2025-11-08@09:57:24 GMT
تلاش کی گنتی: 84014
«نشانہ نہیں»:
اسلام ٹائمز: اسرائیل کو اس فورس کی موجودگی کے ذریعے تنازعے کے بین الاقوامی ہونے اور اسکے فیصلہ سازی اور کنٹرول کے دائرے کے محدود ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ طے نہیں ہوا ہے کہ کون سے ممالک اس فورس میں حصہ لیں گے، جبکہ عرب ممالک نے اس فورس میں اپنی شرکت کو غزہ میں فورس کے مینڈیٹ کی نوعیت سے جوڑا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جو ممالک شرکت کرینگے، وہ حماس کے ساتھ تصادم کے اصول کی مخالفت کریں گے اور چاہیں گے کہ یہ مشن امن قائم کرنے کے لیے ہونا چاہیئے، نہ کہ "امن مسلط کرنے کے لیے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے...
چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان کو غیر محتاط اور خلافِ توقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، لہٰذا قیادت کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ مولانا طیب قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے لیے فوج نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ جب آئے دن مساجد میں دھماکے ہوتے تھے، تب یہی فوج صفِ اول میں کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فوج کی لازوال قربانیاں ہیں، ایسے بیانات سے قربانیاں دینے والے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔ ’شہداء کے اہلِ خانہ ایسے معاملات...
امریکا میں جمعے کے روز ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائی ٹریفک کنٹرولرز پر دباؤ کم کرنے کے لیے پروازوں میں کمی کا حکم دیا ہے۔ یہ عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ حکومتی اعلان کے مطابق اٹلانٹا، نیوارک، ڈینور، شکاگو، ہیوسٹن اور لاس اینجلس سمیت 40 ایئرپورٹس پر پروازوں میں کمی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث پروازوں میں تاخیر، روزمرہ زندگی بری طرح متاثر امریکا میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان فنڈنگ کے معاملے پر شدید سیاسی کشمکش جاری ہے۔ یکم اکتوبر سے فنڈز کی مدت...
برازیل کی ہیئر ڈریسر لارسا نری اس ہفتے بھارت میں خبروں کی زینت بنی ہیں، جب ان کی تصویر ایک مبینہ انتخابی فراڈ کے الزام میں خبریں بن گئی۔ لارسا نری نے بی بی سی کو بتایا کہ شروع میں وہ یہ سب ایک غلط فہمی یا مذاق سمجھ رہی تھیں۔ لیکن پھر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہلچل مچ گئی اور لوگ انہیں انسٹاگرام پر ٹیگ کرنے لگے۔ ’شروع میں چند بے ترتیب پیغامات آئے، میں نے سوچا کہ شاید وہ مجھے کسی اور کے ساتھ غلطی سے نتھی کر رہے ہیں۔ پھر انہوں نے وہ ویڈیو بھیجی جس میں میری تصویر بڑی اسکرین پر تھی۔ میں نے سوچا کہ شاید یہ AI ہے یا کوئی مذاق۔ لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خون انسانی جسم کا سب سے اہم نظام ہے جو دل سے لے کر دماغ، پٹھوں، جلد اور ہر عضو تک زندگی کی علامت آکسیجن اور غذائی اجزا پہنچاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر خون کے اس بہاؤ میں ذرا سا بھی خلل پیدا ہو جائے تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی 60 ہزار میل طویل شریانوں کا یہ جال اگر کسی مقام پر تنگ، بند یا کمزور ہو جائے تو خون کی روانی گھٹ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف جسمانی مسائل اور خطرناک امراض جنم لے سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کی گردش متاثر ہونے پر جسم خود چند نمایاں اشارے دیتا ہے، جنہیں پہچاننا اور وقت پر علاج کروانا ضروری...
وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج معمول کی کارروائی معطل کرکے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کر دی۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو پیش کر دیتے ہیں، کمیٹی اپنا کام کرے گی، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، مشترکہ...
— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ منعم ظفر نے کراچی میں کریم آباد کے علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ کریم آباد مارکیٹ سے ہزاروں لوگوں کا چولہا جلتا ہے، مگر اس مارکیٹ کو ویران اور لوگوں کا کاروبار تباہ کردیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس کو مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں اور کاروباری حضرات کو ریلیف ملے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن یہاں سیوریج کی لائنیں توڑ دی گئی ہیں، پچھلے چند ماہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے سائنسی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل قائم کرتے ہوئے صحت عامہ کے میدان میں ایسی ایجادات پیش کی ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جہاں تحقیقی میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کمی محسوس کی جاتی ہے، وہیں ان نوجوانوں نے اپنی جدتِ فکر اور سائنسی فہم سے یہ ثابت کردیا کہ اگر موقع اور رہنمائی ملے تو پاکستانی طلبا کسی سے کم نہیں۔ان دلچسپ اور منفرد ایجادات میں اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز، اسمارٹ میڈیسن ڈسپنسر، سپ ڈوز اسٹرا اور کول پوڈ کولنگ ڈیوائس شامل ہیں، جو نہ صرف انسانی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں بلکہ ماحول...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے ہو چکا ، صوبائی خود مختاری ختم کرنیکاکوئی ارادہ نہیں۔وفاقی وزیراحسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہئے، آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کیلئے نہیں ملک اور ریاست کیلئے ہے، ملک کو ہر قیمت پر استحکام کی ضرورت ہے، مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معرکہ حق سے قبل بھارت خطے کا تھانیدار بنا ہوا تھا، رات کو حملے کا جواب ہماری مسلح افواج نے بھرپور طریقے سے دی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے بھارت کو شکست دی۔احسن اقبال نے کہا کہ فلسطین اور...
بابا وانگا کی 2026 کے لیے خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز تاریخ کے ہر دور میں انسان ہمیشہ اُن افراد سے متاثر رہا ہے جو مستقبل کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہیں۔ صوفیا، نجومی، پیش گو اور مفسرین نے ہمیشہ مستقبل کی جھلک دکھانے کی کوشش کی ہے اور ان کی پیش گوئیاں اکثر ثقافتی رواج، عوامی تجسس اور فیصلہ سازی پر اثر انداز ہوئی ہیں۔ ان میں سے بابا وانگا سب سے دلچسپ اور پراسرار شخصیت کے طور پر ابھرتی ہیں۔بلغاریہ کی نابینا پیش گو بابا وانگا نے اپنی زندگی میں متعدد عالمی واقعات، قدرتی آفات، سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں اور یہاں تک کہ غیر ملکی مخلوقات سے تعلق رکھنے والے...
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی ٹکراؤ کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اپنائیں،سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی جنگ لڑیں لیکن وہ عدالت سے ہی ممکن ہوگی۔ بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا ٹکراؤ کی طرف جانا خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے شخص کی جانب سے ذمہ داری کا احساس لازم ہے، وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے بیچ فاصلے کم اور بداعتمادی ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو آخر ہمارے صوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟ سہیل آفریدی...
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان کو افسوسناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام سیکیورٹی فورسز اور پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خون کا احترام ان کے ایمان کا حصہ ہے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا بیان فردِ واحد کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مؤقف نہیں۔ ایسی باتیں دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتی ہیں اور عوام میں انتشار و اداروں...
ویب ڈیسک :محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا احسن اقدام،ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ملازمین کو پنشن آرڈر ملنے لگے۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی سرفراز احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کے حصول میں اب تاخیر نہیں ہوگی۔ محکمہ نے نومبر و دسمبر میں ریٹائر ہونے والے 3 افسروں کے آرڈر جاری کئے، پرنسپل افتخار حسین کو ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل پینشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں، فیلڈ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ پنشن فائلز ریٹائرمنٹ سے3 ماہ قبل سیکرٹریٹ بھیجی جائیں، ملازمین اب ریٹائرمنٹ کے دن ہی پنشن کے آرڈر حاصل کریں گے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی...
ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیہ اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں کمی وزیر دفاع نےبتایا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئین میں ترمیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے دو تہائی ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال میں سینیٹ سے 64 اور قومی اسمبلی سے 224 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔سینیٹ میں حکومتی بینچز پر پیپلزپارٹی 26 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے، جبکہ مسلم لیگ نون کے 20، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم پاکستان کے 3، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے ایک، اور 3 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔ تین دیگر سینیٹرز حکومت کو ووٹ دیتے ہیں، جس کے بعد حکومت کو سینیٹ میں 61 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن بینچز پر کچھ آزاد ارکان شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 65 تک پہنچ سکتی...
— فائل فوٹو حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالر شپ دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس انٹرن شپ سے ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی گریجویٹس اسکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل...
فائل فوٹو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کرنے جارہے ہیں، آرٹیکل 243 میں فوج کی کمان سے متعلق ترمیم کا معاملہ بہت اہم ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کی تمام شقوں پر اتفاق رائے کے لیے ترمیمی بل مشترکہ کمیٹی میں پیش کر کے اس پر بحث کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ججز تبادلوں کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جارہا ہے، قانون سازی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو رہی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اکتوبر 2025ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطنِ عزیز کے لیے مالی تعاون میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے تحت 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھجوائی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد رہا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26ء کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر کی مالیت 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 11.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔اعداد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے،مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ...
تامل فلم ’ادرز‘ (Others) کی تشہیری تقریب اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب ایک صحافی نے اداکارہ گوری کشن سے ان کے جسمانی وزن سے متعلق سوال کر ڈالا۔ یہ سوال اس وقت پوچھا گیا جب صحافی نے فلم کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہیرو نے آپ کو اٹھایا، تو آپ کا وزن کتنا ہے؟‘ گوری کشن نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ کس قسم کا سوال ہے؟ میرا وزن جاننا آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟ کیا آپ فلم یا کردار سے متعلق کوئی سوال نہیں کر سکتے؟ یہ سوال غیر ضروری اور بے عزتی کے مترادف ہے۔ براہِ کرم باڈی شیم کو معمول نہ بنائیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
حماس نے آج 8 نومبر کو ایک اور یرغمالی کی لاش آئی سی آر سی کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔ یہ حوالگی اُس امریکی ثالثی معاہدے کی روشنی میں ہوئی ہے جو غزہ تنازعے کے تحت طے پایا تھا جس میں زندہ یرغمالیوں اور لاشوں کی واپسی کی شقیں شامل تھیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس واپسی کے باوجود ابھی بھی متعدد یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جسے فور طور پر حوالے کیا جائے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق طاہر زمان اختلافات کی وجہ سے مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے، طاہر زمان نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے، محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے مینیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان، طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے۔دو کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کی، اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفی دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، طاہر زمان کل ٹیم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے دنیا بھر کے اہم تاریخی واقعات کی درست پیشگوئیاں کیں، جن میں 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی شامل ہے۔بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں انتقال کر گئیں، لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں دنیا کے بڑے اور افسوسناک واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں کیں۔2026 کے لیے وانگا کی پیشگوئیوں میں کئی خطرناک پہلو شامل ہیں۔ ان کے مطابق دنیا بڑے پیمانے پر قدرتی آفات کا شکار ہوسکتی ہے، جن میں زلزلے، آتش فشاں پھٹنا اور شدید موسم شامل ہیں، جو زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات بھی بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر...
14 نومبر کا دن عالمی سطح پر یومِ ذیابیطیس کے نام سے منایا جاتا ہے، تاکہ ذیابیطیس کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے اثرات اور روک تھام کے اہم اقدامات کو اجاگر کیا جائے۔ اس موقع پر عالمی ادارے اور پاکستان دونوں نے مرض کے پھیلاؤ، علاج کی رسائی اور ممکنہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذیابیطس ایک ایسی طبی حالت کا نام ہے، جس میں مریض کے خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے کی قدرتی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے، اسی وجہ سے اس بیماری کو عرف عام میں شوگر کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذیابیطیس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد...
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی عوام اور مخصوص امریکی حلقوں میں اپنی حمایت بحال کرنے کی غرض سے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکی مارکیٹ میں اثرورسوخ مہمات کے لیے امریکی کمپنیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ فرموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ ایک معاہدہ جس کا اہتمام امریکی فرم ایکس کلاک ٹاور نے کیا، تقریباً 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو چار مہینے کے لیے ہے اور اس کا مقصد امریکی نوجوانوں میں اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کی تشہیر کرنا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک مہم خاص طور پر امریکی مسیحی حلقوں کو ہدف بنا رہی ہے جسکے لیے امریکی چرچوں اور مسیحی کالجوں پر ڈیجیٹل تشہیر کی جارہی...
27 ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی: وزیر قانون
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے 27 آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بریف کیا گیا، اجلاس میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے لیے حکومت، حلیف جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی۔اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم کو جوائنٹ کمیٹی میں پیش کرنے...
آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی بین الاقوامی صدیقہ شہیدہ کانفرنس میں خطاب کرینگے، بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ
مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 2025 کے منتظمین اور بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے اراکین نے قم المقدس میں آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں خطاب کی دعوت دی۔ مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔ دورانِ ملاقات اراکین نے آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی...
ذرائع کے مطابق ”خدمت سینٹر ایسوسی ایشن“ کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک فلاحی ادارے سے وابستہ کارکنوں نے اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی مسلسل بے حسی کے خلاف جموں شہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ”خدمت سینٹر ایسوسی ایشن“ کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔کارکنوں نے کہا کہ کورونا وبا...
غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز انقرہ (آئی پی ایس) ترکیہ نےغزہ میں نسل کشی کےالزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،وزیردفاع،وزیر قومی سلامتی اور آرمی چیف سمیت صیہونی حکومت کے سینتیس افراد کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ترکیہ کےپبلک پراسیکیوٹر آفس کےمطابق نیتن یاہوسمیت دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ہیں،نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیردفاع کاٹز،قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر،اسرائیل فوج کے چیف آف اسٹاف،نیوی کمانڈر ڈیوڈ اوردیگرکےنام شامل ہیں ۔۔ ترک پراسیکیوٹر نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا جس میں خوراک،پانی،ادویات،ایندھن اوربجلی کی پابندیوں کےذریعےشہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوشیں جاری ہیں۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق اسکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے جبکہ آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے...
اسلام آباد: لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید نے دہشتگردوں کیخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔ وادی تیراہ...
آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس حوالے سے بات کی۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا لہذا میٹنگ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیئے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی حل پر آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔
سٹی42:پنجاب میں صوبائی محکموں اور کمپنیوں کی فنڈز کی خودمختاری ختم کر دی گئی ہے اور تمام محکموں پر مالی نظم و ضبط کی نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ نئی آسامی، الاؤنس یا گاڑی خریدنے سے قبل خزانہ سے اجازت اور رائے لینا لازم ہوگی۔ محکمہ خزانہ کی منظوری اور رائے کے بغیر کوئی مالی فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا۔ غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لیے مالی ڈسپلن پر عملدرآمد ہوگا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی محکمے اپنی فنڈنگ سے بھی نئی پوسٹ نہیں بنا سکیں گے۔ خودمختار سرکاری محکموں میں بھی مالی فیصلوں پر مکمل کنٹرول خزانہ کے پاس ہوگا۔
امریکا نے شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر اور وزیر داخلہ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک شامی صدر کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شامی صدر الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کو عائد پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ شام پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے امریکا کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی، پاکستان کی حمایت کے...
غزہ میں کثیر القومی فورس کی تعیناتی کے لئے امریکی کوششوں کے جواب میں، آذربائیجان نے اس فورس میں اپنی شرکت کیلئے شرائط مقرر کی ہیں اسلام ٹائمز۔آذربائیجانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملک "استحکام فورس" کے تحت غزہ کی پٹی میں اس وقت تک کوئی فوجی نہیں بھیجے گا جب تک کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔ اس بارے فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے رواں ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کروائی گئی قرارداد کے مسودے کے مطابق، آذربائیجان ان ممالک میں سے ایک ہے کہ جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈونیشیا جیسے...
دفترِ برائے انسانی حقوق نے جمعے کے روز مطالبہ کیا ہے کہ قابض صہیونی رجیم کی جانب سے جنوبی مغربی کنارے میں واقع فلسطینی گاؤں کی تباہی فوراً بند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ہم الخلیل کی پہاڑیوں میں واقع فلسطینی گاؤں اُمالخیر کو تباہ کرنے کے حکم کے فوری خاتمے کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے روکا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گاؤں اُمالخیر کی مسماری، مغربی کنارے کے الحاق کو مضبوط کرنے کے لیے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اقدامات کی ایک نمایاں مثال ہے۔قطری ٹی وی الجزیرہ کے مطابق، بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ انکی اکشے کمار سے ہونے والی منگنی پر اب بھی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے؟ حالانکہ اب بھی لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ تبدیل کرتی ہیں۔ بہت سے اداکار اپنی نجی زندگی کو پس پردہ رکھنا چاہتے ہیں، لیکن مداح اکثر انکے ساتھ ایک طرح کا فرضی تعلق محسوس کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے مشہور شخصیات کی ریلیشن شپ پرانے ہی کیوں نہ ہو، وہ آن لائن زیرِ بحث رہتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ صورتحال روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے ساتھ ہے۔ ان دونوں میں 1990 کی دہائی میں مراسم رہے اور پھر انکی منگنی بھی ہوئی، لیکن بعد میں انکی...
بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انکے بھائی اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انھیں پیشہ وارانہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ملی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے بھائی کے بالی ووڈ کیریئر پر گفتگو میں مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کیریئر میں ہیں جس میں انھیں کامیابی و ناکامی دونوں ملیں۔ 47 سالہ سوہا نے اپنے بھائی پر چاقو حملے پر بھی گفتگو کی اور کہا مجھے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس وقت کیا ہوا،...
اسلام ٹائمز: ممدانی کے حامیوں کو بے وقوف قرار دے کر اور اگر نیویارک شہر کا بجٹ منقطع کر دینے کی دھمکی دے کر، ٹرمپ نے امریکہ اور نیویارک میں اپنی موجودہ پوزیشن کے بارے میں مؤثر انداز میں ایک اہم بیان دیا تھا، کیونکہ وہ اس شہر سے وائٹ ہاؤس تک پہنچا تھا۔ بات ٹرمپ اور ٹرمپ پسندوں کو "نہیں" کہنے تک محدود نہیں۔ اب امریکی سیاسی اور سماجی میدان میں ٹرمپ مخالفت رجحان غالب ہوچکا ہے اور اس غلبے کو احتجاجی مارچوں اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ تحریر: محمد کاظم انبار لوہی 1۔ صرف دو ہفتے پہلے، 50 ریاستوں اور 2700 شہروں میں لاکھوں امریکی سڑکوں پر نکل آئے...
بالی ووڈ کی مشہور فلم ساز اور ہدایتکارہ فرح خان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے لیے عائشہ تاکیا کو پہلے فائنل کر لیا گیا تھا، مگر انہوں نے شوٹنگ سے صرف دو ہفتے قبل یہ فلم چھوڑ دی اور امتیاز علی کی فلم سائن کر لی۔ فرح خان، جو ان دنوں اپنے وی لاگ کے ذریعے پرانی یادیں تازہ کر رہی ہیں، جب اداکارہ امریتا راؤ کے گھر پہنچیں تو انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے میں صرف دو ہفتے رہ گئے تھے، مگر مرکزی کردار کے لیے کوئی ہیروئن موجود نہیں تھی۔ فرح نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو ہفتے پہلے تک شوٹنگ...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پاکستان کی انسدادِ منشیات کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مؤثر کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ملک ہے۔ ٹرولز ویسٹر کے مطابق افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی پیداوار میں کمی کے بعد مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں تیزی سے قائم ہو رہی ہیں، جو عالمی سطح پر ایک نیا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ خطے...
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوان میں رہنے والا ایک نوجوان جوڑا اپنی غیرمعمولی مشابہت کے باعث انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی دونوں اتنے ایک جیسے نظر آتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے جڑواں بہن بھائی ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سال کی عمر کی لیانگ کائیو اور ہی ژیان شینگ نامی بیوی اور شوہر ایک جڑی بوٹیوں کی دواؤں کی دکان چلاتے ہیں۔ ابتداء میں ان کا کاروبار مشکل سے چل رہا تھا، لیکن جب انہوں نے ٹک ٹاک کے چینی ورژن دوئن پر پروموشنل کلپس بنا کر لگانا شروع کیے تو ان کی قسمت ان پر مہربان ہو گئی۔ جب لیانگ نے محسوس کیا کہ...
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، رانا مبشر، عون چوہدری ، ڈاکٹر شہزرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ ، ملک رشید احمد شریک ہیں۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل...
جڑواں شہروں میں گندم اور آٹا کا بحران پیدا ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرپرست اعلی ایسوسی ایشن شیخ طارق، چئیرمین ریاض اللہ اور رضا احمد شاہ نے 10 نومبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹا کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم کی ترسیل اور گندم پرمٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلور ملز نے راولپنڈی اسلام آباد کے آٹا ڈیلرز کریانہ شاپس کے آٹا آرڈرز منسوخ کرنا شروع کر دئیے۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد کو فوری گندم ترسیل شروع پرمٹ بحال کئے جائیں۔ راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال کا آج چوتھا دن مطالبات کی منظوری کے لئے راولپنڈی میں آج چوتھے دن میں تنور مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی طاقتوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر کسی کے دباؤ پر اپنے جوہری یا میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جس میں اس کے سائنسی اور دفاعی حق کو سلب کرنے کی کوشش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عالمی قوانین کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اگر شرائط میں یہ شامل ہو کہ ایران اپنے دفاعی پروگرام کو ترک کرے، تو یہ مطالبہ ہرگز قابلِ قبول نہیں۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر نے کہا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے اور مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر دفاع نے بتایا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار...
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آسکتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئینی عدالت کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے تبادلے میں انتظامیہ کا کردار نہیں ہونا چاہیے، اس معاملے پر پیپلز پارٹی کی تجویز اچھی ہے، حکومت ضرور غور کرے گی۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اگر مرکزی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے تو ہم آگے بڑھیں گے، اراکین کی دہری شہریت نہیں ہوسکتی تو بیوروکریسی کی کیوں ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم بلاول بھٹو...
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے بھی اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء...
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس ایمرجنسی نمبر 999 پر کی جانے والی صرف 15 فیصد کالز واقعی ہنگامی صورت حال سے متعلق تھیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے والے بعض افراد نے اس لئے بھی کال کی کہ ان کے کمرے میں مکڑی گھس آئی ہے، کسی نے بتایا کہ ان کا کتا واپس گھر نہیں آیا، جبکہ کسی نے شکایت کی کہ ڈلیوری ڈرائیور کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہے۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 سے جولائی 2025 تک 1.87 ملین کالز نے کال ہینڈلر کا قیمتی وقت لیا اور انہیں حقیقی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے روکا۔ فورس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ وفاقی وزراء خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، عون چودھری ، ڈاکٹر شذرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ، ملک رشید احمد اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں...
ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ستائیسویں آئینی ترمیم کےمسودے پرغور کےلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، دورہ آذربائیجان پرموجود وزیراعظم شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزراء وزیراعظم ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،رانا ثناء ،حنیف عباسی سمیت 25 سے زائد وفاقی وزراء وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کےمسودےکی منظوری دی جائے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہےکہ پاکستان پیپلز...
پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان ہی کے 28 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے اور اسے جان لوگن نے لکھا ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انہیں موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Universal Pictures India (@universalpicturesindia) مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری...
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کی روشنی میں 27ویں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے کابینہ ارکان پہنچنا شروع ہوگئے۔ رانا ثنا اللّٰہ، رانا مبشر، عون چوہدری، ڈاکٹر شزرہ منصب اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ، ملک رشید احمد...
امریکی فوج کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے امریکا اور اتحادیوں کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ اسٹیٹس انڈو پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربے امریکی اہلکاروں، خطے اور ہمارے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق بیلسٹک میزائل تجربہ شمالی کوریا کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔ تاہم امریکا اپنے اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ہم شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے آگاہ ہیں، اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کررہے ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ بیرونی خطرات کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 160کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا،پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیاگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2اور3ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے اتفاق نہیں کیا ،پیپلزپارٹی نے تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنے کی شق سے اتفاق نہیں کیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 63(1)اور(c)میں ترمیم سے اتفاق نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی معیشت کے لیے ایک جانب بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے وقتی سہارا فراہم کیا ہے، تو دوسری طرف بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ماہرین کے نزدیک خطرے کی نئی گھنٹی بجا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز میں 3.42 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 11.9 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ اضافہ وقتی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا اشارہ ضرور دیتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی درآمدات اور سکڑتی برآمدات نے حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال...
بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کرتار پور راہداری میں شروع ہو گئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں، براستہ واہگہ آج 2 ہزار یاتری کرتار پور پہنچیں گے، یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے جہاں مزید مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔یاتریوں کی جانب سے بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرتار پور راہداری کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر روک ٹوک دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل اور لنگر کے...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔ پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دیا اور کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے۔ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ...
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دوہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہیں کرینگے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی...
لندن( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے ہیں، صوبائی خود مختاری ختم کرنےکاکوئی ارادہ نہیں۔ وفاقی وزیراحسن اقبال کی لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہئے، آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کیلئے نہیں ملک اور ریاست کیلئے ہے، کہا، ملک کو ہر قیمت پر استحکام کی ضرورت ہے، مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب اور اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق سے قبل بھارت خطے کا تھانیدار بنا ہوا تھا، رات کو حملے کا جواب ہماری...
استنبول، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نےبتایا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار کیا...
منڈی مدرسہ(ویب ڈیسک)سرحد پار سے آیا ایک بھارتی بندر گزشتہ چار روز سے علاقے میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ منڈی مدرسہ کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں بندر کی آمد سے لوگوں میں خوف و دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کرتا نظر آتا ہے، جس کے باعث شہری حیران و پریشان ہیں۔ کئی مقامی افراد نے بندر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق بھارتی حدود سے آئے اس بندر کو پکڑنے کے لیے رینجرز اور وائلڈ لائف ٹیمیں گزشتہ چار روز سے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اب تک بندر کو قابو...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز(جمعہ) شروع کیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارت نے کالے قانون ”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ“ کے تحت فورسز کو آزادی...
27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول کر لی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی)...
اسلام آباد: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی بھی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ طالبان کی مسلسل ہٹ دھرمی اور تحریری معاہدے سے انکار کے بعد اب ثالث ممالک ترکیے اور قطر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ پاکستانی وفد استنبول سے وطن واپس روانہ ہوچکا ہے اور مذاکرات کے اگلے دور کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ترکیے اور قطر نے مخلصانہ انداز میں ثالثی کا کردار ادا کیا، مگر افغان وفد کی غیر سنجیدگی نے سارا عمل سبوتاژ کر دیا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ طالبان نمائندے زبانی...
کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 7 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 23ہزار 062روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 62ہزار 707روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 112روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 382روپے کی...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) نے 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں...
امریکی محکمۂ خارجہ نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق ایسے غیر ملکی شہری جنہیں بعض مزمن امراض لاحق ہیں، مثلاً ذیابیطس یا موٹاپا کو امریکی ویزا یا مستقل رہائش (گرین کارڈ) سے محروم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہدایات ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں اور انہیں دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ ویزا انکار کی نئی وجوہات محکمۂ خارجہ کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق، ویزا افسران اب درخواست گزاروں کی دل، سانس، اعصابی، ذہنی صحت اور میٹابولک بیماریوں (جیسے ذیابیطس) کو بھی ویزا نہ دینے کی ممکنہ وجوہات میں شمار کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے امریکی ویزے کے خواہشمندوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور طالبان کے رویے کی وجہ سے ثالث بھی مایوس ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات ختم ہوچکے ہیں اور اس وقت پاکستانی وفد وطن واپس روانہ ہوچکا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات کے اگلے مرحلے کا بھی کوئی امکان نہیں رہا کیونکہ اس عمل میں شریک ثالث ممالک نے بھی طالبان کے غیرلچکدار رویے کے باعث اپنے ہاتھ کھینچ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد خالی ہاتھ واپس آیا ہے، جو اس بات...
افغان طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک، مزید بات چیت کا پروگرام نہیں، خواجہ آصف: اصولی موقف پر قائم، عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے 2021ء کے مطابق اپنے بین الاقوامی‘ علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے خیرسگالی کا جذبہ...
اسلام آباد (این این آئی‘ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک عالمی امن، خوشحالی اور علاقائی تعاون پر یقین اور مسلم امہ کے اتحاد ویگانگت کیلئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری...
آئینی عدالت بننی چاہئے، صوبوں کا حصہ بڑھ سکتا، کم نہیں ہو گا بلاول: سب کچھ اتفاق رائے سے کرینگے، رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پیپلز پارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کر لیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ علاوہ ازیں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے سے متعلق پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے۔ پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔ پاکستان...
ٹورزم، ماحولیات بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کئے، سموگ میں کمی کے اقدامات دنیا تسلیم کر رہی ہے: مریم نواز
لاہور+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) مریم نواز نے برازیل کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کوپ30 میں بطور مبصر کی حیثیت سے نہیں بلکہ باقاعدہ طور پر شریک ہورہا ہے۔ ستھرا پنجاب دنیا کا منظم ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ پنجاب میں ای موبلٹی شروع ہوچکا ہے، الیکٹرک بسیں اور الیکٹرک بائیک لائے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو بتدریج گرین انرجی پر شفٹ کیا جارہا ہے۔ ٹورازم، وائلڈ لائف اور ماحولیات میں بہتری کے لئے خاطرخواہ کام کیے ہیں۔ سموگ میں کمی اور خاتمے کے لئے اقدامات...
اسلام آباد+ صوابی (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا۔ اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ قومی اسمبلی، سینٹ اراکین نے شرکت کی۔ ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27 ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبردار ہوئی، اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27ویں ترمیم میں پاس...
سوات‘ مردان (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوات کبل میں بنو قابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا نوجوانوں کو آئینی ترامیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے‘ خیبر پی میں 12 برس سے ایک ہی جماعت حکمرانی کررہی ، 50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۱بنوقابل سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔ کیا۔ الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کیلئے ہزاروں طلبہ نے امتحان دیا۔ امیر کے پی شمالی عبدالواسع و دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا آئین میں ترامیم کی نہیں بلکہ اس پر ازسرِنو غور اور مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ 26ویں ترمیم میں...
ویب ڈیسک: وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جلد بجلی کے نرخوں میں واضح کمی نظر آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں توانائی پالیسی اور سولرائزیشن منصوبے پر بحث ہوئی۔ وزیرِ قانون نے بتایا کہ وزیرِاعظم سولرائزیشن منصوبے پر واضح مؤقف رکھتے ہیں اور اس کے لیے خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے، جس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی تجویز ہر بار کابینہ نے مسترد کی، حکومت عوام دوست توانائی پالیسی پر قائم ہے۔ ان کے مطابق آئی پی پیز سے متعلق احکامات جاری ہو...
امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکا بزنس فورم، میامی میں خطاب کے دوران امریکا کو ‘ایک نعمت’ قرار دیا اور اس کی تنوع اور مواقع کی تعریف کی۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ کا دروازہ ہے اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین مرکز بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی شہزادی ریما کے وہ اقدامات جو عالمی سفارتکاری کو نیا رخ دے رہے ہیں شہزادی ریما نے امریکا-سعودی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلق اب صرف توانائی اور دفاع پر نہیں بلکہ ٹیکنالوجی، جدت، کاروبار اور تعلقات پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار پر...
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر انور شاہ نے ایک نہایت قابلِ قدر اور انسان دوست اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایسے طلبا جو مالی مشکلات کے باعث یونیورسٹی کیفے سے کھانا خریدنے کے قابل نہیں ہوتے، وہاں مفت کھانا حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبا کی مالی مشکلات وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انور شاہ نے بتایا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ملک کے مختلف اور دور دراز علاقوں سے طلبا آتے ہیں، جن میں سے بیشتر کوٹہ سسٹم کے تحت داخلہ لیتے ہیں۔ اسلام آباد میں رہائش اور دیگر اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے خاصا مشکل ہوتا ہے۔ مہینے کے کچھ دن گزرنے کے بعد، کئی طلبا پیسے...
ویب ڈیسک:امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں عوامی جگہوں پر لگے یو ایس بی چارجرز کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز ایسے چارجنگ پورٹس میں چھیڑ چھاڑ کرکے صارفین کے فونز سے ڈیٹا چرا سکتے ہیں یا ان میں میل ویئر (Malware) انسٹال کر سکتے ہیں۔ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں متاثرہ یو ایس بی پورٹ کے ذریعے فون کو چارج کرتے وقت ڈیٹا چوری کیا جاتا ہے یا نقصان دہ سافٹ ویئر منتقل کیا جاتا ہے۔ چونکہ یو ایس بی کیبل ایک ہی وقت میں بجلی اور ڈیٹا دونوں منتقل کرتی ہے، اس لیے ہیکرز اس کنکشن کا غلط استعمال کر...
ظہران ممدانی کی جیت پر بہت کچھ کہا اور لکھا جا چکا ہے، اس کے پس منظر، خاندان اور اس کی بیوی کے حوالے سے بھی۔ مگر جس پہلو پر کم گفتگو ہوئی، وہ ہے ظہران کی انتخابی مہم کا تخلیقی بیانیہ، اس کا کہانی سنانے کا ہنر، اور اس ہنر کے ذریعے عوام سے جڑنے کی صلاحیت۔ یہی وہ عنصر ہے جو ہماری سیاست میں شاذ و نادر دکھائی دیتا ہے۔ اپنی جیت کی تقریر میں جواہر لعل نہرو کا حوالہ دینے والا یہ نوجوان نیویارک شہر کی 130 سالہ تاریخ کا کم عمر ترین، پہلا مسلمان اور پہلا جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہے۔ نیویارک کے 111ویں میئر کے طور پر اس کی جیت تاریخی تھی۔ 1969 کے بعد...
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے جمعہ کو اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ دونوں پارٹیاں فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھتی ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو آئندہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اپنی قوت کا اندازہ ہو گیا ہے اور اس لیے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاوہ ان ایشوز پر پروان چڑھتے ہیں، ان کے پاس اور کچھ نہیں ہے، بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ساتھ ہیں، تین یا چار دن میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں،انہیں انتخابات میں اپنی قسمت کا احساس ہے۔ اسی لیے وہ ایسے گمراہ کن بیانات...
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 دن جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے باقی ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔ این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث افسران کو لاہور ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، این سی سی آئی کے 7 افسران کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایڈوکیٹ علی اشفاق نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ وکیل علی اشفاق نے کہا کہ بغیر شواہد...
لاہور: تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا ہے کہ صوبوں کا موقف ہے وفاقی حکومت اپنے خرچے کم نہیں کررہی، اس میں جو مالی نظم وضبط ہونا چاہیے وہ نہیں آرہا۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دوسری دلیل یہ ہے کہ اس میں مالی نظم وضبط آہی نہیں سکتا کیونکہ اس کے خرچے پورے نہیں ہورہے جس کے باعث ہرسال 6،7 ہزار ارب روپے ادھار لینا پڑیں گے، یہ سب سے اہم نکتہ ہے جس پر پیپلزپارٹی نے اپنی تجاویز دی ہیں۔ شہباز رانا نے کہا ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد پلڑا صوبوں کی طرف ہوگیا، ان کے پاس اتنا پیسہ آگیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ...
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.9 فیصدزائد ہیں، اضافے نے پاکستان کے کمزور بیرونی کھاتوں کو وقتی سہارا دیا ہے، تاہم بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری عبوری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) میں مجموعی ترسیلات 12.96 ارب ڈالرز رہیں،جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 11.85 ارب ڈالرزکے مقابلے میں 9.3 فیصدزیادہ ہیں۔سعودی عرب سب سے بڑاذریعہ رہا،جہاں سے اکتوبر میں 820.9 ملین ڈالرز موصول ہوئے،جو ماہانہ لحاظ سے 9.3 فیصداور سالانہ بنیاد پر 7.1فیصدزیادہ ہیں۔ متحدہ عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) محققین نے البانیہ اور یونان کی سرحد پر موجود ایک غار میں مکڑیوں کا وسیع جالا دریافت کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا جالا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ جالا 100 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 69 ہزار مقامی مکڑیوں بارن فنل ویور اور 42 ہزارشیٹ ویور اسپائڈر کا مسکن ہے۔ سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتی ہیں اور ایسے وسیع جالے انتہائی نایاب ہوتے ہیں جن میں ایک قسم رہتی ہوتی ہے۔ محققین نے اس سے قبل ایسا کوئی مشترکہ جالا دریافت نہیں کیا تھا جو مختلف اقسام کی مکڑیوں کا مسکن ہو۔ انٹرنیشنل...
پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 10 اہلکار زخمی،فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں...
رونتی میںفورسز کا شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوںمیں تصادم،ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مواد برآمد ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں 9خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔ جب پولیس موقع پر...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرے ، جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا۔ وکلا عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمن، امیر کے پی شمالی عبدالواسع ، صدر مردان بار آصف اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔...
ٹرمپ کے ارب پتی حامی اور ممدانی کے ارب پتی مخالفین،سیاسی و معاشی بحث کا مرکزبن گیا یہ سب اس ٹیکس نظام کا نتیجہ جو امیروں کے حق میں بنایا گیا ہے،نومنتخب میئرنیویارک کی گفتگو امریکا میں ارب پتی طبقہ ایک بار پھر سیاسی و معاشی بحث کے مرکز میں ہے۔ کچھ کے نزدیک یہی لوگ ملک کی ترقی کا محرک ہیں، تو کچھ کے خیال میں یہی طبقہ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے۔نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میٔر کے طور پر زہران ممدانی کا انتخاب اُن نظریات کی جیت ہے جو امیروں پر زیادہ ٹیکس اور عوامی فلاح پر زیادہ خرچ کے حامی ہیں۔ تقریباً 25 سال بعد ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ والے اس الیکشن میں زیادہ تر...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس شاہ نے حفاظت کا ذمہ اٹھالیا،عوام کی شکایات نظرانداز علاقہ مکینوں کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ ، حکام خاموش اسکیم 33میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا بے لگام سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ،سابقہ بلڈنگ افسران کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بدنام زمانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس حسین شاہ المعروف شاہ جی نے خلاف ضابطہ جاری تعمیرات کی حفاظت کا ذمہ اٹھا لیا ہے ،ذاتی مفادات کے حصول کیلئے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل بنانے کا عمل جاری ہے ،قانونی تقاضوں کو یکسر نظرانداز کرکے کھڑی کی جانے والی عمارتیں، شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے لگی ہیں ۔جرآت سروے...
صوبوں کا حصہ کم کیا گیا تو مخالفت کریں گے، ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا 27 ویں ترمیم کیلئے کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جارہی ہے،میڈیا سے گفتگو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا،26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت 35شقوں سے دستبردار ہوئی۔ 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔اگر 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کیریئر کے اختتام کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔ 85 سالہ نینسی پلوسی نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سب سے پہلے یہ خبر سان فرانسسکو کے عوام سنیں کہ وہ آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔ پلوسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اپنی نشست پر موجودگی نہیں بڑھائیں گی اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیں گی۔ پلوسی نے اپنے فیصلے میں وضاحت کی ہے کہ وہ 2027 ء تک اپنی نشست سنام فرانسسکو سے برقرار رکھیں گی، تاہم اب اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک ایک ہزار ارب ڈالر معاوضہ لینے والے دنیا پہلے سی ای او بن گئے جس کی شیئر ہولڈرز نے بھی منظوری دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں 75 فیصد حصص داروں نے اس غیر معمولی معاوضے کی حمایت کی جس کے بعد ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔ یہ پیکیج مسک کو اگلے 10 سالوں میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ کرنے کی صورت میں دیا جائے گا۔ اگر وہ مقررہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں کروڑوں نئے شیئرز ملیں گے جن کی مالیت تقریباً ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ روس کے پاس کسی بھی وقت ناٹو کے علاقے پر محدود حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تاہم کارروائی کا فیصلہ مغربی اتحادیوں کے ردِعمل پر منحصر ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر سولفرانک نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ روس کی موجودہ صلاحیتوں اور جنگی طاقت کو دیکھیں تو فورا ناٹو کے علاقے پر حملہ شروع کر سکتا ہے۔ روس اس وقت یوکرین میں بری طرح مصروف ہے اس لیے بڑے حملے کا امکان نہیں۔ جرمنی کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے سربراہ اور دفاعی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والے سولفرانک نے کہا کہ اگر روس نے اپنے اسلحہ سازی کے منصوبے جاری رکھے،...