چین نے ریڈار کو چکمہ دینے والی ٹیکنالوجی ایجاد کرلی؛ طیارے بآسانی سرحد پار کرلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں یعنی ایویکس کو دشمن کے ریڈار سے بچانے میں مدد دے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عام طور پر ایویکس طیارے فضائی جنگی حکمتِ عملی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ان کے طاقتور ریڈار سگنلز انہیں باآسانی دشمن کے نشانے پر لے آتے ہیں۔
تاہم اب چینی سائنسدانوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی ان سگنلز کو اس قدر پیچیدہ بنا دیتی ہے کہ ریڈار کا انھیں شناخت کرنا یا ان کا درست مقام جانچنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔
یہ سسٹم "فریکوئنسی ڈائیورس ایرے (FDA)" کے اصول پر مبنی ہے، جس میں ہر اینٹینا کو ہلکی سی مختلف فریکوئنسی پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ماہرین نے اس کی مثال ایسے دی جیسے درجنوں گلوکار ایک ہی دھن میں مگر مختلف انداز میں گائیں جس کے نتیجے میں آواز بکھر جاتی ہے اور ماخذ کا تعین مشکل ہوجاتا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ایئر فورس انجینئرنگ یونیورسٹی کے محقق وانگ بو اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف دشمن کے ریڈار کو گمراہ کرنے صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
ابتدائی تجربات سے ثابت ہوا کہ اس سسٹم کی بدولت دشمن کے آلات کئی کلومیٹر تک طیارے کی درست پوزیشن بتانے میں ناکام رہے۔ مزید یہ کہ یہ نظام حقیقی وقت میں سگنلز کو اس طرح ڈھال سکتا ہے کہ دشمن کا ریڈار مفلوج ہوجائے لیکن دوست افواج کے ساتھ رابطہ برقرار رہے۔
اگرچہ سائنسدانوں نے تسلیم کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے انتہائی طاقتور کمپیوٹرز اور درست ہم آہنگی لازمی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کامیابی کے بعد یہ ایویکس طیاروں کی بقا اور فضائی جنگی برتری میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دشمن کے
پڑھیں:
نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو آئندہ مالی سال میں الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی، رجسٹریشن سمیت دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیئے جانے کی توقع ہے۔