراہوں کو مجبور کریں یا پھر اپنے فوجیوں کے مزید تابوتوں کا انتظار کریں۔ ابو عبیده نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ہمارے مجاہدین، پیغمبروں کے وارث ہیں جو جیڈعون رتھ پر داود کی مانند پتھر برساتے ہیں۔ جس سے صیہونی رژیم...
    پشاور (آئی این پی)  پی ٹی آئی کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔ ایک ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں لیکن انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات بھی نہیں...
    بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں 10 ہزار  سے زیادہ فوجیوں، بشمول 6,000 لڑاکا اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب ریاست اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسے 10,000 سے زائد فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جن میں تقریباً 6,000 لڑاکا اہلکار شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں 10 ہزار  سے زیادہ فوجیوں، بشمول 6,000 لڑاکا اہلکاروں کی ضرورت ہے، یہ ایک حقیقی آپریشنل ضرورت ہے اور اسی لیے ہم تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے یہ بیان قدامت پسند یہودیوں کی فوج میں شمولیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا ہے۔ یاد...
    NASIRABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔(جاری ہے) اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں تاہم انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات...
    غزہ عید الاضحیٰ کے روز بھی ماتم کدہ بن گیا،اسرائیلی طیارے نےخان یونس اور غزہ سٹی پر بم برسا دئیے،عید کے روز ایک ماں دو بیٹوں سے محروم ہوگئی۔ اسرائیل نےانسانیت کا علامتی مظاہرہ کرنابھی گوارا نہ کیا،عیدالاضحی کےموقع پر بھی نہتے فلسطینوں پر بموں کی بارش کردی،نہ عید کی نماز کی مہلت نہ قربانی کا کوئی وسیلہ،مظلوم فلسطینیوں کیلئے صرف زندہ رہنا ہی چیلنج بن گیا۔ اہلی عرب اسپتال پربمباری سےچارصحافی شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹےمیں مزید سترفلسطینی شہید ہو گئے،شہدا کی مجموعی تعداد چون ہزار چھ سو ستتر ہوگئی۔۔ دوسری جانب خان یونس میں مجاہدین نےاسرائیلی فوج پرگھات لگا کرحملہ کردیا،اسرائیلی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی،اسرائیلی طیارے خان یونس کے اوپر نچلی پروازیں کرنے لگے۔ اسرائیلی طیاروں نےبیروت پر...
    اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ فوجی اہلکاروں کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہوتا ہے۔ اندرونی سلامتی کا کام فوج کا نہیں، سول اداروں کا ہے۔ ہم نے فوج کو نہیں کہاکہ اندرونی سلامتی سنبھالے، فوج کے اپنے جنرل مشرف نے یہ کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیرِ اعلیٰ بے اختیار ہیں، اصل اختیار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کورکمانڈر پشاور کے پاس ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، بنوں چھاؤنی ہمارے لیے مسئلہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہم فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کوتباہ کرنےکاخواب دیکھارہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا ہے،ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے،پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو کرہِ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے پر بروقت اور فوری عمل درآمد درکار ہے،پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آکودگی کے خلاف پوری دنیا کو جرات مندانہ مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ ماحولیات عالمی دن پر پاکستان کرہ ارض کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس سال ماحولیات کے عالمی دن کا تھیم - ’’پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ‘‘ہے۔ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے...
    ”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96 ہزار 449 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جنوری 1989ء سے اب تک 930 کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے۔ ”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96 ہزار 449 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930 بچے بھی شامل ہیں۔ اس...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں...
    اینڈرائیڈ صارفین اب تصاویرایڈٹ کرنے والی مقبول سروس فوٹو شاپ کو اپنی ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ایڈوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شاپ کو گوگل پلے اسٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور بیٹا (beta) اینڈرائیڈ ایپ مفت دستیاب ہے۔فوٹو شاپ کی سروس 35 برسوں سے دستیاب ہے مگر اب جا کر اس کی حقیقی موبائل ایپ کو اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔فروری میں پہلے آئی فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا گیا تھا۔اب اینڈرائیڈ فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اوریجنل فوٹو شاپ کے متعدد فیچرز موبائل ایپ میں موجود ہیں جیسے لیئرز اور دیگر، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی...
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کا کوئی فورم ہونا چاہیے جو برطرف ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کرے۔سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے ملازم ندیم لودھی کو 2015ء میں برطرف کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے برطرفی کے خلاف درخواست مسترد کی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سرکاری اور نجی اداروں سے ملازمین کی برطرفیوں کا فورم نہ ہونے ہر برہمی کا اظہار کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ شدت پسندوں کے دیگر ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
    راولپنڈی: آپریشن سندور کی ناکامی، مودی سرکار کی ناقص خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی شدید برہم ہوگئے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے حالیہ خطاب میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’’سرنڈر والی چٹھی‘‘ لکھنے کے عادی ہیں، ٹرمپ کے فون پر ’’نریندر سرنڈر‘‘ کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی قیادت سرنڈر کی پالیسی...
    کامیابی کسی ایک فردیاادارےکا تنہاکارنامہ نہیں ہوتی۔ یہ درحقیقت اجتماعی کاوش، فکری ہم آہنگی، قربانی، مہارت اورعزم کا نچوڑ ہوتی ہے۔ جب کسی مہم میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کا اخلاقی، پیشہ ورانہ اور تہذیبی تقاضا یہی ہوتا ہے کہ ہر کردار کو اس کی خدمات کے مطابق کریڈٹ دیاجائے، سراہاجائے، اور انصاف کے ساتھ اس کا مقام تسلیم کیا جائے۔’’کریڈٹ‘‘ محض انگریزی کالفظ نہیں، بلکہ یہ کسی کامیاب عمل یا کارکردگی کے پیچھے موجود دماغوں کو اعتراف کی وہ مالا پہناتا ہےجو معاشرتی انصاف اور تہذیب یافتہ رویوں کی بنیاد ہے لیکن افسوس، ہمارے معاشرے میں یہ وصف روز بروز مفقود ہوتا جا رہا ہے۔ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اس بات کی واضح مثال ہے۔چھ اور سات مئی...
    — فائل فوٹو  مشیر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن انڈیکس بہت بلند ہے، اینٹی کرپشن فورس کے قیام کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں۔مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل اور مردان سولر اسکیم میں کرپشن حقیقت ہے، مردان میں مساجد اور قبرستانوں کے سولر سسٹم کے پیسوں میں کرپشن کی گئی اور جن افسران نے بغیر کام کے ادائیگی کی وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کوہستان کا کیس نیب کے پاس ہے، اس پر میں تبصرہ نہیں کروں گا ہم نے نیب کو بلایا ہے اور تین ہفتے کا وقت دیا ہے، کوہستان اسکینڈل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ اے اور...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے امداد لیتے افراد پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور امدادی ایجنسیوں نے بھی بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔ اس کے علاوہ امداد کی تقسیم کے لیے عالمی ادارہ خوراک نے غزہ تک رسائی مانگ لی۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، امداد کی فوری اور مکمل رسائی یقینی بنائی جائے۔ بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمٰنحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال سے ہم ایسی جنگ...
    غزہ فلسطین کاایک چھوٹاساساحلی علاقہ ہےجس کی سرحدیں اسرائیل،مصراوربحیرہ روم سے ملتی ہیں۔ اس کی آبادی تقریبا23لاکھ ہے اوریہ دنیاکے سب سے گنجان آباداورمحروم علاقوں میں شمارہوتا ہے۔ 2007ء سےغزہ پرحماس کی حکمرانی ہے،جو اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد آزادی میں مصروف ہے۔ اکتوبر2023ء میں حماس اوراسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعدغزہ ایک شدید انسانی بحران کاشکارہوگیا۔اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مئی2025میں ایک نئی پالیسی کی منظوری دی جس میں غزہ پرقبضہ،حماس کوختم کرنے کیلئے بھرپور کارروائیاں ،اورانسانی امداد پر کنٹرول جیسے نکات شامل تھے۔یہ پالیسی داخلی سیاسی عوامل اوربین الاقوامی سفارتی چیلنجزکے بیچ میں متوازن ہونے کی بجائے تنازع کو مزید گہرا کر رہی ہے۔ منصوبہ کے مطابق غزہ میں فوجی کارروائیوں میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کی سپانسر شدہ ہے۔ پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025ء پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج  کے ترجمان نے کہا  یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا ہے، بلوچستان کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے کیوں کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا...
    ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن غزہ پر حملوں کے بند ہونے اور محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اگر پوری دنیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے، تو وہ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے تحت تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو ایک بالسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مدد کے لیے، نسل کشی کے جرائم، غزہ کی جان بوجھ کر قحط سالی، اور مسجد الاقصیٰ کی...
    عبری زبان کی ویب سائٹ حدشوت بتخون نے بتایا کہ صہیونی فوج کے بریگیڈ 9 کے 20 فوجی فلسطینی مزاحمت کے گھات میں پھنس گئے، جن میں سے زیادہ تر ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مشترکہ حملے کے دوران پندرہ اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں فلسطینی مزاحمت اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ان رپورٹز کے مطابق، جبالیا میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے ایک پیچیدہ اور مشکل گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں القسام بریگیڈ اور سرایا القدس کے مجاہدین...
    عبری زبان کی ویب سائٹ حدشوت بتخون نے بتایا کہ صہیونی فوج کے بریگیڈ 9 کے 20 فوجی فلسطینی مزاحمت کے گھات میں پھنس گئے، جن میں سے زیادہ تر ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مشترکہ حملے کے دوران پندرہ اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں فلسطینی مزاحمت اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ان رپورٹز کے مطابق، جبالیا میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے ایک پیچیدہ اور مشکل گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں القسام بریگیڈ اور سرایا القدس کے مجاہدین...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن غزہ پر حملوں کے بند ہونے اور محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اگر پوری دنیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے، تو وہ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے تحت تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو ایک بالسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مدد کے لیے، نسل کشی کے جرائم، غزہ کی جان بوجھ کر قحط سالی، اور مسجد الاقصیٰ کی...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
    بھارتی ریاست سکم میں ایک فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلا ک اور 6 لاپتا ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے ضلع منگن کے قصبے لاچن میں تیز بارشوں کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں شدید اور مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن کی شناخت حوالدار لکھویندر سنگھ، لانس نائیک منیش ٹھاکر اور پورٹر ابھیشیک لکھڑا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 فوجی واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امدادی ٹیمیں لاپتا ہونے والے...
    گزشتہ سے پیوستہ ہفتے تنزلی کے بعد سام سنگ کی گلیکسی سیریز نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔ مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں ٹاپ فائیو میں سام سنگ کے تین اسمارٹ فونز موجود ہیں۔ تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج بالترتیب دوبارہ پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ آنر 400 پرو فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی پانچویں، شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی چھٹے اور ویوو ایس 30 پرو مِنی 5 جی (نئی انٹری)...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی میں پولو گراؤنڈ جناح باغ میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر شیخ حسن حسیب الرحمٰن نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اپنی فوج کے جوانوں کو جن کی جرات اور بہادری سے کیے گئے اقدام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں پر کفر غالب آگیا، وہاں پر مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن ہمارے سپہ سالار کی...
    موبائل فونز پر اشیا کی مارکیٹنگ کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی،نوعمر لڑکوں، لڑکیوں سمیت ہر عمر کے افراد کو موبائل فون کے ذریعے اشتہارات بھیجنے کا سلسلہ زوروشور سے جاری، موبائل فون کے حقوق کے تحفظ کے ادارے  پی ٹی اے کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس ضمن میں شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو ہنگامی رابطے کے لئے موبائل سیٹ استعمال کرنے کے لئے دئیے ہوئے ہیں مگر ان پر جنسی ادویات سمیت دیگر غیر اخلاقی اشیا کی فروخت کرنے والوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے اشتہارات بھجوانے کی بھر مار کر رکھی ہے جن میں متعدد اشتہارات ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی عبارت انتہائی فحاشی کے زمرے...
    غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے راشن حاصل کرنے کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز امدادی سامان تقسیم کرنے کے پوائنٹ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ہجوم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 30 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ رفح میں موجود اسپتال کے حکام نے 30 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 175 افراد کا اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے بھی امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ہونے والی فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔...
    اسلام آباد‘ کوئٹہ (خبر نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ‘ اے پی پی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا بھارت کی سپانسرڈ پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ یہ ہماری قوم، ترقی اور امن کے خلاف چھیڑی جانے والی کھلی دہشتگردی کی مذموم کارروائی ہے۔ کوئٹہ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جو بھی دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قوم اور بہادر بلوچ عوام کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج اندرونی ہو یا بیرونی ہر دشمن کو کچل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ہمارے پاس بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر روز نت نئی ایجادات منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ جہاں پہلے شناخت کے لیے فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت اور آنکھ کی پتلی ریٹینا کا استعمال عام تھا، وہیں اب سائنس دانوں نے ایک اور حیران کن دریافت کی ہے، زبان (Tongue) کی شناخت کو ایک محفوظ اور منفرد بایومیٹرک ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زبان سے شناخت ایک نیا بائیو میٹرک تصدیقی ٹول ہے جو منفرد ہے اور آسانی سے جعلی نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ کوئی بھی دو زبان کے پرنٹس ایک جیسے نہیں ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ، زبان کی سطح پر موجود خطوط اور...
    نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے...
    بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا جبکہ مظاہرین پر طاقت...
    SINGAPORE: کیا آپ جانتے ہیں ان دنوں دنیا کے امیر ترین افراد اپنا سونا سنگاپور کی ایک عمارت میں جمع کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد بین الاقوامی سطح پر پائی جانے والی غیریقینی، بینکوں پر کم ہوتا اعتماد اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث اپنا سونا بینکوں کے لاکرز کے بجائے بیرون ملک محفوظ وولیٹس میں رکھ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کے اس رجحان کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک سنگاپور ہے جو دنیا بھر کے دولت مند افراد کے لیے مشرق کا جنیوا بن رہا ہے۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور ایئرپورٹ کے قریب...
    ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب افراد کے زیر استعمال ایک مشہور ایپلی کیشن کچھ اسمارٹ فونز میں بیٹری کے ضائع ہونے کا سبب بن رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سبب گوگل پکسل اسمارٹ فونز کو خاص طور پر بیٹری مسائل کا سامنا ہے۔ البتہ، یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا دیگر اینڈرائیڈ فونز کو بھی اس ہی مسئلے کا سامنا ہے یا نہیں۔ اینڈرائیڈ سپورٹ فورم پر گوگل کے ایک نمائندے نے بتایا کہ انسٹاگرام نے اس حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور اس مسئلے کو اب حل ہو جانا چاہیئے۔ کمیونیٹی منیجر عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام ایک...
    بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تاہم یہ بھی کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران ’بلومبرگ ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں...
    المیادین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے روئیسات العلم کے مقام سے جبل سدانہ کے علاقے (جو کہ العرقوب کی پہاڑیوں میں واقع ہے) پر فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض افواج نے السماقہ کے مقام سے کفرشوبا کے نواحی علاقے کی طرف بھی فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی سرحدی جارحیت میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ لبنانی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز ہفتہ علی الصبح، جنوبی لبنان کے علاقے دیر الزہرانی میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا ہے۔ المیادین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے روئیسات العلم کے مقام سے جبل سدانہ کے علاقے (جو کہ العرقوب کی پہاڑیوں میں واقع ہے)...
    اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم 20 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔خبار نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "اگرچہ فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ مغویوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان آپریشنز نے 54 قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، جن میں سے کم از کم 20 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔"ذرائع کے مطابق کئی مواقع پر غزہ میں ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں قیدیوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔رپورٹ میں اپریل میں پیش آنے...
    روزینہ علی:  سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،  اسکردو سے استور دیوسائی روڈ کو بالآخر کھول دیا گیا ہے،  اب ایڈونچر کے شوقین افراد دیوسائی کے دلکش میدانوں تک فور بائی فور گاڑیوں کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق روڈ پر کچھ مقامات پر ابھی بھی برف اور کیچڑ موجود ہے جس کے باعث یہ راستہ عام گاڑیوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔ کلب کی جانب سے مسافروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور مکمل تیاری کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  یاد رہے کہ  بلند پہاڑوں کے دامن میں پھیلا ہوا دیوسائی، دنیا کے بلند...
    بلوچستان کے علاقے سوراب میں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کے بذدلانہ حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنز ریونیو شہید ہوگئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر بلوچستان کے ضلع سوراب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ 50 سے زائد دہشتگردوں نے شہری علاقوں، سرکاری عمارتوں اور معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا، جس میں اے ڈی سی ریونیو  ہدایت بلیدی نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قوم ان کی قربانی کو سلام...
    شیو سینا کے سینیئر لیڈر کا کہنا تھا کہ جلد ہی راہل گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی مانگ کرینگی تاکہ اس معاملے پر سنجیدہ بحث کی جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سینیئر لیڈر سنجے راؤت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر "آپریشن سندور" کے نام پر سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے فوجی جوانوں نے انجام دیا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اسے ایک سیاسی ایجنڈا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں "سندور یاترا" نکالی جا رہی ہے، تو کہیں "آپریشن...
    فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، 2ججزکا اختلافی نوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ججز نے اختلافی نوٹ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ فوجی افسر کا کام نہیں کہ وہ مجرمان کو سزائیں دے، فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، اگر فوج عدلیہ کے فرائض سر انجام دینے لگی تو لوگوں کا ان پر اعتماد نہیں رہے گا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا ان کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا...
    اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے، جس میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کی اجازت دینے کے فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے آئینی بینچ سے درخواست کی ہے کہ سپریم کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ نظرثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر فیصلے میں غلطی کی نشاندہی ہو جائے تو تصحیح کرنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔ درخواست کے مطابق فیصلے میں ایف بی علی کیس پر انحصار درست نہیں کیونکہ یہ فیصلہ 1962 کے آئین کے مطابق تھا جس کا اب وجود...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سویلین کے کورٹ مارشل کو کالعدم قرار دینے کا اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔عدالتِ عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے پانچ دو  کی اکثریت سے سویلین کے کورٹ مارشل کو درست قرار دیا تھا۔اقلیتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ‎ تاثر قائم کیا گیا ہے جیسے سول عدالتیں دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔اقلیتی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تاثر دیا گیا جیسے مسئلے کا حل صرف کورٹ مارشل کے ذریعے ہی ممکن ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورٹ مارشل صرف اُن افراد کا ہو سکتا ہے جو پاکستان آرمی ایکٹ کے ماتحت ہوں، کورٹ مارشل صرف ان افراد کے خلاف کارروائی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے ججز جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل درست قرار دینے پر تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا۔واضح رہے کہ 7 مئی کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 2-5 کی اکثریت سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا تھا، حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا تھا۔ڈان نیو ز کے مطابق جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اکثریتی ججز کے...
    سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل قانونی قرار، مقدمے میں کب کیا ہوا؟ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جب استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت یا مواد نہ ہو تو فوجی عدالت سزا کیسے دے سکتی ہے؟ دونوں ججوں نے اپنے اقلیتی فیصلے ذریعے 9 مئی ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل بھی کالعدم قرار دے دیے۔ 36 صفحات پر مشتمعل اختلافی نوٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا ہے۔ دونوں جج صاحبان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں نہ تو آزاد ہوتی ہیں اور نہ غیر جانبدار۔ دونوں جج صاحبان...
    اسلام آ باد: سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو اختلافی ججز نے اختلافی نوٹ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ فوجی افسر کا کام نہیں کہ وہ مجرمان کو سزائیں دے، فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، اگر فوج عدلیہ کے فرائض سر انجام دینے لگی تو لوگوں کا ان پر اعتماد نہیں رہے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا ان کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ 5 ججز کے اکثریتی فیصلے میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دیا گیا تھا۔ اختلافی تفصیلی نوٹ 36 صفحات...
    بھارتی آرمی چیف کی ہندو روحانی پیشوا ’’جگدگرو رام بھدر آچاریہ‘‘ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد بھارت کی فوجی قیادت کے مذہبی جھکاؤ اور غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ فوجی قیادت کا ہندوتوا سے جُڑاؤ اور عسکری ادارے سمیت نام نہاد سیکولرازم بے نقاب ہوگیا۔ بھارت میں روحانی رہنما بھی اب جنگی سوچ اور جارحیت کی زبان بولنے لگے ہیں۔ نام نہاد ہندو روحانی پیشوا نے انوکھا مطالبہ کیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے بطور نذرانہ پیش کیا جائے۔‘‘ آزاد کشمیر کو ’’گرو دکشِنا‘‘ کہنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آشرم میں آزاد کشمیر پر قبضے کی بات بھارت کی نظریاتی شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے اقلیتوں میں...
    مکہ مکرمہ : حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ سعودی وزیرِ حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔ وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں۔ 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں۔ طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا...
    پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج نے 22 اپریل کے واقعے سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جنرل مرزا نے خبردار کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال...
    اگلے مراحل میں 2017 کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی تاکہ صرف فعال شناختی کارڈ پر ہی سمز جاری رہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے کے تعاون سے ان موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے جو وفات پا جانیوالے افراد یا میعاد ختم شدہ شناختی کارڈز کے حامل افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2017 اور اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند ہوں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں، یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں...
    (ویب ڈیسک)چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں،یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا،وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ  چیئرمین نادرا نے اس موقع پرکہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری...
    استنبول(اوصاف نیوز) معروف ترک کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجاً اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا ہے۔ یہ تمغہ انہوں نے 2023 کی یورپی کنگ فو چیمپئن شپ میں جیتا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم الدین اربکان آکیوز نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی کوئی بھی کامیابی مظلوم فلسطینیوں کے خون کے ایک قطرے سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی چیمپئن شپ کی جانب سے فلسطینی کاز کی حمایت کے بجائے اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کی گئی، جس کے خلاف وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے...
    پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 برس کے دوران 537 حادثات کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 313 واقعات میں ہلاکتیں یا شدید زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ غیرمحفوظ ریلوے کراسنگ (پھاٹک) قرار دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان 5 برس میں ریلوے نے 2 لاکھ 3 ہزار 717 ٹرین آپریشنز کیے، یعنی سالانہ اوسطاً 40 ہزار 750 ٹرینیں چلیں، اور ہر سال اوسطاً 107 حادثات رپورٹ ہوئے۔ سال 2020 ان حادثات کے لحاظ سے سب سے سنگین رہا، جس میں 84 واقعات پیش آئے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں رپورٹ...