2025-11-19@15:34:17 GMT
تلاش کی گنتی: 17333
«اعلی حکام سے»:
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے اور اسپیکر کی طرف سے اعلان کے بغیر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی پڑھیں:این اے 18 کا ضمنی انتخاب: عمر ایوب کی غیر سیاسی اہلیہ مہم کیسے چلا رہی ہیں؟ یہ صورتحال ممبر قومی اسمبلی، ملک محمد عامر ڈوگر کے خط کے تناظر میں سامنے آئی، جس میں 6 اکتوبر 2025 کو اسپیکر کو ارسال شدہ خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کی روشنی میں عمل قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط، رول 39 اور 398 کے مطابق ہر عام انتخابات کے بعد اور بعد میں کسی بھی وقت اسپیکر کو...
فائل فوٹو، قومی اسمبلی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایم این اے عامر ڈوگر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق خط کا جواب دے دیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عامر ڈوگر نے 6 اکتوبر کو اسپیکر سردار ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کےلیے خط لکھا تھا، جس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ قواعد و ضوابط میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا مکمل طریقہ کار واضح ہے۔ اسپیکر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کے لیے نام جمع نہیں کرائے جاسکتے۔خط میں جواب دیا گیا کہ قواعد کے تحت اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تاریخ، وقت اور مقام...
دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا
بھارتی میڈیا نے دہلی دھماکے کے مبینہ مشتبہ شخص کی ایک ویڈیو نشر کی، جس کا فرانزک تجزیہ کرنے پر ثابت ہوا کہ یہ مکمل طور پر جعلی اور AI ڈب کی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں نہ کوئی باقاعدہ آغاز ہے اور نہ اختتام، اور مواد کو واضح طور پر کاٹ کر جوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ فرانزک تجزیے سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر ایڈیٹ کی گئی ہے اور صرف مخصوص بیانیہ گھڑنے کے لیے استعمال ہوئی ہے۔ ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکات، جسمانی پوزیشن اور ویڈیو کے ٹکڑے ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتے، جو بناوٹ اور جعلسازی کو ظاہر کرتے ہیں۔ جعلی ویڈیو میں مشتبہ شخص کو خودکشی حملوں کی تعریف...
اطالوی فنکار ماؤریزیو کیتیلان کا امریکا نامی معروف 18 قیراط خالص سونے کا کموڈ 12.1 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں منگل کے روز بولی کا آغاز تقریباً 10 ملین ڈالر سے کیا گیا تھا۔ یہ کموڈ (ٹوائلٹ) 101 کلوگرام (223 پاؤنڈ) وزنی اور مکمل طور پر فعال ہے جسے کیتیلان نے انتہائی دولت مندوں کی زندگی پر طنز کے طور پر تخلیق کیا تھا۔ فنکار کا کہنا تھا کہ آپ 200 ڈالر کا لنچ کھائیں یا 2 ڈالر کا ہاٹ ڈاگ نتیجہ ٹوائلٹ میں یکساں ہوتا ہے۔ آکشن ہاؤس سوزبیز کے مطابق یہ فن پارہ فن کی...
پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر کے علاقے پیشو گان اور پلیری میں کاروائیاں، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پلیری میں کارروائی کی، جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105کلوگرام متیھ آئس،8 کلو گرام ہیروئن،اور6.5 کلو گرام آفیون برآمد کر لی۔ ایک اور کارروائی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران476کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتیوں سے قبل نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی ویریفکیشن کرنے کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بھرتی نظام میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بڑا خلا موجود ہے، کیونکہ تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے ایک مؤثر اور ضروری ٹول ہے، اور اس کی مدد سے ایسے خطرات سے بچا جا سکتا ہے جو پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرۂ عرب میں ایک اہم انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 130 ملین ڈالر مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے دوران سرانجام دی، جس میں سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 نے معاونت فراہم کی۔آپریشن کے نتیجے میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی سے 2 ہزار کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ یہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تیسری کامیاب کارروائی ہے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام، قومی بحری مفادات کے تحفظ اور عالمی...
—فائل فوٹو پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔ پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران آپریشن سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا۔ یہ بھی پڑھیے ڈی آئی خان: بس سے 91 کروڑ کی آئس برآمد، کسٹمز عملے پر شر پسندوں کا حملہ آپریشن کے دوران مشکوک ماہی گیر کشتی سے 2 ہزار کلو سے زائد آئس ضبط کرلی گئی، یہ گزشتہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے مراسلہ لکھا گیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
کراچی: پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔ پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا اور بھاری منشیات قبضے میں لے لیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے کیا گیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی ۔ پاک بحریہ کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا اور بھاری منشیات قبضے میں لے لیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے کیا گیا۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی ۔پاک بحریہ کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن گزشتہ دو ماہ...
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی...
کراچی:(نیوزڈیسک) پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔ پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا اور بھاری منشیات قبضے میں لے لیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے کیا گیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی ۔ پاک بحریہ کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن گزشتہ...
پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیرِ قیادت ٹاسک فورس CTF-150 کی معاونت میں انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک نے بحیرۂ عرب میں گشت کے دوران ایک مشکوک اور غیر رجسٹرڈ ماہی گیر کشتی کو روکا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی سے متعلق بیان پر انور مقصود نے...
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی سیاسی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کی، جنہوں نے نومنتخب وزرا سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔ نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا شامل کیے گئے ہیں جب کہ دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ مشیروں سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔
اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو، گیپکو...
تصویر بشکریہ، مریم نواز فیس بک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری ان کے لیے برابر ہے۔ راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کے ورکرز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فرنچائز کو اپنے اگلے اقدامات خود عوام کے سامنے لانے پڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پی ایس ایل مینجمنٹ کو متعدد ای میلز بھیجی گئیں جن میں ٹیم کی ویلیوایشن اور رینیوئل لیٹر...
امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔...
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایونٹ کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا 15 جنوری سے 6 فروری تک کریں گے، 16 ٹیمیں 41 میچوں میں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، امریکا اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔
اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 54 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کراعلان کردیا گیا ہے۔ دبئی حکومت کے محکمہ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق دبئی حکومت کے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور اتھارٹیز میں کام یکم اور 2 دسمبر 2025 کو معطل رہے گا، جبکہ سرکاری امور 3 دسمبر 2025 سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان سرکلر کے مطابق وہ ادارے اور محکمے جو شیڈولڈ شفٹس پر کام کرتے ہیں، عوام کو براہ راست خدمات فراہم کرتے ہیں یا اہم عوامی سہولیات چلاتے ہیں، اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اداروں کو...
آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے...
اگر مایہ ناز فرانسیسی ڈرامہ نگار، شاعر اور اداکار مولیئر اسٹیج پر اپنا ڈرامہ ’دی امیجِنری اِنویلڈ‘ ادا کرتے ہوئے گر کر جاں بحق نہ ہوتے تو اُن کا اگلا کھیل کیا ہوسکتا تھا؟ اسی سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے فرانسیسی ماہرین، فنکاروں اور ایک اے آئی کمپنی نے مشترکہ کوشش کی ہے۔ اس تحقیق کا نتیجہ ایک نئے مزاحیہ ڈرامے ’فالس اومین‘ یعنی جھوٹے شگون کی صورت میں سامنے آیا ہے جو اگلے برس پیلس آف ورسائی میں پیش کیا جائے گا—وہی محل جہاں صدیوں قبل مولیئر کے سرپرست بادشاہ لوئی چہار دہم دربار لگایا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ہنگری کے مصنف لازلو کراسناہورکائی ادب کے نوبیل انعام کے حقدار قرار منصوبے سے وابستہ محقق ہیوگو کیسلیس-ڈوپرے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےٹرائی نیشن سیریزمیں شریک ٹیموں کےاعزاز میں ظہرانہ دیا،پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نےکہا تینوں ٹیموں نےسیریز میں شرکت کرکےجس جذبےاورلگن مظاہرہ کیا،وہ قابلِ ستائش ہے،تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں،کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایسی مثال قاائم کریں جو نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہو۔ وزیراعظم نےمزیدکہا چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں بورڈ تمام میچزبہترین انتظامات کےساتھ کروا رہا ہے،پاکستان میں مسلسل بین الاقوامی کرکٹ ملک کے مثبت تشخص اورامن واستحکام کا ثبوت ہے، ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے...
فائل فوٹو وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کو ایم 6 اور ایم 10 کے موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔انہوں نے مانسہرہ، ناران، کاغان، بابوسر اور چین کی سرحد تک کی شاہراہ پر بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔عبدالعلیم خان نے چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ کراچی سے سکھر موٹروے بندرگاہ سے منسلک ہوگی جو اہم ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لیے منافع بخش ہوگی۔
بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی گاڑی...
اسلام آباد: عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت کا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان...
بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی...
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس کے تحت آنے والے مہینے میں بجلی کے بلوں میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بھیجی گئی درخواست اگر منظور ہو جاتی ہے صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے نیپرا میں درخواست دی ہے، جس کے مطابق اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 65 پیسے کمی مانگی گئی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کا نتیجہ ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،...
ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے۔ مصطفیٰ کمال نےکہا کہ وزیراعلیٰ کچرا اٹھانے کے ذمہ داربنے ہوئے ہیں، ککون سی صوبائی حکومت یہ کام کرتی ہے؟ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دیے، جائیں وزیراعلیٰ سے لیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نےکان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کاکہا تو زرداری صاحب نے پھر اعلان کیا۔ مصطفی کمال...
علامتی فوٹو پنجاب میں تعلیمی بھرتیوں کےلیے جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے تصدیق کےلیے 2 صفحات پر مشتمل مراسلہ سیکرٹری پراسیکیوشن کو بھجوا دیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے خبردار کیا کہ جنسی مجرم پورے تعلیمی ادارے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھرتی پر ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے، نادرا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نے تجویز دی ہے کہ محکمہ قانون وانصاف سیکس آفینڈرز رجسٹر تک رسائی...
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن اور کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے بااثر قبضہ مافیا سے یتیم بہنوں کی 87 کنال اراضی 31 سال بعد واگزار کروا لی۔ یہ اراضی موضع ثقال میں شبنم بی بی، سمیرا بی بی اور عضمیٰ بی بی دختران رشید احمد کی ملکیت تھی، جس پر طویل عرصہ سے قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا تھا۔اراضی کے کامیاب آپریشن اور واگزاری پر عوامی و سماجی...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ وزیراعلیٰ سے لو۔انہوں نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی؟ بالکل ہوسکتی ہے، نئے صوبے کی بات...
رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ اسمارٹ فونز، خصوصاً آئی فونز پر بھاری ٹیکس کے معاملے کو اگلے ماہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا، جس کا مقصد عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ گیلانی، جو سابق وزیراعظم اور موجودہ سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں، نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے موبائل رجسٹریشن ٹیکس کے خلاف قرارداد پیش کرنے سے پہلے کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کیا۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی مالیاتی...
اندرون سندھ کے عوام کی سہولت کیلئے مٹھی میں نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور زونل آفس تھرپارکر کا افتتاح کردیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمہیش کمار ملانی، رکن سندھ اسمبلی فقیر شر محمد اور ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے تقریب میں شرکت کی۔ سینٹر میں درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے کاونٹرزکی تعداد 2 کے بجائے 6 کر دی گئی، مرکز میں یومیہ 180سے 250 درخواست گزاروں کو معیاری خدمات دستیاب ہوںگی۔ ترجمان نادرا کے مطابق دونوں دفاتر سے تھرپارکر ریجن میں نادرا کی عوامی خدمات کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق نادرا نے اسلام کوٹ، دالی اور نگرپارکر میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ نئے دفاتر قائم کیے...
اسلام آ باد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے مہینے کے لیے کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (یپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ توانائی حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو آئندہ ماہ بجلی بلوں میں...
ویب ڈیسک :عوام کی سہولت کیلئے مٹھی میں نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور زونل آفس تھرپارکر کا افتتاح کردیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمہیش کمار ملانی، رکن سندھ اسمبلی فقیر شر محمد اور ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے تقریب میں شرکت کی۔ سینٹر میں درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے کاونٹرزکی تعداد 2 کے بجائے 6 کر دی گئی، مرکز میں یومیہ 180سے 250 درخواست گزاروں کو معیاری خدمات دستیاب ہوںگی۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ترجمان نادرا کے مطابق دونوں دفاتر سے تھرپارکر ریجن میں نادرا کی عوامی خدمات کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق نادرا نے اسلام کوٹ، دالی اور...
ویب ڈیسک :ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادی ہے۔ جس پر 27 نومبرکو سماعت کی جائے گی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے ، جس کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے...
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کر کے آیا ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق نے کہا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے...
’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اْن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا یک خلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے 24 لاکھ سے زاید پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدنے کیلیے 3.5 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نیشنل ای او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں مکمل ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی اور علاقائی امور پر دونوں فریقین کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے فن لینڈ کی جانب سے GSP Plus اسٹیٹس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اگلا دور مشاورت فن لینڈ میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) لکی انوسٹمنٹس نے حال ہی میں متعارف کرائے گے لکی اسلامک پنشن فنڈ کے شرکاء کو مفت تکافل کوریج فراہم کرنے کیلئے ففتھ پلر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ اسٹریٹجک اقدام ریٹائرمنٹ کے بعد محفوظ مستقبل کیلئے بچت کرنے والے افراد کومالی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سرمایہ کاری کی مجموعی افادیت میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی اور پاکستانی مارکیٹ میںشریعہ کے مطابق مالی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے جامع سلوشنز فراہم کرنے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہارکیا۔ باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کے اسلامی اصولوں پر مبنی تکافل کوریج لکی انوسٹمنٹس کی اپنے شرکاء کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کی پارلیمان نے ایک ایسے قانون کے حق میں ووٹ دیا جس میں مردوں کے لیے لازمی فوجی بھرتی اگلے سال کے اوائل سے دوبارہ شروع کر دی جائے گی جو کئی عشروں پہلے ختم کر دی گئی تھی۔ ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم نے اگست میں بھرتی کی بحالی کا اعلان کیا تھا، جو 1991 میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ حکومت نے رائے شماری کے لیے یہ قانون پارلیمان کو بھیج دیا ہے۔ منظوری کے بعد اب اس کی سینیٹ سے توثیق کی جائے گی اور پھر منظوری کے لیے بادشاہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔ یہ قانون آئندہ مدت میں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہو گا جس کے...
مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برامد ہوئی تھی، تھانہ نیو ملتان میں ثانیہ کے شوہر علی رضا، دیور حیدر رضا، ساس عذرا پروین سمیت چھ افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا، ثانیہ زہرا قتل کیس ایک سال چار ماہ اور نو دن عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان نے فیصلہ سنایا، ثانیہ زہرا قتل کیس میں مرکزی ملزم علی رضا کو سزائے موت جبکہ علی رضا کے بھائی اور والدہ کو عمر قید کی سزادی گئی، مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی، مدعی پارٹی...
پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ کالعدم جماعت کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی...
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد سڑک پر کشیدگی برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے صبح ہی اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند کر دیے اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے دھرنا جاری رکھا...
اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں اساتذہ کے بچوں کیلئے گرین ایچ کالج پچاس فیصد سکالرشپ دے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے آج گرین ایج کالج کا تفصیلی دورہ کیا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گرین ایج کالج کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں...
جاپان نے 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدنے کے لیے بڑی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نیشنل ای او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ قومی ادارے نیشنل ای او سی کے بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے صرف اُن دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ نیشنل ای او سی کے بقول رواں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ برازیل سے واپسی کے ساتھ ہی صوبے میں امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر اکھاڑ پھینکا ہے۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے ٹھکانوں سے غیر قانونی جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو بھی روک دیا ہے۔ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ...
بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں غیر معمولی اور امتیازی اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی۔ اراکینِ اسمبلی نے کہا کہ قومی اور نجی فضائی کمپنیاں بلوچستان کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی کر رہی ہیں جہاں کوئٹہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے کرایے ملک کے دیگر شہروں کی نسبت 3 سے 4 گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں جس نے نہ صرف مسافروں کو ناقابل برداشت مالی بوجھ تلے دبا دیا ہے بلکہ بلوچستان کے باقی ملک سے تجارتی و انتظامی روابط بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کی رکن شاہدہ رؤف نے قرار داد پیش کرتے ہوئے...
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی محض مذمت ہی کافی نہیں لہذا قابض صیہونی رژیم کیخلاف عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ پالیسی جوزپ بورل نے تاکید کی ہی ہے کہ غزہ کی صورتحال "عملی کارروائی" کی متقاضی ہے لہذا اسرائیلی رویے کی محض مذمت سے "کوئی فرق نہیں پڑے گا"۔ غزہ میں خوراک اور امداد کے داخلے پر سخت اسرائیلی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے، جوزپ بورل نے بھوک کے جنگی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کو ''کھلا جرم'' اور ''بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی" قرار دیا اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے کچھ...
اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے غفلت اور ناقص حفاظتی انتظامات ایک بار پھر سنگین سانحے کی صورت میں سامنے آئے ہیں، جس نے نہ صرف اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے بلکہ ملک میں انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے موجود کمزور نظام کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران مختلف شہروں میں ہونے والے بجلی سے متعلق حادثات میں 30 افراد کی جانیں چلی گئیں، جن کا ذمہ دار نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے براہِ راست تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو قرار دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے اپنے الگ الگ فیصلوں میں ان کمپنیوں کی سنگین کوتاہی ثابت...
اسلام آباد: جاپان نے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 3.5 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی تعاون ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران جاپان اور یونیسف کے درمیان باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جہاں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے حکام نے اس امداد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس گرانٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی، جو ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال ہوں گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای...
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی کے مسائل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہیں بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس تسلی بخش نہیں اور کچھ علاقوں میں سروس اچانک بند کردی جاتی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں۔ انجینیئر رانا عتیق کا کہنا تھا کہ لاہور کے رنگ روڈ پر ایک کال نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ اپنے حلقے میں جائیں گے تو لوگ انہیں باتیں سنائیں گے اور لوگ پوچھتے ہیں میں اسمبلی میں بیٹھ...
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ایکسپریس نیوز نے مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو،...
اسلام آباد (آئی ا ین پی )نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرا دی گئی۔نادرا کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصا برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعوی جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا...
تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کردیا مظاہرین کے بینرز پر درج نعرے ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مستردٗ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپوزیشن اتحاد، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ 27ویں ترمیم کو 13 نومبر کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد قانون کا درجہ دیا گیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، اس قانون نے عدلیہ اور فوج میں بڑی ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں متعارف کرائیں، جبکہ قانونی حلقوں، سابق اور موجودہ ججوں نے اسے عدلیہ کی...
بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادیتی راؤ نے اتوار کو انسٹاگرام پر مداحوں اور فوٹوگرافروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایک نامعلوم شخص واٹس ایپ پر ان کی تصاویر استعمال کر رہا ہے اور فوٹوگرافروں کو جعلی فوٹوشوٹ کے لیے پیغامات بھیج رہا ہے۔ اداکارہ نے مداحوں اور فوٹوگرافروں سے اپیل کی کہ اس نمبر کا جواب نہ دیں اور اگر کوئی مشکوک واقعہ دیکھیں تو فوراً ان کی ٹیم کو اطلاع دیں۔ ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ میں اس طرح رابطہ نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی ذاتی نمبر کام کے لیے استعمال کرتی ہوں، سب کچھ ہمیشہ میری ٹیم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس...
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ تفصیل کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتحب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی وخوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، معاشی ترقی وخوشحالی، امن وسلامتی کے لیے بھی مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
---فائل فوٹو پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے...
نادرا کارڈ سینٹر. کو.یو کے ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کے دعوے کے حوالے سے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار! http://nadracardcentre.co.uk جعلی ویب سائٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ویب سائٹ پر ’ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں، نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار!https://t.co/DzEACBdbSX جعلی ویب سائٹ ہے جوشناختی...
عبداللہ شاہ غازی ؒ رینجرز کے سیکٹرکمانڈر بریگیڈ یرمحمداکرم اورونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی کا پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-16 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔پیرکوجاری اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کا سودا سستے میں کیا، پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے فنڈز لینے والے اور دو وزارتیں لینے والے آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چاہتے تو مزید فنڈز اور وزارتیں مانگ سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر سرکاری وکیل نے روٹس کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جمع کرانے پر چنگچی رکشہ مالکان کی آئینی درخواست نمٹادی گئی۔پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ چنگچی رکشوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی کمیٹی بنا دی۔سرکاری وکیل نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرادیا۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ کمیٹی چنگچی رکشوں کے روٹس کا 3 ہفتوں میں جائزہ لے گی۔ چنگچی رکشوں کے جائز مسائل کو...
پشاور ( نیوزڈیسک) قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔ ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی عمائدین کے جرگہ کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام...
27 ویں ترمیم، 4 ہائی کورٹ ججز کے مستعفی ہونے کا امکان، اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ کے ججوں کو ان کی مرضی کے بغیر صوبوں کے درمیان ٹرانسفر کرنے کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے والی متنازع 27ویں ترمیم کے بعد ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ہائی کورٹ کے کم از کم چار ججز استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ موقر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان چار ججوں نے حال ہی میں اپنی ہائی کورٹ کے اکائونٹس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مراعات کی مفصل معلومات طلب کی ہیں۔ زبانی طلب کی گئی یہ معلومات پنشن کے فوائد اور جن تاریخوں پر یہ فوائد مل سکتے ہیں ان کی تفصیلات، اپنی باقی رہ جانے والی رخصت (ایکومولیٹڈ لیو بیلنس)، اور...
پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر کرنٹ سے ہونیوالی 30 اموات پر 5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2023-24 کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 اموات ہوئیں، اس عرصے کے دوران لیسکو میں 13،گیپکو میں 9 اور فیسکو ریجن میں 8 اموات ہوئیں۔اموات کے پیش نظرنیپرا نے لیسکو ،گیپکو اور فیسکو پر5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو پر 3کروڑ روپے،گیپکو پر ایک کروڑ75 لاکھ روپے جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق متعلقہ کمپنیاں15 دنوں میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرائیں۔
سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔ صوبائی...
تقریب ساڑھے دس بجے ایوان صدر میں منعقد ہو گی، ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم فیصل راٹھور آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب ساڑھے دس بجے ایوان صدر میں منعقد ہو گی، ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے، نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ اللہ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ فریال تالپور مظفرآباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم سے ترقی کا سفر جماعت اسلامی کا وژن ہے ، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ، گلبرگ ٹائون کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے 50کمپیوٹرز کی فراہمی ایک قیمتی تحفہ ہے ، ٹیکنالوجی امپاور منٹ کے نام سے گلبرگ ٹائون کی یہ کاوش لائق تحسین ہے اور اس پر ٹائون چیئر مین سمیت ٹائون کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اور تعلیم و صحت سمیت ہر شعبے میں اہل کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے ، منعم ظفر خان نے وزیر اعظم کی کراچی آمد کا ذکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز میں یاترا ٹرین کراچی تا ننکانہ صاحب میں مسافروں سے 10 لاکھ روپے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ کنوینئر رمیش لال کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی نے یاترا ٹرین کے مسافروں سے اضافی رقم لینے پر تشویش کا اظہار کیا، کنوینئر کمیٹی نے ریلوے حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاترا ٹرین کے کرایوں میں ساڑھے 10 لاکھ روپے سے زاید فرق کیوں آیا ہے؟ کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ ریلوے نے کلومیٹر غلط لکھ کر کرایہ کیسے بڑھا دیا؟ بتایا جائے کلو میٹرز غلط کیسے لکھے گئے اور...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین...
اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کررہی ہے اور یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ، نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ویب سائٹ نادرا کے نام پرملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پردی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کیلئے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کو شکایت جمع کرادی...
لندن اسکول آف اکنامکس میں سماجی پالیسی کی پروفیسر کیتی اسٹیورٹ کہتی ہیں کہ گزشتہ پانچ سے دس سال نے ملک میں انتہائی سطح کی غربت ہے۔ تازہ ترین سرکاری رپورٹ کے مطابق 31% برطانوی بچے غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ تقریباً 4.5 ملین بچوں کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان اپنی معاشرتی پوزیشن تیزی سے کھو رہے ہیں، کیونکہ کرایوں، بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ مزدوروں کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بہت سے ایسے خاندان جو خود کو متوسط طبقے سے وابستہ سمجھتے تھے، گزشتہ برسوں میں شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔ کرایوں...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا...
نادرا کارڈ سینٹر کے نام کی جعلی ویب سائٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت جمع کرادی گئی۔نادرا ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کر رہی ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر ملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، اس پلیٹ فارم پر دی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کےلیے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت جمع کرادی ہے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس دوران علاقائی و عالمی امن، معاشی راہداریوں اور پاکستان کے جغرافیائی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والے عالمی وفد میں برطانیہ، ناروے اور آسٹریا کے پارلیمنٹرینز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں متعلقہ ممالک و اداروں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان انفراسٹرکچر،توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی ،آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کیساتھ...