2025-09-18@16:56:07 GMT
تلاش کی گنتی: 494
«میں تیز ہوا»:
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 700سے زایدپوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ56ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ56ہزار100کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 106ارب روپے سیز اید کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور 57.97فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1083پوائنٹس کے اضافے سے 156,467پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں مارکیٹ میں فروخت کے دباو سے انڈیکس میں کمی دیکھنے میں ا?ئی اور انڈیکس155,781پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں...
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔ حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے...
اسلام آباد: کرپٹو کرنسی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے۔ وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا" نے بلال بن ثاقب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے"۔ ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ "پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے"۔ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح...
لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کرنسی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 52 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 55 پیسے پر آ گیا۔ادھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ مثبت انداز میں بند ہوئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس کے دوران ٹریڈنگ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد 155000 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی اور انڈیکس 945...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی سمیت پی ٹی آئی لیڈر شپ کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس...
اسلام آباد: بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا۔ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی روکتے ہوئے باؤ ریلوے اسٹیشن پر قبضہ کرلیا، بھارت کو لڑائی کے پہلے 8 دنوں میں تقریباً اپنی آدھی فوجی طاقت کا نقصان اٹھانا پڑا جس میں 209 ٹینک اور 140جنگی طیارے شامل تھے۔ پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا، بھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہا۔ مجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کردیا، پاک فضائیہ نے جموں ایئر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کردیے، سیالکوٹ سیکٹر میں...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب کی گئیں۔ ضلع مہمند کے علاقے گولونو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جبکہ ضلع بنوں میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں کئی وارداتوں میں...
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
انقرہ: ترکی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حماس کے...
کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی مرکزی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی کے اطراف بھی بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک پہنچ گیا...
انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں کے اثرات بازار حصص پر نمایاں دکھائی دیے جہاں گزشتہ ہفتے تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ متوازن خارجہ پالیسی اور عسکری ڈپلومیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کی اہمیت بھی بڑھی جس نے مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5659.41 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 154277.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس...
جاپان میں سمندری طوفان پیپاہ جنوب مغربی علاقے کوچی پریفیکچر سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ ٹوکیو کے قریب بڑھ رہا ہے جس کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپان کے شہر شیزوکا میں بھی طوفان پیپاہ کے باعث بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان پیپاہ کے سبب تاحال 24 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور 220 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں، طوفان پیپاہ واکایاما پریفیکچر سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طاقتور ہوائیں اور شدید بارشیں ہوئیں۔ طوفان پیپاہ کے سبب ٹوکیو میں سیلاب اور لینڈ...
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع چھوٹا اُدے پور کے ایک گاؤں میں تیسرے بچے کی پیدائش پر پنچایت کے انچارج سرپنچ کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سنکھیڈا تعلقہ کے کویتھا گرام پنچایت میں پیش آیا جہاں انچارج سرپنچ مہندر بھائی واساوا کو گجرات پنچایت ایکٹ کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق، گاؤں کے ایک شہری مہیش جیسنگ بھائی رباری نے مقامی ترقیاتی افسر (TDO) کے پاس شکایت درج کروائی کہ سرپنچ کے ہاں تیسرا بچہ پیدا ہوا ہے۔ شکایت پر ٹی ڈی او نے تحقیقات کا آغاز کیا، اور تصدیق ہونے پر کہ تیسرا بچہ 10 اگست کو پیدا ہوا ہے، مہندر بھائی...
بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: امریکی ٹیرف کے بعد جے پور کی جیولری برآمدات بند، صنعت...
معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ چین پہنچنے پر وزیرِاعظم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، جسے بھارتی میڈیا نے ہضم نہ کیا اور اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے شہباز شریف اور نریندر مودی کے دوروں کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ یہ دورہ دراصل چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایک دوطرفہ سرکاری دورہ بھی ہے، جس میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے،...
رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
مہنگائی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عام استعمال کی 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 18 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق عمومی طور پر مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 3.57 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سرفہرست ٹماٹر رہے جن کی قیمت میں 14.98 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹا 12.11 فیصد مہنگا ہوا، چکن کی قیمت میں 3.36 فیصد، آلو میں 1.52 فیصد، سرسوں کے تیل میں 1.37 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.03...

آ رمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ہے، تصادم پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟ وزیرداخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپرٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟لاہور میں سیمینار سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے طیارے گرائے گئے اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیارو کی ویڈیوز بھی ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی فوج کی ہر موومنٹ...
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، بٹگرام، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں 17 سے 19 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک...
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ...
کراچی: 14 اگست 2025 کو جشنِ آزادی کے موقع پر شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آنے والے ان واقعات میں زیادہ تر زخمی افراد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔ فائرنگ سے زخمیوں 26 مرد، 6 خواتین،...
وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید کمی متوقع ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...
کارباری دورانیے کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کارباری دورانیے کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ...

یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے باسی آئندہ چند روز تک مرطوب اور ابر آلود موسم کے لیے تیار رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جس کے باعث تیز دھوپ اور بڑھتی ہوئی نمی نے حبس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، لیکن حبس کم کرنے میں زیادہ مددگار نہیں۔ ماہرین کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہ سکتا ہے۔ صبح اور رات کے وقت کہیں ہلکی بوندا...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کو موسم گرم اور مرطوب تاہم رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے...
تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4 کھرب 35 ارب 60 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 471 روپے بڑھ گئی، جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173 کھرب 42 ارب 56 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 547 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000، 143000، 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3 مرحلوں میں 24 اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی...
سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000, 143000, 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3مرحلوں میں 24اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔ 5روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1سیشن میں مندی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4کھرب 35ارب...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون تک بند رہی، بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل انہوں نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی ہوئی ، 2019...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے یومیہ 100 سے150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 401 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2019 میں...
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جمعرات کے روز تجارتی سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 146,081 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,051 پوائنٹس کے اضافے سے 145,088 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی، اور ڈالر 17 پیسے کم ہو کر 282.50 روپے پر آ گیا۔ اشتہار
ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11...
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز امریکا اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوئے پھر بھی تجارتی معاہدہ نہ ہوسکا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی اناپرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان نے امریکا کے ساتھ بھارت سے بہترین ڈیل کی جبکہ جنوبی کوریا، جاپان اور یورپی یونین نے بھی واشنگٹن کے ساتھ اچھے معاہدے کئے...
ویب ڈیسک:نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ ہو گیا،رواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،ادارہ شماریات نے جولائی 2025 کے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر16.2 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ رپورٹ کے مطابق برآمدات سالانہ بنیادوں پر16.91 فیصد کا اضافہ ہوا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ...
فوٹو فائل ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر سے نکلنے والے ٹائر نے دو بچوں کی جان لے لی۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر نکل گیا، جو سڑک کے کنارے کھڑے 2 بچوں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ گھوٹکی سے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریلر کو پولیس نےتحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
پیر کے روز کاروباری سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,42,000 کی سطح عبور کرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر 1:40 بجے کے قریب، بینچ مارک انڈیکس 1,42,117.00 پوائنٹس پر تھا، جو کہ 1,082.02 پوائنٹس یا 0.77 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ جن اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی، ان میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ اے آر ایل، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس اور، ایچ بی...
بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت 4 اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی 5 اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نظام کو مزید تقویت دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے...
برادر اسلامی ممالک کے وفود کے درمیان قانون و انصاف اور داخلہ امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ فضاعی خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ ایران کے وزیر تجارت اور پاکستان کے وزیر برائے تحفظ خوراک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ وزیر ملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ اور ایرانی وزیر کے درمیان...
کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جولائی میں 5 کوششوں کے باوجود ایک لاکھ 40 ہزار سے اوپر بند نہ ہونے والا 100 انڈیکس اگست کے پہلے ہی روز ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد ٹیکنالوجی، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور کمرشل بینک کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔ آج کاروبار کے دوران انڈیکس 2203 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا...
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز علاوہ ازیں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے، لیکن دونوں ممالک ہر معاملے پر مکمل اتفاق نہیں رکھتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تیل و اسلحہ خریدنے پر اضافی سزا کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟ مارکو روبیو کے مطابق بھارت کا سستا روسی تیل خریدنا یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کو سہارا دے رہا ہے، جو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعاون...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔ امریکا کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟ پاکستان اور ریاست ہائے متحدہ امریکا نے باہمی تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعے کو شہر میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، 3 روزکے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) فلسطینی مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جاری ہے جس کے دوسرے روز برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں ہولناک حالات کا خاتمہ نہ کیا تو وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔فرانس اور سعودی عرب کی خارجہ وزارتوں کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کا انعقاد جنرل اسمبلی کی قرارداد 81/79 کی مطابقت سے عمل میں آیا ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی مسئلے اور اس کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ممکن بنانے کے اقدامات کرنا ہے۔اس کانفرنس میں تنازع کے دونوں...
کراچی: جامعہ کراچی کی طلبہ پوائنٹ پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی کی پوائنٹ گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع تھانہ مبینہ ٹاؤن کو نمازِ عشاء کے بعد دی گئی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پوائنٹ کے ڈرائیور اور ایک کار سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کار سوار نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے پوائنٹ کا...
کراچی: شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 36 کلو میٹر (20 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب، مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ منگل کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد...
ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔ ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔ چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 908 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار، اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، وزیر خارجہ سفارتی، سرکاری پاسپورٹ کیلیے ویزا چھوٹ کا نفاذ 25 جولائی سے یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پرنافذ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پر پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لیے ویزا چھوٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا اور اسے دو برادر ممالک کے درمیان ایک خوش آئند پیش رفت قرار...
شہر قائد پر آج اور کل بادلوں کاڈیرا رہے گا جب کہ پیر سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل یعنی اتوار کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ موسمیاتی آؤٹ لک کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت صوبے کے دیگر ساحلی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جو مرطوب فضا کو مزید بھاری بنا سکتی ہے۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں...
محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے بعض بالائی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسمی جائزہ گزشتہ روز پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور سکھر سمیت بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا، جہاں درجہ...
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والےفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کےنام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، پاکستان...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)مودی راج میں ہندوستانی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار ہے جب کہ بھارتی ایوی ایشن میں سیفٹی سے متعلق نگرانی کا کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثہ گزشتہ دہائی کا دنیا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔(جاری ہے) ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے فورا بعد فیول کٹ آف سوئچز بند ہو گئے اور جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو گیا، طیارے کے انجن کٹ آف سوئچ صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں، مگر اس...
مودی راج میں ہندوستانی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار ہے جب کہ بھارتی ایوی ایشن میں سیفٹی سے متعلق نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے۔ برطانوی جریدے رائٹرز کے مطابق ’ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثہ گزشتہ دہائی کا دنیا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، ٹیک آف کے فوراً بعد فیول کٹ آف سوئچز بند ہو گئے اور جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو گیا، طیارے کے انجن کٹ آف سوئچ صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں، مگر اس پرواز میں ایسی کوئی ہنگامی صورت حال نہیں تھی۔ رائٹرز کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) برنیہاٹ بھارت کی دلکش شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کے بہت سے دوسرے شہروں کی طرح ہی لگتا ہے۔ تاہم سرسبز پہاڑیوں، قدرتی وادیوں اور ندیوں کے درمیان واقع یہ قصبہ سوئس ایئر کوالٹی مانیٹر (آئی کیو ایئر) کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ بارش میں دوپہر کے وقت شہر کی پہاڑی سڑکوں پر چلتے ہوئے، خوبصورت نظارے اور اس کی خاموشی قریبی فیکٹریوں کی آوازوں سے گونجتی رہتی ہے۔ تقریباً 50,000 افراد پر مشتمل اس قصبے میں تقریباً 80 صنعتیں ہیں، جن میں سے اکثر کی توجہ لوہے اور اسٹیل پر ہے۔ سانپ کی طرح بل کھاتی سڑکوں پر ٹرکوں...
شنگھائی( نیوز ڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں ایک خطرناک کیس میں ایک ملازم کو اپنے ساتھی کو تین مختلف مواقع پر دوا دے کر بے ہوش کرنے اور اس سے اہم کام کے منصوبے چرانے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم کا نام لی ہے، جو اپنے ایک کاروباری سفر کے دوران ایک ”سچ بولنے والی دوا“ سے متعارف ہوا۔ دوا کے فروخت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”چند قطرے لوگوں کو سچ بتانے پر مجبور کر دیتے ہیں“، جس پر لی نے اس دوا کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے آزمانا شروع کیا۔ لی نے اپنے ساتھی، وانگ، کو تجرباتی مضمون کے طور پر منتخب کیا۔ اس کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ...
کاروبار کے اختتام پر بتدریج کمی کے ساتھ انڈیکس 517 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 299 کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس بڑھتے بڑھتے 1064 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ...

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا ایک بھی حکومتی ارکان سے زیادہ ہوا تو تحریکِ عدم اعتماد لانا اس کا حق‘ فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومتی ارکان سے زیادہ ہوگیا تو اپوزیشن کا آئینی حق ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 نشستیں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں 30 ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں، اگر کسی بھی دن اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہوئی تو ہم تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کا جمہوری حق ضرور استعمال کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی ان کا کہنا تھا کہ وفاق یا پنجاب میں بھی اگر اپوزیشن...
اے سی سے نکلنے والا پانی، جسے اکثر لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، درحقیقت بہت قیمتی ہو سکتا ہے، خاص طور پر پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں۔ جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں آپ کو اے سی کے پائپ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ پانی قیمتی کیسے ہے؟ یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔ یہ پودوں کو دینے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر انڈور اور باغبانی کے لیے کارآمد ہے۔ علاوہ ازیں اے سی کا پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے صاف اور گرد و غبار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ...

بھارت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت، ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج کے خطرات، اور ملکی جوہری پروگرام کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ایک مستقل پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، جس کا بنیادی ہدف پاکستان کی سلامتی اور خصوصاً بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ بیان گزشتہ ماہ وزیرستان میں پیش آنے والے بم دھماکے کے تناظر میں دیا گیا، جس میں 16 پاکستانی فوجی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملے...
اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ملک میں بجلی اتنی مہنگی ہے کہ انڈسٹری نے متبادل ذرائع پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تین سال کے عرصہ میں مجموعی طور پرانڈسٹریل سیکٹر بری طرح متاثر ہوا ہے، اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ انٹرسٹ ریٹس بہت زیادہ تھے۔ دوسرا فیکٹر یہ ہے کہ اگر فیکٹریاں چل رہی ہیں تو کیسے چل رہی ہیں. دوسال میں نیشنل گرڈ سے صنعتی شعبے میں بجلی کی کھپت میں 20 فیصد کمی بڑا نمبر ہے، نیٹ میٹرنگ کے صنعتی صارفین کی تعداد...
آج ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی بروز پیر خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ قبل ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) بھی 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرچکا ہے۔ این ڈی ایم...
اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے وہ تاریخ رقم ہو گئی جس کا خواب سرمایہ کار طویل عرصے سے دیکھ رہے تھے۔ملکی معیشت میں بہتری کی خبروں، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے، بجٹ کی منظوری اور عالمی سطح پر مثبت معاشی اشاریوں کے اثرات نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو نئی بلندیوں کی جانب دھکیل دیا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک نہیں بلکہ 7بڑی سطحیں عبور کیں، اور 131000 پوائنٹس سے بھی آگے نکل گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔اس تاریخی تیزی کی بنیاد ان چند مضبوط معاشی عوامل نے فراہم کی جن میں سب سے اہم واجب الادا قرضوں کا رول اوور ہونا، آئی ایم...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت انداز میں کاروبار جاری ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج جمعہ کےر وز بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 411 کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت انداز میں کاروبار جاری ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ آج جمعہ کےر وز بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا...
چین میں پہلی روبو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں تین تین روبوٹ کھلاڑیوں کی ٹیم نے آپس میں میچ کھیلے۔ بیجنگ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہزاروں تماشائی شریک ہوئے تاکہ اے آئی کی بنائی گئی حکمت عملیوں پر روبوٹس کو گول کرتا دیکھ سکیں۔ ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراور شینگی چینگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈو جِنگ کا کہنا تھا کہ یہ چین میں پہلا خودکار اے آئی روبوٹس کا فٹبال میچ ہے۔ یہ ٹکنالوجیکل اختراع اور صنعتی استعمال کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے ساتھ روبوٹس کو عوام کی زندگی اور حقیقی دنیا کی مختلف صورتحال میں لانے کے لیے اہم باب کھولتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام سِنگہوا یونیورسٹی کی ٹی...
کسی اور کی زمین اپنے نام کروا لینا اور اسے جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کر دینا ایک ایسا فراڈ ہے جس کی کئی مثالیں ہم آئے روز دیکھتے رہتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے ایسا سُنا ہے کہ کسی شخص نے اپنے ملک کی فضائیہ کی ملکیت ہوائی پٹی ہی فروخت کر دی ہو؟ یہ ہالی وڈ یا بالی وڈ کی کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا واقعہ انڈیا کے صوبے پنجاب میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ایک ماں اور بیٹے کے خلاف انڈین فضائیہ کی ہوائی پٹی فروخت کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ فیروز پور کے ڈسٹرکٹ سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کرن شرما کو اس فراڈ میں ملوث سب ہی ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید سائنسی تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ بھارت میں بسنے والے نصف سے زائد افراد کا نسلی تعلق درحقیقت قدیم ایرانی کسانوں سے جڑا ہوا ہے، جو ہزاروں سال قبل برصغیر میں آ کر آباد ہوئے تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تحقیق نہ صرف جنوبی ایشیا کی آبادی کے نسلی پس منظر پر نئی روشنی ڈالتی ہے بلکہ اس سے خطے کی قدیم تہذیبوں کی جڑیں بھی واضح ہوتی ہیں۔یہ سائنسی تحقیق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی معروف یونیورسٹی برکلے سے منسلک انسانی جینیات کی ماہر ڈاکٹر ایلسی کرڈوتکف اور ان کی بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بھارت بھر سے جمع کیے گئے لاکھوں افراد کے ڈی این اے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب،لیہ، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ہوا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) دو جون کو دارالحکومت اسلام آباد میں، 17 سالہ ثناء یوسف کا قتل ہوا۔ پہلی خبر جو سامنے آئی وہ کچھ اس طرح کی ہیڈ لائن کے ساتھ تھی کہ 17 سالہ جوان ٹک ٹاکر قتل۔ یوں جیسے اس کی شناخت، اس کا انسان ہونا، اس کی جوان موت سب ایک پلیٹ فارم کے لیبل تلے دبا دی گئی۔ ٹک ٹاکر ہونے کو ہی گالی بنا دیا گیا ہو۔ خبر کی پیشکش ہی یہ طے کر گئی کہ یہ بچی اب صرف ایک "ٹک ٹاکر" تھی، اور اس کے حق میں یا خلاف رائے دینا بھی اسی شناخت کے تحت ہو گا۔ سوشل میڈیا پر کیا ہوا؟ زیادہ تر بحث...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تبادلہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008ء کے تحت یکم جولائی کو ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 246 بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی ہے، ان قیدیوں میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 463 پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی ہے، بھارتی فہرست میں 382 پاکستانی شہری اور 81 ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جسمانی و ذہنی بیمار قیدیوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ وار مہنگائی میں کمی دیکھنے میں آئی، چینی چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88 فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد،...
اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.77 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ انڈیکس 12 لاکھ 36 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز یہ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ اضافہ ایک روز قبل قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعه کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے الرٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباداور آزاد کشمیر میں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ،...