2025-11-03@17:39:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1705
«راولپنڈی پر»:
(نئی خبر)
— فائل فوٹو پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔استاد کے تشدد سے طالبعلم کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا جس پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔متاثرہ بچے کے والدین نے استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ ارمان آصف پانچویں کلاس کا طالب علم ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبعلم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے...
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا راولپنڈی پولیس نے خواتین کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر موبائل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا ہے۔موبائل پولیس اسٹیشن میں خواتین ڈرائیونگ لائسن، مقدمات کے اندراج سمیت دیگر ویری فکیشنز کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔خواتین نے پنجاب حکومت کے اس انقلابی قدم کو سراہا ہے جبکہ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے منصوبے میں مزید توسیع کی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں سے 5ویں نمبر پر آگئی، جبکہ پاکستان کی ٹیم دوسرے سے چوتھے نمبر پر جا پہنچی۔ دونوں ٹیموں کے 12 پوائنٹس اور 50 فیصد کامیابی کی شرح (PCT%) ہیں،...
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
جنوبی افریقہ نے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان ٹیم نے چوتھے روز صرف 44 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں، نصف سنچری بنانے والے بابر اعظم کے علاوہ کو بلے باز قابل ذکر کاکردگی نہیں دکھاسکا، جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہرمن نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگزراولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 68...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی، پشاور: ملک کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اور پشاور میں ڈینگی وائرس کے حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس نے شہری انتظامیہ اور صحت کے اداروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔مون سون کے بعد مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول نے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 15 ہزار 139 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 1163 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیاراولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ...
راولپنڈی: تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مرکزی ملزم جنید عرف جیدا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر گوالمنڈی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تشدد کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے پر پولیس کو کمپلینٹ درج نہیں کروائی گئی...
راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس...
تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی 26 نومبر کے 4 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، پولیس نے چاروں مقدمات میں شہباز بھٹی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکلائے صفائی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر کیسوں سے ڈسچارج کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ شہباز بھٹی کی ایک سال بعد گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی حمایت کر دی تفتیش ہوگی تو پتہ چلے گا بے گناہ ہے یا ملزم، شہباز بھٹی کو تھانہ سٹی صادق آباد نیو ٹاؤن اور وارث خان درج مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، اس کے علاوہ اڈیالہ جیل...
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ چوتھے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے اور مجموعی طور پر 58 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ
راولپنڈی(ویب ڈیسک) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے سزا سنائی ، مجرم محمد افضل کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔ واقعہ کا مقدمہ مئی 2022 میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔
کچھ دن پہلے کی بات ہے، امی کے پاس بیٹھی تھی کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں پر بات شروع ہوئی، باتوں باتوں میں امی نے بتایا کہ آج سے کئی دہائیاں پہلے پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود من مرضی کے زیور بن ہی جاتے تھے۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ اتنا مہنگا ہو گیا کہ اب شاید ہی متوسط طبقے کی کوئی خاتون اپنا پسندیدہ زیور آسانی سے خرید سکے۔ امی کی باتوں کے بعد میں نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ پاکستان میں ایک سال میں سونے کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔ اور اس وقت پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 3...
راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد کا شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اُسے زنجیروں سے باندھ کر برینہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔ تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اُس پر کوئی رحم نہیں کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائشی علاقے میں اسکریپ کا گودام بنانے کی شکایت کی تھی جس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کا مقدمہ...
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی سے ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 8 سے 10 افراد نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملزمان نے شہری کو برہنہ کرکے نہ صرف اس پر پائپوں سے حملہ کیا بلکہ اسے لاتوں اور مکوں سے بھی بے دردی سے مارا پیٹا۔ کچھ ملزمان مسلح بھی تھے۔ یہ دردناک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی صورت میں بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں شہری کی تکلیف دہ حالت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس تشدد کے پیچھے ممکنہ طور پر علاقے کے اسکریپ گوداموں کے مالکان کا ہاتھ ہے، جنہوں نے شہری کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو دی گئی...
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ بھی دیکھا گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ شہری نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے اسکریپ کے گوداموں سے متعلق شکایت کی تھی، ملزمان شہری کو رسیوں سے باندھ کر پلاسٹک کے پائپوں، لاتوں اور مکوں سے مارتے رہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام...
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اپی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، گہرائی 234 کلومیٹر رہی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، دیر اور ملاکنڈ میں لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔زلزلے کا مرکز سوات کے علاقے رانی زئی سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ مانیٹرنگ سیل کے مطابق زلزلے کی گہرائی درمیانی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، مالاکنڈ، دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں چارسدہ، رسالپور، نوشہرہ، رستم، بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، چترال، سوات، دیر، تخت بھائی، باجوڑ اور گردونواح میں بھی زلزلے...
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے 34.3 اوورز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی شاندار بولنگ پاکستان کو برتری دلانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ مزید پڑھیں: آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس میں شان مسعود 87، سعود شکیل 66، اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں 102 رنز کے عوض حاصل کر...
راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی احتساب کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت احتساب کی خصوصی عدالت کے جج علی اعجاز نے سماعت کی، چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز پیش ہوئے۔ راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
راولپنڈی: بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔ بچے کا آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن ہے۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔ شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-6 راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، ہنگو، ہری پور سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بٹگرام شہر، لوئر دیر، ٹیکسلا شہر، حسن ابدال، واہ کینٹ اور گردنواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گہیں۔ باجوڑ، مری، ملاکنڈ، سوات، دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سیف اللہ
اسلام آباد: خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 234 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، مالاکنڈ، دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں چارسدہ، رسالپور، نوشہرہ، رستم، بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، چترال، سوات، دیر، تخت بھائی، باجوڑ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے نے...
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔ صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔ راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کے اب تک 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، محمد رضوان 19 اور کپتان شان مسعود 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں عبداللہ شفیق 57، شاہین شاہ آفریدی صفر، آغا سلمان 45, سعود شکیل 66 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتاری کر...
قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کہتے ہیں کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔ راولپنڈی کی پچ، لاہور کی پچ سے زیادہ مختلف نہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سلو ہے۔ راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔خراب پیچ سے گزرا لیکن نیٹس میں محنت کی ہے۔ میچ جیتنے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی خامیوں پر بات کرتے ہیں۔ خراب پرفارمینس کے دوران شان مسعود اور بابراعظم سے کرکٹ پر بات کی۔دونوں سینئر کھلاڑیوں نے گیپ کے دوران کافی ٹپس دیں۔ جب بھی موقع ملتا ہے سینئرز سے کرکٹ...
راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ عرب فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے وہئے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے...
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع...
چھبیس نومبر احتجاج، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے،عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور راولپنڈی پولیس کو حکم دیا علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 تاریخ کو پیش کریں۔ علیمہ خان...
انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت کے دوران علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری عدالت نے راولپنڈی پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،...
انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے، عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے 5 گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم لاہور...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔...
راولپنڈی (صغیر چوہدری )ایم پی اے نعیم اعجاز اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا نعیم اعجاز اور اسکے بھائی ندیم اعجاز ودیگر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چونترہ کے علاقے سہال میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ کرکے ایک حسنین نامی قتل اور دو کو زخمی کیا ہے۔ ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز انکے بھائیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف مقتول کے بھائی سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم وغیرہ کی دفعات شامل ہیں وسیم اعجاز ،علی عمران ،رمان عمران، وحید وغیرہ سمیت دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے...
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سیکورٹی ڈیوٹی کے باعث کوئی بھی گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ کے گواہان کرکٹ میچ سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں اس لیئے آج پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان نے تیسرا اسپنر بھی شامل کرلیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں pak vs south africa پاکستان ٹیسٹ جنوبی افریقہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق رواں سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن مشتبہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے۔ راولپنڈی ضلع بھر میں 16810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے ڈینگی کیس رپورٹ اور اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ سال 2025 میں تاحال ڈینگی سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویکٹر سرویلنس اور آپریشنز کے دوران صحت ٹیموں نے 58 لاکھ 8 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا جہا 183912 گھروں سے ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی۔ مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 2...
20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔ راولپنڈی صدر سے اسلام...
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس و کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ سی پی او نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز،...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا ایڈریس درج ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ شروع کر دیا تھا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔
نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی یہ ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، جہاں علیمہ خان کا پتہ 14 اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے علیمہ خان کے ضمانتی سمن کی تکمیل کے لیے بھی ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ عدالتی سمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی؛ موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ غیر حاضری پر آپ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے علیمہ خان کو 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی علیمہ خان کی ضمانت دینے والے شہری عمر شریف کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ضامن عمر شریف کو ضمانتی رقم ایک لاکھ روپے...
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا...
گوجر خان (نامہ نگار) راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون پائلٹ سوار تھے، تربیتی طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیتوں میں اتار لیا جس دوران پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک تربیتی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں مرد اور خاتون پائلٹ معمولی زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں خرابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد طیارے کو کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب سے وابستہ تھا اور پرواز کے دوران اچانک فنی مسئلہ پیدا ہوا۔ ذرائع کے مطابق، پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قریبی کھیتوں میں بحفاظت اتار لیا۔ واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں محفوظ ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ مقامی افراد...
سٹی 42: راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے کوفنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کھیتوں میں اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے،پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے نقصان سےبچایا۔ طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا,پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کومعمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم کے مطابق، اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں ٹریفک نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے 367 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اہم چوراہوں اور مقامات پر اضافی اہلکار موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کو بروقت...
راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،، پانچ سو کلو بیمار اور مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کردیا،، ترجمان فوڈ اتھارتی کے مطابق کارروائیاں باغ سردراں اور چوا سیداں میں موجود گاڑی اور دوکان کیخلاف کی گئیں ،، گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج، 1 شخص گرفتار کر لیا گیا،، چکن شاپ کو 50 ہزار کے جرمانے عائد کیا گیا۔
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، ہم سب کو اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے، سہیل آفریدی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستا آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔ مزید :
راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے سے زیادتی کی، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-19 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عاید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، کیس میں علیمہ خان کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان طلب کرلیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سب انسپکٹر ظہیر، سب انسپکٹر اقبال، اے...
راولپنڈی: وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم...
— فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان پر 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جبکہ علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔علیمہ خان سمیت 10ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کا مقدمہ درج ہے۔علیمہ خان نے آج اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلینج کیا۔علیمہ خان کی دائر درخواست پر پراسیکیوشن نے دلائل دیے۔دورانِ سماعت...
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق کل 63 ہزار 494 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 28 ہزار 442 امیدوار کامیاب جبکہ 35 ہزار 52 ناکام رہے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں 1213 طلبہ غیر حاضر رہے۔ لڑکیوں نے اس سال بھی میدان مار لیا، ان کا کامیابی تناسب 50.43 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا کامیابی تناسب 31.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ چئیرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کر...
راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مقامی انتظامیہ نے 6 روز سے بند فیض آباد کو کھولنے کےلیے مشینری پہنچادی ہے۔فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر کنٹینر کے پیچھے سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے ، جس کے بعد کرین کی مدد سے کنٹینرز ہٹائے جائیں گے۔انٹرچینج کے مقام پر ٹرانسپورٹ کے اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز اور دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس آج صبح راولپنڈی صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کردی گئی تھی۔
راولپنڈی کے تھانہ روات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال اور دیگر 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ٹی ایل پی کے کارکنان نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، حتیٰ کہ ایمونیشن چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن...
—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت پر راولپنڈی کے تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں حافظ سعد رضوی اور قاری بلال سمیت 21 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللّٰہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹی ایل پی کارکنان نے شاہراہ عام بلاک کی اور پولیس سے مزاحمت کر کے ایمونیشن چھیننے کی کوشش کی، ملزمان چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال میں سڑک بلاک کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیاپولیس...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے جڑواں شہر، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق بس سروس صدر اسٹیشن تا کشمیر ہائی وے بحال کر دی گئی ہے، فیض احمد فیض تا پاک سیکرٹریٹ ڈی چوک میں کنٹینرز کی موجودگی کے باعث تھوڑی تاخیر سے بحال کی گئی۔میٹرو بس سروس کے حکام کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی تھی۔میٹرو بس سروس چار روز تک معطل رہی۔
راولپنڈی سے میٹرو بس آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون تاحال بند رکھا گیا ہے۔ صدر اسٹیشن راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ٹی ایل پی مارچ کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آپریشن 9 اکتوبر کی شام سے معطل تھا، چار دن سے زائد کی بندش کے بعد سروس بحال ہوئی تاہم ریڈ زون میں سروس اَب بھی معطل ہے۔ راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تاہم فیض آباد بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو ڈبل روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی معمول...
راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں، تاجروں اور دکانداروں پر کوڑا ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گھروں، دکانوں، پلازوں اور کوڑھی مالکان کو 500 سے 5 ہزار روپے تک کے بل تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوڑا ٹیکس یکم ستمبر سے لاگو کیا گیا، جبکہ اکتوبر میں وصولی کے لیے بل بھیجنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ چھوٹے گھروں پر 500 روپے ماہانہ اور دکانوں پر 1100 روپے ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا ٹیکس کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انجمن تاجراں کمرشل مارکیٹ کا کہنا ہے کہ “صفائی کا نظام بہتر نہیں،...
راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 2,72,696 بچوں کو ویکسین پلوائی گئی۔ گھر گھر مہم میں 2,07,427 گھروں کی ٹیموں نے وزٹ کیا اور 88 فیصد ہدف مکمل کیا۔ پولیو مہم کے دوران 54,343 بچے پولیو ویکسینیشن سے رہ گئے۔ 28,628 بچوں کو پہلے دن کور کر لیا گیا۔ اب بھی 25,715 بچے ویکسین سے محروم مزید دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر کور کیے جائیں گے۔ اسکولوں میں 35,418 بچوں کو ویکسین دی گئی اور مہمان بچوں کی تعداد 16,856 رہی۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی و پولیو کے خلاف اقدامات جاری ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ 24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
راولپنڈی: تحرک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنوں پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے سمیت مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات، اقدام قتل، ڈکیتی اور سازش مجرمانہ و عوام کو اکسانے وغیرہ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں تحرک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت قاری بلال وغیرہ 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد اور 35 نامعلوم رکھا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا...
راولپنڈی( خبرنگار خصوصی ) افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرخیبر پی کے اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پولیس،...
سٹی 42 : پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، تاہم راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی اور لاہور کی یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ۔ پنجاب یونیورسٹی کا اعلان سیمنٹ سستاہوگیا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔ یو ای ٹی میں آن لائن کلاسز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن...
راولپنڈی: افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وارث خان پولیس نے 12سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا دکاندار گرفتارکرلیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو گرفتارکرلیا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا سامان خریدنے گیا تو دکاندار نے نازیبا حرکات کیں، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس خواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
فائل فوٹو۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کا نفاذ صوبائی حکومت کے احکامات پر کیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی۔
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔(جاری ہے) دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.(جاری ہے) سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال...
راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال ہو گئی ہے۔ آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا۔
راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔ میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔ دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔
راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا، راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا۔ روزانہ مستند اور...