2025-11-19@17:13:30 GMT
تلاش کی گنتی: 17337

«اعلی حکام سے»:

(نئی خبر)
    لندن: ویلز کے قصبے لینڈڈنو میں منعقدہ ری میمبرینس سنڈے کی تقریب میں ایک شخص جعلی ایڈمرل بن کر پہنچ گیا، جس کے بعد برطانوی نیوی اور سابق فوجیوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جوناتھن ڈیوڈ کارلی نامی شخص نے ریئر ایڈمرل کی یونیفارم اور بارہ تمغے پہن کر یادگارِ شہدا کے سامنے سلامی دی۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق وہ مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا اور اچانک وہاں پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی فوجی افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج برطانوی رائل نیوی نے اس حرکت کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی یونیفارم پہننے کا یہ عمل 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم ہوسکتا ہے۔ کارلی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کے خصوصی ایلچی برائے عراق مارک ساوایا عراق کی پارلیمانی انتخابات کی کامیاب تکمیل پر ملک کی عوام کو مبارکباد دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  ساوایا نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ انتخابات عراق میں جمہوریت اور استحکام کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہیں،  انہوں نے وزیراعظم محمد شیا السودانی کی حکومت کی تعریف کی کہ انہوں نے انتخابات کو وقت پر اور شفاف طریقے سے کرایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراق ترقی اور خود مختاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔امریکا کے ایلچی نے مزید کہا کہ واشنگٹن عراق کی خود مختاری اور اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گا اور نئی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی، توانائی اور ترقی کے شعبوں...
     کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کا سالانہ شہید مقاومت کنونشن ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق کی زیرصدارت منعقد ہوا، کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ آخر میں ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ کا اعلان کیا گیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف...
    معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر سید خالد عباس، ماجد نذیر، اقتشام نواز، عمر ورک، طلحہ ورک سمیت ممتاز شخصیات کی شرکت جدہ میں چیئرمین چوہدری گروپ معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ نے ممتاز پاکستانی بزنس مین چوہدری علی سہیل ورک (پرتگال) کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر۔ چوہدری شھباز حسین سید خالد عباس (برطانیہ)، ماجد نذیر (برطانیہ)، اقتشام نواز...
    اجلاس میں بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ، حوالہ و ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 20واں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے...
    اسلام آباد:وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کا استعفیٰ دینا ان کا حق ہے، تاہم اپنے خطوط میں عدلیہ پر حملے کا تاثر دینا غیر آئینی اور افسوس ناک ہے۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اگر ججز کو کوئی گلہ تھا تو وہ چیف جسٹس سے بات کر سکتے تھے، مگر انہوں نے خط و کتابت کے بعد براہ راست استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،یہ اقدام کئی حوالوں سے غیر آئینی بھی کہا جا سکتا ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پارلیمان کو آئینی ترامیم اور قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے اور اداروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لداخ: بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازع خطہ لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ میں بنایا گیا ایئربیس اس خطے میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے، جو چین...
    سٹی 42 : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران  بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،جن میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف نے بنگلہ دیش آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں. جس کے دوران دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں ایڈمرل نوید اشرف نےنیشنل ڈیفنس کالج (NDC) بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔  اس موقع پر این ڈی...
    بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازع خطہ لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق لداخ میں بنایا گیا ایئربیس اس خطے میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے، جو چین کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جمہوریت چلے، 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز نے استعفیٰ دے دیا ہے، جو ایک پیغام ہے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ وکلا کو...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوں کے معاملے سے قوم کو اب واضح ہو گیا ہے کہ کون کس مخصوص پارٹی کا سہولتکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلچل کا ذکر پچھلے کئی دن سے کیا جا رہا تھا، اور چاہے کی پیالی میں طوفان کی کوشش ناکام ہو جائے، جو لوگ استعفے دے رہے ہیں، انہیں فوراً منظور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے اور انہیں بھی فوری طور پر منظور کیا جائے گا، تاہم کسی نے کوئی تیر نہیں چلا دیا کیونکہ سروس میں کم ہی...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوگیا کہ ان کا ذاتی اور سیاسی ایجنڈا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینے والے ججز لائق احترام ہیں، تاہم دونوں ججز نے اپنے خط میں سیاسی تقریر کی ہے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی رانا ثنااللہ نے کہاکہ ججز نے کس طرح کہہ دیا کہ 27ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے، ان ججز نے تو اپنے چیمبرز کے جونیئرز سے ہائیکورٹ کو بھر دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے...
    رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی ہے اور سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تردید کی ہے۔ تفصیلات کے رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر...
    وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ’یہ استعفے کئی حوالوں سے آئین سے مطابقت نہیں رکھتے‘۔ ان کے مطابق، اداروں کے درمیان کسی تصادم کا تاثر درست نہیں کیونکہ ’پارلیمان کو آئینی ترامیم اور قانون سازی کا مکمل استحقاق حاصل ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان حدود کا تعین آئین میں واضح طور پر درج ہے۔ ’سپریم کورٹ بھی اسی آئین کے تحت وجود میں آئی، اس...
    پاک بحریہ کے سربراہ کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کے آرمی چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش کے چیف آف ایئر اسٹاف حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نیول چیف اور بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات کی تصویر(سوشل میڈیا)۔ آئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دے دیا ہے اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی وکلا تنظیمیں اور مزدور تنظیمیں ہیں ان کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔اسد قیصر نے کہا کہ کل دو بجے ہمارا اجلاس ہوگا جس میں اگلے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفے کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لکھا: مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھے کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا بڑے عہدوں سے اصول کی بنیاد پر استعفیٰ دینا ہر ایک کے بس کی بات...
    معروف ماہرِ نفسیات، میڈیا پرسنالٹی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ  علی خان ایک ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان ڈاکٹر نبیہہ  علی خان جو مردوں کے حقوق اور سماجی مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کے لیے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ ان کی نکاح کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تاہم اب ان کی ایک نئی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کے مشترکہ مواد کا حصہ ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے ’کرنج‘ قرار دیتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی،  آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا،نئے نو ٹی فیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی۔  مزید :
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کل (جمعہ) تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے لیے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق اہم قانون سازی پر بحث کرے گی اور قانون کی منظوری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کیا گیا، اور ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے قبل اس قانون سازی کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ نئے ضوابط آئین کے آرٹیکل 243 میں ہونے والی حالیہ ترمیم کے مطابق ہوں گے۔ باوثوق پارلیمانی ذرائع کے مطابق، ترمیم شدہ آئین میں درج ہے کہ وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف (جو ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے) کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک...
    سٹی 42: صدر مملکت  آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے۔ 27ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے، آئینی ترمیم کو کابینہ کی منظوری کے بعد سینٹ میں  پیش کیا گیا  جہاں  اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود 27 ویں   آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی ۔  اس کے بعد قومی اسمبلی میں منظور ہوئی ۔  ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس میں 8 مزید نئی ترامیم کو شامل کیا گیا۔ترمیم کے حق میں 234ارکان نے ووٹ دیا...
    صدر مملکت  آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے۔27ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے، ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی گئی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی، جس کے بعد 27ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس میں 8 مزید نئی ترامیم کو شامل کیا گیا۔ترمیم کے حق میں 234ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے، ان میں جے یوآئی کی تین خواتین...
    علیمہ خان—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے شیئرز فریز کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی نے علیمہ خان کی کمپنیز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔عدالت نے دیگر 2 کمپنیوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاریعدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکریٹری کوآپریٹوز پنجاب، ڈی جی...
    راولپنڈی: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے پر اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے ڈمپرز کھڑے کرکے ایک طرف کی ٹریفک کی روانی روک دیا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کے پی...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں منشیات کے تدارک سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، مزید غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے، نوجوان نسل کو منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور محکموں و اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ بڑے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے یہ آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں، انہیں صرف ایک شخص کا ڈر ہے جو جیل میں بیٹھا ہوا ہے، یہ ایک شخص باہر نکلے گا تو آپ کی ساری عمارت گر جائے گی۔سینیٹ کے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم دوبارہ لائی جس کے لیے انہیں 64 ارکان درکار ہیں، ترمیم میں پی ٹی آئی اور جے یو ائی کے سینیٹرز نے پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر آئین کا آرٹیکل 63 اے لاگو ہو جاتا ہے، ہمیں اس تمام کارروائی کو چیلنج کرنا پڑے گا، سب جَلد بازی میں ہو رہا ہے۔دوسری...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔
    سعودی دارالحکومت ریاض میں طبی وجراحی ماہرین نے جسمانی طور پر جڑی ہوئی جمائیکا کی سیامی بچیوں (ازاریا) اور (ازورا) کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ سعودی ’الاخباریہ‘ چینل کے مطابق ابتدائی جراحی کی تکمیل کے بعد ٹیم نے دونوں بچیوں کو الگ کر کے علیحدہ بستروں پر منتقل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، طبی وجراحی ٹیم کے سربراہ اور دیوانِ شاہی کے مشیر کے مطابق دونوں بچیاں 28 جولائی کو مملکت پہنچی تھیں۔ اسپتال میں داخلے کے اُن کے تفصیلی معائنے کیے گئے اور مختلف کمیٹیوں نے انہیں آپریشن کے لیے موزوں قرار دیا۔ طبی رپورٹ کے مطابق بچیاں سینے کے نچلے...
    سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ترمیم پوری طرح غلط ہے اور اس میں کسی قسم کی بہتری موجود نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آئین کو کیوں متنازع بنایا جا رہا ہے اور لوگوں کو ’دیوار کے ساتھ لگانے‘ جیسی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مولانا نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کو جرنیلوں کے اشاروں پر ربڑ اسٹمپ بنا دیا گیا ہے اور یہ خطرناک رجحان ہے، جو ترامیم ہو رہی ہیں وہ ممکنہ طور پر عسکری مفادات کے تحت ہیں۔ مزید پڑھیں: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے انہوں نے کہا...
    روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا ڈالا۔ یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا لیکن پولیس نے اس کا انکشاف چند ماہ بعد اکتوبر میں کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے۔ بعد ازاں خاتون نے دوبارہ اطلاع دی کہ انہیں کار کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گاڑی کے اگنیشن سوئچ پر خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار پائے گئے، تاہم تحقیقات کے دوران افسران کو شبہ ہوا...
    ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘ (جی جی جی آئی) کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ‘ (Kim...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑ گیا، یہ سینیٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنا استعفیٰ دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سینیٹ سے 27ویں آئينی ترمیم مزید نئی ترامیم کے ساتھ منظور ہو گئی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔ کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔
    اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی سکیورٹی اور اے آئی جی اسپیشل برانچ نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں طے پایا کہ داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس اور اسکینرز نصب کیے جائیں گے تاکہ سائلین کے سامان کی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کمپلیکس میں داخلہ ممکن ہو۔ داخلی دروازے کے ساتھ زگ زیگ گرلز لگائی جائیں گی اور کمپلیکس کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وکلا اور سکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ہماری کوشش امن کے لیے ہے، بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا، عوام، سیاستدان ، سیکورٹی فورسز سب نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا ہماری کوشش امن کے لیے ہے، دہشتگردی کے ناسور کے خلاف کے جرگے میں پائیدار حل نکلے گا، امن تب قائم ہوگا جب دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ہمیں بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے اور دہشتگردی کے خلاف طویل المدتی پالیسی اپنانی...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دینے والے 2 اراکین آج بھی ووٹ دیں گے اور حکومت کے پاس مزید 3 حمایتی ارکان موجود ہیں۔ صحافی کے سوال پر کہ یہ ارکان کس کے ساتھ ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ 2 اراکین اس وقت میرے گھر میں ہیں، اور 3 دیگر ارکان پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ انہوں نے لکھنے پڑھنے کی عادت نہ ہونے کے سبب چھوٹی غلطیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کاما یا فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر کاکہنا تھاکہ میرے مطابق سیف اللہ ابڑو آج ووٹ نہیں دے سکتے،سینیٹ میں پاس ہونے والے قانون میں اتنی غلطیاں نکلیں کہ دوبارہ لایا جارہا ہے۔ مزید :
      ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،  جس میں آج 27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منطور کردہ 27ویں آئینی ترمیمی بل سینیٹ کو موصول ہوگیا ہے، قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل 56 شقوں پر مبنی ہے۔ سینیٹ میں 56 نکات والا بل پیش ہوگا، سینیٹ میں 8 شقوں کی منظوری دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ستائیسویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 255 میں ترمیم کو حذف کردیا گیا، آرٹیکل 214،آرٹیکل 168 کی شق دو میں ترمیم بھی حذف کردی گئی، آرٹیکل 42 میں ترمیم بھی حذف کر دی گئی،  چاروں ترامیم کی ستائیسویں آئینی...
    حسن علی:صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سےچین کی 2سرمایہ کارکمپنیوں کےحکام کی ملاقات، چینی کمپنیوں کاٹیکسٹائل ، آٹوپارٹس ،ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں اربوں کی سرمایہ کاری کاعندیہ۔ شین زینزشی انرجی پاورہولڈنگ کمپنی ٹیکسٹائل اورآٹوپارٹس سیکٹرمیں سرمایہ کاری کریگی، ذیحیوزن گروپ ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں3ارب روپےکی سرمایہ کاری کرےگا۔ دونوں گروپوں کی سرمایہ کاری سے21ہزارکےقریب روزگارکےمواقع پیداہونگے، محکمہ صنعت وتجارت پنجاب اورچین کی کمپنیوں کےدرمیان جلدمعاہدےپردستخط ہونگے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے سربراہ ذیحیوزن گروپ مسٹرلو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت انٹرسٹی بس پروجیکٹ شروع کریگا،پہلے مرحلے میں 120بسیں چلائی جائیں گی۔ دوسرےمرحلےمیں مزید300بسیں انٹرسٹی روٹ پرچلائی جائیں گی ،پروجیکٹ کی کامیابی پربس مینوفیکچرنگ کاکارخانہ پنجاب میں شفٹ کیاجائیگا۔
    بدعنوانی اور رشوت پر مبنی اسکینڈل نے یوکرینی حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ الزامات کا سامنا کرنے والے یوکرین کے حالیہ وزیرِ انصاف اور سابق وزیرِ توانائی جرمن گالوشینکو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسکینڈل یوکرین کے جوہری توانائی کمپنی سے جڑا ہے جو بجلی کا اہم ذریعہ ہے۔ 100 ملین ڈالر کی بدعنوانی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 7 دیگر مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یوکرین کے اینٹی کرپشن بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گروپ کے ٹھیکداروں سے 15فیصد تک رشوت لی گئی۔
    فرانس میں ایک عدالت نے ایک خاتون کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی بلی کو ہمیشہ کے لیے گھر کے اندر رکھیں۔ یہ واقعہ فرانس کے چھوٹے قصبے آلِس میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، پڑوسی نے الزام لگایا کہ بلی پودوں کو نقصان پہنچاتی اور پرندوں کو خوفزدہ کرتی ہے۔ عدالت نے پڑوسی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ بلی کو گھر میں رکھ کر باہر جانے سے روکا جائے، جس کے نتیجے میں یہ بلی عملی طور پر ’گھر میں قید‘ ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟ جانوروں کے حقوق کے حمایتیوں نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی ٹولز اور وی پی این کے نام پر سامنے آنے والی متعدد ایپس دراصل خطرناک سائبر دھوکے بازی کا حصہ ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق کئی ایپس ایسی ہیں جو خود کو محفوظ وی پی این یا سیکورٹی ایپ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں، مگر دراصل وہ صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ایپس میں ریموٹ ایکسس ٹروجنز اور بینکنگ ٹروجنز جیسے خطرناک وائرس شامل ہوتے ہیں جو صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو مکمل طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔گوگل نے...
    ---فائل فوٹو  27ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔قومی اسمبلی میں 27ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں، حکومت نے تجاویز پر آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کردی۔ کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جاسکے گا، آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا گيا ہے، موجودہ چیف جسٹس کو عہدے کی مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان...
    عراق کے وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی کی قیادت میں قائم اتحاد نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن کے مطابق السودانی کے اتحاد نے منگل کے انتخابات میں 13 لاکھ 17 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: عراق میں پارلیمانی انتخابات مکمل، عوامی بےچینی اور سیاسی جمود برقرار اس سے قبل خبررساں ادارے رائٹرز نے انتخابی کمیشن کے 2 عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ محمد شیاع السودانی کا اتحاد پہلے نمبر پر آیا ہے۔ #BREAKING: Iraqi Prime Minister Mohammed Shia al-Sudani says his Reconstruction and Development coalition came first in Tuesday’s parliamentary elections, securing over one million votes. In a post on X, he writes...
    سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے گناہ لوگوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کی طرف سے دلی بم دھماکے میں کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے...
     اسلام آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس  اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔ چیئرمین سینٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سکیورٹی اقدامات، بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانا میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ چیئرمین سینٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی بنک کے وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان کو درپیش معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے عوامل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر حکمت عملی، اور پائیدار ترقی کے اہداف پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بجٹ اور کم مہارت والے منصوبے دیرپا نتائج نہیں دیتے۔ عالمی بنک کے وفد نے پاکستان کے ساتھ آئندہ دس سالہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (FY26FY35) پیش کیا، جو دو سالہ مشاورت کا نتیجہ ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا...
    نواز شریفخیال کر رہے تھے کہ ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا، بیرسٹر گوہر کاصحافی کو جواب پارلیمان میں ان کیلئے کسی نے ریڈ کارپٹ نہیں بچھایا،چیئرمین پی ٹی آئی کی صحافیوں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلی میں تقریر کرنے کے بعد واک آؤٹ کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کریں گے؟ان کا...
    سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بڑی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ کا خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیٔرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔ تکنیکی وفد کو پبلک فنانس منیجمنٹ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے مطالبہ کررکھا ہے جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شفیع گوٹھ کے علاقے سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم مقصود ولد یار محمدکے قبضے سے 30 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بھی توڑ دیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے...
    اسلام ٹائمز: ان کی بات جب نکلتی ہے، تو وہ صرف سننے والے کے کان تک نہیں جاتی، وہ قلبِ انسانی میں داخل ہوتی ہے۔ یہی وہ روحانی تصرف ہے جس نے مقاومت کو ایک عالمی تحریک میں بدل دیا، اور جس نے مظلوموں کی فریاد کو دنیا کے انصاف پسندوں کی زبان بنا دیا۔ غزہ کی فریاد، لندن کے احتجاج میں گونجتی ہے، قم کی دعا، نیویارک کے دل میں اثر ڈالتی ہے۔ یہی ولایت کا فیضان ہے، جو فاصلوں کو مٹا کر روحوں کو جوڑ دیتا ہے۔ خصوصی رپورٹ: دنیا کے شور و شر، میڈیا کے فریب اور سیاست کے زہر میں ڈوبے اس دور میں، ایک خاموش مگر گہرا روحانی مکالمہ برپا ہوا، ایک ایسا مکالمہ جس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں روزنامہ ایکسپریس گروپ حیدرآباد کے بیرو چیف جنید خانزادہ کی پھوپھی کے انتقال پر گہر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائے گئے امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بلائے گئے جرگے کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ اس کے خاتمے کیلیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لینے، داخلی اور سلامتی کی ذمہ داریاں پولیس اور سی ٹی ڈی کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن جرگے نے غیر ضروری پوسٹوں کے خاتمے، خیبرپختونخوا اور شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی منتقلی کے خاتمے، پاک افغان کے تجارتی راستے کھولنے، پاک افغان خارجہ پالیسی صوبائی  حکومت کی مشاورت سے بنانے اور صوبائی حکومت و صوبائی اسمبلی سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے عراق کے عوام کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور ملک کی آزاد ہائی الیکٹورل کمیشن (IHEC) کی کارکردگی کی تعریف کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  انتخابات کا عمل عمومی طور پر پرامن اور منظم رہا اور ہمیں امید ہے کہ سیاسی جماعتیں نتائج کے اعلان تک امن اور انتخابی عمل کے احترام کا مظاہرہ جاری رکھیں گی۔ انہوں نے وقت پر اور پرامن حکومت سازی کی اہمیت پر زور دیا جو عراقی عوام کی امن، استحکام اور ترقی کی خواہشات کی عکاسی کرے۔انہوں نے عراق میں جمہوری کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور ملک کے لیے پرامن و خوشحال مستقبل کی...
    بغداد: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کامیابی سے نافذ کیا گیا اور معمولی واقعات کو فوری حل کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سپریم کمیٹی برائے انتخابی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل قیص المحمداوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 ملین سے زائد عراقی شہریوں نے 329 نشستوں والی پارلیمنٹ کے لیے ووٹ ڈالے اور سیکیورٹی فورسز نے پولنگ کو محفوظ بنایا، ووٹ ڈالنے کے دوران چند معمولی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جنہیں فوری طور پر نمٹایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہیں کی اور اس دوران کرکوک میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار مسلح افراد کو...
    پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
    —یو ٹیوب ویڈیو گریب خیبر پختونخوا اسمبلی امن جرگے کے اعلامیے کے 15 نکات کا فائنل ڈرافٹ ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گیا جس پر اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت 21 جرگہ ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق امن جرگہ متفقہ طور پر ضم اضلاع سمیت صوبے میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر ہر قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔جرگے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان سے متعلق صوبائی اسمبلی کی متفقہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے، صوبے میں پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ضرورت کے...
    ممبئی (ویب نیوز) لیجنڈری بولی وڈ اداکار دھرمیندر کو ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، تاہم وہ گھر پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق دھرمیندر کو 12 نومبر کو ممبئی کے نجی ہسپتال کینڈی بریچ سے ڈسچارج کیا گیا۔ اداکار کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جب کہ ان کا مزید علاج گھر پر ہی جاری رہے گا۔ دھرمیندر کو ایمبولینس میں گھر منتقل کیے جانے کی ویڈیوز بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکار کو ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں مشکل سمیت دیگر پیچیدگیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا ہے کہ آج اس ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا، میثاق جمہوریت میں موجود آئینی عدالتوں کا خواب آج پورا ہوگیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔یہ بات انہوں نے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد جب ہم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا تو پوری قوم نے اس کو سراہا، اب جب آئین میں اس کو شامل کیا جارہا ہے تو اس میں کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بدھ کو 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل کرتے ہوئے تمام 59 شقیں منظور کر لیں،  اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پہلے ہی منظور کیے جا چکے تھے تاہم مسودے میں معمولی کمی بیشی کی وجہ سے اسے دوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قانون اور آئین میں ترامیم ایک ارتقائی عمل ہیں اور اس ترمیم کے تحت جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ترمیم پر شق وار ووٹنگ کے دوران 233 ارکان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 280روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 77پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک
    پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے زیر اہتمام امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس پر اسپیکر اسمبلی سمیت 21 جرگہ اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق امن جرگہ نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی ایک جامع صوبائی ایکشن پلان مرتب کرے تاکہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک افغان کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے، جبکہ پاک افغان خارجہ پالیسی کی تشکیل میں وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کرے اور سفارتی سطح پر روابط کو ترجیح دی جائے۔ جرگے نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تناؤ کم کرنے کی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا ہے کہ آج اس ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم شہباز شریف قومی اسمبلی نواز شریف وی نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ کے حوالے سے گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد کی کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہوا جس میں کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کا دعویٰ کیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ سندھ نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر زیر گردش سیکیورٹی الرٹ سرکاری نہیں ہے، تمام سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ سندھ کے مجاز ذرائع سے جاری کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے چیمبر میں گئے۔ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے، ن لیگی ارکان میاں نواز شریف کے ارد گرد جمع ہو گئے۔ نواز شریف نے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی سے مصافحہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔
    سٹی42:  سینیٹ کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، ستائیس ویں ترمیم کو دوسری مرتبہ سینیٹ میں  پیش کرنے کے لئے ایوانِ بالا کا  اجلاس ایک روز قبل طلب کرلیا گیا، سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے بلا لیا گیا۔ ستائیس وین آئینی ترامیم کے مجموعہ پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی تو ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ کے منطور کردہ مسودہ میں مزید کئی ترامیم پیش کر دیں، قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان کی منظوری ملنے کے بعد اب ستائیس وین ترامیم کے مجموعہ کو تبدیل شدہ حالت میں دوبارہ منظوری کے لئے سینیٹ میں پیش کیا جائےگا۔ سینیٹ کی منظوری ملنے کے دوران اگر مسودہ مین موزید کوئی ترمیم، تبدیلی ہوئی تو اسے قومی اسمبلی کی...
    اسلام آباد میں جاری بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا اختتام ہو گیا، کانفرنس کا اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ کا خطاب بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سیکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانامیں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ مشترکہ حکمت عملی اور قربانیاں چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ حکمت عملی،...
    آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی منظور,حکومت کو دو تہائی حمایت حاصل،4ممبران کی مخالفت،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ شق وار منظوری دے دی، 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں،ترمیم کی حمایت میں 233 ووٹ جبکہ مخالفت میں صرف 4 ووٹ آئے قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا،27 ویں آئینی ترمیم بل میں بغاوت سے متعلق آرٹیکل 6 میں ترمیم کا امکان ، آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں ترمیم کی جائے گی،پی ٹی آئی کی ہنگامہ آرائی،بل کی کاپیاں پھاڑ دیں...
    کراچی (نیوزڈیسک) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور مایا علی کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’خان تمہارا‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ’خان تمہارا‘ کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کی جا چکی تھی لیکن فلم کی ٹیم نے اسے ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ اب فلم کی ٹیم نے ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ مختصر دورانیے کے ٹیزر میں بلال اشرف اور مایا علی کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو جدید ترین اسلحے کا استعمال کرکے دشمنوں کو دھول چٹاتے نظر آتے ہیں۔ ٹیزر...
    27 ویں ائینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے آئینی ترمیم پر تفصیلی اظہار خیال کیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ووٹ دینے کے لیے اسمبلی ہال پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے دوران احتجاج جاری رہا تاہم ایک موقع ایسا آیا کہ جب اپوزیشن اراکینوں کو زمین پر بیٹھنا پڑ گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی تو اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے جبکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے تحریک پیش کی۔ اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بارکونسل،ایسوسی ایشن کی مشاورت کے بعد چیف جسٹس کے عہدے پر کچھ ابہام تھا، یہ لکھا ہواتھا کہ جوموسٹ سنیئر ہوگا وہ کمیشن کو چیئرکرے گا، اس ابہام کو دور کرنے کیلئے کچھ ترامیم متعارف...
    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ حکومتِ سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے...
      قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں جاری ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ وزیرقانون اس ترمیم کی تحریک اجلاس میں پیش کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    فوٹو: اسکرین گریب۔این اے ٹی وی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے چیمبر میں گئے۔ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے، ن لیگی ارکان میاں نواز شریف کے ارد گرد جمع ہو گئے۔نواز شریف نے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی سے مصافحہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ حزب اختلاف کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اور اذانیں دینا شروع کردیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews احتجاج اذانیں بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی قومی اسمبلی وی نیوز
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلی میں تقریر کرنے کے بعد واک آؤٹ کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کریں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں، وہ خیال کر رہے تھے کہ انہیں...
    سٹی 42: رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کےدوسرے مرحلے کا آغاز کل عصر  کے بعد ہو گاتبلیغی اجتماع کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا۔دوسرا مرحلہ تیرہ نومبر کو شروع ہو کر سولہ نومبر کو دعا کیساتھ اختتام پذیرہو گا۔دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال ،چنیوٹ شامل ہیں حافظ آباد، گلگت بلتستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،کوہستان، بہاولنگر، بشام، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں کے علاقے  بھی شامل ہیں مردان، صوابی، مالاکنڈ کے علاقے بھی دوسرے مرحلے میں شامل کیے گئے ہیں ۔  کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
    —فائل فوٹو 27ویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری 27ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشری سے متعلق مزید ترمیم کا امکان ہے، آرٹیکل 6 میں آئین معطل کرنے اور اس سے کھلواڑ کو سنگین غداری قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر قانون اعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کا تفصیلی 53 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور دو مشیروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کابینہ کے ایجنڈے میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جو حالیہ سیاسی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ اسی طرح سوات ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 20...
    کراچی: مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد سوشل میڈیا پر والد پر ہونے والی تنقید سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر صاحبہ (ڈاکٹر نبیہا علی) کا نکاح پڑھایا، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے۔ مولانا کے ایک دوست نے نکاح پڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور جو بھی نکاح پڑھوانے...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پانیوالے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب 27ویں ترمیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد27 ویں آئینی ترمیم  واپس سینیٹ میں جانےکا امکان ہے۔ سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت...
    خیبرپختونخوا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ایک اہم امن جرگہ کا آغاز ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے جرگے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کا مقصد تمام طبقات کو اعتماد میں لے کر ایک پائیدار امن پالیسی تشکیل دینا ہے۔ اپنے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امن کے لیے سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا کیونکہ امن سیاست سے بالاتر ہے۔ ’ہمیں وفاق کے سامنے ایک قومی پالیسی پیش کرنی ہے تاکہ دیرپا امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات کو صبر، استقامت اور...
    —فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ایوان میں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیشوزیر قانون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئینی معاملات کی سماعت آئینی بینچ کرتا ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابقہ ’میک امریکا گریٹ اگین‘ پالیسی کے برعکس ایک نیا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبہ امریکی تعلیمی اداروں اور معیشت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ امریکی جامعات کے مالی ڈھانچے کو مضبوط رکھتے ہیں، اِن کے بغیر درجنوں تعلیمی ادارے بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں، اگر غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں بڑی کمی کی گئی تو ’امریکی یونیورسٹیوں کا آدھا نظام تباہ ہو جائے گا۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین سمیت مختلف ممالک کے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور اگر ان کی تعداد محدود...