2025-10-30@16:42:22 GMT
تلاش کی گنتی: 94604
«امید کی کرن»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج محمد آفریدی کو 45 ووٹ ملے، مجموعی طور پر 137 ووٹ پول ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خرم ذیشان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ بگٹی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میاں خان بگٹی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے سیاسی اور عوامی امور سے آگاہ کیا اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حلقے کی صورتحال میں بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا. مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔نجی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں. استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے۔ تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرکے امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان وفد نے...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی افواہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ماہیما چوہدری دلہن کے لباس میں اور سنجے مشرا دلہا کے لباس میں نظر آئے، دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں مداح اور فوٹوگرافرز ان کے اردگرد موجود تھے۔ ماہیما نے ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا، ’یہ لوگ باراتی ہیں مٹھائی کھا کر جانا‘۔ View this post on Instagram A post shared by Bollywood Street Snap (@bollywoodstreetsnap) ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا ماہیما چوہدری دوسری دوسری شادی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ خبریں اس وقت دم توڑ گئیں...
بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے،پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
اسلام ٹائمز: خلیج فارس کے عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی دہائیوں کے دوران عرب ممالک کو اربوں درہم، ریال و ڈالر امداد دی ہے۔ لیکن اس امداد کا زیادہ تر حصہ، حقیقی ترقی و عوام کے حالات بہتر بنانے کی بجائے، سیاسی، جماعتی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی ذاتی وفاداریاں خریدنے یا ایک فریق کی دوسرے کے خلاف عسکری حمایت پر صرف کیا گیا۔ جیسا کہ آج ہم سوڈان میں دیکھ رہے ہیں۔ تحریر: فتانہ غلامی گزشتہ دہائیوں میں، خلیج فارس کے عرب ممالک نے دیگر عرب ممالک کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ امداد ان ممالک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا مُحرک بنتی، مگر...
وزارتِ خارجہ کے ترجمان راندیر جیسوال نے کہا کہ ہم اب بھی امریکی فریق کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے آج میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کی چابہار بندرگاہ میں نئی دہلی کی سرگرمیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے نئی دہلی کو چابہار بندرگاہ میں سرگرمیوں کے لیے چھ ماہ کی پابندیوں سے استثنا (معافی) دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال بھارت نے ایران کے ساتھ ایک دس سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت سرکاری کمپنی انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ نے چابہار میں 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور سکول نہ جانے والے بچوں کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے سے ان بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے، جس پر کام کرنے کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے جرمن ادارے KNH کی پروگرام منیجر برائے پاکستان اور انڈونیشیا سلک وورمین (Silk Woermann)، کنٹری ڈائریکٹر شہزادی کرن اور جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروگرام منیجر KNH نے گلگت بلتستان میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے بچوں کی صحت، تعلیم اور کم عمری...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اُجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان تین دن تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔تینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینیئر صحافی کے گھر کے...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مقامی حقائق کو سمجھے بغیر علاقائی ترقی کے پائیدار اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، تعلیمی اداروں کو تحقیق کے ذریعے پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرنی چاہیے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے،پاکستان کو21 ویں صدی کے چیلنجز سے ہم آہنگ، جدید، شفاف اور عوام سے جڑا ہوا سول سروس نظام درکار ہے،حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح،مقصد اور توانائی کے ساتھ متحرک کر رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں”مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی...
پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور اور اُس سے ملحقہ ذیلی اداروں کی طالبات کے لیے ایک دن خصوصی طور پے مختص کر دیا۔ ایونٹ کا مقصد طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا، طالبات نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر پشاور نے طالبات کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دیے۔ طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں مواصلاتی آلات اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا، انفینٹری کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررزم شو میں طالبات نے خصوصی دلچسپی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کندھے کے آپریشن کے بعد شاداب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ وہ رواں سال جون سے فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ شاداب خان نے آخری مرتبہ یکم جون کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انہیں آرام اور علاج کا مشورہ دیا گیا تھا۔ صحتیابی کے بعد شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے...
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے، دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ای چالان کے حوالے سے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے تیار کردہ رپورٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 35 سرکاری گاڑیوں کا چالان کیا ہے، سیٹ بیلٹ، جمپنگ ریڈ لائیٹس، ٹینڈگلاسز اور موبائل کے استعمال پر گاڑیوں کا ای چالان ہوا۔ یو ٹیوبرز کے لیے خوشخبری ؛ غیر معیاری ویڈیوز کو فوری طور پر بہتر بنانے...
پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارخرم ذیشان کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی مدمقابل تھے۔ خرم ذیشان کو 91 اور تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔ اپوزیشن کے چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر، ن لیگ...
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کو خراب کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے نیٹ ورکس کا صفایا اولین ترجیح ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے...
قابض بھارت کے زیرِ تسلط ناگالینڈ میں علیحدگی کی جدوجہد دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف مواقع پر عوامی ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جہاں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں تو جو بھی ہو، ہم اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے اور بھارت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘۔ ????????????The Chief of the Republic of Nagaland (Nagalim) movement has issued a clear warning to the Indian gov and forces; “If You want to play with us, then come...
سٹی 42: ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔ ریلوےپولیس نےکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ میں ملوث4ملازمین کوگرفتارکرلیامبینہ طورپر10کروڑروپےرشوت لےکرکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ کی گئی۔گرفتارملزموں میں وقاص،محمد ضیغم،محمد نذر اور ذیشان شاہد شامل ہیں۔دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔فراڈ میں ریلوے کے 19 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈی جی ویجیلنس ریلوے نے اس بارےاپنی رپورٹ بنا کر چیئرمین ریلوے کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالے اداروں، کمپنیوں اور افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت فراڈمیں ملوث ملازمین میں غلام تبسم،توقیرحسین،رفاقت،احسان عارف،کلیم،راشدرشید،زاہد،حافظ شفیق ایازاوردیگرکےنام بھی شامل ہیں ۔کوارٹرزکی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ریلوے کےبعض افسروں کےنام بھی سامنےآنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
— فائل فوٹو کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔جماعتِ اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی۔جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب بھاری چالان مسلط کردیا گیا ہے۔ شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔ کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری، 3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئےکراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شوروں سے جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب موٹر سائیکل...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سموگ کا تدارک; دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو ایف بی آر...
خیبرپختونخوا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام یا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، افغانستان کیساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں، پاکستان کواپنا مفاد دیکھنا چاہیے ،خیبرپختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے،حکومت یا کے پی کی عوام سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں۔...
پی اے اے کے مطابق ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ کوئٹہ سے مذکورہ پرواز زاہدان اور مشہد پرواز کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد، زاہدان، کوئٹہ پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ ایرانی قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا۔ ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سینئر اداکار سنجے مشرا کی مبینہ شادی کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، تاہم اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا شادی کے لباس میں نظر آئے، جس پر مداحوں نے قیاس لگایا کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کا ایک پروموشنل شوٹ تھا۔ اس فلم کی ہدایتکاری سدھانت راج کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا جیسے فنکار شامل ہیں۔ افواہوں...
ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا،محمد عثمان کو کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان نے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے میں خود چھپ گیا تھا،مجھے کسی نے اغوا کیا، نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔واضح رہے کہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو...
پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛ 27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی، وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں جاری اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا...
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے میں اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے ایک ٹیچر کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ گوجرخان کے علاقے کے نجی اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک چھوٹے بچے، جس کو تین سے چار افراد نے ہاتھوں اور ٹانگوں سے الٹا ہوا میں اٹھا رکھا ہے، اور ڈنڈا بردار بچے کے کولہوں، کمر اور ٹانگوں وغیرہ پر پے درپے ڈنڈے برسا رہا ہے۔ اس دوران بچے کو چیخ چیخ کر دہائیاں دیتے بھی سنا جا سکتا ہے اور ڈنڈا بردار جس کے متعلق پتہ چلا ہے کہ اسکا ٹیچر اور رشتہ دار بھی...
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک نجی اسکول میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک کم عمر بچے پر پے درپے وار کر رہا ہے، جبکہ تین سے چار افراد بچے کو ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر الٹا ہوا میں لٹکائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں بچے کی دل دہلا دینے والی چیخیں اور دہائیاں بھی سنائی دیتی ہیں، جب کہ ڈنڈا بردار شخص، جو بچے کاٹیچر اور قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے، طنزیہ جملے بھی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں...
آزاد کشمیر میں حکومت سازی: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج شام ایوان صدر میں ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات ایوان صدر میں ہوگی، وزیراعظم کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وزرا بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی پارٹی کے وفد کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں ممکنہ ان ہاس تبدیلی کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے وزارتِ عظمی کے لیے...
پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان کے ساتھ مزاکرات میں ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا نا ہی ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی کہ جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا قطرکے وزیردفاع اور ترکی کیانٹیلیجنس چیف مذاکرات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، ترکی اورقطر کی کوشش ہے کہ مذاکرات میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو، ہمارا وفد کل...
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو طبعیت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ شلپا شیٹی بھی اسپتال پہنچیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود رہیں۔ سوشل میڈیا پر فینز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ متعدد افراد نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ شلپا شیٹی اور ان کے خاندان کی جانب سے اب تک سونندا شیٹی کی صحت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پہلے 60 کروڑ روپے ادا کریں‘، عدالت نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پر بیرون ملک سفر کی شرط رکھ دی اداکارہ کی والدہ کا اسپتال میں داخل ہونے کا تعلق...
وزیر اعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہئے، شی جن پنگ کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد گفتگو
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ تعاون اور استحکام کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات کے بعد چینی صدر نے کہا کہ چین کی معیشت سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کبھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنی ترقی اور کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیتا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ بات چیت...
امریکا نے بھارت کو ایران کی چابہار بندرگاہ پر 6 ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ دیدی ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ امریکا نے بھارت کو چابہار بندرگاہ کے ذریعے ایران میں آپریشنز کے لیے 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنا دے دیا ہے۔ یہ بندرگاہ خلیجِ عمان کے کنارے ایرانی علاقے چابہار میں واقع ہے اور بھارت کے لیے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کا ایک اسٹریٹیجک تجارتی راستہ سمجھی جاتی ہے۔ امریکی پابندیاں ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق ہیں، جن کے باعث چابہار جیسے منصوبے خطرے میں پڑ سکتے تھے۔تاہم امریکا نے بھارت کو 6 ماہ کی عارضی چھوٹ دے کر اس بات کی اجازت دی ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید ارکان شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ بہتر گورننس اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ہم...
سینئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لئے
سینئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )سینئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لئے تینوں ملزمان نے محسن شاہ،اختر سندھو،قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی ملزمان نے سینئر صحافی طاہر نصیر کو قتل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی ،ملزمان تین دن تک سینئر صحافی طاہر نصیر کے گھر کی ریلی کرتے رہے ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکانٹ میں منگوائے تھے ،ملزمان احمد...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی، جس میں کئی دہشت گرد کمانڈرز کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں کی جانب سے نئی فہرست مل کر تیار کی گئی۔ اس فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں۔ باجوڑ میں آج مارے گئے دہشتگرد کمانڈر امجد کا نام بھی 605 ویں نمبر پر موجود ہے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فہرست میں کئی دہشت گرد کمانڈرز کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی۔ دہشت گردوں کے سر کی...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جہلم کے علاقے دینہ میں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔پولیس کے مطابق دینہ کی حدود موہال میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی افراد نے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا۔ ویٹرنری اسپتال میں زخمی گائے کا علاج کیا گیا۔پولیس نے گائے کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ گائے کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔
— تصویر بشکریہ رپورٹر فرانسیسی سفارتخانے نے سندھ طاس کے فرانسیسی آثار قدیمہ کے مشن (MAFBI) کے تعاون سے 2 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔مذکورہ تقریبات سندھ کے چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئیں جو کہ فرانسیسی و پاکستانی تعاون کی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔پہلی کانفرنس ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC)، قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ TIAC کی کامل تنظیم اور بھرپور پروگرام کو اس سائنسی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ اور پروفیسرز نے سلام پیش کیا۔منگل کو منعقدہ دوسرے پروگرام میں پاکستانی اور فرانسیسی ماہرین کو ایک وسیع بحث کے لیے اکٹھا کیا۔ سیشن کا آغاز پاکستان میں فرانسیسی...
تصویر:سوشل میڈیا چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو سے ملاقات کی، جس میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، پیغامِ پاکستان کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دنیا بھر سے علماء، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں پُرتشدد رویوں کے خاتمے اور احترامِ انسانیت کو عام کرنے پر زور دیا۔پوپ لیو نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انٹرفیتھ ہارمنی (بین المذاہب ہم آہنگی) کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، انہوں نے بین المذاہب مکالمے کو مزید فروغ دینے کی...
فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم...
اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ حالیہ صیہونی حملے، لبنانی ریاستی اداروں اور ملک کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے اپنی فوج سے كہا كہ وہ کسی بھی صیہونی دراندازی کے خلاف شدت سے ڈٹ جائیں۔ جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی سے بھی کہا کہ وہ صیہونی رژیم پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ جنگ بندی کی مزید خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ دوسری جانب لبنانی وزیراعظم "نواف سلام" نے بلیدہ کے علاقے میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے ان حملوں میں، اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران، بلدیہ بلیدہ کے ایک ملازم...
ویب ڈیسک:حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیر تجارت جام کمال خان کی ِزیر صدارت ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ذاتی سامان، منتقلیِ رہائش اور تحفہ سکیم کو صرف ان پاکستانیوں تک محدود کیا جائے جو واقعی بیرون ملک رہتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑی متعلقہ اوورسیز پاکستانی کے نام پر اس کی رہائش کے ملک سے روانگی سے کم از کم چھ ماہ قبل رجسٹر ہونا لازمی ہو گی۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان...
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کےمطابق ایس پی عدیل اکبرکی مبینہ خودکشی کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی نےرپورٹ تیار کرلی،تین رکنی انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی خودکشی کےشواہد نہیں ملے،انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہوگئی۔ ذرائع کےمطابق ایس پی عدیل کی موت کی وجہ چہرے پر لگنے والی گولی ہی تھی،کمیٹی نے ایس پی کے وائرلیس آپریٹر،ڈرائیور،دیگراسٹاف کے بیانات ریکارڈ کئے،انکوائری کمیٹی نےعدیل اکبر کا علاج کرنے والےماہر نفسیات کا بیان بھی ریکارڈ کیا،ایس...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے تین ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔اسلام آباد...
پشاور: قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دینے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی جس میں 8 وزراء، ایک اسپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔ کابینہ میں معاون خصوصی کو اطلاعات کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر مینا خان نے تصدیق کی کہ مختصر کابینہ آج تشکیل دی جا رہی ہے، بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا...
این ڈی ایم اے نے موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے میں ملک میں موسم سرما میں ارلی وارننگ سسٹم پر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ طیب شاہ نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سال میں 4 ارلی وارننگز جاری ہوتی ہیں۔ طیب شاہ نے آئندہ چار ماہ کے موسم سے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کا زیادہ زور ملک کے شمالی علاقہ جات کی جانب ہو گا۔ ماہ نومبر میں سردی کی شدت میں زیادہ اضافہ متوقع نہیں۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ کا...
2 نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو پوری فلم انڈسٹری صرف ایک سپر اسٹار نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا جشن منا رہی ہے جس کی انکساری، محبت اور دلکشی نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔ شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں شاندار انداز میں یاد کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں اداکارہ دیویا دتہ، جنہوں نے شاہ رخ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ سنایا جو واقعی کسی بولی وڈ فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔ ’ہم ٹکرا گئے… اور میری فائل اُڑ گئی‘ دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں بتایا’ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی، وینس آفس میں۔ میں اپنے پورٹ...
سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اپنے قائد عمران خان سے ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے، اور اس راستے میں رکاوٹ ڈالنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ محمد عارف نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا توہین عدالت ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور وزیراعلیٰ کو فوری ملاقات کی اجازت دلائیں۔ان...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ سپیکر ملک احمد خان نے کاروبار میں آسانی کے لیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر ان کی تعریف کی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان...
ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا...
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر براجمان رہا، اے کیو آئی445 تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس833تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کے باعث ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی کے ساتھ...
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
بھارت میں سمندری طوفان ’مونتھا‘ کے سبب متعدد ریاستوں میں اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر عارضی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ کن ریاستوں میں اسکول بند ہیں؟ ذرائع کے مطابق، آندھرا پردیش، اڈیشہ، جموں، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ چنئی میں اسکول 30 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اوڈیشہ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 30 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم جاری ہوا ہے، تاہم امکان ہے کہ تعطیلات جمعرات کے بعد بھی بڑھا دی جائیں۔ آندھرا پردیش کے اضلاع بپتلا، وائی ایس آر کڈپہ، پرکاشم،...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کروادی
انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں عدم پیشی پر اِن کے ضامن کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔علیمہ خان 5 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی سماعت پر کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے عدالت نے پہلے ہی ضبط کیے ہوئے ہیں۔دورانِ سماعت نادرا اور اسٹیٹ بینک نے اپنی...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، جہاں اہم خارجی کمانڈر بھی مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت شناخت کیا اور دراندازی کی کوشش مؤثر انداز میں ناکام بنادی۔ بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشت گرد ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے...
پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا جب کہ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار اکویٹ ایبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک موسم گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ رہا جبکہ صارفین نے قومی گرڈ کے مقابلے میں 33گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرکے بجلی استعمال کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے پینلز 50 گیگا واٹ تک درآمد کیے گئے جبکہ قومی بجلی گرڈ کی کُل نصب شدہ صلاحیت تقریبا 46 گیگا واٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبوں میں پنجاب شمسی توانائی کے استعمال میں سرفہرست رہا ہے، شمسی توانائی کے استعمال میں سندھ دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر...
سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں آج 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 قیراطہ سونے کی قیمت 418,862 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 359,106 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329,300 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3965 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد طلب گھٹنے سے سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 965ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 18ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 59ہزار 106روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 034روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے داخلی علاقے میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر امجد بھی شامل تھا۔ یہ کارروائیاں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے تھا اور انتہائی مطلوب کمانڈر امجد اسی...
ویب ڈیسک : پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے باعث ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں طاہر النونو کا کہنا تھا کہ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے میڈیا مشیر "طاہر النونو" نے خبر دی كہ حماس نے غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کے قیام کے لئے 45 امیدواروں کی فہرست، مصر کو ارسال کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مصر میں اپنے بھائیوں کے سامنے 45 نام پیش کئے تاکہ وہ غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالیں۔ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد...
خلائی مشن شینزو-21 کی روانگی 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں شینزو-21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق، اس کی روانگی کا وقت بیجنگ ٹائم کے مطابق 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس مشن میں شامل خلابازوں کے گروپ میں ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ چھانگ شامل ہیں، جن کی کمانڈ ژانگ لو کریں گے۔ یہ بالترتیب خلائی پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ایکسپرٹ ہیں۔ترجمان کے مطابق، یہ مشن چین کے خلائی اسٹیشن کی ایپلیکیشن اور ترقی کے مرحلے کا چھٹا...
ویب ڈیسک : باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی،سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ افغانستان میں مقیم رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ...
ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے سیخ پا ہوگئیں۔متھیرا حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران متھیرا نے اپنے ایک پروگرام کے دوران راکھی سے انٹرویو لینے کا ذکر کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔متھیرا نے بتایا کہ ’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا، وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’راکھی کیمرے کے آگے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف شخصیت ہے، دوران انٹرویو راکھی مجھے بات بھی نہیں...
راولپنڈی: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا اطلاق سبزی فروش پر بھی کردیا گیا ۔ لاؤڈ اسپیکر لگا کر سبزی فروخت کرنے والے شخص کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ مقدمہ تھانہ چونترہ پولیس کے سب انسپکٹر وقار کی مدعیت میں درج کیاگیا ، جس کے مطابق اہل کار گشت ڈیوٹی پر تھے کہ چونترہ گاؤں کی جانب سے ایک سوزوکی گاڑی پر ایک شخص سبزی فروخت کرتے ہوئے آیا۔ مقدمے کے مطابق سبزی فروش کی گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر نصب تھا اور وہ لاؤڈ...
ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔امریکی...
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ، خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردانہ...
باجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے گروہ کی دراندازی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی اور ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس...
سئیول: امریکا اور چین کے صدور کی اہم ملاقات نے 6 سال کے طویل وقفے کے بعد عالمی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والی اس ملاقات کو دنیا بھر کے مبصرین دونوں طاقتور ممالک کے تعلقات میں ایک نئے موڑ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اس نشست میں تجارت، عالمی تنازعات اور دوطرفہ تعلقات سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے آغاز میں اپنے چینی ہم منصب سے دوبارہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی متعدد معاملات...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست آ گیا ہے، جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ بین الاقوامی ادارہ آئی کیو ائیر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 515 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح تصور کی جاتی ہے۔ اُدھر بھارتی دارالحکومت دہلی 459 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، مگر لاہور کے بعض علاقوں میں آلودگی نے تمام حدیں پار کر دیں جہاں انڈیکس 985 تک جا پہنچا۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور بھی بدترین آلودگی کی لپیٹ...
راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث...
اسلام آباد: ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرائزیشن کے نتیجے میں دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طلب 6 ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے حکام کے مطابق بعض اوقات سورج کی روشنی میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ جاتی ہے، جب کہ رات کے اوقات میں یہی طلب بڑھ کر 21 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ گھروں اور دفاتر میں سولر پینلز کے زیادہ استعمال کے باعث دن میں قومی گرڈ سے بجلی کی ضرورت کم پڑ گئی ہے، جبکہ رات کے وقت کھپت میں...
فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر...
شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کا اجلاس ہوا، جس میں جنرل منیجر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے گرین لائن منصوبے کی توسیع کے کام کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی تکمیل میں حائل مختلف رکاوٹوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ گورنر سندھ نے PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور زیرِ تعمیر منصوبوں کی...
کراچی: وسطی بحیرہ عرب پر دباؤ کے باعث محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سسٹم پیش گوئی کے مطابق آج اور کل شہر میں کبھی کبھار تندوتیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کا رخ بدستور شمال مغربی (تھرپارکر) کی جانب سے رہے گا۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 35، کل اور پرسوں 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔ سمندری سرگرمی سے متعلق جاری 9ویں واچ کے مطابق وسطی بحیرہ عرب پر دباؤ کا کراچی سے فاصلہ 786 کلومیٹر اور...
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سڑک بند ہونے کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی راستے میں بس میں سوار اسکول کے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز سے بھی خوش اخلاقی سے ملتے نظر آئے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پشاور کی سڑکوں پر عوام میں گھل مل گئے وزیر اعلیٰ کی سکول کے بچوں سے ملاقات pic.twitter.com/TooL4V8NZQ — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 30, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے اور وزیراعلیٰ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد استنبول میں جاری سفارتی سرگرمیوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز رہنے کے باعث پاکستانی وفد نے آج وطن واپس لوٹنا تھا، تاہم ترکیہ کے حکام نے فریقین سے درخواست کی کہ وہ بات چیت کا عمل ترک نہ کریں اور قیام میں توسیع کریں۔ ترکیہ کی اس سفارتی کوشش کے نتیجے میں پاکستانی وفد نے فی الحال استنبول میں ہی قیام کا فیصلہ کیا اور مذاکراتی عمل کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے بھی مذاکرات...
ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب تمام سرکاری محکموں، اداروں اور ذیلی تنظیموں میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے، این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔ عدالت عالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھرتیوں میں جانبداری، اقرباپروری اور سیاسی اثر و رسوخ کی گنجائش ختم ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام محکمہ جات اور خودمختار ادارے آئندہ اپنی بھرتیوں کے لیے تھرڈ پارٹی...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی مریزان کیپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے والی مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کی کامیاب ترین بولر بن گئیں۔ انہوں نے کپتان لورا وولوارٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز کے بعد میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ میں 44 وکٹوں سے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ شہری پر جھوٹا مقدمہ، ایس ایس پی سمیت 4 پولیس افسر...