2025-11-28@04:06:49 GMT
تلاش کی گنتی: 7167

«افغان قیادت»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب...
    دہلی ائیرپورٹ پر ایک افغان ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے پر اُتر گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔ یہ واقعہ ایئر سیفٹی کے نقطہ نظر سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ طیارہ عام طور پر ٹیک آف کے لیے استعمال ہونے والی رن وے پر اتر گیا تھا، اور اگر اس وقت کوئی اور جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا تو تباہی ٹلنا مشکل ہو سکتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی بھارتی میڈیا کے مطابق افغان ائیرلائن کی فلائٹ FG‑311  ایک ایئر بس A310 طیارہ تھا، جسے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے 29 L رن وے پر لینڈ کرنے کی ہدایت...
    تصویر سوشل میڈیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد ریاض میں ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق دو روزہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت 40 سے زائد ممالک کے وزراء، فقہا اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ عالمی کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی اور انصاف کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انصاف کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسی کانفرنسز انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور قانون کی حکمرانی مضبوط کرنے میں مددگار ہوں گی، قومی قانونی اصلاحات کو عالمی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے...
    ایف آئی اے امیگریشن  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا ہے۔  ایف آئی اے نے مسافر کو حراست میں لے کر کمپوزٹ سرکل گوجرانولہ کے حوالے کردیا ہے۔  حکام کے مطابق  امیگریشن حکام نے فلائٹ PK-713 کے مسافر محمد عثمان کو  امیگریشن کلیرینس کے دوران چیک کیا تو  معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈیپورٹ بھی کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اچانک حملے کے دوران سامنے آنے والی سنگین ناکامیوں کی ذمہ داری طے کرتے ہوئے تین اعلیٰ جرنیلوں کو برطرف کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فوجی قیادت نے دو ہفتے قبل اس واقعے کی “نظامی تحقیقات” کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ حملے کے دوران دفاعی ردِعمل میں متعدد خلا موجود تھے۔فوجی بیان کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں تین ڈویژنل کمانڈر شامل ہیں، جن میں سے ایک اُس وقت ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کر رہا تھا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ افسران غزہ سے شروع ہونے والے حماس کے حملے...
    کراچی (نیوزڈیسک) موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی، اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال محفوظ سفر کی ضمانت ہے، ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں آپ کا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں جبکہ دھول ، مٹی اور دھوپ سے بچاتا ہے۔ اب موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو...
    پاک سعودیہ وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)پاکستان اور سعودی عریبیہ کی وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف، ریاض میں شرکت کی، ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، 2 روزہ کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے وزرا، قانونی ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی...
    پاکستان کے مقبول اداکار فواد خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ بات شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ صدف سے لاہور کی سردیوں میں محبت میں مبتلا ہوئے تھے۔ فواد خان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف چہرے ہیں، جنہوں نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، داستان، عشق اور کچھ پیار کا پاگل پن جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔ بولی وڈ میں انہوں نے فلم خوبصورت سے کامیاب ڈیبیو کیا جبکہ بعد ازاں فواد کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی اور وہ اپنی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کےبہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔وزیراعظم ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے،متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ہنر مندی، ٹریننگ اور عالمی معیار کی جدید سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت...
    ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ 2.330 پر سبقت برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ فور میں جگہ یقینی بنائی۔ و یسٹا رائیڈرز 4 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ یو اے ای بلز، اجمان ٹائٹنز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز اور...
    روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ افسر کو زہر دینے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا، یہ زہر آن لائن ‘محبت’ کے بعد تحفے کے طور پر بھیجی گئی شراب میں شامل تھا۔ ایف ایس بی کے مطابق اعلیٰ عہدیدار کو ایک ایسا بیئر پینے سے بچا لیا گیا، جس میں برطانیہ میں تیار کردہ وی ایکس نامی زہر شامل تھا جو صرف 20 منٹ میں موت کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بوتلیں افسر تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لی گئیں، اور اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کا اپنی خفیہ ایجنسی کے افسر...
    فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی حالات بھی عام شہری کے لیے سازگار نہیں رہے، آج کی سیاست صرف طاقتوروں کے لیے رہ گئی ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام انٹرنیشنل گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد انسانیت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا ہے، دنیا میں جو نظام چل رہا ہے وہ ناکام ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کو بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے، عالمی سطح پر صنعتی ترقی سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا۔  اختلاف اور لڑائی تہذیب کیساتھ ہونی چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰنامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمیوں کی ہسپتال میں عیادت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ یادرہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں بمبار سمیت 3دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 3اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔حملے میں 10کے قریب  اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا مزید :
    زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ:(آئی پی ایس)زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ لیویز فورس نےضلع زیارت میں ایک کامیاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، جلوس اور دھرنے منعقد کیے جائیں گے۔ سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات بیوروکریسی کے بجائے مقامی حکومتوں کے پاس ہونے چاہئیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب کے رہنماؤں سے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے تحریک کا آغاز کریں،یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی طبقہ اشرافیہ اختیارات پر قابض ہے، جس کے خلاف تحریک چلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام وقت کی ضرورت اور ہمارا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی...
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج پرکئے گئے تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 سے 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل نے کہا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر سسٹم لاگو کیا جائے گا، یعنی رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات ،پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق ہوگی۔ کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کرنے جارہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ مواد، سائبر بْلِنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان پیر ریاض محمد شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہاء کورٹ میں وکلاء برداری اور پولیس کے مابین تصادم انتہاء افسوس ناک المیہ ہے تصادم کی وجہ سے ہائی کورٹ کا تقدس پامال ہوا جوکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، ملک دشمن عناصر اور بھتہ خوری شہر قائد کے امن و امان کو متاثر کرنے کے درپے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنکا تعلق قندھار، افغانستان سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق قندھار، افغانستان سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں کو سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، جن میں 11...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائیجیریا کے وسطی حصے میں ایک کیتھولک اسکول سے مسلح افراد نے 300 سے زیادہ بچے اور اساتذہ کو اغوا کر لیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نائجر ریاست کے پاپیری میں واقع سینٹ میری اسکول سے 303 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے، اغوا کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔اغوا کی یہ واردات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب اس علاقے میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، لوگوں کے اغوا کی یہ تازہ ترین تعداد 2014 کے بدنامِ زمانہ چیبوک اجتماعی اغوا کا نشانہ بننے والے 276 افراد سے بھی زیادہ ہے۔مقامی پولیس نے...
    ویتنام کے وسطی علاقوں میں شدید موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور 12 لاپتا ہو گئے ہیں، حکام نے اتوار کو بتایا۔ The human toll from the relentless floods across Việt Nam’s central and Central Highlands regions has surpassed 100 people dead or missing (+34 from the day before). Initial economic losses are estimated at VNĐ9.035 trillion (nearly US$343 million). pic.twitter.com/BXmXsPmlDE — Việt Nam News (@VietnamNewsVNS) November 23, 2025 حکومت کے مطابق ملک بھر میں 186,000 سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ تین ملین سے زیادہ مویشی بہا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ اقتصادی نقصان کروڑوں پاونڈز تک پہنچ گیا ہے، کیونکہ سیلابی پانی نے...
    سینیٹر حافظ عبدالکریم—فائل فوٹو بھارتی عالمِ دین مولانا ارشد کے بیان پر امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لاہور سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا ارشد کا بیان بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز کا حقیقی عکاس ہے۔امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے اعلیٰ عہدوں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا: مولانا ارشد مدنی کی مودی حکومت پر تنقیدمولانا ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں...
    سِلہٹ میں لوواچھارہ بارڈر کے قریب ایک بنگلہ دیشی شخص کو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت جمال الدین کے طور پر ہوئی، جو مرحوم ماروم علی (ہونا میا) کے بیٹے اور کندلا بنگلہ ٹِلا گاؤں کے رہائشی تھے۔ واقعہ ہفتے کی رات دیر گئے پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا، بی این پی کا اعلان مقامی افراد کے مطابق جمال الدین اور چند نوجوان غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کر کے بھارت کے میگھالیہ میں خاصیا کمیونٹی کے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ مقامی دعوے کے مطابق مسلح خاصیا افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جمال الدین...
    ملیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال 2026 سے 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل نے کہا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر e-KYC سسٹم لاگو کیا جائے گا، یعنی رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات جیسے MyKad، پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق ہوگی۔ کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کرنے جارہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) پاکستان کی سرحدی بندش سے افغانستان کو شدید معاشی نقصان کے باوجود افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں جس پر افغان عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ افغان نشریاتی ادارہ آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔ افغان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افغان عوام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ عام لوگوں کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے، بنیادی غذائی اشیاء اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، غریب کیسے گزارا کرے؟ افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق ہر ماہ سرحد...
    افغانستان میں مغربی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں دہشتگرد گروہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ، خراسان صوبے میں داعش سرگرم ہے،روسی مندوب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈنمارک اور روس نے افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردانہ عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔روسی مندوب واسیلی نیبینزیا نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش سرگرم ہے اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ڈنمارک کی مندوب کرسٹینا مارکس لاسن نے بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی شرح ایک قومی سانحہ بن چکی ہے۔ اس حوالے سے ہزاروں افراد نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے احتجاج بھی کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا دنیا میں صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے قتل عام کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، جو اقوام متحدہ کی صنفی برابری کی تنظیم یو این ویمن کے مطابق خواتین کی اموات کی عالمی اوسط سے 5گنا زیادہ ہے۔ ملک بھر میں ہونے والے درجنوں مظاہروں میں سے ایک میں، ہزاروں افراد نے سیاہ لباس پہن کر جوہانسبرگ کے مرکز میں...
    دنیا کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے صدیوں سے ایک ہی کہانی بار بار لکھی گئی ہو، طاقت کی ہوس، دولت کی حرص، زمین کی لوٹ مار اور انسان کا خون بہانے کی۔ فرق صرف یہ ہے کہ پہلے یہ سب کچھ تلواروں اور گھوڑوں کے ساتھ ہوتا تھا اور آج انھی حملوں کو نئے نام دیے گئے ہیں، سرمایہ کاری، استحکام، جمہوریت کی بحالی اور انسانی حقوق کی پاسداری مگر جو آنکھ دیکھنا چاہے اسے صاف دکھائی دیتا ہے کہ اس نئی دنیا میں بھی پرانے زمانے کی سلطنتوں کی روح زندہ ہے اور اس کے ہاتھ اب بھی خون آلود ہیں۔ آج کے دور کا سب سے بڑا کھیل جس کے گرد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے  بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے معیشت کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر عرب ثالثوں کے ذریعے ایک اہم پیغام امریکا اور دیگر فریقین تک پہنچایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، عرب سفارتکار نے بتایا کہ حماس رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو حماس غزہ میں جاری جنگ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔دریں اثنا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں اس نے فضائی کارروائیاں کیں۔ ان حملوں میں حماس کے ایک مقامی کمانڈر ابو عبداللہ الحدیدی اور دیگر چھ افراد شہید ہو گئے۔ابو عبداللہ الحدیدی القسام...
    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہلی دھماکوں کا تعلق ہریانہ کے فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی سے تھا، جسکے بعد حکام نے اس کیس کے سلسلے میں ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر شاہین، لیب ٹیکنیشن باسط اور وارڈ بوائے شعیب کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے دہلی لال قلعہ دھماکے کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کو دھوج گاؤں میں مساجد، دکانوں، ہوٹلوں، گھروں اور گوداموں کا معائنہ کیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی گاؤں والوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا،...
    ریاستی محکمہ صحت نے جمعہ کو بتایا کہ واشنگٹن کے گریس ہاربر کاؤنٹی کا ایک باشندہ جو H5N5 ایون انفلوئنزا (برڈ فلو) میں مبتلا تھا، جاں بحق ہو گیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر اس برڈ فلو کی قسم کا پہلا تصدیق شدہ انسانی کیس ہے۔ BREAKING:Health officials have confirmed the world’s first human case of H5N5 bird flu after a Washington State resident died. H5N5, never seen in humans before, poses low public risk. Global surveillance is being stepped up as investigations continue. pic.twitter.com/7OuzbGwePp — MedSense News (@MedsenseN) November 22, 2025 ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ برڈ فلو ریوڑ کے ماحول میں موجود تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متاثرہ شخص کی نمائش ممکنہ طور پر...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی اور گھریلو تنازعات کے باعث پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ پہلی شادی کے ختم ہونے اور طلاق کے بعد وہ ذاتی زندگی کی تنقید اور الزامات کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے اور ایک موقع پر وہ اتنے پریشان ہوئے کہ ٹوائلٹ میں بے ہوش ہو گئے اور موت کے قریب پہنچ گئے۔ فیروز خان نے کہا کہ وہ اس دوران اپنے بچوں کو یاد کر رہے تھے، لیکن عدالتی مقدمات اور دیگر مسائل کی وجہ سے ان سے ملاقات ممکن نہیں تھی۔ کیریئر پر بھی اس وقت منفی اثرات پڑے،...
    پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔فرانسیسی کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا۔ سماء نیوزکے مطابق فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس کے وفود کو بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کی تیاری بھارت سے بہت بہتر تھی۔ انہوں نے جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کیپٹن لائونی نے کہا کہ یہ معاملہ...
    ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا  ۔ ترجمان ایف آئی اے کے  مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ایجنٹ نے ملزم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے تاکہ علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس بہتر ہو سکیں۔ وزیراعظم کے زیر صدارت ریلوے نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مزید پڑھیں:  موسم سرما: پاکستان ریلوے...
    نائیجریا میں ایک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں بڑے پیمانے پر اغوا کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا جہاں شمال مغرب میں واقع ایک کیتھولک اسکول سے مسلح افراد نے 227 طلبہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے کیتھولک اسکول سے طلبہ کی بڑی تعداد کے اغوا کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ جمعہ کو طلبہ کے اغوا کا واقعہ 2024 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل 2024 میں کدانا ریاست میں 200 کے قریب طلبہ کو اغوا کیا گیا تھا۔...
    ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی جسم کی صحت اور لمبی عمر کے راز جاننے کے لیے دنیا بھر میں بے شمار تحقیق جاری ہے، مگر ان تمام عوامل میں سب سے بنیادی عنصر جسے اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، وہ ہے نیند۔ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں سے لے کر مٹاپے، بلڈ پریشر، ذہنی تناؤ اور فالج تک، انسانی جسم کا ہر نظام براہِ راست اُس آرام پر منحصر ہے جو ہمیں رات کے وقت میسر آتا ہے۔ حیران کن طور پر دنیا بھر میں امراضِ قلب سب سے زیادہ اموات کا باعث بنتے ہیں اور طبی ماہرین اس حوالے سے نیند کی اہمیت پر بار بار زور دیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ہر رات 7 سے 9...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے، جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے طیارہ گرنے اور...
    پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا۔ڈرامہ خانی کے ذریعے مقبولیت پانے والے فیروز خان نے کہا کہ ان کی پہلی شادی علیزہ شاہ سے ہوئی تھی جو اختلافات کے باعث طلاق پر ختم ہوگئی، اس دوران علیزہ کی جانب سے تشدد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید نے اداکار کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پرانی زندگی سے جڑے تنازعات آج بھی ان کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کیتھولک اسکول پر حملہ کرکے 215 بچوں اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ یہ ایک ہفتے میں اسکول میں پیش آنے والا دوسرا بڑا اجتماعی اغوا کا واقعہ ہے۔ اغوا کی یہ واردات پپیری کمیونٹی میں واقع سینٹ میری اسکول میں علی الصبح پیش آئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد بچے جان بچا کر بھاگ نکلے، مگر بڑی تعداد میں مغویوں کو حملہ آور جنگل کی طرف لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: نائجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 25 طالبات اغوا، وائس پرنسپل ہلاک ریاست نائجر گزشتہ ایک...
    جنوبی افریقہ کے G20 اجلاس میں عالمی طاقتوں نے امریکی بائیکاٹ کے باوجود ایک متفقہ مسودہ اعلامیہ تیار کر لیا ہے۔ یہ اعلامیہ اقتصادی تعاون، عالمی ترقیاتی منصوبوں، اور ماحولیاتی مسائل پر مشترکہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی حکومت نے اجلاس میں حصہ نہیں لیا، جس سے عالمی سطح پر اجلاس کی اہمیت اور دباؤ میں اضافہ ہوا۔ دیگر بڑی معیشتوں نے اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا تاکہ اقتصادی اور ماحولیاتی تعاون جاری رہ سکے۔ مزید پڑھیں: روس امریکہ کشیدگی: جی 20 اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا یہ اقدام دنیا کے 20 اہم معیشتوں کے اتحاد اور ملّی تعاون کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلامیہ مستقبل کے بین...
    اسلام آباد‘ پشاور (وقائع نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کر رکھا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 جگہ سے نوٹسز ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن بینچ کے...
    انڈونیشیا: وسطی جاوا کے دو علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 21 افراد لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پندانارم، بنجارنیگارہ ریجنسی میں 15 نومبر کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ کے بعد 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ 18 افراد اب بھی لاپتہ ہیں،  ریسکیو ٹیم نے مٹی کھودنے کے لیے 17 بھاری مشینری استعمال کی اور تلاش میں کھوجی کتوں کی مدد بھی لی گئی۔ دوسری جانب ماجینانگ ڈسٹرکٹ، سِلَکاپ ریجنسی میں سرچ ٹیم نے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 20 لاشیں برآمد کیں جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے چیف ایئر مارشل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتا ہوگئے۔ ضلع پانداناروم کے گاؤں پانداناروم میں طوفانی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی،جس سے 48 مکانات مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد 934 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس، فوج، پولیس، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروںکے 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔   انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    برطانیہ کی ایک عدالت میں افغان نژاد شہری 23 سالہ احمد ملاخیل نے 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد ملاخیل نے اس سے قبل اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ تاہم اب ملزم نے واروک کراؤن کورٹ میں اپنے سنگین جرم کا اعتراف کرلیا لیکن ایک بچے کو اغوا کرنے اور 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے دو الزامات سے انکار کیا۔ احمد خلیل ملا کو اس کے ساتھی محمد کبیر کے ساتھ پیش کیا گیا تھا جس نے ان تینوں الزامات کو ماننے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور اب اگلی سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں میں دہی کھانے سے زکام یا فلو ہونے کے حوالے سے عام تاثر کافی عرصے سے گھریلو سوچ کا حصہ رہا ہے، لیکن سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق نہیں کرتی۔ماہرین کے مطابق دہی ایک غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جو جسم پر متعدد مثبت اثرات ڈالتی ہے، البتہ اس کے استعمال میں درجہ حرارت اور وقت اہم عوامل ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دہی کھانے سے زکام یا فلو نہیں ہوتا کیونکہ یہ بیماری صرف وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اور دہی میں کوئی ایسا وائرس موجود نہیں جو انسان کو بیمار کرے۔تاہم، فریج سے نکالی گئی انتہائی ٹھنڈی دہی فوراً کھانے سے کچھ لوگوں کے حلق، ناک اور گلے کی...
    نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالروف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا، انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی...
    اسلام آباد:  آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی عدالت کے قیام کو ملک کی قانونی تاریخ کا غیر معمولی موڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عدالت آئین کی تشریح، شہری آزادیوں کے تحفظ اور شفاف قضائی عمل کو نئی سمت دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی عدالتی ڈھانچے میں اس نئے فورم کا قیام اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان کے دستور کو حقیقی معنوں میں بالادستی اور احترام فراہم کیا جائے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے پر آئینی اصولوں کی روشنی میں یکساں انصاف مہیا ہو۔ چیف جسٹس نے اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا کہ آئین کی تشریح نہ صرف...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ...
    شہر رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔ ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم  دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس مبین لاکھو نے کہاکہ لگتا ہے تربیت کے کتابچے بھی تفتیشی افسران کو نہیں پڑھائے جاتے،کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں 10سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،مختلف علاقوں سے لاپتہ 4شہری بازیابی کے بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ دونوں کی بازیابی کیلئے 3ارب روپے مانگے جا رہے تھے،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا تاوان ادا کرکے شہری واپس آئے؟وکیل درخواست...
    لاہور: ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد  برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے ممتاز جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی عمران خان پر گہرے اثرات رکھتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں۔ یہاں تک کہ عمران خان کی فیصلہ سازی پر ’’روحانی مشاورت‘‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی اور عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق عمران خان کے ڈرائیور اور گھر کے ملازمین نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوگئیں۔ جیسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔آتش فشاں سے تقریباً 6.4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیما کیمپنگ ایریا میں رات بسر کررہے تھے۔ آتش فشاں کے دھماکے سے تمام کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔ 3 ہزار 676 میٹر اونچا ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جس نے پیسیفک رنگ آف فائر کو گھیرے میں لیا...
    افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سخت گیر پالیسیوں نے افغان طالبان رجیم کو عالمی سطح پر مکمل تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان حکومت پر کھلا عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز سے دور رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔ افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر رکن ممالک شریک تھے تاہم طالبان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقتصادی تعاون، تجارت،...
    حضرت ابُو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا نہ خود اس پر ظلم و زیادتی کرے۔ نہ دوسروں کو ظالم بننے کے لیے اس کو بے یار و مددگار چھوڑے۔ نہ اس کی تحقیر کرے۔ (آپؐ نے تین مرتبہ سینے کی طرف اشارہ کر کے فرمایا) تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔ کسی شخص کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے اور اس کی تحقیر کرے ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے اس کا خون، اس کا مال اور اس کی آبرو۔‘‘ (مسلم شریف) اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا فرما کر مختلف قبیلوں اور خاندانوں میں تقسیم فرما...
    انڈونیشیا (ویب ڈیسک) جزیرے جاوا میں آتش فشاں سیمیرو پھٹ گیا، اس حوالے سے جکارتا سے انڈونیشی حکام نے بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے۔ مقامی حکام کے مطابق تقریباً 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پہاڑوں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں سمیت مزید افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں 6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔  ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
    ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وسطی اور جنوبی ایشیا میں موجودگی کو ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے عبوری حکام سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ ڈنمارک نے یہ خدشات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیو یارک میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی طویل عرصے سے اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان تنازع کا محور رہی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار واپس آنے کے بعد پاکستان نے الزام...
    سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سہیل افریدی کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی ا نتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ...
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست این 18 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی  کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا، جلسے میں موجود عوام اور عمومی طور پر لوگوں کو اکسانے پر نوٹس لیا گیا۔ الیکشن کمیشن  نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ ایک مفرور مجرم بھی کھڑا تھا جس کی اہلیہ الیکشن...
    وقاص عظیم :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔  اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم  منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے والے اہم گرڈ انفراسٹرکچر کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس ترقیاتی کام سے پاکستان...
    کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پر کئی ہفتوں سے تجارت معطل ہے، جس کے نتیجے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دو درجن سے زائد ہول سیل ڈیلرز کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ تاجروں کے مطابق انگور، قندھاری انار، سبزی اور خاص طور پر خشک میوہ جات کی خرید کے لیے افغان تاجروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کی گئی تھیں، تاہم یہ تمام پھل اور سبزیوں سے بھرے ٹرالرز مسلسل افغان علاقے میں کھڑے ہیں جس کے باعث سامان خراب ہونا شروع ہوگیا۔ متعدد ٹرالے گلنے سڑنے کے بعد افغان منڈیوں کی طرف واپس جانا شروع ہوگئے ہیں جبکہ افغان تاجروں نے خراب مال کا ذمہ دار خود کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے متبادل ادائیگی...
    عالمی ادارۂ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ہر 3 میں سے ایک خاتون، یعنی تقریباً 84 کروڑ خواتین، اپنی زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر اپنے شریکِ حیات یا کسی اور شخص کی جانب سے جنسی یا گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں۔ بدھ کے روز جاری کی گئی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 15 سال یا اس سے زائد عمر کی 31 کروڑ 60 لاکھ خواتین اور لڑکیوں کو اپنے شریکِ حیات کی جانب سے جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تعداد اس عمر کی عالمی آبادی کے تقریباً 11 فیصد کے...
    دہشت گردوں کی سرپرستی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔ دنیا کے  بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار  کیا ہے۔ عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر  گریز کررہی ہے۔ افغان جریدے  طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو  ایک بار  پھر مدعو نہیں کیا گیا ، جس  کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی  اجلاس میں افغانستان  کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ طلوع نیوز کے مطابق  روسی سربراہی میں ایس سی او...
    ہمارے آج کے کالم کا موضوع افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی کا تجارتی دورہ بھارت ہے۔ افغان وزیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھارت کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ اس دورے میں افغانستان بھارت تجارت بڑھانے اور اس مقصد کے لیے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے استعمال کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اس اہم پیش رفت پر بات کرتے ہیں، مگر پہلے اس سب کچھ کا پس منظر سمجھ لیں۔ مسئلہ درحقیقت کیا ہے؟ افغان طالبان حکومت آج ایک ایک شدید بحران کا شکار ہے۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جس مخمصے کا شکار ہے، اس سے کس طرح نکلے؟ مسائل 2 ہیں: پہلا نفسیاتی، دوسرا معاشی۔ نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ افغان...
    پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر محمد بلال قیوم کو جعلی کرنسی کے معاملے میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بلال قیوم نے 50 لاکھ روپے کی رقم عامر نامی شخص کو دی تھی، جس کے ذریعے جعلی نوٹ استعمال کیے گئے۔ ایجنٹ عامر اس رقم کے استعمال کے دوران پکڑا گیا، اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ رقم پولیس افسر کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بلال قیوم نے اپنی خدمات کے دوران اسپیشل برانچ،...
    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کے مسافروں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ نے سال کے ابتدائی نو ماہ میں 32 لاکھ پاکستانی مسافروں کو خوش آمدید کہا، اور دبئی کا استعمال کرنے والے مسافروں میں پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستانی شہری سیاحت، کاروبار، ملازمت کے مواقع، خاندانی ملاقاتوں اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ و امریکا کے لیے ٹرانزٹ کے طور پر دبئی کا رخ کرتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی سفر میں دبئی ایئرپورٹ کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ جولائی سے ستمبر کے درمیان 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کا استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تعداد ایئرپورٹ کی...
    ویب ڈیسک: ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے دیگر شعبوں کے ساتھ تنخواہ دار طبقے پر بھی بھاری ٹیکس عائد کیا تھااور عمومی تاثر یہی پایا جاتا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ ہی ادا کرتا ہے۔ تاہم ایف بی آر کے تازہ ریکارڈ نے اس تصور کی نفی کر دی ہے۔  قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 498 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں مجموعی ٹیکس وصولی 11 ہزار 747 ارب روپے رہی۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شعبےکون سے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔ صوبے بھر میں اس کریک ڈاؤن کو منظم، قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ویسل بلور میکانزم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی ہے‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد نے درست اور قابلِ عمل معلومات فراہم کی ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائیگا جبکہ ویسل بلور کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ گزشتہ تین ہفتوں میں 6...
    راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان میں سیاسی کشیدگی سے طورخم بارڈر سے تجارت کی کئی ہفتوں سے مسلسل معطلی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے 2 درجن بھر چھوٹے بڑے ہول سیل ڈیلرز بڑے تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں اور یہ تاجر کروڑ پتی سے ککھ پتی بن گئے۔ ان ہول سیل ڈیلرز نے افغان تاجروں کو انگور، قندھاری انار، سبزی خصوصی طور خشک پھل ،کشمش، خشک خوبانی کیلیے ایڈوانس میں ادائیگیاں کی تھی اس سبزی پھل انگور انار خشک میوہ جات کے بھرے کنٹینرز ٹرالے کئی ہفتوں سے طورخم افغان علاقے میں کھڑے ہیں۔ اب یہ پھل سبزی انار انگور گلنے سڑنے سے بہت سے ٹرالے واپس افغان منڈیوں میں جانا شروع ہوگئے، انہوں نے...
    حیدرآباد: نورانی بستی میں دو دوستوں کے قتل کے بعد مقتولین کے ورثا نے شدید احتجاج کیا اور لاشوں کے ساتھ سڑک پر دھرنا دے دیا۔ اس دوران پولیس حکام نے مقتولین کے خاندانوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے مطابق ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں اور جس کسی کو ملزم نامزد کرنا چاہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دو دوستوں کی پر اسرار طور پر قتل ہونے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے واقعے کی تحقیقات میں ناکامی اور انصاف نہ ملنے پر پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دے دیا۔ ورثا کا مطالبہ تھا کہ پولیس جلد از جلد ملزمان کو گرفتار...
    پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے کردار ادا کیا،فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کر دیا،رپورٹ امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 21 تا 23 نومبر تین روزہ کُل پاکستان اجتماع کے ذریعے ایک نئی قومی تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں شفاف حکمرانی کے قیام اور عوام کو حقیقی تبدیلی فراہم کرنا ہے۔ مینارِ پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پاکستان ایک ہی وقت میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں کا شکار ہے۔ عوام اب ایسے رہنماؤں کی تلاش میں ہیں جو نظام کی سطح پر حقیقی اصلاحات لانے کی بات کریں، نہ کہ صرف چہروں کی تبدیلی کو...
    برطانیہ آج ایک سنجیدہ چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ وہاں سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہوم آفس کے اعداد و شمار بھی تشویش کا سبب بن چکے ہیں، اور شبانہ محمود سمیت تمام حکومتی اہلکار اس پر سر پکڑے ہوئے ہیں۔ ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں، اور اسی عرصے میں پچاس ہزار کے قریب افراد چھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل عبور کر کے خطرناک سفر کر کے برطانیہ پہنچے۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ ایک واضح خطرے کی گھنٹی ہے۔ چودہ سال بعد برسراقتدار آنے والی لیبر پارٹی کی روایت رہی ہے کہ وہ تارکین...
    روسی سفیر البرٹ خوریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش انھوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے اس...
    جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب ایک مسافر بردار جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا اور خدشہ تھا کہ جہاز پانی میں ڈوب جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چھبیس ہزار ٹن وزنی یہ فیری جزیرہ جیجو سے روانہ ہو کر بندرگاہی شہر موکپو جا رہی تھی۔ یہ واقعہ شینان کاؤنٹی کے جزیرہ جانگسان کے قریب پیش آیا جہاں جہاز غیر آباد جزیرے جکدو کے پاس چٹانوں سے ٹکرا گیا۔ یاد رہے کہ حادثے کی جگہ وہی ہے جہاں 2014 میں بدنام زمانہ سیوول فیری ڈوبنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کو لگنے والے جھٹکوں کے باعث 27 افراد معمولی زخمی ہوئے اور خوش قسمی سے کوئی جانی نقصان...
    نائجیریا کی ریاست کوارا میں مسلح افراد نے ایک چرچ پر اُس وقت دھاوا بول دیا جب وہاں عبادت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے چرچ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔ رائٹرز نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کرسٹ اپوسٹولک چرچ ہی کی ہے جس میں عبادت کے دوران اچانک گولیوں کی آوازیں آتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ میں موجود شہری جھک کر ڈیسکوں کے نیچے پناہ لیتے ہیں اور فائرنگ کرنے والے مسلح افراد لوگوں سے قیمتی سامان چھین رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کی لاش چرچ کے اندر سے...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں حال ہی میں منتخب ہونیوالے سینیٹر خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ آئین مکمل طور پر دفن ہوچکا ہے اور پوری قوم کو عمرانی معاہدے کی بحالی کے لیے تحریک چلانا پڑے گی۔ ان کے مطابق تمام انسانی حقوق پامال ہوچکے ہیں، جبکہ ایک شخص نے تمام اختیارات کے ساتھ استثنیٰ بھی حاصل کر لیا ہے، جو نہ صرف غیر آئینی بلکہ غیر شرعی بھی ہے۔ متعلقہ فائیلیںخرم ذیشان خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے وہ باوقار سیاسی رہنماء ہیں، جنہوں نے قلیل مدت میں اپنی پیشہ وارانہ قابلیت، سنجیدگی اور متوازن طرزِ فکر کے ذریعے پی ٹی آئی کی نئی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ 2025ء کے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ صرف ایک یا دو سگریٹ پینے کی عادت بھی امراض قلب اور کسی بھی وجہ سے موت کے خطرے کو نمایاں حد تک بڑھا سکتی ہے۔ یہ نتائج جرنل PLOS Medicine میں شائع ایک بڑے پیمانے کی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔تحقیق میں تین لاکھ سے زائد بالغ افراد کے 22 طویل المعیاد مطالعے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن کی صحت اوسطاً 20 سال تک مانیٹر کی گئی۔ اس دوران ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی اموات اور 54 ہزار افراد میں امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کی تشخیص ہوئی۔نتائج سے پتا چلا کہ سگریٹ نوشی سے دور رہنے والوں...