2025-11-02@19:16:12 GMT
تلاش کی گنتی: 198
«ریلوے کی نجکاری»:
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ...
سٹی 42: ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔ ریلوےپولیس نےکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ میں ملوث4ملازمین کوگرفتارکرلیامبینہ طورپر10کروڑروپےرشوت لےکرکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ کی گئی۔گرفتارملزموں میں وقاص،محمد ضیغم،محمد نذر اور ذیشان شاہد شامل ہیں۔دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔فراڈ میں ریلوے کے 19 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈی جی ویجیلنس ریلوے نے اس بارےاپنی رپورٹ بنا کر چیئرمین ریلوے کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالے اداروں، کمپنیوں اور افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت فراڈمیں ملوث ملازمین میں غلام تبسم،توقیرحسین،رفاقت،احسان عارف،کلیم،راشدرشید،زاہد،حافظ شفیق ایازاوردیگرکےنام بھی شامل ہیں ۔کوارٹرزکی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ریلوے کےبعض افسروں کےنام بھی سامنےآنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
سعید احمد:پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹرینوں کی الاٹمنٹ بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 11 ٹرینوں کو اوپن نیلامی کے تحت دیا جائے گا، جن میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔اوپن نیلامی 20 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔اس سے قبل نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تھیں، تاہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ان تمام فنانشل بڈز کو منسوخ کرتے...
سٹی 42 : محکمہ ریلوے نے اپنا ہی جاری کردہ سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا۔ محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت کردی گئی ۔ محکمہ ریلوے کے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد محکمہ ریلوئے نے نئے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر کے پچھلا ٹائم ٹیبل اپریل تا اکتوبر کو دوبارہ بحال کر دیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ کی پابندیاں/سگنل...
آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل جیانگ یی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں چین کی معروف لاجسٹک کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وفد کو پاکستان ریلوے کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی تا روہڑی سیکشن پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ...
حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
ریلوے ہسپتال بہاولنگر کی لیز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، انکوائری میں سابق ڈی ایس ملتان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار
پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
لاہور: پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن اور ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپ نے الگ الگ قوانین بنا کر عمل درآمد شروع کر دیا۔ ریلوے کوارٹرز الاٹمنٹ کروانے والے پھنس گئے اور معاملہ ایک بار پھر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کے پاس پہنچ گیا۔ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں رہائش گاہوں کی جعلی الاٹمنٹ کے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ ڈی ایس لاہور انعام اللہ نے ریلوے کوارٹر میں رہائش پذیر لوگوں سے متنازع کوارٹر فوری خالی کروانے کی ہدایت کر دی جس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا مگر ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ریلوے ڈویژن ملتان کی مجموعی کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کی کارکردگی، آمدنی، سولرائزیشن منصوبے اور اینٹی اِنکروچمنٹ مہم کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کسی اور کی زمین لینی نہیںاور ریلوے کی زمین چھوڑنی نہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت یہاں منعقدہ اجلاس میں ریلوے ملتان ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ٹرینوں کی پابندی اوقات 88 فیصد رہی، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 86 فیصد تھی ۔ڈی ایس ملتان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی حالات کے باعث کچھ آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم مجموعی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں ریونیو 77 ملین روپے زیادہ رہا جو ایک مثبت مالیاتی اشارہ ہے۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے...
پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مابین ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ریلوے کی آمدنی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے کے اعلیٰ حکام اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا اس جدید نظام کے ذریعے مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے باآسانی ٹکٹ خرید سکیں گے۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کی ایک تاریخی کامیابی! این پی ایف اور...
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ متاثرہ ریلوے ٹریک سے شواہد اکھٹا کر رہا ہے۔ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں اور ٹرین میں سوار 4 مسافر زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل ڈی ایس ریلوے دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے، متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کردیا گیا ہے، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ راولپنڈی سے کوئٹہ...
عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت
عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز مانسرشریف، ضلع اٹک (نمائندہ خصوصی)درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒ، حضرت پیر سید انور علی شاہ اور حضرت راجہ صاحب شہیدؒ کا سالانہ عرس مبارک روایتی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒکی عرس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں زائرین، علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے...
سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس...
شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا، دھماکے سے انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد...
شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں 4 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عبدالجبار ابڑو :ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کےمطابق شکارپور میں نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں,واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی,دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا دھماکے کی شدت کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،واقعہ کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں مقامی بلڈر کی جانب سے ریلوے کی سرکاری زمین پر ہاؤسنگ اسکیم چلانے کا انکشاف ریلوئے کی ملی بھگت سے ریلوئے کی اراضی پر مسلسل قبضہ مافیا کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب کھٹیان اسٹیشن روڈ پر 252 رہائشی اور 50 سے زائد کمرشل پلاٹوں کی اسکیم شروع کرکے متعدد افراد کو لاکھوں روپے کے پلاٹ فروخت کیے گئے ہیں اور کیے جارہے ہیں اس اراضی کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ اراضی ریلوئے کی ہے اس انکشاف کے بعد یہاں پر پلاٹ لینے والے افراد کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کہ اس انکشاف کے بعد ان کی رقم ڈوب گئی ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس...
وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں...
کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی الٹ گئی جبکہ 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔ Post Views: 1
فائل فوٹو بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نے وزیر ریلوے سے ملاقات کی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور باہمی شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں شراکت داری نہ صرف نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنائے گی۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی اسٹریٹجک اہمیت کو...
لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
راولپنڈی : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیشنز کی صفائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کے اشتراک سے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا،پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
وفاقی وزیرریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیٹلی اے بیکر کو پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شراکت داری نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی سٹریٹجک اہمیت پر اتفاق کیا۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے شعبے میں شراکت...
ریلوے حکام کے مطابق 13 بوگیوں میں سے 6 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، جبکہ اب بھی 7 بوگیاں ٹریک پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں میٹنگ اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ ٹریک بری طرح متاثر ہونے سے عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی، جبکہ مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روکا گیا۔ قراقرم، ملت، کراچی ایکسپریس، تیزگام اور گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ امدادی کاموں کیلئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی،...
لاہور: پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم اب ٹرینوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔ پاکستان ریلوے نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئیں اور 9 ٹرینوں کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔ پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اہم فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ فیصلے کے مطابق سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اس کی رویژن کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، ڈائریکٹوریٹ میں عملے اور افسران کا ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ...
مسافرٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی ، فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پربھی ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے درست سمت میں گامزن ہے اور جلد نمایاں نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی منظوری بھی دی گئی اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور بینچ مارک کی ریویژن کے لیے کمیٹی بنا دی گئی۔ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، سیفٹی ڈائریکٹوریٹ میں عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ رومز کی حالت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گارڈز اور ڈرائیورز ریلوے کے دست و بازو ہیں،...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ پنجاب میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان ...
ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر ریلوے ڈویژن پشاور نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اس آپریشن کے دوران 55 غیرقانونی پکی دکانیں مسمار کی گئیں جو 1970 سے ریلوے ٹریک کے قریب دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں قائم تھیں۔(جاری ہے) یہ دکانیں ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی سٹیشن پشاور کے نزدیک واقع تھیں۔ برسوں سے زیرِ التواء مقدمہ ریلوے کے حق میں فیصل ہوا جس کے بعد آپریشن عمل میں لایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں سیکرٹری ریلوے نے انکشاف کیا کہ پاکستان ریلوے کا آپریشن گزشتہ 20 سال میں نصف رہ گیا ہے۔ان کے مطابق، دو دہائیاں قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی جبکہ آج صرف 100 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالی مشکلات اور پرانے انفرااسٹرکچر کی خراب حالت کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔ ریلوے وہ ریونیو پیدا نہیں کر پاتی جو نجی شعبہ کر لیتا ہے، تاہم اس وقت کراچی سے 8 سے 9 ایکسپورٹ ٹرینیں اور لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے لیے فریٹ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔اجلاس میں اراکین نے ریلوے کی کارکردگی اور پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔...
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جو کبھی سڑکوں پر قلم فروخت کیا کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ڈرامے بھابھی جی گھر پر ہیں کہ کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پانے والے یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جن کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارنے پر مجبور تھے۔ اداکار بننے کا شوق دل میں لیے یوگیش 2004 میں اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور اخراجات پورے کرنے کیلئے سڑکوں پر قلم بھی فروخت کیے۔ یوگیش کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو جھوٹ بولتے رہے کہ وہ کمپیوٹر کورس کر رہے ہیںاور...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو...
کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ موجودہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ منصوبہ 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بلٹ ٹرین کے لیے 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے تعاون سے مکمل...
نا اہل اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں تک محدود افسران کو محکمہ ریلوے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیفٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف میرا کُھلا اعلانِ جنگ ہے، وارننگ دیتا ہوں کہ سیفٹی معاملات کو بہتر بنا لیں یا ریٹائرمنٹ لے لیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹس کے پے درپے واقعات کے بعد وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز کے افسروں سے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر انہیں ٹرین آپریشن کے سیفٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ نا اہل اور ایئر کنڈیشنڈ...
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل ہوگئی جو وزارتِ ریلوے کو بھجوا دی گئی، وزیر ریلوے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، ابتدائی رپورٹ میں جوائنٹ ٹوٹنے کو وجہ قرار دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی تھیں۔ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مل گئی، انکوائری رپورٹ دیکھ کر وزیر ریلوے فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟ وفاقی وزیر کے فیصلے کے بعد ہی قانون کے تحت...
سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
سٹی 42 : ریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے۔ یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی جبکہ 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی،9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان علاوہ ازیں 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی، جبکہ 11 اگست گزشتہ رات موسی پاک ایکسپریس...
کوئٹہ: سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی، ریلیف ٹرین مسافروں کو لینے سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
—فائل فوٹو مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ رحیم یار خان: عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیںریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام نے کہا کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔
(عیسیٰ ترین)مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ریلوے حکام کا کہنا ہے دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے چند روز قبل سبی میں...
تصویر بشکریہ جیو نیوز سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا کر کے ٹرین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکا پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا، دھماکے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے مقررہ وقت پر پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی...
سعید احمد:کالاشاہ کاکو کے مقام پر ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جس کے باعث لاہور سے راولپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے. ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر آباد،حافظ آباد اورسانگلہ ہل کے راستے منزل مقصود پر پہنچایا جا رہا ہے،ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے،ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ا نکوائری وفاقی انسپکٹر ریلوے کو سونپ دی،وفاقی انسپکٹر ریلوے چوہدری عامر نثار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا،معلومات حاصل کیں۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً سوا 2 ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔منصوبے کو کل 4 پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت اور چوتھے...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جدید سہولیات سے آراستہ پاک بزنس ٹرین کا لاہور اسٹیشن پر افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ریلوے میں "مثبت تبدیلی" پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے لاہور ریلوے اسٹیشن آ کر بہت مسرت ہوئی اور یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے جنگ رکوائی، امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن،پاک امریکہ تعلقات نئے دورمیں داخل ہونے جا...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن آکر خوشی ہوئی، ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام مسافروں کے لیے ٹرین کی تزین و آرائش بہتر انداز میں کی گئی، اشرافیہ نہیں عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا، صاحب حیثیت لوگوں کیلئے بزنس کلاس، برتھ، کچن اور ڈائننگ کی سہولتیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین و آرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں...
سٹی 42: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا لاہور کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوےسٹیشن پر منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی ،معاون خصوصی طلحہ برکی غزالی سلیم بٹ،سینئر صحافی مجیب الرحمنٰ شامی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ،نجم ولی خان،عمران یعقوب خان ،افتخار احمد، حفیظ اللہ نیازی ،منصور علی خان، رضی دادا، عثمان بھٹی ،راؤ دلشادحسین،حسن رضا سمیت ریلوے حکامبھی تقریب میں شریک تھے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں سفرکی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن، ڈائیننگ ایریاز کی...
شکارپور کے نواحی علاقے گاؤں ہمایوں کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
—فائل فوٹو شکارپور میں گاؤں ہمایوں کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ...
سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کو چلانے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت ہے بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئیاڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا ریلوے حکام نے بوگیوں کی عدم...
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو...
لاہور: مالی سال 25-2024 کا اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ریلویز نے مجموعی طور پر 93 ارب روپے آمدن حاصل کی، جس میں مسافر ٹرینوں سے ساڑھے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب جبکہ دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی۔ متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے، گزشتہ سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے۔ پسنجر سیکٹر آمدن پسنجر سیکٹر سے ریونیو جنریشن میں کراچی ڈویژن سب سے آگے رہا، کراچی ڈویژن نے مالی سال میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ریلوے نے جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی بزنس ٹرین کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو 19 جولائی کو لاہور سے اپنی پہلی روانگی کرے گی۔ اس جدید ترین ٹرین کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔یہ نئی سروس 28 جدید کوچز پر مشتمل ہے جن میں مفت وائی فائی، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار، اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو آرام دہ، محفوظ اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔یہ اقدام پاکستان ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں نہ صرف جدید کوچز شامل ہیں بلکہ ڈیجیٹل ٹکٹنگ، اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن، اور...
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 25-2024 کے دوران 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جو کہ ادارے کی 78 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے رہی تھی۔ وزیر ریلوے کے مطابق، مسافر ٹرینوں سے 47 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 31 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، اس کے علاوہ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب، دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب اور متفرق ذرائع سے 9 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریونیو جنریشن کے...
فائل فوٹو ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جہاں جعلی بینک گارنٹی کیس میں تین سابق اعلی افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری ڈاکٹر نعیم نیازی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 37/2025 میں زیر دفعہ 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سید نجم سعید ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد، محمد زبیر حسین، سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکانٹس اور مہرالنسا ، سابق ڈائریکٹر...
ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔ ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔
سٹی 42: ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ریلوے حکام کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے، ریلوے حکام انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب روانہ کیا جائے گا، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں استعمال ہونے والے سلنڈرز کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے OGRA سے منظور شدہ سلنڈرز کی چیکنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر ریلوے کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں مغلپورہ، اسلام آباد، اور اضاخیل ڈرائی پورٹس کی کارکردگی اور آمدن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں نصب گیس سلنڈرز کی جانچ پڑتال کا عمل OGRA کی منظوری کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا خرابی سے بچا جا سکے۔ مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی...
سٹی42: پاکستان ریلوے نے اپنے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے ملک بھر کے 348 ریلوے اسٹیشنوں پر جدید پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اہم نکات کے مطابق ٹکٹنگ، ادائیگی اور مالیاتی امور کو خودکار اور شفاف بنانا، مسافروں کو کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ، اس کے ساتھ قطاروں اور نقدی پر انحصار میں کمی لانا ہے۔یہ جدید نظام آئندہ 60 دنوں میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ نئے سسٹم میں مسافر آسانی سے ٹکٹ اور دیگر ریلوے خدمات کی ادائیگی کر سکیں گے۔فوڈ اسٹالز اور...
لاہور: کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع سے را کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے سینئر افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو دشمن ملک کی سازش کی تفصیلات اور سی ٹی ڈی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ یہ پڑھیں : کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 4 دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-15
سعید احمد:محکمہ ریلوے لاہور ڈویژن مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتا ہے۔ قراقرم ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر غیر منظور شدہ پانی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق واشنگ لائن میں غیر منظور شدہ نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے ذریعے لوکل برانڈ کا ناقص پینے کا پانی ٹرینوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ قراقرم ٹرین میں یہ پانی کھلے عام مسافروں کو دیا جا رہا ہے، حالانکہ اس کی کوئی باقاعدہ منظوری نہیں لی گئی۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری مسافروں نے متعدد بار ریلوے حکام سے شکایات کیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرٹرین حادثات، ریل کاپ بے ضابطگیوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں حادثات کا جائزہ لیا گیا،حالیہ ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفارشات اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو جمع کرایا جائے، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر پر بھی رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا...
خانیوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)خانیوال میں ریلوے سٹیشن پرٹرین سگنل پول کی سیڑھی سے ٹکراگئی، 27 مسافر زخمی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلو ے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے،حکام کے مطابق زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔ ریلوے حکام کامزید یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا تھاجس سے ریلوے ایس ٹی جاں بحق اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں ریل کوپ (RAILCOP) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ادارے کے جاری منصوبوں، مالی معاملات اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے ادارے کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی تمام مالی واجبات فوری طور پر کلیئر کرے۔(جاری ہے) ادارہ اپنے قابل وصول رقوم کو جلد از جلد وصول کرے۔ اہم جاری منصوبوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج گھوٹکی کے تعمیراتی و ترقیاتی کام شامل ہیں۔محمد حنیف عباسی نے ریل کوپ کے سی ای او کو خصوصی طور پر ہدایت دی کہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے 2028 تک بلوچستان کے اہم معدنی منصوبے ریکو ڈک تک وسعت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن، ایم ایل-1 اور ایم ایل-3 منصوبوں سمیت مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان ریلویز کی ترقی اور ریکو ڈک تک ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کے لیے درکار مالی وسائل کا جائزہ لینے اور قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کے لیے ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ کمیٹی آئندہ دنوں میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے...
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔ افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا...
کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...