2025-07-27@06:16:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1011
«ریاض سے لاہور»:
(نئی خبر)
فاران یامین: تھانہ اچھرہ کی حدود میں شہریوں نے پتنگ بازی کی پابندی کو ہوا میں اُڑا دیا، جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔ سلطان احمد روڈ، جاوید مارکیٹ، بابا اعظم اور پاکستانی چوک میں پتنگ بازی کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں نے صرف اپنے شوق کے لیے دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سحری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پتنگ بازی کا یہ عمل جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اس صورتحال کے پیش نظر پولیس اور متعلقہ حکام سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے...
لاہور(نیوز ڈیسک)عید کی چھٹیاں شرو ع ،فیکٹریوں ،بنگلوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے پردیسیوں کااپنوں سےعیدمنانےکیلئےآبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کر دیا ہے،لاری اڈےپرپردیسیوں کارش بڑھ گیا،نرخ نامےبھی آویزاں جا ری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسےچکوال کاکرایہ1690،ٹوبہ کاکرایہ1060روپے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 ، سیالکوٹ 740 روپے،لاہورسے جھنگ 1250 ، گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جانے لگا۔ لاہورسےفیصل آبادکاکرایہ700،ملتان کاکرایہ2ہزارروپے،لاہورسےراجن پور3ہزاراورراولپنڈی کاکرایہ1600روپےمقررکیاگیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ٹیمیں لاری اڈےپرمتحرک ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کی جانب سے سڑک کی دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس لاہورکااوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی اولاہور کی تمام ڈویژنل ایس پیز کو کریک ڈاؤن...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔ رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او...
لاہور: پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔ خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک آنے کے امکانات...
-— فائل فوٹو پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں ملزم بلال نے 5 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ مانسہرہ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتارپولیس نے مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی اخلاق تارڑ نے بتایا ہے کہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی جسے ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم...

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔...
لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لاہور: بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں چند ہفتوں سے راتیں ٹھنڈی اور دن میں موسم گرم اور خشک دیکھا جا رہا تھا، جس کے بعد نیا بارش کا سسٹم صوبے میں داخل ہونے کے نتیجے میں آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور تیز ہوا چلنے کی توقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے...
نومئی مقدمات: عمران خان نے ضمانتوں کی فوری سماعت کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو...
لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
لاہور (نیوزڈیسک )لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب کےتعلیمی اداروں میں عیدالفطرکی تعطیلات کااعلان کر دیا گیا۔ و زیرتعلیم پنجاب نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہو ئے بتا یا کہ تعلیمی اداروں میں عیدکی تعطیلات28مارچ سے2اپریل تک ہوں گی۔ مزیدپڑھیں:پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ، قیمتوں میں مزید کمی
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع گلاب دیوی اسپتال کے گارڈ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ماموں زاد نے زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر اہلیہ و بیٹی کو زخمی، بیٹے کو قتل کر دیا: مدعیٔ مقدمہپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے آئی تھی، اسپتال OPD میں موجود گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں جاری کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مہم فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ التمش سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
— فائل فوٹو لاہورمیں چوری اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو پولیس نے پکڑ لیا۔ شہر میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہکراچیشہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل... پولیس کے مطابق گرفتار ملزم افتخار اور اس کی بیوی آمنہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دونوں دفاتر جانے والے کی ریکی کر کے وارداتیں کرتے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نےٹاؤن شپ اورگرین ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کیں۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے جوڑے کو 6 سال قبل بھی پکڑا جا چکا ہے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ذیادتی کرنے والے ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں، 3 ملزمان گرفتار. چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ نمبر 2029/25 درج ہے، گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، چوتھے ملزم ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ داروں کے...
— فائل فوٹو لاہور کے علا قے شاہدرہ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لاہور میں 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق افتخار اور آمنہ علی الصبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ میاں بیوی کو آپریشن ونگ نے گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر پولیس سے بھی لُٹ گیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں آمنہ اور افتخار نے لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ ، گرین ٹاؤن سمیت مختلف حدود میں ڈکیتیاں کیں۔ ڈکیت میاں بیوی کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ درجنوں وارداتیں کرنے والا میاں بیوی ڈکیت گینگ 6 سال بعد دوبارہ گرفتار ہوا۔ گرفتار جوڑے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رمضان تقریباً گزرچکا، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ہے، حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے...
لاہور: میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے آپریشن انتظامات کی بدترین حالت کا پول کھل گیا۔ میانوالی سے لاہورآنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ بفلر کادوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق کوچ 12353کا بفلرکندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا۔ پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔ بفلر ٹوٹنے کا واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔ Tagsپاکستان
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کیلئے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا، پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور روانہ ہو گی۔ وزارت ریلوے کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہو گی، تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی کیلئے روانہ ہو گی جب کہ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہو گی جو فیصل آباد، سرگودھا، لالاموسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ اس مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور استغاثہ میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے 22 مارچ کو اداکارہ اور دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ...
فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں ہوسکتا، دیگر شواہد غلط ہوں تو صرف ڈی این اے رپورٹ سے ملزم کو جرم سے لنک کرنا کافی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے قانونی نکتہ طے کردیا، عدالت نے 19سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت میں مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم کو چھ سال بعد بری کردیا۔ جسٹس طارق ندیم لاہور...
لاہور(اوصاف نیوز)میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے آپریشن انتظامات کی بدترین حالت کا پول کھل گیا۔ میانوالی سے لاہورآنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ بفلر کادوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق کوچ 12353کا بفلرکندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا۔ پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔بفلر ٹوٹنے کا واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔ امریکہ نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ-فال) پر ٹیکس کے حوالے سے حکم امتناع کی درخواست خارج کردی، آج قومی خزانے کو 8.4 ارب روپے کا فائدہ ہوا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 31.5 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے وژن اور ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری کے نتیجے میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیرِ اعظم نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن ( ونڈ-فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو ان مقدمات کی...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع مسلم ٹاؤن سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو ضلع خیبر سے بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق 16 سالہ شہری کی بازیابی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ایس پی سدرہ خان کے مطابق ملزمان نے عبداللّٰہ کو منشیات کے عوض کے پی کی تحصیل باڑہ میں گروی رکھوا دیا تھا۔
ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے 16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔ ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا...
لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے۔ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 860 سے بدھ کی رات پرندہ ٹکرا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد پی بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، پرندہ ٹکرانے کے وقت پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔...
لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔ ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
فوٹو: فائل لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندہ ٹکرانے...
جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ذرائع نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لئے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ دوسری ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔ کراچی سے لاہور کے لئے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ کی جائے گی۔
لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم واصف کو سزائے موت کی سزا...
علی ساہی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200 سے بڑھا کر 230 کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی، وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔پنجاب کے دیگر 11 اضلاع میں سروس 300 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں...
ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ کی زیرصدارت پولیس افسران کیساتھ میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بابر...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور اس کے ساتھ وہ لاہور کی قدیم عمارتوں کی بحالی کی نئی اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی بن گئے ہیں۔ اتوار کو نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول یعنی لہر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے پیٹرن ان چیف یعنی سرپرست اعلیٰ نواز شریف کو بنایا گیا ہے۔ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے موٹرویز کا جال پورے پاکستان میں بچھایا اور اپنے ہی ادوار میں انہیں مکمل کروانے کی کوشش بھی کی، اس بار وہ نہ تو وزیر اعظم ہیں اور نہ...
سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے دہشتگردوں کی مذمت اور پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔ گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ونے کی قیمت...
—فائل فوٹو لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ لاہور سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر نوجوان قتلپولیس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر ملزم نواز کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ کے جج حافظ رضوان عزیز نے ملزم منشا کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ملزم کے خلاف کاہنہ پولیس نے 2020ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا ملزم پر الزام تھا کہ اُس کے قبضے سے 1 ہزار 70 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔

ریپ یا شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش، کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
صدر آصف زرداری کا پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کیلئے نیا فارمولا لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ لاہور میں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری کی جانب سے صوبہ پنجاب میں زیادہ عہدیدار نامزد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت بڑھانے کا نیا فارمولا لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تنظیم سازی پلان کے تحت بڑے شہروں میں ضلعی کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نئے پلان کے اطلاق کی ابتدا لاہور سے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئی تنظیم...
لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقہ میں 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیادتی کے ملزمان کو آرگنائز کرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا، ڈی ایس پی او سی یو نے کہا کہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نفیس اور شفیق شامل ہیں جبکہ پولیس تیسرے ملزم ارباز کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، ڈی ایس پی ارگنائز کرائم یونٹ نے کہا کہ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔ ڈی آئی جی او سی یو سید ذیشان رضا...
لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا۔ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے موقع پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کو بھی اوپر لانا ہے، اس لیے ہم نے اب خواجہ جنید کے ساتھ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کروا کر دونوں شہروں کے درمیان میچز کرائیں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود ہوگی۔ عاطف رانا کے مطابق پی ایس ایل میں بھی لاہور اور کراچی کے درمیان میچ کا سب کو بےتابی سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بھی بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ کیس میں خاتون نے دعوی کیا تھا کہ درخواست گزار کے مبینہ ریپ کے نتیجے میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنی اور اس کی پرورش کے لیے خرچہ دلوانے کا دعوی دائر کیا۔(جاری ہے) ٹرائل کورٹ نے 3ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا جس کے خلاف محمد افضل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر خاتون ثابت کر دے کہ...
لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
لاہور: پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ کل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومتلاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں کل بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے۔ بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے روک تھام ضروری ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر سال اس موسم میں انہی بیماریوں سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں وائرل بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز پنجاب نے پھپلنے والی مہلک بیماریوں کا مراسلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق حالیہ...
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔ شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ وحدت روڈ کے سہولت بازار میں آلو 50 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے کلو ہے، پیاز اور ٹماٹر دونوں جگہ بالترتیب 45 اور 55 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سیب سہولت بازار میں 280 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے کلو، کیلا سہولت بازار میں 250 روپے درجن جبکہ...
پنجاب بھر میںڈینگی، نمونیہ ،انفلوئنزا، خسرہ سمیت وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری NEW DELHI, INDIA - MAY 03: Patients who contracted the coronavirus lie in beds while connected to oxygen supplies inside the emergency ward of a Covid-19 hospital on May 03, 2021 in New Delhi, India. India recorded more than 360,000 coronavirus cases in a day for the 12th day in a row as the total number of those infected according to Health Ministry data neared 20 million. The real figure could be up to ten times higher, many health experts say, due to a lack of widespread testing or reporting, and only patients who succumbed in hospitals being counted. A new wave of the pandemic has...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے، گرین انرجی کی طرف سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، اس کے لیے نجی شعبے کو طاقتور کریں گے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام میں معیشت کی مضبوطی کے لیے روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم...

وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
واقعے کے بعد پولیس نے 4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ کپڑے کا تاجر ہے۔ انہیں غصہ تھا کہ فوری راستہ کیوں نہیں دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں امریکی وفد کی سکیورٹی کے اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے سے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں سرعام...
طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے...
لاہور: موٹروے پولیس نے پانچ روز قبل اغوا ہونےو الے نوجوان کو بازیاب کروا کر ملزم اغوار کار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دستی بم، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس ایم 3 کے پٹرولنگ افسران نے ننکانہ صاحب کے نزدیک مشتبہ کار کو روکا تو کارسوار نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرارہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے باوجود موٹروےپولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، اور گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار اور ایک مغوی کو بازیاب کرلیا، ملزم سے دو دستی بم، اسلحہ اور آئس بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مغوی کو پانچ روز قبل لاہور سے تاوان کے لیے اغوا...
شہزاد خان : وزیراعظم شہباز شریف سے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کی ملاقات ہوئی وزیراعظم نے پورٹس پر پھنسے تمام کنٹینرز فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات صادر کردیئے،صدر لاہور چیمبر نےوزیراعظم شہبازشریف سےمطالبہ کیاتھاوزیراعظم کاصدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کی درخواست پر پورٹس اتوار کو بھی کھلی رکھنے کا حکم دے دیا
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، لینڈنگ کے وقت اگلے پہیوں میں سے ایک ٹائر غائب تھا، تاہم اب اس کا لاپتہ ویل مل گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز پی کے 306 کا لاپتہ ویل مل گیا۔ قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگلاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔ لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا، ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع...
لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلا م آباد (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کے خلاف آئینی درخواست سینیئر وکیل حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ سے یہ استدعا...
لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر دیا گیا فیصلہ اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید پڑھیں: ماضی میں کب کب ججز کا دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا؟ لاہور بار نے حلف اٹھانے تک ٹرانسفر شدہ ججز کو کام سے روکنے کی بھی استدعا کے ساتھ درخواست کی کہ ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی حلف...
اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندہ مولانا ظہیر کربلائی نے کی جبکہ آئی ایس او کی جانب سے مرکزی کابینہ کے ارکان، لاہور ڈویژن کے عہدیدار اور سابقین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ضلع لاہور کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابقین امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ ذرائع کا کہنا تھا طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال...
لاہور(نیوز ڈیسک) سنٹرل سلیکشن بورڈ میں میرٹ پر اترنے کے باوجود ترقی نہ ملنے پر ایس ایس پی عمران کشور نے پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق عمران کشور کو سنٹرل سلیکشن بورڈ نے گریڈ 19 سے 20 پر ریگولر ترقی نہیں دی جس کی وجہ سے ایس ایس پی عمران کشور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا تعلق پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے۔ ان کے بیجمیٹ اور جونیئر افسر بھی ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پا گئے۔ استعفیٰ کی کاپی بھی سامنے آ گئی۔ استعفیٰ کے متن میں لکھا ہے کہ...
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق...
عمران کشور: فوٹو فائل پنجاب پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا، وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنا استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوادیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، میں نے عزت کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ کے متن میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، اب ایسے...
قومی ایئرلائن کی پرواز نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، اگلے پہیوں میں سے لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ لاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے306 کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے ، روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے۔ پرواز پی کے306 کل رات8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک...
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اسٹیشن جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں پر لاہور کے شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء ) لاہور میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرادی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، تاہم طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جس پر قومی ائیر لائن کی...
کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے...
لاہور: پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی۔ کاہنہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر ملزمان کو روکا تو دونوں میاں بیوی کے پاس سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمان فیصل اور سلمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران منشیات فروش نعیم، عمران اور سہیل...
لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کا حقِ جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان کا گواہوں کے بیانات پر جرح کا حق ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فراڈ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے رانا عامر اعجاز کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ملزمان کو گواہوں کے بیانات پر جرح کرنے کا آخری موقع دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی ملزم کو عدالتی نظام سے کھلواڑ کرنے...
پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج...
لاہور میں سندر کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی میں بیٹے نے جائیداد کے تنازعے پر ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دو بھائیوں محمد احمد اور علی حسین میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ ملزم علی حسین نے بھائی محمد احمد کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، ماں چھڑانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔ 70 سال کی رضوانہ بی بی اسپتال میں دم توڑ گئی، جبکہ زخمی محمد احمد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم علی حسین فرار ہو چکا ہے، گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ Post Views: 4
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ جوڈیشل افسران کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بجھوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر، اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔ بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی نوٹی فکیشن میں جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت...
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے مطابق پنجاب سے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 5 جوڈیشل افسروں کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے مطابق پنجاب سے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ جوڈیشل افسروں میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر...
لاہور: جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق معمر خاتون کے قتل اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا، تفتیش پر پتا چلا کہ ناخلف بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی سگی ماں اوراپنے بھائی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی ماں اور بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماں رضوانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا زخمی بیٹا زیرعلاج ہے، جبکہ ملزم علی حسین وقوعے کے بعد فرار ہوگیا۔ تھانہ سندر پولیس نے واقعے...
اپنے تعزیتی بیان میں ممتاز عالم دین نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس اور علمی شخصیت تھے، ان کی تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم اپنے والد علامہ سید گلاب علی شاہ کی طرف سے قائم اسلامی مراکز اور مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے، ان کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ گلاب علی شاہ رحمة اللہ علیہ کے فرزند پرنسپل جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ علی رضا نقوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار علمی خاندان سے تعزیت کیا ہے۔ اپنے...

چیف جسٹس کا بڑا اقدام ،جسٹس منصور کے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لائے افسران کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا
چیف جسٹس کا بڑا اقدام ،جسٹس منصور کے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لائے افسران کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ ڈائریکٹرز کو واپس لاہور ہائیکورٹ بجھوا دیا اور جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ...
--فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں چچا نے بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی سماہا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ لیاقت آباد، جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیاکراچی لیاقت آباد میں بھتیجے نے جھگڑے کےدوران... پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔