2025-09-18@13:02:09 GMT
تلاش کی گنتی: 167
«افغان پاسپورٹ»:
(نئی خبر)
مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کردی جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی "ظالمانہ کارروائیوں" کی مذمت کے طور پر کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، تاہم دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ تجویز...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق انڈیا کے شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں جنہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شریاس ائیر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جارجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
اسلام آ باد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025ء کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل 2025ء ) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ایران اور یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں، ان افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کرنے کی سفارش ایف آئی اے بلوچستان نے کی، ان افراد کے پاسپورٹ غیر قانونی داخلے، جعلی پاسپورٹ ،فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کیے گئے ہیں، متعلقہ افراد بلیک لسٹ سے ہٹانے کے لیے ڈی جی...
سٹی42:لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے معاملے میں مقامی عدالت نے مقدمے میں ملوث تین خواتین کو ڈسچارج کر دیا ہے۔ کسٹم حکام نے گزشتہ روز نور فاطمہ، علیشہ اور ثمن کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، جنہوں نے ابوظہبی سے لاہور آنے پر سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے جھگڑا کیا تھا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں عدالت نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تینوں خواتین کو بے گناہ قرار دے دیا اور کسٹم حکام کو ان خواتین کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون مسافر نے کسٹم اہلکاروں...
لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے پر کسٹم اہلکاروں اور خواتین مسافروں میں جھگڑا ہوا۔ کسٹم حکام نے خواتین سمیت 12 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔ تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خواتین گزشتہ رات غیر ملکی پرواز پر راس الخیمہ سے لاہور پہنچی تھیں۔ مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟ کسٹم حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔ حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ...
لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے ملنے والی معلومات...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
12اپریل کو سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں سے بھی زیادتی ہورہی ہے کراچی میں جنوری سے اب تک 262افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں، چیئرمین حقیقی مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے 12اپریل کو کراچی میں پرامن مظاہرے کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں 262 جاں بحق ہوچکے ہیں، الطاف حسین اگر میرے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں۔کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے ایک بار پھر اپیل کی کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو لوگ سفید پرچم لے کر گھروں...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، خاتون مسافر وزٹ ویزا پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے یو اے ای جا رہی تھی، مذکورہ مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا، آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا...
دھوکہ دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو کراچی امیگریشن نے گرفتار کرلیا جبکہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔ خاتون مائی داملو وزٹ ویزہ پر یو اے ای جا رہی تھی کہ خاتون کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔ ریکارڈ کے مطابق مذکورہ خاتون سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کیا گیا جو ایتھوپین ایئرلائن سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچا جس پر "ڈی پورٹیشن" کی مہر ثبت تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے جنوبی افریقہ کی شہریت غیر قانونی طریقے...
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عید کے دوسرے روز کوالالمپور کے قریب پوترا ہائٹس میں گیس اسٹیشن کے قریب گیس کی لائن پھٹنے سے ہر طرف آگ پھیل گئی۔ ملائیشیا کی نیوز ایجنسی نے ڈپٹی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 63 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی پیٹروناس نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن کو الگ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا...
بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار، سردار اختر مینگل تعاون کریں: ترجمان صوبائی حکومت گوادر، کچھی، ژوب، نوشکی اور موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے رات کے اوقات میں سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ کوئٹہ انتظامیہ نے بھی شہر سے روانہ ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو رات کے وقت سڑکوں پر چلنے سے روک دیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کراچی-کوئٹہ شاہراہ (این-25) پر رات کے وقت چلنے سے روک دیا جائے گا جس سے بلوچستان کا سندھ...

علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز سے سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے جنہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ادھر لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح...
سٹی42: پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔ فارن آفس کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان کی بعض کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان پر امریکہ میں تجارتی پابندیاں لگائے جانے کے اقدام پر یہ تبصرہ جمعرات کے روز فارن آفس میں ویکلی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ...

کراچی: میاں بیوی حادثے میں ہلاک، کار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس و قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف
---فائل فوٹو گزشتہ روز شارعِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ مطابق واقعے کے ملزم 17 سال کے کار ڈرائیور عتیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ افطار کے بعد پیش آیا جب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوتا ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق کار میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی، کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، اسی حادثے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ بدلنا پڑا جب دورانِ پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔ یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم، پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھا۔ ایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو...
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے، ملزم محمد اظہر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی سفر کررہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں، مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ملازمت اور رہائشی ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے وہ ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس نے اسے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ویزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ...
کراچی: جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ورک/ریزیڈنٹ ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ۔ مذکورہ ایجنٹ...
نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے سے عالمی ماحولیاتی نظام اور ان ذرائع سے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے اربوں افراد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے 22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ واٹر ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی والے 25 ممالک کو ہر سال پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 4ارب افراد یا دنیا کی نصف آبادی کو سال کے کم از کم ایک حصے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا...

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا ،پہلی بار زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی. مصطفی جمال قاضی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 ) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملے میں پہلی بار ہوا کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، ہر جگہ کچھ نہ کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں، یہ ایک قومی سکیورٹی کا مسئلہ تھا، جس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، تحقیقات میں اداروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہم ایک منطقی انجام تک پہنچے ،دباﺅ اور رکاوٹیں ہمیشہ آتی ہیں، لیکن اگر قیادت واضح موقف اختیار کرے اور صحیح سمت میں کھڑی ہو تو نیچے والے بھی مسائل پیدا نہیں کرتے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان میں جعلسازی کے ذریعے افغان شہریوں کو...
بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
جناح ایئرپورٹ کراچی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔ ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا، پی اے اے قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک... بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔ایف آئی اے کا...
برطانیہ نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف کروادیا۔ 11 مارچ 2025 سے برطانیہ کے سرحدی نظام کو مزید متحرک، مضبوط بنانے اور غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کیلئے اقدامات کے تحت نئی ویزا ضروریات کا اعلان کیا ہے جس کے مختلف ممالک کے مسافر متاثر ہونگے۔حالیہ تبدیلیوں میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم کا تعارف اور ویزا پالیسیوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا جو مسافروں کے پاسپورٹ کیساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائیگا جو دو سال کی مدت کے دوران یا...
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا...
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مختلف نام درج تھے۔ حکام کے مطابق یہ...
افغانستان میں پوست کی کاشت پر پابندی سے افیون کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )اقوام متحدہ کے منشیات کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ طالبان حکام کی جانب سے پوست کی کاشت پر عائد پابندی کے بعد افغانستان میں افیون کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور جرائم پیشہ گروہوں کو بھاری منافع مل رہا ہے۔ ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں افیون کی قیمت 750 ڈالر فی کلو گرام تک پہنچ گئی، جو 2022 میں 75 ڈالر فی کلو گرام کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے...

سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات میں سڑک پر کام کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔...
(ویب ڈیسک)ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا،مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔ تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد...
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...
اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔ پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کے دہشت گردانہ حملوں...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ ایف بی آر کو اپنے ہدف کے حصول میں اب تک 386ارب روپے کا شارٹ فال ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، ابھی وقت ہے، ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرلے گی۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس لگانے کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں سیلولر کمپنیوں کے انضمام کی خبریں عام ہیں جس سے خدشہ ہے کہ مارکیٹ میں کسی کمپنی کی اجارہ داری قائم نہ ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت تعلیم...
گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
رکن قومی اسملبی شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں عمران خان زندہ باد اور پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا۔ pic.twitter.com/TW1Jx7APUK — Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 12, 2025 واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ نجی ٹی و ی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک کے لیے آنے والی خواتین کے مسائل حل کیے جائیں۔ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاسپورٹ آفس میں 3 شفٹوں میں پورے ہفتے کام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر رہے گی۔ آئی سی...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھول دیا۔ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے پوچھا جس پر شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان...
کراچی: جناح ٹرمینل کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور...
کراچی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام...
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی اور مشکوک دستاویزات کی بنا پر دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آف لوڈ ہوئے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کارروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ مسافر امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور 60 ہزار روپے کے عوض اپنے جعلی ویزے اور...
لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 فروری کو ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پنجاب کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں جب کہ شرپسند عناصر احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔ بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر...
اسلام آباد+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپی کے کے صدر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم ڈر جائیں گے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان نے حکم دیا تو انہیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں پی ٹی آئی کا ورکر قید ہوگا تو ورکرز اس تھانے کی حدود میں پہنچیں گے، تمام ورکر اس تھانے کے باہر...
پینے کا صاف پانی صحت اور زندگی کی ضمانت ہے لیکن دارالحکومت کے باسیوں کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں اور بیشتر سیکٹرز کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیرانتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن نصب نہیں ہے، سی ڈی اے کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے کی ایک اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اسلام...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے، اگر درخواست قبول نہ کی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پیکو روڈ پر نادرا سینٹر میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں
امریکی ایوی ایشن حکام نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے تحت صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات...
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں نومولود اور خاتون سمیت 5 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود منگھو پیر ہمدرد یونیورسٹی روڈ نورانی ہوٹل کے قریب نہر میں ڈوب کر25سالہ وقاص ولد فضل فیض نامی شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد ورثاٗ کے سپرد کر دی گئی ۔سکھن تھانے کی حدود پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی جمعہ کے روز سول اسپتال...
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ مسٹریشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکن ایئر لائن اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے بعد واشنگٹن ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایف آئی اے اہلکار بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ کے اطراف صرف پولیس اور طبی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے اور قریبی راستوں کے درمیانی علاقے میں پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایف اے اے اہلکار نے کہا کہ یہ پابندیاں ہوائی اڈے کے قریب روٹ 1 اور روٹ 4 پر اثر انداز ہوتی ہیں۔...
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر چار ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے28 جنوری کو وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ملزمان...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کر دیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) میں زیر تربیت افسران کے وفد نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا تعارفی دورہ کیا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی زیرتربیت افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی پاسپورٹس کی زیرصدارت تعارفی اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی اور افسران کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس قوانین کے حوالے سے بتایا گیا۔اجلاس میں ایف آئی اے افسران کو پاسپورٹ بننے کے پورے عمل کےحوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔امیگریشن حکام نے ایف آئی اے افسران...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی عمل اور قانون سازی سے متعلق معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ سب سے آگے ہے۔فافن نے پارلیمانی ویب سائٹس کی جائزہ رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 69 فیصد سفارشات پر عمل کیا۔ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آئی پی یو معیار پر 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، خیبر...
اسلام آباد(آن لائن)سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے ،سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427مقدمات نمٹائے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جبری گمشدگی کے 1098،2019 میں 800 کیسز، سال 2020 میں 415، 2021 میں 1460 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ سال 2022 میں 860 اور 2023 میں 885 واقعات سامنے آئے سال 2024 کے اختتام تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2251 کیسز زیرالتواء ہیں۔ دسمبر 2024 جبری گمشدگی کے29واقعات رپورٹ ہوئے44نمٹائے گئے دسمبر 2024 میں دو لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، 23گھروں کو واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ قرار دیے گئے 5 افراد حراستی مراکز جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے سمبر میں کمیشن نے...
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیااس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا۔ 2020-21ء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے،...
پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ قومی ایئر لائن کی آج کی پرواز سمیت اس ہفتے پیرس کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازوں کی نشستیں فروخت ہوچکی ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ فرانس میں...