2025-09-18@12:44:46 GMT
تلاش کی گنتی: 14198
«ارکان بحال»:
وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں اور عطیات کی بدولت پاکستان دنیا کے عطیات دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔ مزید پڑھیں: گوجرانوالہ...
پنجاب اس وقت دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں بلند درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ میں وفاقی اداروں کی معاونت سے 10واں سپیل الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ہیوی رین سپیل پر مشتمل ہے۔ سیلاب متاثرین...
پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی ممکنہ قلت کے پیش نظر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد انسانی خوراک کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری...
جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر نے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔ رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔ تاہم...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن...
دریائے ستلج میں جاری اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ کمال چوک کے قریب سیم نالہ بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں بستی بہاون شاہ، آبادی قادری مل، قمر دین بودلہ اور دیگر علاقے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئے۔ پانی کے بہاؤ میں تیزی...
فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ...
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے اور فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے...
پنجاب میں مون سون کا 10 واں اسپیل کل سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ اسپیل 6 ستمبر سے...
لاہور: مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم،...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و...
پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل اور بلا تعصب ہو کر دوسروں کی بے لوث مدد...
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا،...
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی ہے۔ نہ کہیں مزدور دکھائی دے رہے ہیں، نہ آواز اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تعمیراتی کام جاری ہے۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم، جس کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا ہے، پر تعمیراتی کام سال 2018 میں شروع ہوا تھا...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں قانون کا طالب علم خالد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا مقتول خالد، جو پی این ٹی کالونی کا رہائشی اور قانون...
کراچی: آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈکپ کی ٹکٹس کیلیے ’ پری سیل ڈرا‘ کا آغاز 10 سے19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں کوالیفائنگ کارڈ ہولڈرز گروپ اسٹیج کیلیے ٹکٹ کی بکنگ کرسکیں گے، اس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوگی، بعد والے مرحلے اور فائنلز تک ٹکٹس کی قیمت 6730...
کراچی: شہرِ قائد میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں ہر عمر کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ گلبہار نمبر...
لوئر دیر: دیر بالا کے علاقوں ماتاڑ اور بڈالئی کے درمیان واقع سیاحتی مقام سکائی لینڈ کی ملکیت پر ایک بار پھر سنگین تصادم شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر بھاری ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کے باعث...
بہاولنگر: بہاولنگر ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، جہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔...
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق بروز ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں...
برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور...
عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر گورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا غیرملکی میڈیا کے مطابق گورجیو آرمانی کئی دہائیوں تک دنیا کے سب سے بااثر اور باوقار فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے رہے۔ آرمانی گروپ کی جانب سے جاری...
پاکستان، اسلامی عرب اور یورپی ممالک نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کو عالمی امن کے خلاف سازش قرار دیتے...
ملائیشیا نے ٹک ٹاک کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے عمر کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات فاہمی فاضل نے ٹک ٹاک کے نمائندوں سے ملاقات میں کی۔ انھوں نے ٹک ٹاک کمپنی کے...
کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز ممبئی (سب نیوز)معروف بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارش ہوسکتی اور اس دوران بارش کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 ستمبرکے دوران ڈی جی...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر زمین کھسکنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم...
وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا اہم اور مصروف دورہ مکمل ہوگیا۔ بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ ہین زیرونگ، پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ وزیراعظم نے اپنے دورۂ چین کے دوران تیانجن...
پنجاب اسمبلی میں 1500 سالہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کے تاریخی موقع پر خیر مقدم کی قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے ایوان میں جمع کروائی اور خود پڑھ کر پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو امن، محبت، عدل...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ،...
شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل...
پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان...
عام طور پر ہم کیلے کے چھلکوں کو ضائع کر دیتے ہیں لیکن تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نہ صرف کھانے بلکہ بیکنگ میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، اور ان کے حیران کن فوائد ہیں: کیلے کے چھلکے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت بہتر بناتا ہے اور قبض سے...
پاکستان کے دارالحکومت میں واقع "ویژن پاکستان" عمارت نے آرکیٹیکچر کا عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا۔ویژن پاکستان عمارت کو 16ویں ایوارڈ سائیکل کے تحت 7 ممالک کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور فلسطین شامل ہیں۔یہ عمارت ڈی بی سٹوڈیز نے جدید خطوط پر...
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں...
بھارت کا دریائے ستلج میں سیلاب پر ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرلیا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر...
کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ کھڈہ کے تحت اقصیٰ مسجد میں عظیم الشان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے علما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف مذہبی رہنما اور مہتمم جامعہ صدیقیہ مولانا ڈاکٹر منظور...
واشنگٹن/برسلز (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ صدرپیوٹن سے بہت مایوس ہیں‘ انہوں نے الزام عائدکیاکہ ولادیمیر پیوٹن‘ شی جن پنگ، اور کِم جونگ اُن بیجنگ میں امریکا کے خلاف سازش کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں‘ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاکہنا ہے کہ نیا عالمی نظام تشکیل پارہا ہے‘عالمی...
نوواک جوکووچ نے 53 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان سے قبل سابق امریکی پلیئر کرس ایورٹ نے 1989 میں 52 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنائی تھی۔ دوسری جانب کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو قابو کرکے فائنل فور...
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے 6 ستمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خدمات و عمومی نظم و نسق (ایس اینڈ جی اے ڈی) حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہفتہ 6 ستمبر 2025ء (بمطابق 12 ربیع الاول 1447 ہجری)...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی...
حالیہ تحقیق سے یہ اشارے ملے ہیں کہ ادھیڑ عمری میں مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ کچھ مطالعات میں دیکھا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس دماغ کے اُن حصوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے جو سیکھنے اور یادداشت سے متعلق ہیں۔ یہ مٹھاس دماغ میں معمولی سوزش پیدا...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا عدالتی سال26-2025 8 ستمبر کو شروع ہوگا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا...