پولیس حراست میں ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، کراچی پولیس چیف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ یہ لڑکے علاقہ میں دو تین روز سے تصویریں بناتے پائے گئے، دفعہ 54 کے تحت ان لڑکوں کی گرفتاری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس حراست میں ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ یہ لڑکے علاقہ میں دو تین روز سے تصویریں بناتے پائے گئے، دفعہ 54 کے تحت ان لڑکوں کی گرفتاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک شواہد نہیں ملے کہ ملزم پر تشدد کیا گیا، بھتہ خوروں کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جرائم میں 45 فیصد کمی آئی ہے، چاہتے ہیں عوام بھی ہماری پولیسنگ کا حصہ ہوں، 27 اکتوبر سے چالان پولیس افسر نہیں کیمرہ دے گا۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ منشیات کے مسئلہ میں اسکول میں جانے میں مسائل ہیں کہ اسکول بدنام ہو جائے گا، یہ بھی نہیں کر سکتے کہ ہر بچے پر ایف آئی آر کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کے الزام میں 112 مقدمات ہوئے، صرف 44 بھتہ خوری کے تھے، واقعات بڑے نہیں، بزنس کمیونٹی سے رابطے میں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :