2025-09-18@10:45:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1514
«کراچی پولیس»:
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 13 ایچ حرمین پارک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس...
کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ...
کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس...
کراچی: 100 سے زائد کمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم طویل عرصے سے بچوں کو پیسوں اور انعام کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ تحقیقات میں...
کراچی: ڈیفنس کے علاقے فیز 6 خیابان شہباز میں رہائش پذیر سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد صدیقی کے بنگلے سے نامعلوم ملزمان بھاری مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی، طلائی بسکٹ اور اسلحہ چوری کر کے فرار ہوگئے، درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی...
کراچی: شہر قائد میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعض اہم شاہراہوں پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ سے بروکس چورنگی تک ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و...
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی...
کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے...
شہر قائد میں ڈاکو راج قائم ہے اور ایک اور شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا، جس کے بعد رواں سال میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر ٹائروں کا کاروبار کرنے والے...
شیر شاہ پولیس نے پراچہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی...

کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو ہوگیا، سیلابی ریلا موٹروے تک جا پہنچا، تعلیمی ادارے بند، مدد کیلیے فوج طلب
کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ...
غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی...
کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد...
کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے منگل کو اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طارق روڈ کے دونوں اطراف کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔ ٹریفک پولیس...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت...
کراچی: سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سندس زوجہ عمران عرف دانیال گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے دوران 24 سالہ محسن علی ولد غلام شبیر...
کراچی: شہر قائد میں گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں قائم گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کمسن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکول کے سوئپر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں...
محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ سے گزرنے والی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ طاہرہ زوجہ حبیب الرحمان...
قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار ٹرالر...
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شہریوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریزکریں۔ اس میں کہا گیا کہ...
کراچی (نیوز ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا دوپٹہ جلنے پر مالکن نے اسے استری سے داغ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔...
سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے گریجویشن پولیس افسران ہی کو ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے عہدے پر صرف اچھے رویے اور صاف ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسر ہی تعینات کیے جائیں گے۔ آئی...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں واقعے ناگن چورنگی کے قریب پولیس کارروائی کے دوران اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناگن چورنگی پر پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار اور سپر ہائی وے میں ٹرک سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید چوک پی ایس او پمپ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں...
کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا،...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔ اہل خانہ...
کراچی: شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق...
کراچی: کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ شہر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ہفتے کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید...
کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کا سراغ لگا کر اسے بے نقاب کردیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں ابتدائی طور پر نعمان نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے عید گاہ گراؤنڈ کے قریب اُس سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت...
کراچی: کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول لانڈھی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 35 سالہ شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ...
کراچی: آئی جی سندھ کی جانب سے عدالت کے حکم پر جاری کردہ احکامات کے باوجود کراچی کے بیشتر تھانوں میں تعینات انڈر گریجویٹ ایس ایچ اوز کو تاحال ان کے عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا۔ محکمہ پولیس کے اندرونی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز جاری نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں قانون کا طالب علم خالد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا مقتول خالد، جو پی این ٹی کالونی کا رہائشی اور قانون...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10، الغفور سوسائٹی کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے...
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 34 سالہ مریم کے نام سے کی...
کراچی: شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ملزم...
کراچی: سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے کلہاڑی کے وار سے منگیتر کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ایکسپریس کے مطابق سپرہائی وے کے علاقے ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی...
کراچی: شہر قائد میں شارع فیصل معصوم شاہ مزار کے ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔ پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ شارع فیصل پولیس کے مطابق پولیس اہلکار...
کراچی: شہر قائد میں صفورا سعدی گارڈن سائٹ سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ہیڈ محرر تھانہ سچل زاہد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اس...
کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا جس میں ملزم بیٹا پولیس اہلکار اور حاضر سروس ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ان کے پاس موجود اے سی...
کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ...
کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس...
کراچی: کراچی میں آج چُپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کچھ دیر میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ جلوس کی ابتدائی مجلس نشتر پارک میں جاری ہے، جس سے معروف عالم دین علامہ باقر زیدی خطاب کر رہے ہیں۔...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت...