2025-04-25@08:08:47 GMT
تلاش کی گنتی: 552

«ریاض سے لاہور»:

    فائل فوٹو لاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب 3 بچےدریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔جان بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔
    لاہور:  ساندہ کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔ ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ کچھ دیر بعد تینوں بچوں کو دریا سے نکال لیا گیا، تاہم بدقسمتی سے وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ مزید پڑھیں: لاہور کے علاقے ساندہ سے لاپتا بچے کی لاش دریائے روای سے مل گئی جاں بحق بچوں کی شناخت 6 سالہ نصیب اللہ، 7 سالہ امیر حمزہ...
    سٹی 42: چیئرمین نیب  نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ،صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد اور کور کمیٹی ممبران نے  چیئرمین نیب کو بریفنگ دی ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار، ڈی جی آپریشنز امجد مجید اولکھ ،ڈی جی نیب ملتان اور ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگر افسرموجود تھے،بریفنگ میں پنجاب کے مختلف چیمبرز کے صدور نے  شرکت کی  ،چیئرمین نیب کو گزارشات پیش کیں ،چیئرمین نیب نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نیب بزنس سہولت سینٹر کا افتتاح بھی کیا چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا  2سالوں میں نیب میں متعدد ریفارمز کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ریکارڈ ریکوری کی،دو برسوں میں کسی کی...
    لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔ ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار...
    فوٹو: فائل لاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔ پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 
    لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9ارب روپے (تقریبا 32 ملین...
    لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا  اور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری تا دسمبر 2024 کے دوران پنجاب میں خواتین پر ہونے والے 4 سنگین جرائم ، جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد  میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن نظامِ انصاف کی ناکامی نے متاثرہ خواتین کو انصاف سے دور رکھا۔  رپورٹ کی تیاری کے لیے ایس ایس ڈی او نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت دستیاب ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے اضلاع کی آبادی کے تناسب سے کرائم ریٹ کے فارمولے کے ذریعے تجزیہ کیا۔ رپورٹ...
    سٹی42: لیبیا میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گی۔ ذرائع کے مطابق میتوں کو تیونس سے دوحہ کے راستے قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاوالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔میتیں لاہور ایئرپورٹ پر لائی جائیں گی جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مرحومین کی میتوں کی باعزت طریقے...
    کبھی لاہور کے باسی چاروں موسموں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ خوشگوار گرمی، خنک خزاں، سردیاں اور بہار کی رونقیں، لیکن گزشتہ چند برسوں میں تیزی سے بڑھتی شہری آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں نے شہر کو صرف دو موسموں، دم گھٹاتی اسموگ اور جھلسا دینے والی گرمی تک محدود کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت لاہور میں شدید گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دس دنوں کے دوران غیر معمولی درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ اپریل میں عمومی طور پر درجہ حرارت 30 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے، تاہم پچھلے چند سالوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...
    پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبید شاہ کا ہاتھ منہ پر لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ Moment of the Match! Ubaid Shah smashed his own teammates Usman Khan after getting the wicket ???????????? #HBLPSLX #tapmad pic.twitter.com/q895WLeocy — Farid Khan (@_FaridKhan) April 22, 2025...
    غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات پر اب پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بل میں عوامی نظم و ضبط اور صفائی کے حوالے سے بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، عوامی مقامات پر تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے،تاریخی مقامات پر توڑ پھوڑ پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا۔ اس قانون کے تحت ”پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی“ کا دائرہ کار لاہور سے بڑھا کر پورے پنجاب تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے نیا قانون متعارف کرا دیا۔ اس قانون کے تحت ”پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی“ کا دائرہ کار لاہور سے بڑھا کر پورے پنجاب تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی عمارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے خطرناک قرار دے سکے گی۔ غیرقانونی تعمیرات یا تجاوزات پر اب پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ آسٹریلیا کے سابق معروف کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی  بل میں...
    اجلاس میں مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس  کی بین المذاہب خدمات اور دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی، انکی وفات سے بین المذاہب رواداری کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریگل چوک چرچ میں عالمی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر بین المذاہب تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماوں نے شرکت کی۔ رہنماوں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اجلاس میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم،...
    سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے مقدمے کی سماعت سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں نئے قانونی سوالات اور نکات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت اس امر کا جائزہ لے کہ کیا ججز کے تبادلے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کے مطابق تھا یا نہیں؟ مزید استفسار کیا گیا ہے کہ کیا ججز کے تبادلے کا عمل مشاورت کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے ہی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا؟ مزید پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے درخواست میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ایگزیکٹو کی جانب...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone...
    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کردہ کیس کے فیصلے میں لکھا گیا کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی...
    لاہور ہائیکورٹ سے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کی بدسلوکی کی وجہ سے شادی ٹوٹنے سے اس خلع لینے والی خاتون کا حق ختم نہیں ہوتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے مؤخر شدہ طلاق کے ایک اہم پہلو پر کو واضح کیا کہ اسلامی قانون اور نکاح نامہ کے تحت شوہر پر حق مہر اس وقت تک واجب ہے، جب تک کہ بیوی اس کی جانب سے کسی غلطی کے بغیر خلع (شادی توڑنے) کی درخواست نہ کرے۔ اسی کیساتھ ہی جسٹس راحیل کامران نے نوٹ کیا کہ عدالت میں زیر سماعت خصوصی معاملے میں خاتون نے اپنے شوہر کی طرف سے ظلم اور توہین آمیز رویے...
    سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے۔نئے سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟ پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے...
    پنجابی کی نامور مصنفہ اجیت کور کی لاہور سے جذباتی وابستگی کے بارے میں سب سے پہلے جو چیز میری نظر سے گزری وہ معروف ادیب آصف فرخی کی ان سے وہ گفتگو تھی جو ادبی جریدے سویرا (83) میں شائع ہوئی تھی، اس میں میرے لیے یہ نئی بات تھی کہ اجیت کور اور پنجابی کی مہان لکھاری امرتا پریتم کے خاندان ایک دوسرے کو تقسیم سے پہلے سے جانتے تھے، اجیت کور نے امرتا کے باپ گیانی کرتار سنگھ ہتکاری سے باقاعدہ پنجابی زبان کی تعلیم حاصل کی تھی، ادھر امرتا نے اجیت کے والد مکھن سنگھ بجاج سے جو ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے، دو سال علاج کرایا تھا۔ اس زمانے میں اجیت کور کے لیے امرتا قابلِ...
    لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے لاہور چیمبر میں خطاب کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستقل بہتری کی راہ پر گامزن ہے جس کا سہرا حکومت کی انتھک کوششوں، معاشی اصلاحات اور کاروباری برادری کے قابل ستائش تعاون کو جاتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے استقبالیہ خطاب پیش کیا جبکہ سارک چیمبر کے نائب صدر اور لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض احمد چدھڑ، ڈائریکٹر جنرل رافیہ سید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی اظہار خیال کیا۔وفاقی وزیر...
    لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔ Post Views: 1
      لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قرار دیا ہے کہ دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احسن رضا کاظمی نے نازیہ بی بی کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حوالگی کے کیسز میں سب سے اہم نقطہ بچوں کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے، عام طور پر ماں کو ہی بچوں کی کسٹڈی کا حق ہے، اگر ماں دوسری شادی کر لے تو یہ حق ضبط کر لیا جاتا ہے لیکن یہ کوئی حتمی اصول نہیں ہے کہ ماں دوسری شادی کرنے پر بچوں سے محروم ہو جائے گی۔ ...
     لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    — فائل فوٹو  لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتارپولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ۔بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔ شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں سپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔ انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد...
    لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے مجرم کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ جسٹس محمد طارق ندیم نے سلمان رفیق کی بریت کا حکم سنایا۔ قتل کیس کے مجرم قیدی کی طرف سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ٹرائل کورٹ نے شہری فیصل کے قتل میں سلمان رفیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ عمر قید کے مجرم کیخلاف تھانہ نواں کوٹ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پراسکیوشن کے گواہوں کی عدم موجودگی ٹرائل کے دوران ثابت ہوئی۔ وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ کے مطابق عدم موجودگی ثابت ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے سزا سنائی گئی۔...
      —فائل فوٹو لاہور میں پنجاب حکومت نے مختلف قسم کی تعمیرات کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دے دیا۔ پنجاب حکومت نے پولٹری، فش فارمز، پیٹرولیم ریفائنریز، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس یونٹس، فوڈ انڈسٹری، فلور، رائس ملز، گھی آئل ملز، پیٹرول پمپس اور سیمنٹ پلانٹس میں پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر ملز، کیمیکل انڈسٹری، فارما انڈسٹری، پیپر ملز، کھادوں کے یونٹس، ایئر پورٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیز، کمرشل بلڈنگز، ہوٹلز اور میرج ہالز میں بھی بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، تاہم آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور میں بھی موسم خشک رہے گا، آج بارش کا امکان نہیں ہے، کل لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیان کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39...
    مہم کے دوران 11 ہزار سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے، جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 10 ہزار 379 ہو چکی ہے۔ مہم کے دوران 11 ہزار سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب...
    پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، 50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، سی سی ڈی یونٹ میں افسران کی پوسٹنگ کر دی گئی۔50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ کر دی گئی، ڈی پی او وہاڑی منصور امان سی سی ڈی گوجرانوالہ ، کیپٹن (ر)دوست محمد ایس ایس پی فیصل آباد اور کامران عامر ایس ایس پی سی سی ڈی ریجن ملتان تعینات ہو گئے۔ساجد حسین کھوکھو کو ایس ایس پی سی سی ڈی ساہیوال، اختر علی کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا، بینش فاطمہ کو ایس...
    لاہور: سندر سے اغواء ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار...
    لاہور (نیوز رپورٹر)ٹیوٹا پنجاب کے ادارے جی ٹی ٹی آئی گلبرگ لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاہدہ،تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ئی۔چینی قونصل جنرل ژائو شیرین اور چیئرپرسن ٹیوٹا بریگیڈئیر (ر)محمد ساجد کھوکھر تقریب میں شریک تھے۔یہ معاہدہ زی جیانگ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس چین ،ژوہنگ لین ٹریڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ چین ، جی ٹی ٹی آئی لاہور ،آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی لمیٹڈ اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان طے پایا ہے۔چینی قونصل جنرل نے کہاامیدہے پاکستان کے دیگر صوبے بھی اسکی معاہدے کی پیروی کرینگے۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ پہلی بار چین کی انڈسٹری اور اکیڈیمیا مل کر ٹیوٹا پنجاب سے معاہدہ کر رہے ہیں۔یہ ہمارے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانوی سے...
      لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے ، بانی پی ٹی آئی عدالت عالیہ لاہور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس...
    لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی بطور سپریم کورٹ جج  حلف لیں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی، صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
    لاہور: پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔
    لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، ایران اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے، وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔ مریم نواز نے وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکاء کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا...
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں  کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق  قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔  
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف کیس میں وزارت داخلہ کو اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور اس دوران درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔(جاری ہے) جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا والد 1978 سے قبل پاکستانی شہری تھا، وہ پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا رکن اور ٹیکس دہندہ ہے۔ سول عدالت بھی اسے پاکستانی قرار دے چکی ہے مگر نادرا نے شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔
    مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا...
    ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے  پارٹی ذرائع  کے مطابق  عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔  آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں  ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار...
    لاہور میں مزنگ پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا۔ لاہور پولیس کے ایس پی عبدالحنان کے مطابق فرانسیسی خاتون کا موبائل ریس کورس کے علاقہ میں گم ہوا تھا۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے موبائل فون ریکور کر کے فرانسیسی خاتون کے حوالے کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کے بروقت ریسپانس پر فراسیسی خاتون نے شکریہ ادا کیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہائوس حملہ سمیت 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023ء والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میرے دلائل...
    نو مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہورر(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2...
    لاہور(نیو ز ڈیسک) بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق حکومت بسنت کے تہوار پر سے پابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔ پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسے کسی بندے کو پکڑ کر گنجا کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں، اس ملک میں کوئی قانون رہ گیا ہے یا نہیں؟ لاہور ہائی کورٹ میں قصور میں لڑکے اور لڑکیوں کی گرفتاری کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کو گنجا کر رہے ہیں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں؟ پولیس کو یہ اختیار کس قانون نے دیا ہے؟جسٹس علی ضیا باجوہ نے...
    قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
     پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دبئی میں 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی، سیم بلنگز نے 9 سال قبل بنایا گیا لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر توڑ ڈالا۔ اس فہرست میں کرس لین 2020ء میں ملتان سلطانز کیخلاف 22 گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے اب تیسرے، بین ڈنک 2020ء اور عمر اکمل 2016ء میں 23،23 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 189انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37فٹ تار، پمفلٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی...
    لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان...
    ANKARA: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیے میں منعقدہ ڈپلومیسی فورم میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر عہد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں اے آئی (آرٹیفیشنل انٹیلیجینس) یونیورسٹی کا قیام اور اے آئی پر مبنی تعلیم کے فروغ سے مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم 2025 فورم کے فورتھ ایڈیشن میں ‘خواب دیکھنے، ان کی تعبیر حاصل کر لینے اور کر دکھانے والے راہنماؤں’ کے اجتماع سے خطاب کیا اور اس سے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب دنیا کو منصفانہ بنانے اور اجتماعی بہتری کی سوچ کے ساتھ یہاں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و لیبر فیصل ایوب کھوکھر بھی موجود تھے۔کانووکیشن میں میاں طاہر جاوید چئیر مین بورڈ آف ٹرسٹی، ڈاکٹر محمد عباس کنٹرولر آف ایگزامینیشن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر آصف عباس نقوی، پروفیسر محمد عامر میاں پرنسپل سنٹرل پارک میڈیکل کالج، گریجویٹ، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں سنٹرل پارک...
    پی ایس ایل سیزن دس کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا ایک سو چالیس رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا میچ کے ہیرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو رہے جنہوں نے بیالیس گیندوں پر انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا اس اننگز کے دوران انہوں نے نہ صرف لاہور کی بولنگ لائن اپ کو بے بس کیا بلکہ پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی...
    راولپنڈی(اوصاف نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز...
    لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
    لاہور: نجی ہوتل میں انٹرفیتھ ہم آہنگی کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور نوروز کی مشترکہ خوشیاں منائی گئیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کر دی۔ فیسز پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی مختلف مذہبی و ثقافتی برادریوں نے شرکت کر کے انٹرفیتھ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس منفرد تقریب کو پاکستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور لاہور قلندرز 2 بار چیمپئن بن چکی ہیں، بقیہ ٹیمیں ایک ایک بار ٹائٹل جیت سکیں۔ پی ایس ایل میں شامل تمام 6 ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جہاں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا۔ 2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پھر ناکام ہوئی اور پشاورزلمی نے میدان مارا۔ 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ پھر سے بازی لے گئے اور پشاور زلمی کو ہار کا سامنا کرنا پرا جبکہ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پھر پشاور...
    سٹی42:   اتوار 13 اپریل سے لاہور میں سورج آگ برسانے کا آغاز کرے گا، سورج کی آتش باری کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا بلکہ اس کے بعد بھی۔ سٹی42 نے اپنی گزشتہ رپورٹوں میں بتایا تھا کہ اتوار کے روز سے آئندہ پورا ہفتہ لاہور میں شدید گرمی ہو گی۔ آج میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ 13 اپریل سے فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق 14 اپریل سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور کی عدالت نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے 2مجرموں کو سزا سنا دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15سال قید اور 10لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023ء میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے پانی کے ضیاع کے بارے میں جمعہ کے خطبے میں آگاہی دینے کا سرکلر عدالت میں پیش کیا گیا۔  محکمہ ماحولیات کی جانب سے نئے سروس اسٹیشنز پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا طویل انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور آج سے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا شام سات بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آتش بازی اور شاندار پرفارمنسز شامل ہوں گی معروف گلوکارہ عابدہ پروین علی ظفر نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باگ ڈور شاداب خان...
     لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ 23اپریل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ ریمارکس، خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی، مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی مقدمات کی دوسرے جج کو منتقلی کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق ریاستی اہلکاروں کے طرز عمل پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کے ریمارکس انتظامی دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم تبصرے ذاتی نوعیت کے ہوں تو وہ آئندہ کارروائیوں پر اثرانداز نہیں ہوں گے، ریمارکس، خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی، مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا...
    لاہور کی عدالت نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 مجرموں کو سزا سنا دی۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15 سال قید اور 10 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023 میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل اور فرانزک...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) نے لاہور ایئرپورٹ میں اسکریننگ کا عمل سخت کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہورائرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے جہاں رواں سال کے دوران لاہورائرپورٹ پر گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا ہے، بھیک مانگنے کے شبہے میں آف لوڈ ہونے والے 6 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا، گرفتار مذکورہ مسافر دنیا کے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر...
    پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا، لاہور کو 2027 کیلئے معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2027 کیلئے لاہور معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا۔10 ممالک کی ای سی او کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، جس میں شہر کو باضابطہ طور پر ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے ، ترکیہ شہر اَذرُوم کو 2025 کیلئے ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کیا گیا ہے۔مریم نوازکی دعوت پر اکنامک کوآرڈی نیشن آرگنائزیشن کے سفیر آرہے ہیں، ای سی او میں پاکستان ترکیہ، ایران، افغانستان، آذربائیجان،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر عائد ٹیرف پابندیاں 90 دن کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو بروقت اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیرف ریلیف پاکستانی برآمدکنندگان، خصوصاً ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی اور منصفانہ تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر...
    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور 2027ء کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کا سیاحتی کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم ای سی او کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، دورے میں لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کرنے کا اعلان ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کو اس کے بھر پور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21 سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نے گھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلا لیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو ملزم فیاض نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔ کامونکی، تلخ کلامی، نوجوان کو مسجد میں نماز کی حالت میں چھریاں مار کر قتل کردیاکامونکیمعمولی تنازعہ پر مسجد میں نماز ادا کرنے... پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فیاض قصاب ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے...
    لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے امانت میں خیانت کے کیس پرسماعت کی۔ ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ مزید پڑھیں: عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار پولیس نے ملزم ملک ناصر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے عدالت میں خود دلائل دئیے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کمیٹی ڈال کر لوگوں سے فراڈ کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج...
    مُلک کیلیے اعزاز؛ ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور:ملک کے لیے اہم عالمی اعزاز، ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) نے سال 2027ء کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ہے، جو کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔’اکنامک...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں اور خدمات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ۔باغوں کے شہر لاہور کو دنیا بھر میں ایک اور بڑا اعزاز دیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔  پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 کے لئے لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد  کردیا گیا۔ اسی سلسلے کے لئے دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا، لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامز د کرنے کا اعلان ہوگا.  ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لئے ’ای سی او...
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی 4 اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور اور سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دیگر 4سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔
    حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلا چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورےضلعی ٰ میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔ اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔
    لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے کہا خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا۔ عدالت عالیہ کے مطابق 2011 میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ دائر کیا، ٹرائل کورٹ نے 2014 میں خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت عالیہ کے مطابق خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے پارٹی ڈسپلن پر جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اکمل خان باری نے پارٹی کو ڈسپلن پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔ گزشتہ روز اکمل باری کو پارٹی ڈسپلن پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اکمل باری پر لیڈر شپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کا الزام تھا۔ شوکاز کے جواب میں اکمل باری کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے پارٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے، مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ان...
    لاہور: دورہ نیوزی لینڈ میں مایوس کن کارکردگی اور ہزیمت آمیز شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں جو نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ گرین شرٹس کی خامیوں کو دور کرنے کیلیے ساتھ جانے والے کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا دورہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پاکستان کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی، جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز...
    لاہور: پاکستان میں معاشی تنگ دستی اور بے روزگاری کے شکار خواتین کے لیے نوکری کی پیشکش امید کی ایک کرن بن کر آتی ہے، ایک ایسی خاتون کے لیے، جو گھر تک محدود ہو، کم تعلیم یافتہ ہو اور جس کے پاس کوئی پیشہ ورانہ تجربہ نہ ہو، اچانک کمائی کا موقع اور اپنے گھر والوں کی مدد کرنے کا خواب ایک معجزہ محسوس ہوتا ہے۔ مگر ایک بگڑے ہوئے معاشرے میں یہی امید شکاریوں کے لیے معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ایسا ہی واقعہ 35 سالہ مقدس رحیم کے ساتھ پیش آیا، جو باغبان پورہ لاہور کی رہائشی اور ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ طلاق کے بعد وہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18...
    لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔
    لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور موسم کی شدت بڑھنے کے باعث دفاترز اور گھروں میں پنکھوں و ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع ہو گیا  ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بادلوں کا سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں آنے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
    مقررین نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام "غزہ میں اسرائیلی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ترکیہ...
    لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ Post Views: 1
    سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح  اور  ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے لاہورمیں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کر دیا، جبکہ ان عدالتوں کے عملے کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت قانون کی جانب سے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت نمبر 1 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کر دیا گیا، جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان میں تبدیل کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور، احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن...
    لاہور: پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ ریا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر...