2025-09-18@10:51:58 GMT
تلاش کی گنتی: 3796
«العلا کانفرنس»:
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر سے بدھ تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کردیا ہے۔ مزید بارشوں سے سیلاب کی شدت بڑھنے کا خدشہ این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،...
لاہور: جماعت اسلامی لاہور نے پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ پر الخدمت کی خیمہ بستی پر دھاوے کا الزام عائد کردیا۔ کنوینئر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف کے مطابق چوہنگ میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے قائم خیمہ بستی پر پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ نے دھاوا...
لاہور: ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا...
سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری...
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3 ستمبر تک ممکنہ شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارش کے باعث سیلابی صورت...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی صدر نے ایس ای او اجلاس میں...
چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے جبکہ چینی صدر اور خاتون اول نے شہباز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولاڈمیر پوٹن، ملائشیا کے صدر انور...
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب...
چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولاڈمیر پیوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِاعظم پاکستان کا استقبال کیا۔ افتتاحی سیشن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم...
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بغیر اطلاع کے دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے باعث پنجاب کے ہیڈ مرالہ کے مقام پر شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، تاہم اس...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان...
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔ دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان...
لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی لاہور نے پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی پر دھاوا بولا اور متاثرینِ سیلاب کے خیمے زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔ کنوینئر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف نے کہا کہ یہ کارروائی مشیر وزیر...
دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی...
اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلابی...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل، امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی (PA) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے چند دیگر عہدیداروں کے ویزے منسوخ کرنے اور نئے ویزے دینے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد فلسطینی اداروں کو ان جرائم سے متعلق ذمہ دار ٹھہرانا ہے...
لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا...
چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف 30 اگست تا 4 ستمبر 2025 چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بیجنگ میں...
بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ 30 اگست سے داخل ہو کر 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نئے اسپل کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں...
سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ ایشیا کپ کے لیے سری لنکن ٹیم میں آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جو اس سے قبل شیڈول زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...
ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان...
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جہیز کی رقم کی ریکوری سے متعلق کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالتی معاون حافظ عرافات نے دوران سماعت بتایا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 16 متنازعہ ہے، پیرا نمبر...
لاہور(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور...

پنجاب میں سیلاب سے صورتحال سنگین، ہیڈ قادرآباد پر بند ٹوٹنے کا خدشہ، متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایات
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کو بچانے لیے شگاف بھی ڈالا گیا تاہم اب بھی انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ میں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں...
:26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سال یا اس کے فوراً بعد چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، تاہم اگر بیجنگ نے وعدے پورے نہ کیے تو وہ دوبارہ بھاری ٹیکس (ٹیرِف) لگانے...

دریائے چناب میں تاریخی سیلابی ریلا، ہیڈ مرالہ اور خانکی کے نچلے علاقے خطرے میں، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے...
ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے ڈیموں کے دروازے کھول دیے، پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال، فوج طلب منگل کو پنجاب کے کئی اضلاع، جن میں گجرات، سیالکوٹ، جہلم اور نارووال شامل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں قتل کے ملزمان کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کو قتل کرے تو سزا موت ہونی چاہیے۔ واشنگٹن میں 1957 کے بعد سے سزائے موت نافذ نہیں کی گئی، جبکہ 1981 میں...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضیاء الدین روڈ پر جاری سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا اچانک دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو نے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق...
لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ...
لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے...
اقوامِ متحدہ کے ڈاک کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کے لیے اپنی پارسل سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ 29 اگست کے...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور...
بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے نتیجے مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کی لاشیں کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی کوئی اٹھانے نہیں آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 اور 9 اگست کو سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا،...
متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے پانچ ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر پانچ ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لئے عام تعطیل...
لاہور: این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں متوقع شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران جہلم،...
متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو 5 ستمبر بروز جمعہ، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین دن کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔ یہ چھٹی ہفتے اور اتوار کے سرکاری ویک اینڈ کے ساتھ مل کر طویل ویک اینڈ میں تبدیل ہو جائے گی۔...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعتی اور الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تفصیلی...