2025-07-05@14:57:03 GMT
تلاش کی گنتی: 79
«گول میز»:
اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 62 درجہ بہتر ٹیم انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ انڈونیشیا میں ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ نمبر 95 انڈونیشیا کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 157 ویں پوزیشن کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں 63 فیصد گیند پر قبضے کے باوجود بھی گول نہ کرسکی...
پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں انڈونیشیا کے خلاف 2-0 کی فتح حاصل کی، جو اس ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن مرحلے میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔ نادیہ خان نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو ابتدائی برتری دلائی۔ اس کے بعد سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح یقینی بنائی۔ پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 157 ہے جبکہ انڈونیشین ٹیم 95 ویں پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے...
برازیل کے کلب فلومینینسے نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی چیمپئنز لیگ کے رنر اپ انٹر میلان کو 0-2 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پیر کے روز شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں شدید گرمی کے دوران کھیلے گئے اس میچ کا آغاز فلومینینسے کے لیے خوابناک ثابت ہوا، جب جرمن کینو نے محض تیسرے منٹ میں ایک ڈیفلیکٹڈ کراس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ میچ کے 30ویں منٹ میں برازیلی ٹیم نے اسکور ڈبل کرنے کا ایک اور سنہری موقع گنوا دیا، جب زومر نے جون آریاس کی شاٹ روکنے میں ناکامی کے بعد سیموئیل زاویئر کا ری...
فیفا کلب ورلڈ کپ میں ہیری کین نے عمدہ کھیل کی بدولت بائرن میونخ کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلوا دیا۔ جرمن کلب نے رائونڈ 16 میں فلیمنگو کو 2-4 سے شکست دی، انگلش اسٹار نے کھیل کے نویں اور 73 ویں منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔ چھٹے منٹ میں حریف پلیئر ایرک پلگار نے اون گول کرکے جرمن ٹیم کا کھاتہ کھولا، چوتھا گول لیون گوریٹزکا نے 41 ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج کک سے کیا۔ ناکام سائیڈ کا خسارہ جیرسن اور جورجینو نے کم کیا، بائرن اب پی ایس جی کا سامنا کرے گی جس نے راؤنڈ 16 میں انٹرمیامی کو 0-4 سے قابو کیا، لیونل میسی کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر...
فٹبال کی دنیا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک غیر معمولی لمحہ اس وقت رقم ہوا جب سعودی عرب کے معروف کلب الہلال نے یورپین چیمپیئن مانچسٹر سٹی کو 4-3 کی سنسنی خیز شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا آغاز مانچسٹر سٹی کے دباؤ سے ہوا، جس کے نتیجے میں 9ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے ریان آیت نوری کی مدد سے پہلا گول داغا۔ تاہم ہلال نے دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 46ویں منٹ میں مارکوس لیونارڈو نے شاندار ہیڈر سے اسکور برابر کر دیا۔ صرف 6 منٹ بعد، مالکوم نے مڈفیلڈ سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونیل میسی نے سعودی پروفیشنل لیگ میں کھیلنے کے لیے پیشکش قبول کرلی ہے، تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ کس کلب کی نمائندگی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے سعودی لیگ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں۔یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب میسی کے مداح ان کے مستقبل کے حوالے سے بے چینی کا شکار ہیں، خاص طور پر ان کے انٹر میامی کے ساتھ حالیہ تجربے کے بعد۔ سعودی عرب کے متعدد بڑے کلبز میسی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب...
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر انٹر میامی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔ میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس نے 2 گول کیے۔ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ نئے معاہدے پر دستخط کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کچھ پیشکشیں تھیں کہ میں کلب ورلڈ کپ میں کھیلوں، لیکن میں نے سوچا یہ کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 دسمبر 2023 کو پاکستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے شپ بریکنگ کے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کی ہے۔ اس توثیق کے بعد حکومت بلوچستان کے شپ بریکنگ ایکٹ 2017 پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ اس توثیق کے بعد دنیا بھر کی شپ بریکنگ صنعت مزدوروں کی یکساں معیار حفاظت کی پابند ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ کنونشن 26 جون 2025 سے پاکستان شپ بریکنگ کی صنعت پر نافذ ہو گیا ہے۔ نومبر 2016 میں پاکستان شپ بریکنگ کی تاریخ کا ایک دردناک ترین حادثہ گڈانی میں پیش آیا جس میں 28 مزدور انتہائی بے بسی کے عالم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد ضرورت محسوس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شارلٹ: چیلسی نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پرتگالی ٹیم بینفیکا کو اضافی وقت میں 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ میچ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ کے بینک آف امریکہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کا پہلا ہاف 0-0 پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں سخت دفاعی کھیل پیش کرتی رہیں اور گول کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہیں،چیلسی نے 64ویں منٹ میں ریکس جیمز کے شاندار گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کی۔ تاہم 85ویں منٹ میں اچانک آنے والی لائٹننگ اسٹورم کے باعث میچ روک دیا گیا اور یہ وقفہ دو گھنٹے جاری رہا۔کھیل دوبارہ شروع ہونے...
اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 8 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور حریف ٹیم کو ایک بھی گول نہ کرسکی۔ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت ماریہ خان نے کی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ دو جولائی کو انڈونیشیا اور تیسرا میچ 5 جولائی کو کرغزستان سے کھیلے گی۔ https://www.facebook.com/AFCAsianCup/photos/ft-chinese-taipei-8%EF%B8%8F%E2%83%A3-0%EF%B8%8F%E2%83%A3-pakistan-dominant-start-for-the-wac2022-quarter-finali/1279482623547819/
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد شہر کے مرکز گول بلڈنگ اوراس کے اطراف ہزاروں موٹرسائیکلوں کی سڑک کے درمیان غیرقانونی پارکنگ اورموٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کے باعث بدترین ٹریفک جام پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،پولیس اورٹریفک پولیس نے خاموشی اختیار کرلی ،گول بلڈنگ کے اطراف اوراس کی لنک گلیوں پرموٹرسائیکلوں کی غیرقانونی پارکنگ کے باعث فوجداری روڈ،اسٹیشن روڈ سمیت سٹی کے تمام علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہتا ہے،حیدرآبادلاء کالج شاپنگ سینٹر کرایہ داروں نے بھی سڑک کے وسیع حصے پر قبضہ کرکے سڑک کے درمیان شورومز قائم رکھے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گول بلڈنگ کے علاقہ اوراس کے اطراف میں سڑکوں پر ہزاروں موٹرسائیکلوں کی غیرقانونی پارکنگ اورسڑک کے درمیان موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کے باعث بدترین ٹریفک جام ہونے ،پیدل چلنے والوں...
جمعرات کی شام ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شریک تھا۔ نوجوان اینکر خاتون نے بیجنگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا ذکر کیا کہ بھارت کا رویہ نہایت نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ تھا، سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان اور بھارت میں امن قائم ہو پائے گا؟ میرا بے ساختہ جواب تھا کہ ایران اسرائیل جنگ نے تو پوری طرح یہ بات واضح کر دی ہے کہ امن صرف طاقت کے ذریعے ہی قائم ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل افیئرز کے اساتذہ اور ماہرین ہمیشہ سے یہ بات کہتے آئے ہیں، مگر یہ بات اتنی وضاحت اور صراحت سے کبھی سمجھ نہیں آئی تھی جتنی اس جنگ سے واضح ہوئی۔ اگر ایران کے پاس کوئی...
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ ’شندور‘ پر کھیلے جانے والے 3 روزہ سالانہ شندور فری اسٹائل پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔ فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو مقررہ وقت تک 7-7 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جس میں چترال نے مزید 2 گول داغے جبکہ گلگت کوئی گول نہ کرسکا۔ اس طرح چترال نے مسلسل 8ویں بار شندور ٹرافی اپنے نام کی۔ اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے 4، چار کھلاڑی میدان میں اتارے کیونکہ گلگت کی ٹیم کے گھوڑے...
ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاریایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا گول اسکور کرلیا ہے۔ اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموںکا مقابلہ پاکستان نے فرانس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ،پینلٹی شوٹ آٹس پر گولسے برتری نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر 0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے 5ویں منٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور(مانیٹرنگ دیسک)نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے کواٹر کے10 ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے5 ویں منٹ میں فرانسیسی پلیر نے گول داغ کر برتری0-2 کردی تاہم3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کے لیے پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں تیسرے کواٹر کے12 ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان...
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، کل (بروز ہفتہ) پاکستان اور نیوزی لینڈ فائنل میں ٹکرائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا اس سے قبل کوالا لمپور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل نیشنز ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔میچ کا فیصلہ مقررہ وقت میں برابری کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے میں فتح سمیٹی۔میچ کا آغاز ہی دونوں ٹیموں کے جارحانہ انداز سے ہوا۔ پہلے کوارٹر میں پاکستانی اور فرانسیسی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر متعدد حملے کیے لیکن دونوں جانب کی دفاعی لائن مضبوط ثابت ہوئی اور کوئی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ شائقین اس ابتدائی مرحلے میں ہی اس بات کا اندازہ لگا...
پاکستان نے نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نیشنز کپ ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ تھا فرانس نے پہلے دو ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستان نے تیسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لگارتار تین گول مار کر اسکور 2-3 کیا۔ چوتھے اور آخری ہاف میں فرانس نے گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، اسی اسکور پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا، جس کے بعد مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔ پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 میں...
کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں ملائیشیا کی جاپان کے کامیابی کے باوجود پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی کیوں کہ میزبان ٹیم صرف ایک گول کی برتری سے جیتی جس نے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہار گئی تھی جس کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار ملائیشیا اور جاپان کے میچ پر تھی جس کی شرط یہ تھی کہ یا تو جاپان جیت جائے یا پھر ملائیشیا 2 گول کی برتری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ملائیشیا میں کھیلے گئے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں ووڈ نک کے ذریعے پہلا گول کیا، تاہم پاکستان نے فوری ردعمل دیا اور 13ویں اور 14ویں منٹ میں لگاتار دو گولز داغ کر برتری حاصل کر لی۔ پہلے کواٹر کے اختتام تک پاکستان 1-3 کی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔دوسرے کواٹر میں بھی گرین شرٹس نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور 28ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے برتری کو مستحکم کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان نے...
پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ #FIHNationsCup Heartbreak for @hockeymalaysia inspite of beating @japan_hockey by 2-1 they can’t make it to the semi finals as they concede an goal from japan as both tied on 4 points on basis goals scored Pakistan was 9 and Malaysia has 8 on that basis Pakistan will play the… pic.twitter.com/aGwMobosM0 — Rakesh Russell (@rakeshrussell52) June 18, 2025 آج کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے...
نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کر دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے چار چار پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3ـ4...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والےایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔میڈیا روپورٹ کے مطابق پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔آج کھیلے گئےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپانی کے درمیان میچ پر تھا۔پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد...
ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط تھی اور اسے ایک کے مقابلے میں 3 گول کی سبقت حاصل تھی۔ تاہم تسیرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور چوتھے کوارٹر میں مزید ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 اور رانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ نیشنزہاکی کپ میں پاکستان تیسرے میچ میں آج( بدھ ) کو نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ گرین شرٹس نے آخری میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کیخلاف میچ 3-3گول سے برابر رہا تھا۔
ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں اس طرح قومی ٹیم جس کا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف برابر رہا تھا نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ جاپان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم شروع میں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہار رہی تھی تاہم پھر ٹیم کھیل میں واپس آئی اور بالآخر میچ 2-3 سے جیت لیا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلادی تھی تاہم ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے میچ میں 2-1 کے خسارے سے کم بیک کیا اور جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلائی، ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کیا اور مقابلہ برابر کردیا۔میچ کے دوران 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی، یوں پہلے کوارٹر میں جاپان کو 2-1 کی برتری حاصل رہی۔میچ کے دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ تیسرے کوارٹر میں...
ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی۔ ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اپنے دوسرے میچ میں جاپان کے ساتھ دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پاکستان نے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے سفیان خان، رانا وحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، پاکستان اپنا تیسرا میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔
عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان-یورپی یونین مذاکرات کا 5واں دور جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ’تباہی کا فارمولا‘ ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا پاکستانی وفد کی قیادت سفیر اور ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری برائے اسلحہ کنٹرول طاہر حسین اندرابی کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی اسٹیبلشمنٹ برائے اسلحے کے سربراہ خصوصی سفیر برائے تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ اسٹیفن کلیمنٹ کر رہے تھےے سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ملک قاسم مصطفی نے سیشن کی نظامت کی۔ دونوں فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی امن، سلامتی اور اسٹریٹجک استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے مذاکرات کاروں...
نوٹنگھم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں سینیگال نے انگلینڈ کو 3–1 سے شکست دے کر فٹبال کی تاریخ رقم کر دی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی افریقی ٹیم نے انگلینڈ کو ہاتھوں شکست دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لیورپول میں کار حملہ، 27 فٹبال شائقین زخمی سینیگال نے میچ کا آغاز بڑے جوش کے ساتھ کیا، انہوں نے 40ویں، 62ویں، اور اسٹیج ٹائم میں یقینی گول کر کے زبردست واپسی کی، جبکہ انگلینڈ نے ابتدائی لیڈ صرف 7 ویں منٹ میں ہنری کین کے گول کی بدولت لی تھی۔ میچ کا آغاز ہنری کین نے کیا، جب وہ 7 منٹ میں واکر کی پاس سے پہلے گول کر کے 73ویں بین الاقوامی گول مکمل کرنے میں کامیاب رہے...
کراچی: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار نے 1-0 گول سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میزبان ملک میانمار کے خلاف ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ رہا، پہلے ہاف میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کے جارحانہ حملوں کو ناکام بنایا۔ تاہم پہلے ہاف کے اختتام پر فیفا کی رینکنگ میں 162 ویں درجہ پر فائز میانمار کو فیفا رینکنگ میں 198 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کے خلاف ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔ تھن پینگ نے 41 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، یہ برتری فیصلہ کن ثابت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی فٹبال کی معتبر ترین ٹورنامنٹ یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں پرتگال نے سنسنی سے بھرپور مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو شکست دے کر ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔فائنل کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پرتگالی ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل کر لی۔ مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو گول کر کے برابر رہیں، تاہم پنالٹی ککس پر پرتگال نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے زیر کر لیا۔ یہ مقابلہ بھی سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر پہنچا،...
پرتگال نے ایک بار پھر یورپی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ یوئیفا نیشنز لیگ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسپین کو پینالٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ پرتگال کی نیشنز لیگ میں دوسری کامیابی ہے۔ فائنل کا دلچسپ مقابلہ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا، جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگالی گول کیپر کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، جبکہ اسپین کی جانب سے دو پینالٹی ککس ضائع کی گئیں۔ فرانس نے تیسری...
پرتگال نے یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے۔ فرانس نےجرمنی کو0-2سےہراکرتیسری پوزیشن حاصل کی،دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ 2-2 کے ڈرا کے بعد ہوا، جس میں پرتگال کے گول کیپر ڈیئگو کوسٹا نے الوارو موراتا کی پنالٹی روک کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو جو انجری کے باعث آخری لمحات میں میدان سے باہر چلے گئے تھے،نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جبکہ نونو مینڈس نے ایک گول کیا۔ یہ بھی پڑھیے: رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی میچ کا آغاز اسپین کے غلبے سے ہوا۔ مارٹن زوبی مینڈی نے 21ویں منٹ میں اسپین کو...
یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے۔ دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا ۔Kylian Mbappe کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔ Post Views: 5
MUNICH: پرتگال نے نیشنز لیگ 2025 کا فائنل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 5-3 سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتام پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جذبات کی رو میں بہہ کر اشکبار ہو گئے۔ میونخ میں کھیلے گئے اس فائنل میں مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی، جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مس ہونے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اسپین نے 21ویں منٹ میں مارٹن زوبیمنڈی کے گول کی بدولت...
یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔ اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔ یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار...
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے یورپی فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے انٹر میلان کو 5-0 سے شکست دے کر یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟ یہ پی ایس جی کی تاریخ کا پہلا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل ہے، جو انہوں نے شاندار کارکردگی کے ساتھ حاصل کیا۔ میونخ کے الیانز ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں 19 سالہ فرانسیسی مڈفیلڈر دیزیرے دوئے نے 2 گول کیے اور ایک گول میں مدد فراہم کی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ کامیابی چیمپیئنز لیگ فائنل کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے...
انگلش ٹیم کی خاتون ویمنز گول کیپر میری ایئرپس نے یورپی چیمپئین شپ 2025 سے محض ایک ماہ قبل انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر میری ایئرپس نے اپنے 8 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا، وہ انگلش ٹیم کیلئے 2022 یورپی چیمپئین شپ اور 2023 ورلڈکپ فائنل میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ میری ایئرپس کو 2 مرتبہ فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر اور 2023 میں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟ انہوں نے 2022 اور 2023...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
ہم پاکستانی بحیثیت قوم دائروں میں ہی زیادہ گردش کرتے ہیں۔ چاہے گول روٹی کا دائرہ ہو یا نومولود بچے کا گول سر۔ اب خوب صورت چہرہ بھی وہی ہے، جو ’گول‘ ہو۔ اکثر آپ نے لوگوں کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا ہوگا ’ارے کتنا معصوم اور گول مٹول سا بچہ ہے۔‘ یہی نہیں ہمارے معاشرے میں 90 فی صد افراد کی روز مرہ زندگی ایک ہی ’گول‘ دائرے میں گھوم رہی ہے۔ جس کو ہم ان کا ’کمفرٹ زون‘ کہتے ہیں۔ ویسے ہمارے معاشرے کا ایک طبقہ وہ بھی ہے، جس کو لگتا ہے لڑکی کی نجات ’گول‘ روٹی میں ہی ہے۔ ارے ’گول‘ روٹی کے چکر میں کیا کچھ نہیں ہو جاتا۔ میں نے تو اپنے حلقۂ...
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن منصور احمد کی ساتویں برسی نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔ جرمنی کے خلاف فیصلہ کن پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو ورلڈ کپ 1994 کا ٹائٹل دلوانے والے دنیائے ہاکی کے عظیم گول کیپر اور قومی ہیرو گول کیپر اولمپئن منصور احمد کی ساتویں برسی کے موقع پر سابق سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین اور کے ایچ اے کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ڈیفنس فیز ون قبرستان میں ان کے قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سید امتیاز علی شاہ نے اولمپئن منصور احمد کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ان کا کہنا...
فرنچ فٹبالر اور پی ایس جی اسٹار عثمان ڈمبیلے نے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق 27 سالہ فرنچ فٹبالر چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ مشترکہ گول کرنے یا گول میں مدد کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اب تک اس سیزن میں عثمان ڈمبیلے نے 8 گولز اسکور کیے جبکہ 4 گولز میں مدد کی۔ آرسنل کے خلاف سیمی فائنل میں ان کے اسسٹ نے ان کے مجموعی ہندسہ 12 تک ہوگیا ہے۔ پی ایس جی نے آرسنل کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دیدی۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا...
سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور پر ریورسل ہونے والا ہے۔ پاکستان میں کاپر نکل آیا ہے،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔ایم...
ناروے(نیوز ڈیسک)ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریڈ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست...
ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال لیگ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال...
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مزید دو گولز، انٹرنیشنل کیریئر کے 931 گول ہوگئے۔ سعودی پرو لیگ میں النصر نے الہلال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے (Augsburg) آسبرگ کو تین ایک سے ہرادیا، جمال موسیالا اور ہیری کین نے گول کیے۔ Post Views: 1
کراچی میں سادہ لوح شہریوں کوبیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے فراڈ کے مقدمات میں مفرورملزم منیرمہدی عرف گول گپا کو گرفتارکرلیا گیا۔ سولجربازارپولیس نے کارروائی کرتےہوئے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے فراڈ کے مقدمات میں مفرور ملزم منیر مہدی عرف گول گپا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم نے ایکپسریس نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر عوام سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ گرفتار ملزم منیر گول گبا کے خلاف سولجربازار، فیروز آباد اور بلوچ کالونی تھانے میں مقدمات درج ہیں جن میں وہ مفرور تھا۔ مزید پڑھیں: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر انسانی اسمگلنگ...
پاکستان جرمن فرینڈشپ جونیئرہاکی سیریزمیں جرمنی نے آخری میچ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی طرف دے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا۔ آخری میچ میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی شریک ہوئے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور جبکہ آخری میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔
شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم پر تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 ارب روسے سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا، ایسی صورتِ حال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا، ان کے پاس ملک کی بھلائی کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔ شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا...
کراچی سے مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر ہنگلاج ماتا واقع ہے، جہاں ہنگول ندی بہتی ہے۔ یہاں سے ایک لنک روڈ ہنگلاج ماتا تک جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مسلمان طالبعلم سے ناروا سلوک ’اس ذہنیت کے ساتھ ہندوستان ترقی نہیں کر سکتا‘ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ہر سال اپریل کے مہینے میں مذہبی تہوار منانے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ کراچی اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ہندو یاتری ہنگلاج ماتا کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کی سہولت کے لیے کمرے اور شیلٹر تعمیر کیے گئے ہیں اور سالانہ یاترا کے موقع پر مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہنگول پارک میں واقع ہنگلاج...
جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ میں 2 میچز کھیلے گئے جن میں اولمپیا /اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول سیزن کا سب سے بڑا ایونٹ جاری ہے جس کو فاطمہ گروپ نے سپانسر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟ اس موقع پر سرسبز پاکستان کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، سیکرٹری کلب میجر (ر)علی تیمور ،کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ این کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے۔اسلام آباد میں صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابا ہو رہا ہے؟جس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں، جو ملک میں ہو رہا ہے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ حکومت 4 ماہ کی مہمان، رعایت یا بھیک نہیں مانگ رہے، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت 3تا 4 ماہ کی مہمان ہے،ان سے اصلاحات نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں نہیں۔شبلی...
گول میز کانفرنس میں قومی سلامتی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( میں گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے صوبوں کی ضرورت پر ایک گول میز نشست کا انعقاد کیا گیا۔گول میز نشست میں سیاستدانوں، عوامی پالیسی کے ماہرین، سکالرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، گول میز نشست سے خطاب کرنے والوں میں سابق گورنر خیبرپختونخوا اور بلوچستان اویس احمد غنی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر SOPREST شکیل درانی، سابق وفاقی سیکرٹری اشتیاق احمد خان، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز، مینجنگ ڈائریکٹر دنیا ٹی وی نوید کاشف شامل تھے۔ سابق سفیر محمد حسن، سابق وفاقی...
پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہشمند بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے گول مول بات کردی۔چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقینِ کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ اب حال ہی میں راکھی ساونت کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے نا صرف لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں بلکہ کیویز اور شاہینوں کے اس مقابلے میں شاہینوں کی جیت کے لیے پُرامید بھی تھیں تاہم ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ راکھی ساونت وائرل ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں اتوار کو...
گُوڈیسن پارک میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے آخری مرزی سائیڈ ڈربی کا اختتام ایورٹن کے لیورپول کے خلاف انجری ٹائم میں دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے میچ 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا۔ مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے بعد پانچ منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا لیکن آن فیلڈ انجری کی وجہ سے اضافی وقت کو بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں برتری کو برابر کیا۔ گول کے بعد ایورٹن کے مداح پچ پر اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ ریفری نے گول کی تصدیق کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی اور تصدیق کے بعد دوسری بار جشن منایا گیا۔ لیکن...
کراچی: چوکوں، چھکوں کا طوفان لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا، ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا اہم ترین مقابلہ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، فاتح سائیڈ فائنل میں جگہ بنا کر جمعے کو ٹرافی کیلیے نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی. گرین شرٹس ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، پروٹیز کو ان کے گھر پر ہرانے کی وجہ سے حوصلے بلند ہوں گے. مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں محمد حسنین انجرڈ حارث رئوف کی جگہ سنبھالیں گے، سعود شکیل کو شامل کرنے کیلیے کامران غلام کو ڈراپ کر دیا گیا،...
نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم کی اولین آزمائش کا وقت آگیا، ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی ہے، اس کی پہلی آزمائش ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائنگولر سیریز میچ سے ہوگی، سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔ ٹرائنگولر سیریز تینوں...
لاہور: جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم براستہ دبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی اور سیکیورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کر دی گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ ٹیم کی پریکٹس ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر 12:30 سے 4:30 تک ہو گی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ایک روز قبل لاہور پہنچ چکی تھی اور اب دونوں ٹیمیں ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز لائنزنے مزیدمیچز جیت لئے،گلیڈی ایٹرز نے بھی فتح حاصل کر لی،سلطانز اور اسپارٹنز کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا،بلاول نے دو ہیٹ ٹرکس اسکور کیں۔دوسرے روز کے میچوں کے مہمان خصوصی سی ای او دیا انٹر ایکٹو سید ناصح تھے جنہوں نے گراس روٹ لیول سے ہاکی کو بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی، عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا بھی موجود تھے۔کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں لائنز نے سلطانز کو دو...
لیورپول فٹبال کلب نے محمد صلاح کی شانداری کارکردگی کی بدولت پریمئیر لیگ میں اپنی برتری کو مزید وسعت دیتے ہوئے بورنموتھ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ اس میچ میں محمد صلاح نے دو گول کیے، لیورپول اب 9 کے ساتھ پریمیئر لیگ میں پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس جیت کے ساتھ لیورپول 23 میچوں میں 56 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ صلاح نے سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 21 تک پہنچا دی ہے۔ بورنموتھ کے وائٹلٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول کو ابتدائی طور پر میزبان ٹیم کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنے پچھلے 11 لیگ میچوں میں ناقابلِ شکست تھے۔ صلاح نے پہلا گول 30ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا، بورنموتھ کے جارحانہ کھیل...
کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پاکستان کیلیے ٹھنڈی ،مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آرہی ہیں جو چلتی رہیں گی،یہ کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا متنازع پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا اور بہت سخت آیا تھا۔ فیک نیوز کے معاملے میں سیاستدان ہو یا کوئی بھی، آج جتنی آزادی ہے، یہ مشرف دور میں ملی, ایسے یوٹیوبر ہیں جو ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں، جس پرکارروائی ہونی چاہئے۔ اگرپارلیمنٹ کہتی آئین قانون ہے تو فوج ، عدالتوں اور سب کو ماننا پڑے گا، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ فیصل واوڈا نے’ کل تک...
لندن(اسپورٹس ڈیسک)مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لیزانڈرو مارٹنیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب...
ملتان : پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چمپئن شپ میں کھلاڑی گول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے
لندن(اسپورٹس ڈیسک)ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا دیا، برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-3گول سے ہرا دیا ،ناٹنگھم فارسٹ نے سخت مقابلے کے بعد سائوتھمپٹن کو 2-3گول سے ہرا دیا جبکہ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایپسوچ ٹائون کو 0-6گول سے مات دی ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،ایورٹن کی جانب سیڈومینک کالورٹ لیون،الیمان ندائے اور آرچی گرے...
کراچی(اسپوٹس رپورٹر)ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا۔
لندن(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ2-2گول سے برابررہا،چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا جبکہ ناٹنگھم فارسٹ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 1-1 گول سے برابررہا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔لندن اسٹیڈیم ،لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا...
کراچی :گل زمین فٹبال کلب ککری گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں گول کیپر گول روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ : عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کے فائنل کا اعلان کردیا گیا۔ 96 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکا فائنل 18جنوری کو کھیلا جائے گا، جس میں خوبصورت ٹرافی، لاکھوں کے نقد انعامات اور کئی دیگر اعزازات دیے جائیں گے۔ گل زمین فٹبال کپ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روزککری گرائونڈ لیاری، حیدری اسپورٹس گرائونڈ، محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں 7 میچز کھیلے گئے۔ جس میں مجموعی طور...
پاکستانی نوجوان نان بائی کی غیر معمولی مہارت نے دنیا بھر کے لوگوں کو دنگ کر دیا، جب اس نے 12 فٹ کے سائز کی گول روٹی بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف فوڈ وِلاگر نے اس شاندار روٹی بنانے والے نوجوان نانبائی کی کی وڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ وڈیو میں نان بائی کو انتہائی مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کو بیلتے اور 12 فٹ لمبی روٹی بناتے دکھایا گیا۔ وڈیو پر کیے جانے والے دلچسپ تبصروں میں ایک صارف نے کہاکہ یہ روٹی تو اتنی بڑی ہے کہ ایک خاندان کا پورا مہینہ آرام سے چل جائے۔ اسی طرح ایک دوسرے...
ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے اسکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوادیا۔ ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی۔ مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کے خلاف میچ میں 8 گول داغ دیے۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے جیمز میکٹی نے ہیٹرک کی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دی۔ لیور پول نے حریف...
چترال :چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں ہسپانوی شکاری نے 160 میٹر کی دوری سے 5 منٹ میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔ ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (وائلڈ لائف) فاروق نبی کے مطابق شکار کے لیے ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا، جس کے ساتھ ٹیکسز شامل کرکے کل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔ یہ شکار کھلی نیلامی کے ذریعے جیتا گیا تھا۔ اس سے پہلے امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگے کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالرز میں کیا تھا۔
کراچی : ککری گرائونڈ لیاری میں گل زمین فٹبال کلب کے میچ کے دوران کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 5ویں روز 6 میچز کھیلے گئے۔ میچز کراچی کے 3 مختلف گرائونڈز ککری گرائونڈ لیاری ، حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر میں منعقد ہوئے۔ میچز کے دوران تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق گل زمین فٹبال کپ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران پہلا میچ حیدری بلوچ بمقابلہ سندھ...
مسلم لیگ یوتھ لیگ اورپیغام پاکستان کے تحت 15روزہ گل زمین فٹبال کپ میں کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکی کراچی (اسپورٹس ڈیسک) مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں 3 روز کے دوران 3 مختلف گرائونڈز میں کھیلے گئے 24 میچز کے دوران 80 گول کیے گئے،آل برادرز نے ہیٹ ٹرک کرکے اب تک کے میچز میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا آغاز ہوگیا، جس میں بلوچ کمیونٹی کی 96 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میںایک ہزار سے زائد فٹبالر کھیل...