2025-05-06@02:26:23 GMT
تلاش کی گنتی: 453

«نے موقف اختیار کیا»:

    مسقط(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں انہوں نے عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی ہے . وزیر داخلہ نے اپنے عمان کے دورے میں مسقط میں پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقاتیں کیں.(جاری ہے) عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا...
    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی ایجنڈا تیار کر لیا جس میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملک کو درپیش مسائل سے متعلق نشاندہی کی گئی ہے۔ قومی ایجنڈے کی تیاری کے لیے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے کام کیا۔ ایجنڈے کے لیے سردار اختر مینگل، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے مشاورت کی۔ ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملکی صورتحال کے حل کے لیے اپوزیشن نے لائحہ عمل دیا ہے، ایجنڈے کو کل باضابطہ طور پر عوام کے سامنے رکھیں گے۔ محمود خان اچکزئی اپوزیشن قیادت کے ہمراہ آج ایجنڈے پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ، جے یوآئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔البتہ تحریک انصاف نے پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور آئندہ کے موقف کے حوالے مشاورت کرنے کے لئے مختلف سیاسی رہنمائوں کے لئے ان کیمرا بیک گرائونڈ بریفنگ کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ان کیمرا سیشن پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے مزگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں آج ایک 22 سالہ کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے مزگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ فوجیوں نے بعد ازاں نوجوان کی لاش نالے میں پھینک دی۔ شہید کی لاش ضلع کے علاقے اڈبل وٹو میں نالے سے برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امتیاز ماگرے مزدوری کا کام...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر تشدد کا ایک بھی عمل پورے نظام کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، من مانی گرفتاریاں، مکانات کو مسمار کرنا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، تو مجرموں نے اپنا مقصد پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک نوجوان پُراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اتوار کو نوجوان کی لاش ویشو ندی سے برآمد کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد ماگرے کی لاش پولس نے اتوار کو ضلع کے واتو علاقے میں ویشو ندی سے برآمد کی۔ متوفی کولگام ضلع کے ٹنگمرگ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد...
    کراچی(کامرس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ 96 ہزار اور ماہانہ قسط ایک لاکھ 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سوزوکی سوئفٹ کی سب سے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا واویلا مچایا ہوا ہے، تو دوسری جانب خود بھارتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں کہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی اشیاء خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، سنگاپور اور سری لنکا جیسے ملکوں کے ذریعے بھارت میں داخل ہو رہی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی اشیاء، جن میں خشک میوہ جات، کیمیکل، چمڑا، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ شامل ہیں، ان ممالک کے ذریعے بھارت پہنچ رہی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اشیاء کو ری لیبل اور ری...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ ترکیے اگر پہلگام واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیز یرولو نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارتی حکومت اور میڈیا پر اس وقت جنگی جنون سوار ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کو پہلگام حملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے: سفیر پاکستانکسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو بھرپورقوت سےجواب دیں گے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل...
    بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد سرحدی علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نوجوانوں نے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں بلڈ کے عطیات دینے کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کروانا شروع ہو گئے، سرحدی دیہات ہر طرح کے حالات سے نپٹنے کے لیے تیار، مزید دیکھیے عظیم شہزاد کی یہ رپورٹ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارت پاک فوج جنگ سیالکوٹ
    بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ اب بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے، ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے۔ جو کہہ رہے ہیں بانی کو جیل سے نکال کرساتھ بٹھائیں، وہ کیا ماضی بھول گئے۔ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاس ورڈ کے اس عالمی دن پر، کیسپرسکی نے صارفین کو اے آئی پاس ورڈ جنریشن کے خلاف خبردار کیا ہے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ پاس ورڈ اتنے محفوظ نہیں ہو سکتے جتنے کہ وہ نظر آتے ہیں۔ عام ناموں، لغت کے الفاظ اور ہندسوں کے مشترکہ امتزاج پر بھروسہ کرنے سے پاس ورڈ کا ناقص انتظام ہے۔ نہ صرف یہ کہ ان پاس ورڈز کو سمجھنا نسبتاً آسان ہے، بلکہ اگر سائبر جرائم پیشہ ور ایک سائٹ پر پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، تو اس کے نتیجے میں دوسری سائٹوں تک رسائی ہو سکتی ہے۔ پاس ورڈ کی تخلیق اور انتظام ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ پاس ورڈ بنانے...
    رکن اسمبلی زابد ریکی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کا منظور کردہ بل بعد میں تبدیل کر دیا گیا اور وفاقی حکومت کے اختیارات دوبارہ شامل کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی زابد ریکی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والے مائنز اینڈ منرلز بل میں تبدیلی کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ بل پر اتفاق نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل 28 فروری کو ایوان میں پیش کیا گیا۔ جس پر وزیراعلیٰ ہاؤس اور بعد ازاں قائمہ کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی۔ کمیٹی نے بل پر مشاورت کے لئے مائنز اونرز کو بھی مدعو کیا تھا اور اس مشاورت کے بعد...
    آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ان کی حکومت علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق جمعرات کو بھی حکام نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب وادی نیلم اور دیگر حساس علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے تمام دینی مدارس کو 10 روز کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کے مالکان نے وعدہ کیا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا...
    ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں معروف ریسلر سیتھ رولنز کے پاکستانی کوٹ پہننے پر چرچے ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن پیکاک کے نام سے مشہور اوورکوٹ کی قیمت 13 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ 80 ہزار سے زائد) ہے، جو راستہ برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کوٹ نیلے مخملی کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر روایتی فن دبکہ (سیلائی اور کڑھائی کا فن) کو استعمال کرتے ہوئے نقش نگاری کی گئی ہے۔ اس طرح کے مہنگے کوٹ برانڈ کی جانب سے خصوصی آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسلر سیتھ رولنز نے اس کوٹ کو پہن کر دو روز قبل رنگ میں داخل...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ A post common by Nawazuddin...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو پہلگام حملے کی مشترکا اور آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کر چکا ہے، حملے کی تحقیقات میں پاکستان مکمل تعاون کےلیے تیار ہے لیکن بھارت تحقیقات نہیں چاہتا اور بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر حملے کی باتیں کر رہا ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل  نے کہا کہ بھارت کسی ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے اور کُھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر جس میں بھارتی فوج کی بہت بڑی تعداد تعینات ہے وہاں تین یا چار افراد نے ایل او سی کراس کیا، ہتھیاروں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرارہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی کو اسپانسر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو تمام ممالک سراہ رہے ہیں، جس کے بعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر...
    روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے محمد اشتیاق کیانی برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو کو لاہور کے ایس ایل میں بھیج دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے محمد اشتیاق کیانی برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو کو فوری لاہور کے ایس ایل میں بھیج دیا، محمد راشد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی سپورٹس کے بڑے پلیٹ فارم پر روڈن انکلیو ان کے ساتھ کھڑا ہے محمد اشتیاق کیانی برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو کا کہنا ہے کہ آج ہم لاہور میں پہنچ گئے اور لاہور میں بہت بڑا ایونٹ کے ایس ایل کا ایونٹ کرا کر تاریخ رقم کر دی چیئرمین...
    حسن سالاریہ نے خلائی شعبے میں سرکاری و نجی شعبے کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ خلائی صنعت کے مختلف شعبوں میں تقریباً 1000 ارب تومان کے معاہدے کیے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ایک کنسورشیم کے تحت تقریباً 20 سیٹلائٹس کی تیاری اور ترقی کا عمل جاری ہے۔ ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے آج "اینوٹکس 2025ء" نمائش کے موقع پر اس ادارے کی کلیدی حکمتِ عملی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سن 1401 (ایرانی تقویم) سے اس پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی...
      ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ Post Views: 1
    کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے 20 سال کی تاریخ میں بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 70 ہزاد لوگ شہید ہوئے۔  بھارتی دہشتگردی میں بینظیر بھٹو بھی شہید ہوئیں۔ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اے پی ایس سانحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی طور پر جھوٹ بولنے کا ماہر ہے۔ ہر چیز کا الزام بھارت پاکستان پر لگاتا ہے مگر کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔  کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے  واقعات کو بھارت نے سپورٹ...
    وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین کی بھرتیاں، سینٹرل کاٹن کمیٹی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ منظوری کے بغیر ملازمین بھرتی کرنے سے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ان تمام 155 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بھرتیوں سے قبل وزارت خزانہ سے اجازت لینی چاہیے تھی۔ رکن پی اے سی امین الحق نے سوال کیا کہ...
    سٹی 42 : شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتا رہا ہے، اس کے باوجود بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے شرم کی بات ہے ۔  شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتا رہا، پہلگام واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود ہمیشہ دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے شکار رہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا نشانہ بنی، پاک فوج کے جوان اور سیاسی کارکن دہشت گردی کا نشانہ بنے ، اے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرپاکستان نے بھارت کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر دی،حکومت کم از کم 3 مختلف قانونی آپشنز کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں اس معاملے کو عالمی بینک میں بھی اٹھانا شامل ہے،وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی حکمت عملی پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ کس فورم پر اپنا مقدمہ پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اس میں ایک سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا شامل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل ثالثی عدالت یا...
    بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہ ہونے کے باوجود حملے کا ماحول بنا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے ، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں شریک...
    کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات نے حکمران لبرل جماعت کو چوتھی بار کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد اس جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم مارک کارنی دوبارہ حکومت بنانے کے لیے ہیں۔ حکمران جماعت کی فتح یابی کے بعد یہ تاحال معلوم نہ ہوئی ہے کہ ان کے پاس ایک اکثریتی حکومت بنانے کے لیے درکار سیٹیں ہیں یا انہیں اقلیتی حکومت بنانی پڑے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان حالیہ انتخابات کا اعلان مارک کرنی نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفیٰ کے بعد مارچ میں حلف برداری کے محض 9 دن بعد کیا تھا۔ انتخابات کے اعلان کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا کہ بڑی پارٹی والی بات سے نہ میں نے اتفاق کیا ہے اور نہ میں مانتا ہوں، اس وقت کا موضوع بھی نہیں ہے لیکن جہاں تک بات ہے نیشنل یونیٹی کی ایک دو چیزیں میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں، جنرل صاحب نے بات کی کہ جو انڈیا نے کیا، انھوں نے تو ہماری طرف جنگ پھینکنے کی کوشش کی ہے، ہماری تیاری کیا ہے؟  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تیاری یہ ہے کہ ہم نے اس وقت انٹرنیشنلی جتنے ہمارے دوست ہیں سب کو ، سارے چینل ہم نے آن کر دیے ہیں، اس کے علاوہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجیں کھڑی ہیں، چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے انٹرویو میں یہ نہیں کہاکہ 2 سے 3 روز میں جنگ چھڑ جائےگی، میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے...
    اسلام آباد: نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’بھارت عالمی برادری میں کشیدگی کم کرنے کے بجائے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے۔‘‘ بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد بھارت نے پاکستان پر الزام دھرا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا پاکستان کے خلاف اقدامات میں مدد اور تعاون مانگنے کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ ہوا، مودی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا...
    مزاحمتی ذرائع کے مطابق ترجمان نے کہا کہ نتن یاہو کا مسلسل جھوٹ بولنا دراصل وقت ضائع کرنے اور اپنی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمت کی قیادت ایک مضبوط اور قومی مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان محمود مرداوی نے کہا ہے کہ نتن یاہو اسی طرح جھوٹ بولتا ہے جس طرح کوئی آسانی سے سانس لیتا ہے، خاص طور پر جب وہ یہ الزام لگاتا ہے کہ مزاحمتی تحریک قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ مرداوی نے واضح کیا کہ حماس پہلے ہی اپنے مؤقف کا اعلان کر چکی ہے، ہم مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں، جس کے تحت تمام اسرائیلی...
    بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نظام سے نہ صرف نئی قیادت ابھرتی ہے بلکہ عوام کے بنیادی مسائل بھی موثر انداز میں حل کرلیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا بل پیش کیا گیا جو اس وقت سٹینڈنگ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ یہ بل کیاہے، اس میں کس طرح کا بلدیاتی نظام تجویز کیا گیا ہے، اس پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے کیا تحفظات ہیں، بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اس طرح کے بیشتر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، سول سوسائٹی اور ماہرین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی...
    حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفد نے مصری حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے، جن میں جنگ بندی، جنگ کے مکمل خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تنظیم کی جامع حکمت عملی پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک حتمی معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے۔ حماس کا وفد قاہرہ میں موجود ہے تاہم اسرائیل اور حماس اپنے اپنے موقف پر تاحال قائم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کا اعلیٰ سطحی وفد آج قاہرہ پہنچا ہے۔ وفد کی قیادت حماس کی کمان کونسل کے سربراہ محمد درویش کر رہے ہیں،...
     اویس کیانی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  اسلام آباد  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس آمد، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا، عملے سے ملاقات کی۔موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کے لئے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے، انٹیلیجنس ناکامی کو چھپانے کے لئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ترجمان شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے. بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے کی سچائی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کیے ہیں. واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے. سارک اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کو جاری ویزے معطل کر دیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم...
    شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس )امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے بتایا کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کوری ملز وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں عبوری صدر احمد الشراع سے دمشق میں ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے امریکا کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اسرائیل...
    اسلام آباد ، نئی دہلی(ویب ڈیسک)  بھارتی میڈیا نے ایک طرف اعتراف کیا ہے کہ پہلگام حملے اور انڈیا کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر طاقتور جوابی مہم دیکھی گئی تو دوسری طرف بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے ذو معنی بیانات اور پیغامات سامنےآرہے ہیں جس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیاتاہم سرکاری طورپر ایسی افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف بیانات سے شہرت پانے والے بھارتی  میجر گورو آریہ نے لکھا  کہ "ہیپی دیوالی پاکستان"اور ساتھ ہی بم پھٹنے کا ایموجی بھی بنایا۔ یاد رہے کہ دیوالی پر بھی پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں۔  کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق...
    فوج تیار ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گے، بھارت نے پاکستان کا براہِ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے لنک کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک پیج...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ پانی پاکستان کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہے اگر بھارت نے پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ہم سندھ طاس معاہدے پر اپنی پالیسی کا اعادہ کرتے ہیں، یہ معاہدہ 250 ملین افراد کی زندگی کا معاملہ ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) مغربی افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیٹر ٹرکسن کا پاپائے روم کے طور پر ممکنہ انتخاب کے لیے نام پچھلی مرتبہ 2010ء میں اس وقت بھی سننے میں آ رہا تھا، جب آخر کار ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اور اب انتقال کر چکے پوپ فرانسس کو کلیسائے روم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا تھا۔ آج سے قریب 15 برس قبل افریقی کارڈینل پیٹر ٹرکسن نے کہا تھا کہ وہ تب پاپائے روم کے عہدے پر انتخاب کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کے نزدیک تب شاید کیتھولک چرچ بھی اس پیش رفت کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا کہ اس کی قیادت کوئی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، پاکستان بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرت کی، اجلاس میں گزشتہ 48 گھنٹے کے معاملات زیر غور آئے، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، بھارت کا یک طرفہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ہم بھی پھر شملہ معاہدے کو معطل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نےکراچی کے ساحل سے زمین سے سطح پر مار کرنے والے میزائل کے شیڈول ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میزائل کا تجربہ 24 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان کسی وقت کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی کے ساحل سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا۔ اس سے قبل پاکستانی فوج نے تلہ رینج میں فائرنگ کی مشقیں کیں، جسے ماہرین طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔پٔاکستان کا یہ فیصلہ بدھ (23 اپریل) کو جموں اور کشمیر کے پہلگام کے قریب خوبصورت بایسران...
    بمبئی (نیوزڈیسک) پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی حکومت ایک اور بالاکوٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں کچھ ٹارگٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور ان پر حملے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ایک بریفنگ دی ہے جس میں آپریشنل آپشنز اور اسٹرٹیجک سفارشات شامل تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ساری منصوبہ بندی 40 گھنٹے کے اندر اندر کی گئی، جو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کی نشاندہی کرتی ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے مسلسل ان مقامات پر نظر رکھے ہوئے تھے، اور اب ان...
    لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی فالس فلیگ کے حالیہ ڈرامے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے تیار پایا جائے گا۔عظمٰیٰ بخاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام خود سوال اٹھا رہے ہیں کہ سری نگر جیسے حساس علاقے میں، جہاں سات لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، اس نوعیت کا حملہ کیسے ممکن ہوا؟انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اب یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ پچھلے حملوں کی رپورٹس کہاں گئیں؟انہوں نے واضح کیا کہ الحمدللہ، پاکستان نے ماضی میں ہر بار بھارت کو دھول چٹائی ہے،...
    اسلام آباد: پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی. کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.  مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا...
    اسلام آباد: صنم جاوید کی 9 مئی مقدمے سے بریت کے خلاف کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ سپریم کورٹ میں  9 مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،  جس میں حکومتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی۔ ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کردیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ان کیسز میں تو عدالت سے ہدایات جاری ہوچکی ہیں کہ 4 ماہ میں...
    بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو نے دہلی کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ وہ ان اشتہارات کو ہٹا دیں گے جن میں انہوں نے ایک حریف کمپنی کے مشروبات کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا۔ نجی اخبار میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق رام دیو نے اپنی کمپنی پتنجلی کے میٹھے مشروب کی تشہیر کے لیے بنائی گئی ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ کچھ برانڈز نے اپنے منافع کا استعمال مساجد اور مدارس کی تعمیر میں کیا۔ انہوں نے اس برانڈ کا نام تو نہیں لیا لیکن اسے وسیع پیمانے پر روح افزا کے بارے میں سمجھا جاتا ہے، جو ایک اسلامی خیراتی...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) صنم جاوید کی 9 مئی مقدمے سے بریت کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ حکومتی وکیل نے کہا صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی۔ ریمانڈ کے خلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ ان کیسز میں تو عدالت سے ہدایات جاری ہو چکی ہیں کہ 4 ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔ اب آپ یہ مقدمہ کیوں چلانا چاہتے...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے پینل چیئر کے لیے پریزائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان کر دیا، اس کے لیے سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کو نامزد کیا گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے والد، سینیٹر فیصل سبز واری کی والدہ روڈ حادثے میں پاکستانی عمرہ زائرین اور شہید سیکورٹی اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں9مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل جسٹس ہاشم کاکڑنے  ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے فیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ہائیکورٹ کوکوئی خط بھی ملے کہ ناانصافی ہو رہی تووہ اختیارات استعمال کرسکتی ہے،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی،ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو...
    حکومت پنجاب تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کو تیار ہے جب کہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گاْ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025  کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی۔ ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے بذریعہ کثرت رائے یا متفقہ رائے سے منظور ہو گا، حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ بزریعہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 دی پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم ہو سکیں گی، ترامیم بعد از منظوری پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کے نام سے جانی جائیں گی، حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی تھی۔ بل کے...
    معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نویس خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی متاثر ہوئی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کی پیشکشیں ٹھکرائیں لیکن اب وہ بھارت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔...
    ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ روم میں ہونے والی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور دونوں ممالک نے جوہری معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روم میں ہونے والے ایران امریکا جوہری مذاکرات میں ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سربراہی کی، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے امریکی مندوب برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اپنی حکومت کی نمائندگی کی۔ یہ بھی پڑھیں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم ایک ہفتہ قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں دونوں فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے۔ امریکا اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وقت پر منگنی کا سوٹ تیار نہ ہونے پر کراچی کے شہری نے کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نےچشتی کشیدہ کاری“ کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں کپڑے دیے تھے، اور دکان دار نے 20 فروری تک سوٹ تیار کرکے دینے کی کمٹمنٹ کی تھی۔ تاہم، وقت گزرنے کے باوجود کپڑے تیار نہیں کیے گئے۔ درخواست کے مطابق شہری نے بارہا دکان کا وزٹ کیا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ کپڑے وقت پر تیار نہ ہونے کے باعث اسے اپنے بھائی...
    ویب ڈیسک : کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔ درخوست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیےگئے۔ درخوست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پرنہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔ یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز درخوست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ...
    متحدہ عرب امارات روایتی شناختی کارڈز کی جگہ چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی والا سسٹم متعارف کرنے جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس طریقہ کار سے دبئی کی عوام کو سرکاری خدمات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور محض اپنے چہرے کی شناخت سےایئرپورٹ سیکورٹی سے گزرا جاسکتا ہے۔ دبئی اور ابوظہبی سےایئرپورٹس پہلے سے ہی دنیا کے چند بہترین چہرے کی شناخت کے نظام کا استعمال کرتے ہیں اور فزیکل کمیونکیشن کو ختم کرتے ہوئے اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہیں۔ امارات کے صحت اور روک تھام کے وزیر اور ایف این سی امور کے وزیر مملکت عبدالرحمن ال اویس نے اعلان کیا کہ بائیو میٹرک شناخت، بشمول چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس...
    جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ نے کہا کہ اس سچائی سے کون انکار کرسکتا ہے کہ قانون بنانے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے، لیکن اگر اس حقوق کا استعمال غلط مقاصد کیلئے کیا جائے تو جمہوری طریقے سے اسکی مخالفت ضروری ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر کل مسلسل دوسرے دن سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ وقف قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور نئے قانون کے تحت بورڈ اور وقف کونسل میں کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔ وہیں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا سخت تبصرہ ان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔‘ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں ارسا نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے مؤقف دیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کے لیے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اِرسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف دیا کہ عدالتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...
    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے خلاف وفاقی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔  گورنر گیون نیوزم اور اٹارنی جنرل روب بونٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ٹرمپ کو یکطرفہ طور پر درآمدی اشیاء پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے۔ یہ اب تک کا سب سے سخت قانونی ردعمل ہے جس سے امریکہ کی اندرونی معاشی سیاست میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ نیوزم نے اسے "ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی خودکش معاشی چال" قرار دیا۔ کیلیفورنیا، جو 40 ملین آبادی کے ساتھ امریکی معیشت کا 14 فیصد حصہ ہے، عالمی تجارت متاثر ہونے کی صورت میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھا سکتا...
    کتِب علیکم القِتال ۔ مسلمان مظلوم ہوں تو ان کی مدد کے لئے جہاد کرنے کو اللہ تعالیٰ نے خود بلایا ہے، جھنجھوڑ کر بلایا ہے۔ اور جب وہ مدد کے لئے پکاریں تو ان کی مدد کے لئے فوری اقدام کرنا ہی مسلمانوں کی لازمی ذمہ قرار دیا ہے۔ وِانِ استنصروکم فِی الدِینِ فعلیکم النصر فعلیکم النصر کے جملے میں صرف مدد کا حکم نہیں تین تاکیدوں کے ساتھ حکم ہے ۔ وجوب کی تاکید، علیکم کا معنی ہے کہ یہ کام لازم ہے ۔حصر کی تاکید یعنی صرف یہی آپشن ہے۔ جلدی کی تاکید کہ یہ کام فوری کرنے کا ہے ۔اگر مسلمان اب تک فتوے کے انتظار میں رہے تو الحمد للہ وہ بھی آ گیا ہے...
    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
    دفعہ 370 کی منسوخی سے چند دن قبل نریندر مودی کیساتھ فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایس اے دلت لکھتے ہیں کہ ملاقات کے دوران کیا ہوا، کسی کو کبھی پتہ نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت مودی حکومت نے 2019ء میں آئین ہند کی دفعہ 370 کو منسوخ کیا اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں نہ صرف تقسیم کیا بلکہ اس کا درجہ گرا دیا، تو مقامی سیاستدانوں نے نئی دہلی پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا۔ ان سیاستدانوں میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے دو سابق وزرائے اعلیٰ اور باپ بیٹے فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ...
    مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حوالے سے جب تک وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور متعلقہ سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی تو اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ ڈیل نہیں چاہتے ہیں اور نہ انھوں نے کسی کو ایسے مذاکرات کے اختیارات دیے ہیں کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ واضح...
    شکرگڑھ‘ اسلام آباد‘ لاہور (دلشاد شریف سے+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں...
    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ایک بار پھر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف، ملک سے صوبے کا رابطہ بند کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، احتجاج کی قیادت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تنظیم کریگی، جب کہ حتمی حکمت عملی پارٹی کی سیاسی کمیٹی طے کریگی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل نے کہا کہ گورننس صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر کارکنوں کے مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوالات کر رہے ہیں، اس لیے اب وقت آ...
    پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز جون 2025 میں عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سیریز میں مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار احد رضا میر اور اقرا عزیز جلوہ گر ہوں گے، جو ہیرو سکندر اور ہیروئن لیزا کے کردار ادا کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi) یہ سیریز پاکستان...
    ایک تاریخی اقدام میں، وفاقی محتسب (ایف ٹی او) پاکستان نے اسلام آباد میں ایف ٹی او سیکرٹریٹ میں پہلی بار "سفارتی شکایات کے ازالے کا سیل” قائم کیا ہے۔ یہ تاریخی قدم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سیل (او پی جی آر سی) کی کامیاب تشکیل کے بعد اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد سفارت کاروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اہلکاروں کی جانب سے ٹیکس کی بدانتظامی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک وقف پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔سفارتی شکایات کے ازالے کے سیل کا باضابطہ افتتاح 11 اپریل 2025 کو ایف ٹی او سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اس تقریب کی میزبانی جناب الماس علی جووندہ، سربراہ...
    دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے ۔انہوں نے سجاول اور ٹھٹھہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ،...
    منسک (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بیلاس کے دوران منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا بھی دورہ کیا۔بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948 سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951 سے گاڑیوں کیلئے دیگر سازوسامان بنایا جارہا ہے،1958 سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف...
    وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں...
    دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔ احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔ گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی...
    اختیار ولی خان — فائل فوٹو ن لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبے کے 3 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی اختیار ولی نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے متعلق کئی بل پاس پوتے ہیں لیکن پیسے ان کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے انتقام اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے: اختیار ولی خانمسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔ ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے...
    ---فائل فوٹو  پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس میں خطے کی بدلتی ہوئی سمندری صورتِ حال، قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے، نیول چیفپاک بحریہ کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔  نیول چیف نے ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار...
    ---فائل فوٹو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پنجاب ہائی کورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائی کورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کے لیے ایک ہی دن 3، 3 نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہیں، ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے، جواب میں الزامات سے انکار نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارشعدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس محمد علی...
    — فائل فوٹو عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں، دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی  کے استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ سپریم...
    سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کا جواب جمع کیا جاچکا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی  کا کہنا تھا کہ جواب میں الزامات سے انکار نہیں کیا گیا، ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کے لیے ایک ہی دن میں تین 3 نوٹیفیکشنز جاری ہوتے ہیں، ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے۔ جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا، درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کے انکریمنٹ دیے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔ تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔ فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی،جسٹس منصور علی شاہ نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا، اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی صرف معاون ’’ٹول‘‘ہے ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں،عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو...
    سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: عدالتی نظام میں اے آئی کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI) کے استعمال سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ AI کو عدالتی معاونت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں ہو سکتا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ: AI ٹیکنالوجی جیسے چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار میں بہتری لا سکتے ہیں۔دنیا بھر میں کئی ججز نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے AI کو فیصلوں کی تیاری میں مدد کے لیے استعمال کیا۔ AI کو فیصلہ...
    اداکارہ تبو معروف تیلگو فلمساز پوری جگناتھ کی نئی فلم کا حصہ بن گئیں۔ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تبو نے فلمساز پوری جگناتھ کی آنے والی فلم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ فلم کے میکرز نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ تبو اس پین انڈیا پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔ اپنے مخصوص کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ تبو نے اس فلم کی کہانی سنی تو اس سے اور اپنے کردار سے فوراً متاثر ہوگئیں اور اس منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فلم میں معروف تامل ہیرو وجے سیتھوپتی مرکزی کردار ادا کریں گے جنہیں جنوبی بھارت میں ’مکّل سیلوان‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے۔         View this post on Instagram...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایگزیکٹو ایجنسیوں کی مداخلت کے خلاف عدالتی افسر کی کسی بھی شکایت کے جواب میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت اس کی آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے تو آرٹیکل 203 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے اپنے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا ۔ مزید پڑھیں: 9 مئی مقدمات، چیف جسٹس فریقین میں توازن کیلیے پرعزم دوسرا ایڈمنسٹریٹو جج کی جانب سے پریذائیڈنگ جج کے خلاف ریفرنس ناکافی بنیادوں پر خارج کرنے کی روشنی میں...
    بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی۔ مزید 11 آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی پر تیار ہوگئیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس  کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز  نے بھی دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 ، جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد علاقہ مکینوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور مشتعل افراد نے نو گاڑیوں کو آگ لگا دی جن میں پانچ ڈمپر اور چار واٹر ٹینکر شامل تھے حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ڈرائیور محض سترہ سے اٹھارہ سال کا نوجوان تھا جو سڑک پر ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا لوگوں نے جب اسے روکا تو اس نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا جس سے دو موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف ایک شخص...
    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں 0-3 سے کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگیں گے۔ ٹیلی کام ایشیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم آئندہ چند دنون میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز سے اپنے ڈراپ کرنے کا بھی معاملہ اٹھائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین شکستوں کے باوجود کپتان محمد رضوان پریشر بڑھانے کیلئے بورڈ سے مزید اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انکار کی صورت میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت...