2025-04-25@20:29:00 GMT
تلاش کی گنتی: 191

«پانی دینگے»:

      مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے فیصلے تک نہریں نہیں بنیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی 2025ء کو ہوگا، پی پی اور ن لیگ فیصلوں کی توثیق کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے ،صرف اتنا طے کر رہے ہیں کہ اتفاق رائے کے بغیر پانی کے معاملے پر نئی نہریں نہیں بن رہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی قوم کل شب سے جس قومی ردعمل کا انتظار کر رہی تھی، قوم کی توقع کے عین مطابق وہ منہ توڑ ردعمل آ گیا۔ پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا کہ پاکستان کا ملکیتی پانی بند کرنے کو جنگ کا اقدام تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔ بھارت سے ہر قسم کی براہ راست اور بالواسطہ تجارت ختم کر دی گئی ہے۔ واہگہ بارڈر بند کر دیا گیا ہے اور پاک فضائی حدود تمام انڈین ائیر لائنز اور انڈین آپریٹڈ ائیر لائنز کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے بھارت...
    سٹی42:   پاکستان کی قوم کل شب سے جس قومی ردعمل کا انتظار کر رہی تھی، قوم کی توقع کے عین مطابق وہ منہ توڑ ردعمل آ گیا۔ پاکستان نے بھارت  کو خبردار کر دیا کہ پاکستان کا ملکیتی پانی بند کرنے  کو جنگ کا اقدام تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔  بھارت سے ہر قسم کی براہ راست اور بالواسطہ  تجارت ختم کر دی گئی ہے۔ واہگہ بارڈر بند کر دیا گیا ہے  اور پاک فضائی حدود تمام انڈین ائیر لائنز اور انڈین آپریٹڈ ائیر لائنز کے لئے  بند کر دی گئی ہیں۔  پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قومی سلامتی...
    غیر قانونی کینالز کی تعمیر کیخلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ کا وسیع رقبہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے اور غیر قانونی کینالز کی زبردستی تعمیر ایک کھلی زیادتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی منصفانہ تقسیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے کینالز کی تعمیر قابل مذمت ہے اور سندھ کے عوام اسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ببرلو بائی پاس پر دریائے سندھ پر غیر قانونی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا کہ ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو...
    لاہور(اوصاف نیوز) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتیں تو ٹوٹ چکی، ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں، کبھی یہ سوچا جاسکتا ہے کہ کسی قیدی کو اپنے گھر والوں سے ملاقات کی اجازت نہ ملے؟ اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے اور یہ وہی کریں گے جن کے بارے میں آپ کہتے ہیں کہ یہ نکمے ہیں، کسی کام کے نہیں ہیں، اپنے قائد کو رہا بھی نہیں کراسکتے۔ ایک انٹرویو میں چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام پر بہت بڑا سوال ہے، عدالتیں تو ٹوٹ چکی ہیں، جس...
    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کی امید رکھنے والے ہزاروں پاکستانی شہریوں کا خواب چکناچور ہو گیا۔ 89,800 میں سے صرف 23,620 افراد اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ 67 ہزار سے زائد پاکستانی نجی کوٹے سے حج کی ادائیگی سے محروم رہ جائیں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال 29 اپریل سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، مگر نجی حج اسکیم کے تحت بیشتر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز مقررہ وقت تک واجبات جمع نہ کرا سکے، جس کی وجہ سے انہیں ویزا اور دیگر حج امور کی تکمیل میں مشکلات درپیش آئیں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف کے مطابق سعودی حکومت سے صرف 10...
    ---فائل فوٹو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ کمیشن فیصلہ کر چکا ہے کہ ہم حتمی فیصلہ جاری نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔تحریکِ انصآف کے وکیل نے کہا کہ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت ہے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد سماعت لازمی ہونی ہے، اس کیس کی سماعت سے پہلے ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے۔وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس...
    لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من، دھن سے لڑے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے  پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلئے راحیل کامران چیمہ، احسن گھمن، حسن مرتضیٰ، ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ضمنی الیکشن کیلئے دعا بھی کی۔ اجلاس میں صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر، عبدالرزاق سلیمی، راحیل کامران چیمہ، احسن رضوی، عائشہ نواز چودھری، شہباز خان، چودھری اختر چھوکر، میاں اظہر حسن ڈار، اعجاز سمہ،...
    وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی نہ چھینیں گے نہ چوری کریں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء نے کہا کہ نہروں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر کے آگے بڑھیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا  کہ نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، چاہتے ہیں وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری... سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم 6 کینالز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں، وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے تو...
    رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنما ئو ں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما ئوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین...
    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ...
    کانگریس صدر نے کہا کہ وقف املاک کو تنازعہ میں ڈالنے کیلئے مودی حکومت نے جان بوجھ کر صارفین کے ذریعہ وقف کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پارٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے اعلیٰ لیڈروں کے خلاف کی جا رہی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) قانون پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف جاری لڑائی میں جیت جائے گی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ ایکٹ پر اٹھائے گئے نکات کو اہمیت...
    اسلام آباد+ سہون (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء...
     پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے وہ اچھے بچوں کی طرح اُسے پورا کرتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اب وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے یا اپنی نوکری بچائیں گے۔ صوبے کے تمام ادارے، وزراء کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے۔ (پی ٹی آئی) این آر او کے لئے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے۔ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، ہمارے صوبے کے پیسوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، جب میں گورنر نہیں تھا تب بھی کہتا تھا کہ صوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے۔ یہاں نوکریاں بیچی...
    ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں جا سکتا، پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ملکی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک انصاف نے انتشار اور تباہی و بربادی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں افہام...
    حیدر آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کینالز منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے، کینالز کے معاملے پر باقی جماعتیں مصنوعی احتجاج کر رہی ہیں، اگر کوئی سندھ کے پانی کا بچاؤ کر سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے معاملے پر سازش کی گئی، عمر کوٹ کے عوام نے سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے...
    مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار...
    حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...
    کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ علاوہ ازیں پیپلز...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
    کراچی: ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی کی جانب سے آج بروز جمعے کی شام ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قائم میڈیا سیل میں پریس بریفینگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میڈیا سیل میں مویشی منڈی کے قیام اور اس کے باضابطہ افتتاح کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری کی جائینگی۔  ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سال 2025 کا کل بروز ہفتہ 19 اپریل کو باضابطہ افتتاح کر دیا جائیگا جو کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرینگے۔  مزید...
    ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کےمسائل پر گفتگو ہوگی۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق منصب سنبھالنے کے یہ اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا، وہ 19 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔ وزرات خارجہ...
    اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے. چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔
     ویب ڈیسک : کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ۔  کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے جب کہ  پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا۔  کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ عبداللہ شاہ غازی، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی رکشے بند کرنے کے احکامات...
    سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں نئے انتخابات کے لیے 3 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ جس کے بعد نو روزہ انتخابی مہم چلے گی اور 2 مئی کو کسی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ 3 مئی کو ووٹرز بغیر کسی مداخلت کے فیصلہ کر سکیں۔ خیال رہے کہ یہ سنگاپور کی آزادی کے بعد 14واں عام انتخاب ہوگا اور طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم لی سین لونگ کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔ لارنس وونگ، جنہوں نے گزشتہ برس وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، معیشت، مہنگائی، رہائش، محنت...
    شہرام ترکئی---فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل قانون میں نے پڑھا نہیں، اس کی بانیٔ چیئرمین سے منظوری لی جائے گی۔شہرام ترکئی کا کہا ہے کہ ملک میں ایک عجیب سا ماحول ہے، خیبر پختون خوا حکومت صوبے کے عوام سے زیادتی نہیں کرے گی۔ کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد...
    لیاقت بلوچ ---- فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے شدہ ہے۔ حکومتی ترامیم سے دستور متنازع ہو جائے گا: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی ترامیم لا رہی ہے جن سے دستور متنازع ہو جائے گا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کوئی صوبہ کسی صوبے کا پانی چوری نہ کرے۔رہنما جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ 15 اپریل کو پنجاب میں گندم کے بحران پر کاشت کار احتجاج کریں گے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )پاکستان کی آبادی 2050 تک 40 کروڑتک پہنچنے کی توقع ہے جو مواقع اور چیلنجز دونوں پیش کرتی ہے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سٹریٹجک لیبر مارکیٹ کے انضمام کے بغیربے روزگاری اور معاشی جمود بڑھ سکتا ہے تاہم موثر پالیسیاں اس ترقی کو پائیدار ترقی کے محرک میں تبدیل کر سکتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرکردہ ماہر معاشیات اور سابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت یا تو معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے یا ذمہ داری بن سکتی ہے پاکستان دنیا کی سب...
    شازیہ مری — فائل فوٹو مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔پی پی رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد جمع کروائی تھی۔ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے: شازیہ مریمرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی امریکی وفد سے کوئی رابطہ نہیں۔ اتنے ہی باخبر ہیں جتنے آپ۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ بانی نے کسی پارٹی رہنما کو سازشی نہیں کہا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں، آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے‘...
    اسلام آباد (خبر نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت داخلہ کے ڈرون حملے سے متعلق بیان پر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور سپیکر سے تلخ کلامی کی۔ تاہم ایاز صادق نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت پھر بھی نہیں دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی اراکین نے بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ اور مختلف علاقوں میں شہید ہونے والوں...
    پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے،چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ منظوری دے دی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد، ڈاکٹر محمد امجد بدستور چیف آرگنائزر کے عہدے پرفائزرہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے...
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے دو نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی ہے۔ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند  نے بتایا ہے کہ بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومتشاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء...
    وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر افسروں اور ملازمین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور نیشنل گرڈ میں کم لاگت پن بجلی شامل کرنا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کرنے پر واپڈا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل کی جانب سے واپڈا کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واپڈا پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے اور اس وقت...
    کراچی ، لاڑکانہ (اسٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تعمیر جام صادق انٹرچینج، قائد آباد انٹرچینج اور شاہراہِ بھٹو کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے منصوبے کی ٹیم سے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں،...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے حماس کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہم ہیں دنیا کی حفاظت کیلئے کام کریں گے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی اُمنگوں کے مطابق کر رہی ہے، امریکا آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو...
    وزیراعلیٰ سندھ کا اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرا بھی سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں وفاقی حکومت گرائی جائے مگر ہم انکی گیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں،...
    ویب ڈیسک: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔  عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم  4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے...
    پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا گیا، سابق چیف جسٹس اف پاکستان نے ہم نے نشان چھین لیا، کے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحاد و اتفاق سے پاکستان کے معاشی و  معاشرتی چیلنجز اور دہشت گردی پر قابو پائیں گے۔ ہماری کامیابی کا راز اتحاد، اتفاق، انتھک محنت اور جذبہ حب الوطنی میں مضمر ہے۔ قومی ترقی میں کردار ادا کرنا ہر شعبہ زندگی کے فرد کی ذمہ داری ہے۔ علماء کرام دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا پاکستان کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے بے وفائی ہے۔ انہوں نے  ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ’’رب ذوالجلال کا احسان  پاکستان ڈے‘‘ کی  مناسبت سے  وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام...
    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مرد و خواتین اساتذہ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے مرد اساتذہ کے لیے ٹی شرٹ اور جینز پہننا نامناسب قرار دے دیا۔ جب کہ خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیورات اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے، سندھ...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو پیر کو گورنر ہاوس میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے، پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار، اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔ فون توڑنے کے بعد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل دیدیا، ویڈیو وائرل مزید :
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، قوم کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ریاست کا مؤقف واضح ہے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں وکلا  برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے  خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ  ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ  جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے  ۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے "جیو نیوز" کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے۔   مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی قیادت نے مشاورت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔حکومت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی سے نام مانگے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا اور عامر ڈوگر سے کمیٹی اجلاس میں شرکت کےلیے نام مانگے گئے تھے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مجھ سے اسپیکر اور چیف وہپ نے...
    کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی، غلطیوں پر قابو پائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑی جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے اتنا سیکھیں گے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کی بدولت پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے 9 وکٹوں سے شکست کھا گئی۔ Post Views: 1
    کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے طاقتور حلقوں اور وفاق کو عوامی طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر کینال نامنظور کا نیا نعرہ اپنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو 27 دسمبر کے جلسے سے بھی زیادہ بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کینال منصوبے کے خلاف پارٹی کی پالیسی واضح کریں گے۔
    ٹنڈو جام میں افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پوری سندھ حکومت کا نہروں پر واضح مؤقف ہے، نہروں سے دریا سندھ کا پانی کم ہوگا یہ نہیں بننی چاہیے اور ہم ایک انچ بھی سندھ کا پانی کم ہونے نہیں دیں گے اسلام ٹامز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نئی نہروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں سے دریائے سندھ کا پانی کم ہوگا لہذا یہ نہیں بننی چاہیے اور ہم سندھ کا پانی کم ہونے نہیں دیں گے۔ ٹنڈو جام میں افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ...
    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے جس میں اعلی عسکری قیادت اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، ذرائع  نے کہا کہ اعلی عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی،  اعلی عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے، اجلاس کی صدارت...
    وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے...
    جاپان کے وزیراعظم شِیگرو ایشیبا نے ارکان پارلیمان میں مہنگے تحفے تقسیم کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں وزیراعظم منتخب ہونے والے شیگرو ایشیبا سے اپوزیشن نے تحائف کی تقسیم پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم شیگرو ایشیبا نے کہا کہ یہ تحفے ذاتی حیثیت میں دیئے تھے اور اس میں کوئی سیاسی مقصد پوشیشہ نہیں تھا۔ جاپانی وزیعراعظم نے مزید کہا کہ گو کہ میرا یہ عمل غیر قانونی نہیں تھا لیکن یہ لوگوں میں بے اعتمادی اور غصہ کا باعث بنا، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے پر وزیراعظم ایشیبا کو آئندہ سال کا بجٹ پارلیمنٹ منظور کرانے کے لیے مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ یاد درہے کہ وزیراعظم  نے 3...
    بلاول بھٹو— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب حملے کا معلوم ہوا تو لگا کہ اس مشکل علاقے میں ریسکیو آپریشن بھی مشکل ہو گا۔ جب وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کامیاب آپریشن...
    مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اٹاوہ (آئی پی ایس )کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔ یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دبا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ...
    مارک کارنی جمعے کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 59 سالہ مارک کارنی کو اگلا وزیرِ اعظم نامزد کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی جانب سے ’سیاہ دن‘ لائے جائیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ مؤقف اختیار کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا اور کہا کہ امریکا ہمارے وسائل، پانی، زمین اور ہمارا ملک چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنیکل)جمعہ14مارچ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔(جاری ہے) کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دبا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ...
    بیان میں بی این پی نے کہا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بلوچستان کے مختلف تھانوں میں بی این پی کارکنان گرفتاریاں پیش کرینگے اور دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کل صوبے بھر میں احتجاجاً گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو...
    بیان میں بی این پی نے کہا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بلوچستان کے مختلف تھانوں میں بی این پی کارکنان گرفتاریاں پیش کرینگے اور دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کل صوبے بھر میں احتجاجاً گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ  خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدر کا خطاب آئین کی ضرورت ہے۔ ان کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے۔ میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ لوگ مانتے ہی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی تعداد میں طالبان کو نہ لاتے تو آج دہشتگردی ختم ہو چکی ہوتی۔ ہمارے فوجی جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خلاف لگاتار آپریشن...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شبلی  فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم پرامن احتجاج کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز  نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن پرامن احتجاج  کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کے آپشنز زیر غور ہیں۔ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ختم ہوچکی ہے۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج صدر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )صدر آصف علی زرداری آج پیر کی سہ پہر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہو گا. اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ میڈیا نمائندوں کو محدود تعداد میں اجازت دی جائے گی ملک کے آئین کے آرٹیکل 56 کے مطابق صدر ہر پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں.(جاری ہے) صدر کا خطاب ایسے...
    —فائل فوٹو جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پہلے صدر ہیں جو مشترکہ پارلیمان سے 8 ویں بار خطاب کریں گے۔ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو دوغلا قرار دے دیاپیپلز پارٹی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو دوغلا قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے غیر فطری اتحاد کا کڑوا گھونٹ پیا ہے۔
    کینیڈا کی حکمراں جماعت نے ٹرمپ کو ولن سے تشبیہ دینے والے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنی کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارک کارنی چند دنوں میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مارک کارنی نے پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر اس وقت تک ٹیرف برقرار رکھیں گے جب تک وہ ہماری عزت نہیں کرتا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مارک کارنی نے کہا...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر زرداری خطاب کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان ہے، حکومت نے بھی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایوان آمد پر صدر مملکت آصف زرداری کا استقبال کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب میں...
    اسلام آباد (خبرنگار) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہوں گے۔ بغیر دعوت نامے کے کسی کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔
    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد لبرل پارٹی نے سابق بینکر مارک کارنے کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کے بعد وہ کینیڈا کے آئندہ وزیراعظم بھی ہوں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکمران جماعت نے  85.9 فیصد ووٹ سے پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان لبرل پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد مارک کارنے کا کہنا کہ کینیڈا کبھی بھی اور کسی بھی شکل و صورت میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن رات کینیڈا کو عظیم سے عظیم تر...
    کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی حکمران جماعت نے مارک کارنے کو اپنا نیا رہنما منتخب کرلیا، وہ آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جگہ لیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنے کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا۔مارک کارنے آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔مارک کارنے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ،کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ جنوری میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹن...
    ویب ڈیسک:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔  سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔  صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز  صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔
    صدر آصف علی زرداری نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیر مقدم کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے خطاب میں خارجہ امور، سیاست، ملکی معیشت اور عوامی فلاح بہبود کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ خطاب میں حکومتی اور عسکری اداروں کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کریں گے۔ ایک سال سے کم عرصے میں صدر کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب ہوگا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پھر پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں...
    قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل3بجے طلب، صدر مملکت خطاب کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر مملکت کے خطاب کیساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر مملکت کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔ ٹرمپ کے فیصلوں نے دنیا میں افرا تفری مچا دی نئی...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔ Post Views: 1
    صدر مملکت آصف زرداری کل پارلیمنٹ (ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔
      اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ،بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کیلئے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے ، پالیسی سطح کے مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر...
    صدر آصف علی زرداری نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر کل دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ صدر آصف زرداری کا خیر مقدم کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ مسلح افواج کے سربراہوں، غیر ملکی سفیروں، گورنرز اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان، وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔ اپوزیشن کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا پلان بنایا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔ مزیدپڑھیں:شادی کے...
    اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پرویز خٹک کو وزیربنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی خود بتائیں گے کہ ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے؟سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدنے ایک بریفنگ میں کہاتھاکہ طالبان کو واپس آنےکا موقع دیاجائے ،وہ یہ بات اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ کی منظوری کے بغیرنہیں کرسکتے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی دورحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی تھی،اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی ،صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ،اس بریفنگ میں اس وقت کے آرمی چیف قمرجاویدباجوہ موجود تھے ،اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے آنامناسب...
    صدرمملکت 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، حکومت نے نیب ترامیم کابل واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت قانون کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں سے کچھ کی منظوری دیدی جبکہ کچھ پر مزید تفصیلات طلب کرلی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام عدالتوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آٹومیٹڈ کردیا گیا ہے، بلوچستان کی فیڈرل کورٹس میں بھی سسٹم کو آٹومیٹ کردیا گیا ہے، آئندہ سال جیلوں کے اندر آنلائن سسٹم شروع کردیں گے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے  کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ جاری، 30 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی...
    صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ،صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا،صدر کیجانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے اس حوالے سے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں ،صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ،اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔ پاکستان اورچین خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبےکی ترقی کیلئےچین کی مدد سے آگےبڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین میں تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے، سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کرخلائی تحقیق کے شعبے میں کام کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خلائی شعبے میں تعاون بڑھاکرنوجوانوں کومواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ،نوجوانوں کی...
    یوکرین نے ایک بڑے معاہدے کے ابتدائی خدوخال پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت امریکہ کو یوکرین کے معدنی ذخائر تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ کییف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے شدید دباؤ ہے جو یوکرین اور امریکی صدور کے درمیان اختلافات کی ایک اہم وجہ بھی بن چکا ہے۔ یوکرین کا اندازہ ہے کہ دنیا کے “اہم خام مال” کا تقریباً پانچ فیصد اس کے پاس موجود ہے ۔ ان معدنیات میں تقریباً 1.9 کروڑ ٹن گریفائٹ کے ثابت شدہ ذخائر شامل ہیں جس کے باعث یوکرین دنیا کے پانچ بڑے گریفائٹ فراہم کنندگان میں شمار ہوتا ہے۔ گریفائٹ الیکٹرک گاڑیوں کی...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم عمران خان جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مؤقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب انا بیچ میں آ جاتی ہے تو کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آرمی چیف سے میری ملاقات پر عمران خان خوش تھے اور انہوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میں نے یہ ملاقات عمران خان کی پیشگی اجازت سے کی تھی،...