2025-09-23@11:30:11 GMT
تلاش کی گنتی: 904

«جنگل کی آگ»:

(نئی خبر)
    کراچی میں ایم 9 موٹروے پر کار سوار اسمگلر نے فرار ہونے کی کوشش میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب کار سوار اسمگلر نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار عادل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ کار میں اسمگلنگ کے سامان کی منتقلی کی اطلاع پر کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب، زرتاج گل، شیر افضل مروت، علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر چودھری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں، زرتاج گل نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت ہے پولیس...
    پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...