2025-11-04@01:44:03 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1098				 
                «اپنایا گیا»:
	اٹلی(ویب ڈیسک) برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک۔اٹلی کے شمالی صوبے کے پہاڑی سلسلے میں جرمن کوہ پیماؤں پر مشتمل دو مختلف گروپ برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کوہ پیما تقریباً 3,200 سے 3,500 میٹر کی بلندی پر واقع چوٹی کے راستے پر چڑھ رہے تھے۔  ابتدائی طور پر برفانی تودہ کوہ پیما کے پہلے گروپ کے تین افراد کو اپنے ساتھ بہا کر گہری کھائی میں لے گیا۔ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں دیگر دو کوہ پیما جن میں ایک والد اور اس کی 17 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ منصرہ مقام سے تقریباً 200 میٹر سے نیچے پھسلنے یا بہہ جانے کے بعد ہلاک پائے...
	پشاور میں میاں بیوی اور ماں کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو پہلے پھانسی دی گئی، پھر ذبح کیا گیا اور کلہاڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ہفتے علاقے اول کلے، تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پیش آیا۔ کئی دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد ایس پی فقیر آباد ارشد خان نے وی نیوز کو بتایا کہ تہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک...
	بالی وُڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جنہیں جوڑے نے کئی بار مسترد کیا، مگر اب سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر کے مبینہ معاشقے پر کھل کر بات کی ہے۔ سنیتا آہوجا نے پارس ایس چھابڑا کے پوڈکاسٹ ابرا کا ڈبرا شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی شوہر کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سنا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی بات پر یقین نہیں کرتیں جب تک اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوند کاری کے 1 ہزار کامیاب آپریشن کا سنگِ میل عبور کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017ء میں لگایا تھا، وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں، ادارہ 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔اُن کا کہنا...
	 اسلام آباد:  افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔  اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور...
	اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔   واضح رہے کہ امریکی...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کےلیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لایا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی سے عمران اسماعیل، مولوی محمود اور فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں موجود سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔
	عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ...
	 لاہور:  عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔  آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
	راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اسماء ناز عباسی کو پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر کر دیا گیا اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اپنے تقرر پرایم پی اے اسماء  ناز عباسی نے کہا کہ اللّٰہ پاک کا شکر ہے کہ بطورِ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب انہیں منتخب کر لیا گیا ہے اس انتخاب پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور پارٹی کی اعلی  قیادت کی تہہ دل سے مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ میں بطورِ پارلیمانی سیکرٹری اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھاؤں گی اور پارٹی کے اعتماد او رساکھ کو بحال رکھوں گی۔
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی امین گنڈاپور نے   وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا آپ کو کیوں نکالا گیا؟جس پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کے حکم کے پابند ہیں،بانی کی مرضی جس کو رکھیں جس کو مرضی نکالیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ کابینہ کی تشکیل کا کام سہیل آفریدی کا ہے،میں نے کابینہ کی تشکیل میں کوئی مشورہ نہیں دیا۔ مزید :
	بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت...
	 — فائل فوٹو لاہور کے علاقے گلبرگ میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سال کے ملازم کو آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا، بچے نے ورکشاپ کے مالک کو بتایا تو اس نے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی اس پر پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورکشاپ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے بچے کا جسم جھلس گیا، اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
	گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ورکشاپ ملازم کو آگ لگا دی جس کے باعث فیضان بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوری طبی امداد کے لیے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گلبرگ پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس پر گر گیا جس سے...
	ویب ڈیسک :سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے اردو سمیت متعدد زبانوں میں عمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل رہنما ایپ’دلیل المصلی‘ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔  سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے عمرہ زائرین حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے دروس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیے گئے ہیں۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز   رپورٹس کے مطابق رمضان میں اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی کے بارے میں اس پلیٹ فارم پر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں, نماز کے اوقات سے...
	 لاہور:  گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ورکشاپ ملازم کو آگ لگا دی جس کے باعث فیضان بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوری طبی امداد کے لیے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گلبرگ پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس پر گر...
	 بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی...
	فیس بک دنیا کے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جس کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ لیکن اتنے سارے فیچرز ہونے کی وجہ سے اکثر نئی اپ ڈیٹس کے بارے میں صارفین کو علم نہیں ہوتا، کیونکہ کمپنی اکثر اعلان نہیں کرتی۔ ایسا ہی ایک نیا فیچر فیس بک میں خاموشی سے شامل کر دیا گیا ہے، جو پوسٹس بنانے کے عمل کو مزید آسان اور دلچسپ بنائے گا۔ میٹا اب اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو ایپس کے مختلف حصوں میں استعمال کر رہا ہے۔ پہلے آپ میٹا AI کو اپنی مرضی کی تصاویر بنانے کے لیے فیس بک کے باہر یا دیگر طریقوں سے استعمال کر سکتے تھے، لیکن اب یہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان  کی بہن عظمی خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم محدود رکھیں۔داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان نے بتایا کہ ان کی ملاقات آج عمران خان سے ہوئی جس میں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔عظمی خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان کے نام وزیراعلیٰ خود طے کریں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم چھوٹی مگر مؤثر ہو۔عمران خان کی بہن...
	پنجاب: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کسی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
	 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کسی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل،پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کرلی گئی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کردی گئی۔پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیرملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، تمام اضلاع میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں سے متعلق فیلڈ سروے کرانے پر...
	ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی۔  وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا۔  اجلاس میں گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل، پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرانے کی ہدایت دی گئی۔   لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت...
	وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی...
	افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025  سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی۔ عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی ہے۔ پاکستان میں ہر سال 16لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں، رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے اور اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔  نصیبو لال اور نور جہان کے گانوں پر تین مقدمات، یاسر شامی نے ایف آئی آرز کا پوسٹمارٹم...
	معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنی انسٹاگرام پروفائل سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنی پروفائل پکچر بھی ہٹا دی اور تمام فالوورز کو ان فالو کر دیا، تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔  یہ پیش رفت ان کے حالیہ اسلام آباد کنسرٹ کے بعد ہوئی، جہاں گلوکار نے کنسرٹ میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا اور منتظمین پر تنقید کی کہ پروگرام رات دیر سے شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل، 2024 میں بھی عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس حذف کی تھیں اور ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے آپ...
	پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان جو دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں، ان دنوں اپنی فلم نیلوفر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ان کی بدلی ہوئی شکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جن میں آئی برو لفٹ، لپ فلرز اور بوٹوکس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد ماہرہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ...
	یروشلم: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف کارروائیاں ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔  اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ آرمی چیف کے مطابق اسرائیلی فوج اپنے ماضی کے تجربات سے سیکھ کر مستقبل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فرض ہے کہ ہم اپنے مشن کو مکمل کریں اور کسی دباؤ کے بغیر حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو انجام...
	ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
	ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
	اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں ملزم کے قبضے سے 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا۔پشاور کی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالی اسکینڈل کی سماعت جج حامد مغل نے کی، گرفتار ملزم عبدالباسط کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش کئی انکشافات کیے ہیں، تاحال کارروائی مکمل نہیں ہوئی ہے، جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔افسر نے بتایا کہ ملزم عبدالباسط سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک تھا، جو مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عبدالباسط کے ذریعے قیصر اقبال نے مختلف اکاؤنٹس میں 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی ہیں۔افسر نے مزید کہا کہ ملزم کے قبضے سے...
	پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔ نوٹم میں کہا گیا کہ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے، دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لئے بند رہیں گے۔ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے، جس میں انہیں فضائی حدود کی عارضی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تاکہ پروازوں کا شیڈول مناسب طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کے دوران حفاظتی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود...
	پاکستان نے اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔  نوٹم میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے ٹرین ڈرائیورز، ڈپٹی ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے لیے دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، لوکو موٹو کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو یا ریکارڈنگ کرنا سختی سے منع ہے۔ دورانِ ڈیوٹی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر یا اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا...
	رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق یہ اقدام دراصل ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ کے بعد خطے میں طاقت کے توازن کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، اس جنگ میں تل ابیب کو میزائل حملوں کے محاذ پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اور اب ترکیہ بھی اس جغرافیائی کشمکش کے دائرے میں آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے میڈیا آوٹ لیٹ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنا فضائی دفاعی نظام قبرص میں نصب کر دیا ہے۔ خبر رساں ویب سائٹ روتر نٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے اپنے باراک ایم ایکس نامی جدید فضائی دفاعی نظام قبرص میں تعینات کر دیے ہیں،...
	کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔  ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران...
	پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور نئے قائد ایوان کے نام کا فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ موجودہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر...
	وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دوبارہ فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، لیکن اب ہم کسی آپریشن کو نہیں مانتے، اگر کسی بے گناہ شہری کی جان جائے گی تو اس کا حساب ہوگا۔ خیبر میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1947 سے لے کر نائن الیون تک پاکستانی سرحدوں کی حفاظت قبائل نے کی، لیکن بند کمروں کے اندر پرائی جنگ میں کودنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائل کو قربانی کا بکرا بنا کر جنگ مسلط کی گئی، اور ہم پر ڈرون حملے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں قبائل کو کہا گیا کہ اب سب کلیئر ہو چکا ہے، اور پھر...
	مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025  سب نیوز مصر میں جلاوطن کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو آباد کرنے کے لیے جن ممالک پر غور کیا جا رہا ہے، ان قطر، ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ثالثی سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد، جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے، حماس نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔ان میں سے زیادہ تر قیدی غزہ اور مغربی کنارے واپس چلے گئے، تاہم 154 فلسطینی سابق قیدیوں کو جلاوطن کر کے بسوں کے ذریعے مصر بھیج...
	بارش کبھی کبھی صرف موسم نہیں ہوتی، تاریخ بن جاتی ہے۔ نومبر 2009 میں جدہ پر اترنے والی بارش نے اچانک شہر کو آزمائش میں ڈال دیا۔ گاڑیاں بہہ رہی تھیں، لوگ چیخ رہے تھے، پانی منہ زور تھا۔ اسی لمحے سوات کے ایک خاموش دلیر نوجوان نے ایک رسی اپنی کمر سے باندھی، لہروں میں چھلانگ لگائی اور انسانوں کو ایک ایک کر کے موت کے جبڑوں سے کھینچنا شروع کیا۔ وہ فرمان علی خان تھا جس نے 14 جانیں بچائیں اور 15ویں کو نکالنے کی کوشش میں خود پانی کی نذر ہو گیا۔ یہ کہانی جذبات سے زیادہ ایک اخلاقی مقدمہ ہے۔ ریاستیں جب اخلاقی اعتبار قائم کرتی ہیں تو وہ ایسے کرداروں کو فراموش نہیں کرتیں۔ اکتوبر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن کے ذمے دار زانگ شینگ کو بڑا عہدہ مل گیا،جس کے بعد وہ فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور چیئرمین زانگ یو شی کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل زانگ شینگ من نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن ہوں گے۔ انہوں نے 1978 ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس سے منسلک تھے اور فوجی انسداد بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ تقرری 4روزہ سینٹرل کمیٹی اجلاس کے اختتام پر عمل میں لائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگو: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے طاقتور دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے غلمینا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ ابتدائی دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم فورسز کو خدشہ تھا کہ یہ کارروائی کسی بڑے حملے کی تمہید ہوسکتی ہے۔پولیس کے مطابق جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تو درابن کے علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست آرکنساس کے مشہور کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں ایک عام تفریح نے ایک شخص کی زندگی بدل دی۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس کے ہاتھ زمین کے اندر سے ایک 2.71 قیراط وزنی سفید ہیرا لگ گیا جب کہ انڈیانا کے علاقے پاؤلی سے تعلق رکھنے والے ڈیوی وائٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پارک کی سیر کو آئے تھے۔یہ دونوں میاں بیوی اپنی تعطیلات کے دوران اس پارک میں دو دن قیام کے بعد اتنے متاثر ہوئے کہ واپسی کے راستے میں دوبارہ یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ڈیوی وائٹ کے مطابق دوسری بار آنے پر وہ اپنے ساتھ کچھ اسکرینز بھی لے آئے تاکہ زمین میں چھان بین کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ...
	بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی...
	فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے،سکیورٹی ذرائع فضائی نگرانی کے ذریعے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے6دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کرتے ہوئے6دہشت گرد جہنم واصل کئے ۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ...
	 کراچی(ویب ڈیسک)کراچی افغان بستی میں غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا۔  آپریشن کے چھٹے روز 1800 غیرقانونی مکان مسمار کر دیئے گئے، آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ فورس، پولیس اور رینجرز شریک ہوئی، حکام نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 234 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان بستی میں 3100 غیرقانونی مکانات تعمیر ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، غیرقانونی طور پر مقیم 45 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251023-08-20 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدنہیں کی جاسکے گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم صنعت کی طرف سے ہر ماہ 20 سے 25 کنسائنمنٹس درآمد کیے جاتے ہیں اور ایک کنسائنمنٹ کی مالیت 15...
	کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ)کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی پاکستان میں غیر قانونی طور پر درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ اشیاء کے ماخذ ملک کا غلط اندراج کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا کیس اس وقت سامنے آیا جب ایک درآمد کنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کا ماخذ ملک چین کوظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی جبکہ یہ اشیاء بھارتی ساختہ نکلیں۔ کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 24.22 ملین روپے مالیت کی ان اشیاء کی کلیئرنس روک دی۔ اس ابتدائی کارروائی کے بعد کلکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور...
	 لندن میں میٹ پولیس نے شاپ لفٹنگ میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں پاؤنڈ کی مسروقہ اشیا برآمد کرلیں۔  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شاہ لفٹنگ کے خلاف آپریشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹ پولیس کے افسران نے 120 ایسی دکانوں پر چھاپے مارے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ بڑے ریٹیلرز سے چرائی گئی مسروقہ اشیا خرید کر انھیں سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران 32 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 9 دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا، گرفتار افراد پر چوری، منشیات کے جرائم کے علاوہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا پر ٹرمپ کے الزامات اور ٹیرف دھمکیوں پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا نے اپنے سفیر ڈینیئل گارسیاپینا کو فوری طور پر واپس بلا لیا۔ کولمبیا کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور مجوزہ تجارتی پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا اب کولمبیا کو دی جانے والی تمام مالی امداد بھی بند کر دے گا۔امریکا اور کولمبیا کے درمیان تنازع میں اْس وقت اضافہ ہوا جب کولمبیا نے امریکی فوج کی جانب سے کیریبین میں کشتیوں پر حملوں کی مذمت کی تھی۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لیے ایک محدود مشن دوبارہ کھولا گیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں بھارت کے سفارتخانے کے طور پر بحال کرنے کا فیصلہ...
	ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
	کمیٹیاں نہ بھر پانے پر بیروزگار باپ نے دو کمسن بیٹیاں ذبح کر ڈالیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز  کراچی (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اکبر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جسے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر نے اپنی 11 سالہ بیٹی عالیہ اور 10 سالہ زینب کو ذبح کر کے قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا۔ وہ طویل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-05-3 کراچی(کامرس رپورٹر) گروسیف نے پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے حوالے سے حال ہی میں کراچی میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لیے کراچی میں دو روزہ جامع ورکشاپ میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔ایونٹ کا اہتمام GIZ Pakistan کے منصوبے ‘سسٹین ٹیکس’ صنعت کی مضبوطی براستہ علم و اشتراک، کے عنوان سے میریٹ ہوٹل میں کیا گیا۔ مذکورہ منصوبے کے لیے وزارت صنعت و تجارت کے نیشنل کمپلائنس سینٹر سے اشتراک کیا گیا۔ایونٹ میں ملکی ٹیکسٹائل کے صف اول کے 30 سیزائد اداروں کے کلیدی شعبوں جیسا کہ صحت، حفاظت و ماحولیات، پروڈکشن، کمپلائنس، ہیومن ریسورسز، اور انجینئرنگ سے ماہرین کو شامل کیا گیا۔گروسیف نے GIZ پاکستان کی جانب سے آفیشل لوکل...
	امریکای ریاست مونٹانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق باپ اور دو بیٹیاں مونٹانا کے شہر پولسن جانے کے لیے آنے والی ناگہانی سے بے خبر اپنے چھوٹے جہاز میں سوار ہوئے تھے۔ موسم کی خرابی کو نظر انداز کرتے ہوئے 62 سالہ امریکی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی ضد کی آگے ہار مان لی اور طیارے کو اُڑانے لگے۔ ایک انجن والا چھوٹا طیارہ فضا میں بلند ہوتا گیا اور موسم کی سختیوں کو چیرتا ہوا منزل مقصود کی جانب بڑھتا چلا گیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد ان ہنستے مسکراتے خاندان کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا جس پر سرچ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 2015 میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی تمام شقیں ہفتے کے روز ختم ہو چکی ہیں، جس کے بعد ایران اب اس معاہدے کا پابند نہیں رہا،  ایران اب بھی سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کے لیے پرعزم ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  ایران نے ہمیشہ عالمی ذمہ داریوں کا احترام کیا لیکن اب چونکہ معاہدے کی مدت پوری ہو چکی ہے، اس لیے ایران اپنے قومی مفادات کے مطابق فیصلے کرے گا۔یاد رہے کہ 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) معاہدے میں ایران، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین شامل تھے، اس معاہدے...
	پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک دستہ، جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ، دو طرفہ فضائی مشق ‘انڈس شیلڈ الفا’ میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور استقامت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رُکے پرواز مکمل کی، جس دوران ہوائی فضا میں ایندھن کی فراہمی کا پیچیدہ عمل بخوبی انجام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ایئر چیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں میں اظہار دلچسپی یہ فضائی ری فیولنگ آپریشن پی اے ایف کے اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کے ذریعے انتہائی مہارت...
	بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنۂ خوارج کے خطرناک گروپ طارق کچھی گروپ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز ہلاکت ڈاراما: دہشتگرد ’اگلی اننگ‘ نہیں کھیل پائیں گے، جواب اسی شدّت سے دیا جاتا رہے گا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر طارق کچھی اور اُس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر طارق کچھی کی تشکیل گزشتہ 2 برس سے مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور وہ طالبان کے لیے بھتہ خوری...
	میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس وقت وطن واپس آرہی تھی تو انہیں دہشتگردی ہونے اور وطن نہ آنے کا مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ان دہشتگردوں سے ڈرنے والی نہیں بلکہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا آغاز مشرف دور میں ہوا تھا، اُس وقت بھی خیبر پختونخوا میں پاکستان کا پرچم لہرانا جرم تھا، آج ایک مرتبہ پھر دہشتگردی پروان چڑھ رہی ہے۔ اعظم بستی قبرستان میں سانحہ کارساز کے مدفون 7 شہداء...
	موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025‘ میں بینکنگ سیکٹر کے بہترین ادارے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک بینک نے ایک بار پھر اپنے منفرد ورک کلچر اور بہترین افرادی پالیسیوں کے باعث ''بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025 "میں بینکنگ انڈسٹری کے بہترین ادارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے ایچ آر کے شعبے میں سب سے نمایاں اور باوقار ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے مقابلے کے فائنل کے دوران مسابقت کا سخت ماحول رہا جہاں موبی لنک بینک کئی نمایاں بینکوں سے آگے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
	 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ تحریک انصاف کے پرچم کو دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے، شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت کرنے سے گریز کرتی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟ کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟
	سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن  میں  45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع  مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔مہمند میں پاک فوج  نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے،  کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،  آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس...
	 اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
	پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے...
	 دورِ نایاب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت حکومت نے اکتوبر کے اختتام تک صوبے بھر میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔  سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد  ہوا ، جس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے اب تک کی پیشرفت کے میں تفصیلی بارے بریفنگ دی،مجموعی طور پر95,600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا اجراء کر دیا گیا۔  آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر    بریفنگ کے مطابق82,931زیرتعمیرگھروں میں سے 20,940 گھر مکمل کر لئے گئے،59,510خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے...
	40 سال بعد ہیوی مشینری کی مدد سے 3ہزار سے زائد گھروں میں 26 ہزارافغان شہریوں کے گھروں کو توڑا گیا رینجر اور پولیس کی نفری تعینات، زمین پر لینڈ مافیا قابض ہونے کیلئے تیار ہے، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ ( رپورٹ: افتخار چوہدری )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کر دیا گیا۔اس افغان بستی میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں 26 ہزار سے زائد افغان شہری رہائش پزیر تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب کوٹھ کے قریب 40 سال سے زائد عرصہ سے قائم سب سے بڑی افغان بستی کو مسمار کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ہیوی مشینری کی مدد سے خالی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرکاری زمین کو قبضے سے بچانے کے لیے افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) غربی عرفان علی بلوچ کے مطابق سہراب گوٹھ میں افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو منہدم کرنے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے عناصر کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ زمین سہراب گوٹھ کے قریب افغان کیمپ میں واقع ہے، جو 200 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے، جہاں افغانوں کے 3 ہزار گھر بنے ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی...
	کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر قائم افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 300 سے زائد مکانات اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آپریشن مکمل طور پر پولیس کی نگرانی میں انجام دیا گیا اور اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا ٹاسک پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا اور یہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جبکہ افغان بستی میں 24 گھنٹے کے لیے پولیس کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہےگا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائےگا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
	افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فوج کا ٹینک قبضے میں لے لیا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روسی ساختہ ٹی-5 ٹینک دکھایا گیا، جس کے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہ پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، اور ویڈیو میں دکھایا گیا ٹینک دراصل طالبان کے زیر استعمال تھا، جسے جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت پاکستانی قرار دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے...
	اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈائریکٹرلینڈ کےقتل میں ملوث ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
	ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا،  ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ...
	 پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج کی کارروائی میں چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈوی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سےآگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل تباہ کردیا گیا۔
	نوبیل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی یونیورسٹی کے دنوں کے دوران کئی بار منشیات استعمال کیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق، ملالہ نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مبنی کتاب ‘فائنڈنگ مائی وے’ میں کیا ہے، جو 21 اکتوبر 2025 کو شائع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘ یہ ان کی سب سے ذاتی اور کھری روداد قرار دی جا رہی ہے، جس میں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران پیش آنے والی ذہنی مشکلات، صدمات اور ذاتی جدوجہد کا...
	اٹلی میں پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاؤس میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی۔ جس سے سات فائرفائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس پارٹی فارم ہاؤس کا قبضہ چھڑوانے کیلیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، یہ واقعہ ٹینیسی کے شہر بکسنورٹ میں فوجی اسلحہ پلانٹ میں...
	بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ...
	 سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال کی رہائشی خاتون نے اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔  متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔ سرگودھا پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 
	چمن (آئی این پی )پاکستان‘ افغان کشیدگی کے بعد چمن ‘طورخم ‘ قلعہ سیف اللہ اور چاغی کے مقام پر براہمچہ کے مقام پر بھی افغان سرحد  پیر کو دوسرے روز بھی مکمل بند رہی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے‘سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز...
	ریاض احمدچودھری صد ر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی۔سعودی عرب، قطر، ایران اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور افغانستان میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ 11/12 اکتوبر 2025 کی رات افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا،جسے پسا کر دیا گیا۔ اس بزدلانہ حملہ کیخلاف وطن کے دفاع اور سالمیت کے دوران 23بہادر جوانوں نے جام شہادت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں منعقد ہونے والے تین روزہ “آل انڈیا فارمرز فیئر” میں ایک ایسے بیل نے دھوم مچادی جس کی قیمت سن کر ہر شخص حیران رہ گیا۔ آٹھ کروڑ بھارتی روپے، یعنی تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے اس نایاب بیل نے پورے میلے کا مرکزِ نگاہ بن کر رکھ دیا۔کالے رنگ اور غیر معمولی جسامت والے اس بیل کا نام ’ودھایک‘ ہے، جو نہ صرف اپنی طاقتور ساخت بلکہ شاہانہ انداز کے باعث دور دور سے آئے کسانوں اور جانور پالنے کے شوقین افراد کے لیے کشش کا باعث بنا ہوا تھا۔ جیسے ہی ودھایک میلے کے احاطے میں داخل ہوا، لوگوں کا ہجوم اس کے اردگرد جمع ہوگیا،...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ، " تحریک تحفظ آئین پاکستان" کا اعلامیہ، شرمناک حد تک افسوسناک ہے جس میں دہشت گردوں اور اس کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ الٹا انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ " قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں" اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ نہایت پست سوچ کا اظہار ہیں۔ جس صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی ہے وہ گزشتہ 13...
	پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر وفاق سے5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ پولیس اہلکار و افسران، بکتر بند گاڑیاں، نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کردی گئی حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںبتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کس طرح بڑے پیمانے پرریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع بھاولنگر، مظفرگڑھ اور دیگر متاثرہ تحصیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء، خشک راشن، مویشیوں کا چارہ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی تقسیم کی گئی ہیں۔ صرف ضلع بھاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 555 سے زائد خاندانوں میں 20 کلو راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ مظفرگڑھ اور بھاولپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ہزاروں خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ تقریباً 800 بوری چوکر اور 84 ہزار 840 کلو جانوروں کا چارہ تقسیم کیا...
	وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ  طالبان حکومت کادہشت گردوں کے ساتھ تعلق کھل کرسامنے آگیا، پہلے ہم نے مشرقی سرحد سے حملہ ناکام بنایااور اب مغربی سرحدسے، پاکستان نے اپنے دفاع کاحق استعمال کرتےہوئے بھرپورجواب دیا ،افغان طالبان فوجی دوڑیں لگانے پر مجبورہوگئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ آپریشن سندورہویاتندور،کوئی کامیاب نہیں ہوگا، آئندہ بھی یہ آئیں گے تو اس سے دس گنابڑ اجواب ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کو پیارکی زبان سمجھارہے تھے لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی۔ ایک سوال پروزیراطلاعات نے کہاکہ کے پی حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے ۔خیبرپختونخوامیں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سےانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جتنے نمبرزکہہ رہی ہے اتنے ہے نہیں، 
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
	 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا، جس میں مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور کیا گیا۔ آئینی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے چکے ہیں، اب چوں کہ علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے، اس لیے مستعفی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو عدالت میں چیلنج کیاجاسکتا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی ماہرین اوراسمبلی سیکریٹریٹ کی سفارشات کے...
	بھارتی شہر میرٹھ میں قائم آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تین روزہ آل انڈیا فارمرز فیئر میں آٹھ کروڑ بھارتی روپے (25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت سے زیادہ) مالیت کے بیل نے میلہ لوٹ لیا۔ ’ودھایک‘ نامی بیل نے میلے میں ملک بھر سے آئے تمام کسانوں اور جانور پالنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔ کالے رنگ کے اس بیل کے مالک پدما شری ایوارڈ یافتہ نریندرا سنگھ ہیں جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ودھایک اپنے نام کی طرح ہے۔ جسامت میں مضبوط اور ظاہر میں متاثر کن اور بے مثال ہے۔ یہ مراہ نسل کا ہے۔ میلے میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترکھنڈ، راجھستان اور مدھیا پردیش کے کسانوں نے...
	جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا، توشہ خانہ 2کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں 342 کا بیان جمع کرادیا ۔بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ  بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،  اسے دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ میں نے انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب...
	پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج  پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔ کاونٹر ٹیرازم آپریشنز 2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.1 ایک بنتی ہے ، 2024 میں آپریشنز کے دوران کے پی کے میں 577 قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا...