2025-12-01@11:52:37 GMT
تلاش کی گنتی: 106060

«کی تصدیق»:

      اسلام آباد(نیوزڈیسک) سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دے دیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی...
    ---فائل فوٹوز  کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی کوالٹی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔کمشنر کراچی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی دودھ کی کوالٹی پر مبنی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی، دودھ کی ترسیل اور فروخت کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں اور صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا، ڈیری فارمرز، ہول سیلر اور ریٹیلرز کے اقدامات شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں...
    فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی جانب سے دائر عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی جانب سے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکشن 23 کا اطلاق کسی بھی مقدمے کے آغاز میں کیا جاسکتا ہے۔ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ، سرکاری وکیل مقرر کرنے کا حکم جاریعدالتی حکمنامے میں کہا گیا...
    سٹی 42: وزارت مذہبی امور نےعازمین حج 2026 کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس سٹاف درکار ہیں،دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض حج کے اہل نہیں ہوں گے۔طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہش مند امیدوار وں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل حج مشن کے لیے کم ازکم...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار آئینی عدالت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ خط کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری اور غلام رضا کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیا کو بھی آئینی عدالت میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کمسن بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے خلاف سٹی کونسل میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب کہ اپوزیشن نے واقعے پر میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعے کے بعد آج ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن نے واقعے کی ذمہ داری براہِ راست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران پر عائد کرتے ہوئے ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور میئر کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔اجلاس کے آغاز میں ہی جماعت اسلامی کے ارکان نے بھرپور احتجاج...
    سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں پولیس  پارٹی پر خودکش حملے  میں شہید ہونے والے جوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ  پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہچا کر وطنِ عزیز کو  دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں گے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آج لکی مروت میں سڑک پر ڈیوٹی دینے کے دوران  دشہتگردوں کے خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کو پیش آنےوالے سانحہ پر تعزیت  کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ  فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 245 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر اس اضافے نے پاکستانی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالا اور مقامی سطح پر سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے مقرر کردی گئی۔ یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔Webان کا کہنا تھا کہ...
    سندھ کابینہ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھنے کی اجازت بھی برقرار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا کچے کے علاقے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن کا فیصلہ نئی منظوری کے تحت سندھ رینجرز کی تعیناتی کی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر سمجھی جائے گی۔ کراچی میں رینجرز کی تعیناتی 1990 کی دہائی سے وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ گروہوں کے اثرورسوخ کا خاتمہ ہے۔ مزید...
    راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی علیمہ خان کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے دہشت گردی دفعہ 7 اے ٹی اے درست لگائی، تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج مقدمہ کا انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کا ہے اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے درست اور دائرہ اختیار بھی درست ہے۔ وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ اس فیصلے...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب جھوٹی خبریں پھیلانا نہیں ہے۔ فیک نیوز پر اب کریک ڈاؤن ہوگا۔ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ افغان باشندوں سے درخواست ہے کہ وہ خود وقار کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں، کیونکہ وہ اب پاکستان میں ہمارے مہمان نہیں رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی، جن میں ایف سی پر حملہ کرنے والے 3 افراد اور اسلام آباد کچہری حملہ آور...
    ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنیوالی خاتون گرفتار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ محمد یار ولانہ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی، تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر مقرر کردہ مقدمات کی سماعتیں ہوں گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم ہر میڈیا چینلز پر جائیں گے، ہم نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے بھارتی حکومت سے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہیں، بھارت کے مسلمان بھی عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان کی امید بھی عمران خان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم علیمہ خان نے کہا کہ ہم ہر انٹرنیشنل میڈیا پر جائیں گے۔ میڈیا لوگوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ہم انڈین حکومت سے نہیں میڈیا سے بات کررہے ہیں، انگلینڈ، امریکا ہو...
    جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ آج کراچی کو جو کچھ بھی وفاق سے مل رہا ہے وہ دلوانا ہماری ذمہ داری ہے، یہ وفاق کے زیرانتظام ترقیاتی اسکیموں کا پیسہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا نہیں بلکہ اس شہر کے عوام کا ہے، ان پیسوں کی نگرانی ہم خود کر رہے ہیں، ہم کسی کو کراچی کا حق کھانے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ملیر کھوکھرا پار بمقام گولڈن گراؤنڈ سے متصل روڈ پر منعقد جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ عام میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، اراکین مرکزی کمیٹی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وہ اتوار کے روز ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین کے ہمراہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے دورے پر گئے، جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے لوگ بین الاقوامی کرکٹ کا خیرمقدم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ Visited Arbab Niaz Stadium today with @aliktareen. We, the people...
    ویب ڈیسک:  بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت کے بارے میں "کسی ناقابلِ تلافی" معلومات چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  یہ بیان اس وقت آیا جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنا دے رہی تھیں، جہاں گزشتہ تین ہفتوں سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بحرین میں مستقل رہائش حاصل کریں، آسان شرائط سامنے آگئیں قاسم خان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو عمران خان سے کوئی براہِ راست یا تصدیق شدہ رابطہ نہیں مل سکا۔ "یہ نہ جاننا...
    بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو  گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا۔
     بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 4,245 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ چاندی 54 روپے کے اضافے سے 5,963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے کے اضافے سے 5,112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے، جس سے ایک ارب ڈالر تک کے زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔کئی ماہ کی غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستان نے بالآخر قطر اور اطالوی کمپنی ای این آئی کے ساتھ 2026 کے لیے اپنے طویل انتظار کے ’’سالانہ ترسیلی منصوبے‘‘ کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے سے 35 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی جانب موڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کو کم کرنا اور طلب میں کمی کے باعث دباؤ کے شکار گیس ترسیلی نظام کو مستحکم کرنا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق...
    کراچی پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد جبکہ 14 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ کراچی پولیس آفس میں صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 508 کلو منشیات برآمد کی ہیں، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار حکام کے مطابق کارروائیاں گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کی گئیں، جن کے دوران 14 ملزمان...
    چولستان کے اونٹوں میں پائے جانی والی پراسرار بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کو عام طور پر گل گھوٹو کی بیماری کہا جاتا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لیبارٹری نے رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق اونٹوں کے خون سے جو نمونہ جات لیے گئے ان میں ’پیسچریلا ملٹو سائڈ‘ بیکٹریا پایا گیا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیکٹریا جانوروں کے گلے میں انفیکشن پیدا کرتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے اگر جانور کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور مر جاتے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بہاولپور ڈاکٹر سبطین بخاری کا کہنا ہے کہ چولستان میں کل 30ہزار اونٹ...
    افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا، تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی بیان نے افغان دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد نے کہا ہے کہ میرا نام قاسم عرف حسن ہے اور میرے والد کا نام لال خان ہے، میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے فیملی سمیت افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، ہم یہاں پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے...
    اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان الیکشن 2026ء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور روندو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں،...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے دودھ کی کوالٹی سے متعلق جامع رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں دودھ کی ترسیل اور فروخت کے دوران نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے بلکہ سنگین نوعیت کی ملاوٹ بھی پائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: جعلی اور مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب عدالتی احکامات پر دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے...
    خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب  کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ  دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔ گزشتہ رات 11 بجے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے تین سالہ ابراہیم کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، رات بھر ریسکیو آپریشن کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا، مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا۔ کچھ دیر قبل سرکاری سطح پر ہیوی مشینری جائے حادثہ پر پہنچی تھی جبکہ احتجاج کے باعث بند ہونے والی یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مین ہول میں پانی...
    کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔...
    سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف مہمانِ خصوصی تھے۔ سردار شہک حیدر ٹر اعزازی مہمان اور آفتاب احمد ترابی اسٹیج سیکرٹری کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ...
    —فائل فوٹو سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہو گی۔
    پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا، تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی بیان نے افغان دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد نے کہا ہے کہ میرا نام قاسم عرف حسن ہے اور میرے والد کا نام لال خان ہے، میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے فیملی سمیت افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، ہم یہاں پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے بہت پیار ملا۔گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ سرہ درگہ میں میری 2025 میں طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، طالبان کمانڈر ارمانی...
     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھ کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔ اتحاد ٹاؤن کا عالمی...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں سے افغانوں کو واپس بھیج دیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کیمپس کو وفاقی حکومت نے ڈی نوٹیفائی کر دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس وہاں فعال ہیں، ہم نے اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیرقانونی مہاجرین واپس بھیج دیے۔ یہ بھی پڑھیے: باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کو ڈھونڈ کر...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مستحکم رہنے کے بعد اب ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 2700 روپے اضافے کے بعد 446,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2315 روپے اضافے کے بعد 383,112  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 351,198  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر اضافے کے بعد 4245 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجنے  میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،کے پی حکومت سیاست کی بجائے اپنے صوبے پر تو جہ دے۔
    سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا، کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں ہوسکتا، سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں، وہ اس حوالے سے ناکام ہے اس لئے اس شہر کو وفاق کے حوالے کیا جائے، دوسری صورت میں سندھ میں نئے انتظامی...
    بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار قتل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آج بنوں میں پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق شوٹرز کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھانہ کینٹ کی حدود سرنگی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اہلکار طارق آر پی او بنگلہ میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے اطللاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ ایس ایچ او کینٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    ساحل میڈیا ٹیم نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 سے ساحل صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔ ساحل 2025 رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ کیسز کی کل تعداد 6543 ہے جس...
    ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کے ذریعے ملزم حسن شاہ کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس سے آئندہ تاریخ پر رپورٹ طلب کرلی اور کارروائی 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمے میں حسن شاہ کی ضمانت منظور ہوئی، تاہم اُس نے عدالت میں جعلی ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ انہوں نے تھانہ اسلام پورہ میں ملزم کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف فوری مقدمہ...
     کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالے کے پانی کا پریشر زیادہ تھا جو بچے کو ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر گیا تھا۔ افسوسناک حادثے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ مشتعل شہریوں نے نیپا چورنگی کے اطراف سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا...
    لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ نے سینیٹری پیڈز پر عائد ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعتراض مسترد کردیے۔ عدالت نے اس ضمن میں وفاقی حکومت، وزارتِ خزانہ، ایف بی آر، وزارتِ انسانی حقوق اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کو 2 ہفتوں کے اندر شق وار جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ماہواری سے متعلق مصنوعات کو غیر ضروری یعنی لگژری اشیا قرار دینا بنیادی حقوق اور آئینی مساوات کے منافی ہو سکتا ہے، اس لیے معاملہ قابلِ سماعت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹری پیڈز پر ٹیکس چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں رِٹ قابلِ سماعت قرار واضح رہے کہ سینیٹری پیڈز پر عائد...
    سکھ رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہو کر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر کینیڈا میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ سکھ رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہو کر خالصتان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب  مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد برآمد ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے  اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے  تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔عینی شاہدین  اور حکام کے مطابق بچے کی لاش  جائے  حادثہ سے  تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر جاکر پھنس گئی تھی، جو تلاش کے دوران مل گئی۔
    آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ حکومتی تبدیلی کے بعد سیاسی صورتحال میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ اپوزیشن بینچوں پر قیادت کی تبدیلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست باضابطہ طور پر جمع کروا دی گئی ہے، پارٹی نے شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آج اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے چیمبر میں قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی درخواست جمع کروا دی، جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی...
    ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب - فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے بیچ ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے قریب مین ہول کیسے کھلا تھا، مین ہول کتنے دن سے کھلا تھا، یا کھولا گیا تھا، رات گئے مشینری کیو نہیں دی گئی اس پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر عملے کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس جگہ بچہ گرا وہاں ایک برساتی نالے پر مین ہول بنا ہوا تھا، برساتی نالے...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سال کا مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان حال ہی میں ایک 15 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد خبروں میں آئیں۔ اس ویڈیو میں ان کی موجودہ شکل و صورت میں نمایاں فرق نظر آیا، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر کچھ کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جن میں دانتوں کی درستگی، ناک کی سرجری اور ہونٹوں کے فلرز شامل ہیں۔ دبئی میں مقیم ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ان تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے واضح تبدیلی ہونٹوں میں ہے۔ پہلے رمشا کے ہونٹ پتلے تھے لیکن اب وہ بھرے بھرے اور دلکش نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے گالوں میں چیک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، کیونکہ اس پابندی کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مزید لوگ ملک میں داخل ہوں۔انہوں نے بعض ترقی پذیر ممالک کو جرائم کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک جنہیں اپنے ہی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں، ان کے لوگوں کی امریکا کو بھی ضرورت نہیں۔گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی،...
    کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس وقت ریسکیو کا کام جاری ہے، اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرینگے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ والد کا موقف سنا ہے، جس میں انہوں نے رات گئے مشینری نہ ملنے کا شکوہ کیا، اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، اگر کوئی افسر غفلت میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ میئر کراچی نے کہا کہ کل رات سے اس مسئلے پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی جو بڑی بدقسمتی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا رہا ہوں کہ...
    فرانس کے انتہاپسند دائیں بازو کی جماعت نیشنل رینیال کے رہنما جورڈن بارڈیلا کو ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دوران سر پر انڈا مارا گیا، چند دن قبل ایک واقعے میں ایک احتجاجی نے ان پر آٹا پھینکا تھا۔ بارڈیلا موئیساک، جنوب مغربی فرانس میں اپنی تازہ کتاب کے پروموشن کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈا توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: جس چادر پر انڈہ پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، علیمہ خان کا دعویٰ واقعے کے بعد ایک 74 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اس پر سرکاری اہلکار پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا۔ اس واقعے کے حوالے سے بارڈیلا کے نام پر...
    سن 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر محدود وسائل کے باوجود پاکستان آرمی کے جوانوں نے ملک کے دفاع کو مقدم رکھا۔ مشرقی پاکستان کے علاقے کمال پور کی سرحد پر دشمن کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔ دُشمن بھارت نے دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کی بٹالین سائز فورس کے ذریعے کمال پور میں واقع پاکستان آرمی کی بارڈ پوسٹ پر حملہ کیا۔ کمال پور کے دفاع کی ذمہ داری لیفٹیننٹ محمد علی کی قیادت میں بلوچ رجمنٹ، ویسٹ پاکستان رینجرز اور رضاکاروں کے پاس تھی۔ حملے کے آغاز پر لیفٹیننٹ محمد علی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جوانوں کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کا حکم دیا۔ لیفٹیننٹ محمد علی نے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق  ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شامل 27 نکات پر غور اور فیصلے ہوں گے۔ اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025ء میں سندھ حکومت اور وزارت ریلویز کے درمیان ایم او یو ہوا تھا۔ ایم او یو کے تحت وزارتِ ریلوے کو تھر سے کوئلے کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن تعمیر کرنی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تھر کول سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر...
     علی رامے : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں میٹرو بس سروس کو مزید فعال بنانے، اسٹیشنز کی حالت بہتر کرنے اور سروس کا روٹ بڑھانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں، میٹرو بس سروس کی بہتری کے لیے مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ روزانہ ہزاروں مسافر راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ یہ مطالبہ ایک وائرل ویڈیو میں سامنے آیا جس میں کیپٹن صفدر یوٹیوبر تصدق اعوان کے ساتھ موجود تھے۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ مچھ جیل کے علاوہ آپ نے کوئی جیل نہیں چھوڑی جس میں آپ قید نہ ہوئے ہوں۔ اڈیالہ جیل میں آپ بھی رہے ہیں آپ نے وہاں اچھا وقت گزارا ہے اور اس کا آج کل بہت چرچاہے۔ تصدق اعوان اور کیپٹن ر صفدر کی گپ شپ ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہے ، اس ویڈیو میں کیپٹن صفدر بشری بی بی کی رہائی کا...
    اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا اور دو گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہوکر ہلاک ہونے  والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانا حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ۔...
    پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ون نے صوبے بھر کے پولیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں پولیس فورس میں بڑھتے ذہنی و جسمانی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیسں افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے اور سخت ڈیوٹی  شیڈول  انتظامی ،معاشی  سماجی و سیاسی  معاملات کے باعث مسلسل دباؤ میں رہنے سے ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شیزوفرینیا، ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت متعدد امراض کا خطرہ رہتا ہے۔  لہذا تمام اضلاع و یونٹس میں منظم زہنی ہیلتھ اسکریننگ لازمی قرار دی جارہی ہے جبکہ کانسٹیبل سے اعلی افسر تک ہر رینک...
    کراچی: شہر قائد میں کمسن بچے کے مین ہول میں گرنے کی خبر چلنے پر انتظامیہ پراسرار طور پر غائب ہو گئی جب کہ امدادی کام بھی چندہ جمع کرکے کیا گیا۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کھلے مین ہول میں گرنے والے کمسن بچے کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا جب کہ انتظامیہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی۔   چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کر کے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی۔ اس موقع پر موجود مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائرجلا کر ٹریفک کو معطل کردیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں 360 سے زیادہ شریانیں، رگیں اور وریدیں موجود ہوتی ہیں۔ اگر خراب طرزِ زندگی کے باعث ان نالیوں میں چربی یا چکنائی جم جائے تو خون کی روانی سست پڑ جاتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔عام طور پر اس چکنائی کو صاف کرنے کے لیے مہنگے اور پیچیدہ آپریشن کیے جاتے ہیں، مگر اب سوئٹزرلینڈ کی ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا مائیکرو روبوٹ تیار کر لیا ہے جو 2 ملی میٹر سے بھی چھوٹا ہے اور انتہائی باریک شریانوں میں بھی باآسانی حرکت کر سکتا ہے۔ڈاکٹر اس روبوٹ میں دوا بھر کر اسے رگوں میں جمی ہوئی چکنائی تک لے...
    پاپ میوزک کی عالمی اسٹار ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی سے قبل دنیا بھر میں شاہانہ اور اسٹارز سے بھرپور بیچلوریٹ پارٹیز منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ان کی قریبی سہیلیاں کم از کم تین سے چار خصوصی بیچلوریٹ ٹرپس کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، ان ٹرپس کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں نیویارک، نیشویل Nashville، اٹلی اور بہاماز Bahamas شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد شادی سے پہلے کے مہینوں کو خوشگوار، پُرسکون اور یادگار بنانا ہے، سوئفٹ اور ان کی دوستیں مختلف ویک اینڈز اکٹھے گزار کر ناصرف تفریح کریں گی بلکہ خوبصورت مقامات پر بیٹھ کر شادی...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگَرکر اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس کا مقصد ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی، سلیکشن میں تسلسل اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل پر فوری بات چیت کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس پس منظر میں بھی اُٹھایا گیا ہے کہ حالیہ میچز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما نے شاندار فارم دکھائی لیکن ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ مثبت دکھائی نہیں دے رہا ہے۔...
    جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے جدید کیپسول طرز کی ‘انسانی واشنگ مشین’ مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے، جس نے اوساکا کے عالمی ایکسپو میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ یہ کیپسول صارفین کو اندر لیٹنے اور ڈھکن بند کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس کے بعد وہ مکمل آرام کے ساتھ جسمانی صفائی کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور پرسکون موسیقی کے ساتھ آرام دہ تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مشین کو ‘مستقبل کی انسانی واشر’ کے نام سے بھی جانا جا رہا ہے۔ 6 ماہ تک جاری رہنے والے اوساکا ایکسپو کے دوران، جس میں 27 ملین سے زائد زائرین شامل ہوئے، اس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ یہ مشین 1970 کے اوساکا ایکسپو...
    شاہدسپرا:لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ۔ 5ے15کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔ پانچ کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں5لاکھ پچاس ہزار  اور7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 6لاکھ پچیس ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔ 10 کلوواٹ سسٹم کے لئے 9اور 12 کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقررکی گئی ہے,15 کلوواٹ سسٹم کے لئے تیرہ لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا مارکیٹ میں مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لئے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت ادا...
    -- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی جانب سے اسموگ کی روک تھام سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ عدالتی ریمارکسلاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنمے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بار...
    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس 19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔ سلمان خان، جن کا دھرمیندر سے بے حد قریبی رشتہ تھا، نے کہا کہ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بھاری آواز میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ اداکار نے بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، لیکن وہ ان حالات میں میزبانی کے موڈ...
    بھارتی اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ انہیں درپیش گھریلو تشدد کے مقدمات کی رپورٹنگ میں ان کے بچوں کی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے۔ اداکارہ اس وقت اپنے شوہر، آسٹریلین بزنس مین پیٹر ہیگ کے خلاف ایک سنگین قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں سلینا جیٹلی نے لکھا کہ وہ دل شکستہ ماں ہیں اور میڈیا سے درخواست کرتی ہیں کہ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ سلینا نے اپنے شوہر پر شدید جذباتی، جسمانی، زبانی اور مالی تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کی عدالت میں طلاق اور مالی معاوضے کی درخواست دائر کی...
     پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025 سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے تو اُن کی حالت دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔ ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ وہ مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار تھے اور ان کی ضمانت کئی بار مسترد ہو چکی تھی۔ رہائی کے بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد میں میڈیا موجود تھا۔ رپورٹرز بار بار سوالات کرتے رہے لیکن ڈکی بھائی نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے آگے بڑھتے رہے۔ میڈیا کے کیمروں، موبائل فونز اور مائکس کی دھکم پیل...
    یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں یو اے بُلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ابوظہبی ٹی10 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار آسٹریلوی اسٹار ٹم ڈیوڈ کا تھا جنہوں نے محض 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ٹم ڈیوڈ نے 326.66 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری...
    اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ان کی اپنی عدالتی کارروائی میں تذکرہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمد نے جسٹس طارق جہانگیری سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تشویش ناک خبریں ہمیں سننے کو مل رہی ہیں ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز سے ہی یہ نظام توانا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو سن رہے ہیں وہ بے پناہ افسوس والی بات ہے ۔ آپ نے اس عدالت کے لیے بہت کچھ کام کیا ہے ۔ ہمیں ایسی خبریں نہیں سننی ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز کا اس نظام میں ہونا ضروری ہیں ۔ دوسری جانب جسٹس طارق...
    بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔  گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔  123 ٹیسٹ...
    اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ منشیات ضبط کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کامیاب کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں۔ اے این ایف نے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف مقامات سے 426 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔   ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات خیبرپختونخوا کے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے افغانستان سے مردان میں ذخیرہ کی گئی تھی۔ اسمگل شدہ منشیات براستہ تیراہ اور باڑہ ،چھوٹی چھوٹی کھیپ میں مردان پہنچائی گئی تھیں۔ اسمگلرز کا مقصد حالات موافق ہوتے ہی منشیات کو  منظم بین الصوبائی گروہ کے ذریعے پورے ملک میں پھیلانا تھا۔ ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی تحقیقات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر اساق ہرزوگ سے اپنے خلاف درج کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔ نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا کہ فوجداری کارروائیاں ان کی حکومت کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور معافی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی ملک کے لیے اچھا چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا، اور فوجداری سماعت کی وجہ سے ملک میں تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ نیتن یاہو نے مؤقف اپنایا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے کیس کا خاتمہ ضروری ہے اور ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہونے کی وجہ سے معافی اسرائیل کے لیے فائدہ مند ہوگی۔اس سے قبل امریکی سابق صدر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہو گیا ہے۔ان کے بقول مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور وہ پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز نے 75 سالوں سے حل نہ ہونے والے مسائل چند ماہ میں حل کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے، پہلے صرف شہروں کے پوش علاقوں میں صفائی ہوتی تھی، اب...
    چھاپوں کے دوران مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید سمیت کئی گرفتار افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت پلوامہ، شوپیاں اور کولگام سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ چھاپوں کے دوران مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید سمیت کئی گرفتار افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ چھاپوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جب امریکہ گرین انرجی پروگرام ختم کر کے دوبارہ فوسل فیول کی سیاست کی طرف لوٹ رہا ہے، اسی وقت چین ایک بالکل مختلف راستے پر بہت آگے نکل چکا ہے۔واشنگٹن ابھی تک سبسڈی اور ضابطوں پر بحث و مباحثہ میں مصروف ہے، جبکہ بیجنگ صنعتی پیمانے پر مکمل صاف توانائی کے نظام دنیا بھر کو برآمد کر رہا ہے۔ پاکستان اور افریقہ اس عالمی تبدیلی کی سب سے نمایاں مثالیں بن کر اُبھر رہے ہیں۔چین کے سولر پلانٹس، منی گرڈز اور بیٹری ہب اُن خطوں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں جو کئی دہائیوں تک توانائی کی شدید کمی کا شکار رہے تھے۔ یہ سب ایسے آلات کی بدولت ممکن ہوا جن...
    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ایک مسافر کے پہنے ہوئے جوتوں اور اس کے سامان میں چھپائی گئی ایک کلو ایک سو ساٹھ گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دورانِ اسکریننگ اور تلاشی مشکوک اشیا کی نشاندہی پر مسافر کی خصوصی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مہارت سے جوتوں کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی،منشیات کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔۔ اے ایس ایف نے ملزم کو ضبط شدہ منشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    صحت کے شعبے کے اعلیٰ حکام کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 707 خواتین اور 90 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 452 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں ورلڈ ایڈز ڈے 2025 (یکم دسمبر) سے قبل ’جمود پر قابو پانا اور ایڈز کے ردِعمل کو تبدیل کرنا‘ کے موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سروسز آف ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ہاشم مینگل نے ایڈز کنٹرول پروگرام کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی کے ہمراہ عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ حکام نے نشاندہی کی کہ اگرچہ...
    ڈھاکا کے اسپیشل جج کورٹ نمبر 4 نے پیر کی صبح سرکاری رہائشی پلاٹس کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی پروفائل کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو مختلف مدت کی قید سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شیخ حسینہ کو 5 سال، شیخ ریحانہ کو 7 سال اور ہیمسٹیڈ اینڈ کلبرن کی ایم پی ٹولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ کو اپنی ہی قائم کردہ عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ٹُولِپ صدیق پر ایک لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سادہ...
    معروف گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گانے ’مستانی‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے، جس میں اداکارہ صائمہ نور کے رقص کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے گانے ’مستانی‘ کی مکمل ویڈیو جاری کی ہے، جس میں شوبز کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔ ’مستانی‘ کو ساحر علی بگا نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جب کہ اسے ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گنگنایا ہے۔ گانے کی مقبولیت میں جہاں گلوکاروں کی خوبصورت آواز کا اہم کردار ہے، وہیں پاکستانی سنیما کی لیجنڈ صائمہ نور کے رقص نے بھی ویڈیو کو خاص توجہ دلائی ہے۔ میوزک ویڈیو میں صائمہ نور کے...