2025-11-04@09:55:18 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 225				 
                «مختلف محکموں میں بھرتی»:
(نئی خبر)
	لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم پھر خوشگوار ہوگیا، گرمی کے مارے شہریوں نے گرمی کی شدت کم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے باعث دو افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
	کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 19 سالہ سراج اور 23 سالہ سدیس کے نام سے کی گئی جبکہ سراج کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ مواچھ موڑ نیازی محلہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس...
	راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد بارش تیز ہوائیں راولپنڈی ژالہ باری وی نیوز
	 پشاور:  خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، گلیاں پانی سے بھر گئیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا، دیر لوئر میں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی پیدا ہوگئی اور بارش کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے، شدید گرمی کے بعد کالی گھٹائیں چھا گئیں پھر بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے ساتھ اندھیرا بھی چھایا رہا۔ پبی نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری...
	اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے 27 سے 31مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،کل رات سے31 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے ،اٹک، چکوال، خوشاب، ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوائیں اوربارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ...
	ویب ڈیسک:  سندھ کے صحرائی ضلع تھرپارکر میں قیمتی و خوبصورت پرندے موروں کی ہلاکت کا سلسلہ تاحال جاری ، گزشتہ سات دنوں کے دوران 100 سے زائد مور مر چکے ہیں جس پر مقامی افراد اور ماحولیاتی حلقے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جو موروں کی صحت پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور نے تصدیق کی ہے کہ تحصیل مٹھی کے مختلف دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق آج صبح مٹھی کے گاؤں بھیماسر میں خصوصی ٹیم روانہ...
	پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ کارروائیں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور خیبر کے اضلاع میں کی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور  خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے...
	سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز، وزیراعظم آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025  سب نیوز  اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، امارات اور ایران شامل ہیں، وزیراعظم کے ممکنہ دوروں سے متعلق تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، وزیراعظم آئندہ ہفتے دوروں کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بھارتی بیانات اور الزامات دوست ممالک کے سامنے رکھیں گے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
	 سٹی42: شہر  لاہور کے تین مختلف مقامات سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاری اڈا مین بازار سے 28 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق وہ منشیات کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی  لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے...
	اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لاٹویا کے  پاکستان میں نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دی صدر آصف علی زرداری سے نامزد سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں  ہوئیں ، ملاقاتوں میں صدر مملکت کا تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور  دیا ، صدر مملکت کا دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا  انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل  صدر مملکت نے سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ،صدر مملکت کا پاکستان  میں دوست ممالک کے نامزد سفراء کیلئے فرائض...
	راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کیے۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے...
	—علامتی تصویر خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں اتوار کو تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ضلع سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورتِ حال کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ادارے اس حوالے سے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص کے پی کے اور شمالی پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
	نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھرور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔ بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب...
	بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی دوروں کے لیے 7 وفد تشکیل دیے ہیں۔ ان وفود کی قیادت بھارتی پارلیمان کے ارکان ششی تھرور، روی شنکر، سپریا سول، سنجے کمار، بائیجایند پانڈا، شری کنت ایکناتھ شندھ اور کنی موزی کریں گے جن کا تعلق مختلف بھارتی پارلیمانی جماعتوں سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر یہ وفود امریکا، برطانیہ، جاپان اور جنوبی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سمیت مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر وفد میں 5 سے 8 اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ ان وفود کا دورہ 23 مئی سے شروع ہوگا اور...
	بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر، علاقائی امن کی کوششوں، مسئلہ کشمیر اور بھارت کے بے بنیاد الزامات پر تفصیلی مؤقف پیش کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے بقول، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔  وزیر اطلاعات نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ...
	آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ...
	ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اورژالہ باری ہوئی.آبپارہ مارکیٹ میں تیز آندھی اور بارش کے وقت درخت گر گیا،درخت کے نیچے موجود گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔آبپارہ مارکیٹ کی سڑک بھی درخت گرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہوگئی ،ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش اورژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔خوشاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،فیصل آباد شہر...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف شہروں میں اب بھی بھارتی ڈرون اڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں گرایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئے ڈرون نہیں بھیجے بلکہ یہ پہلے سے بھیجے گئے ڈرون ہیں۔ یہ خود کش ڈرون ہیں جنہیں ایک بار چھوڑ دیا جائے تو واپس نہیں بلایا جا سکتا۔ ان ڈرونز نے کہیں نہ کہیں گر کر پھٹنا ہی پھٹنا ہے اس لیے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون اتوار کی شام تک پاکستانی فضاؤں میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے جو ڈرون بھیجے ہیں وہ بھی انڈیا میں موجود رہیں گے۔  ہم نے دو وار...
	قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج جاری کردیئے،محکمہ صحت، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں بھرتی کی جانی ہے، محکمہ لیبر، ایس اینڈ جی اے ڈی کی آسامیاں بھی پُرکرنا ہیں۔  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کی مختلف اسامیوں کےتحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں اینالٹیکل کیمسٹ کی 15 اسامیوں کیلئے 66 امیدواروں کامیاب ہوئے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کیلئےانگلش شارٹ ہینڈ ٹیسٹ کے بعد 2 امیدواروں کو ٹائپنگ و پروفیشنسی ٹیسٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا...
	’مختلف شہروں پربھارتی ڈرون حملوں سے عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے‘، پیرول پر رہائی کی درخواست دائر
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، مودی سنٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ کے طور پر دیکھ...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتیہے.(جاری ہے)  محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ12مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . جمعرات کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میںبارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں.(جاری ہے)  ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرے گی ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی...
	 —فائل فوٹو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لاہور میں تیز آندھی اور بارشلاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقوں جن میں ڈیوس روڑ، نسبت روڑ، ریلوے اسٹیشن، مال روڑ، گلبرگ، گڑھی شاہو، کشمیر روڑ، اقبال ٹاؤن جوہر ٹاؤن، کینال روڈ اور پانی والا تالاب  میں بارش شروع ہوگئی۔
	لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر  بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی  فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان نئی دہلی کی حکومت نے کئی ریاستوں میں بدھ سات مئی کو"معاندانہ حملے کی صورت میں موثر شہری دفاع" کے لیے سکیورٹی کی مشقیں کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے آخری بار اس طرح کی مشقوں کا حکم سن 1971 میں دیا تھا، جس کے بعد وزارت داخلہ نے پہلی بار ایسی ہدایات جاری کی ہیں اور جوہری طاقت سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر اس کو بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت پاک کشیدگی پر اقوام متحدہ کے...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی سلامتی و یکجہتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر انعقاد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مسجد محمد رمضان سیالوی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو پاکستان کے خلاف ایک چال اور ڈھونگ قرار دیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ وقت...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.(جاری ہے)  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں...
	 فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں چار افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں رم جھم جبکہ راجن پور، لودھراں، ڈی جی خان، بہاول...
	آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو  میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
	سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا، آئی ایس پی آر
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...
	  —فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے قیمتی پرندے برآمد کر لیے۔ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق کارروائیاں لاہور، خوشاب، بھکر اور لیہ میں کی گئیں۔ ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا کہ مجموعی طور پر 15 بٹیر اور تیتر کے 20 بچے قبضے میں لیے گئے۔ محکمۂ جنگلات بلوچستان کی کارروائی، بھیڑیے کے 5 بچے بازیاببھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔  کوٹ مومن سے تیتر کے 6 بچوں کو بس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں لیے گئے پرندے وائلڈ لائف پارک لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
	بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد...
	سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی، جبراً حراست میں ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں...
	بھارتی جنگی جنون نے سیالکوٹ میں افواہوں کا بازار گرم کر دیا۔ گزشتہ رات سیالکوٹ کے مختلف سیکٹر سے مختلف افواہوں گردش کرتی رہیں۔ سرحدی علاقوں میں کشیدگی تو تاحال برقرار ہے۔ البتہ کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے عظیم شہزاد سے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن زرین مگسی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کی قرارداد کا متن تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں یہ ایوان بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے، وفاقی حکومت بھارت کی جانب جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہم سب یکجا ہیں۔ انہوں نے...
	پہلگام واقعے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جہاں شدید تلخیاں آ چکی ہیں وہیں دونوں ممالک اِس واقعات بھرپور سفارتی کاوشوں میں مصروف اور دنیا کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے اس کوشش میں کامیابی نہیں ملی۔ امریکا، روس اور چین جیسی بڑی طاقتوں نے اس واقعے پر بہت محتاط بیانات دیے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور ایران نے اس واقعے کی مذمت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک پر کشیدگی کم کرنے معاملات بات چیت...
	مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  وادی کے  مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے ہیں، گزشتہ روز سے کشمیریوں کے تباہ کیے جانے والے گھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جبکہ مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا...
	ریلی میں بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کان کھول کر سن لے کہ ہم کبھی بھی، پانی پر قبضہ نہیں چلنے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کے خلاف گلگت بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی۔ ناصر آباد ہنزہ، علی آباد ہنزہ اور سوست میں سکولوں کے بچوں نے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں پاکستان کا جھنڈا تھامے، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے ریلیوں میں...
	مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریے کو نشانہ بنالیا اور مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے کیوں کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے۔ دو قومی نظریہ پر کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔ دوسری جانب حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش  شروع کردی ہے اور دو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم نے...
	دو قومی نظریہ  ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے۔مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے ۔ دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں، حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو جھوٹے بیانیوں کی آواز آتی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بانی پاکستان قائد اعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے  کو بیان کیا تھا۔ جب کہ حالیہ دنوں میں آرمی چیف نے جب دو قومی نظریہ کی بات کی اور قائد کے الفاظ کو دہرایا تو گودی...
	سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور...
	بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دوسرے ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کر دیں اور بدلے میں انہیں امریکی کسٹم ٹیرف میں چھوٹ مل جائے گی بیجنگ حکومت نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا ہے. چین کی وزارتِ تجارت نے پیر کے روز واضح کیا کہ وہ ان تمام فریقوں کا احترام کرتی ہے جو امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تنازعات کو برابری کی بنیاد پر بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسی کسی بھی ڈیل کی سخت مخالفت کرے گی جو چین کے مفادات پر ضرب لگائے.(جاری ہے)  وزارت کے...
	ویب ڈیسک:پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔  اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔  ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی   اس کے علاوہ یو...
	پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے، شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس...
	اس دوران تمباکو، گندم، مختلف سبزیاں اور باغات وغیرہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس وقت گندم اور ملکی تمباکو سفید پتا کی فصل بالکل تیار ہے اور مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید ژالہ باری، طوفان اور بارشوں سے صوابی اور دیگر علاقوں میں تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا اور آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ صوابی کے مختلف علاقوں میں موسم نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی جہاں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور چند مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے نقصان ہوا۔ صوابی میں دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام...
	 SWABI:  خیبرپختونخوا میں شدید ژالہ باری، طوفان اور بارشوں سے صوابی اور دیگر علاقوں میں تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا اور آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ صوابی کے مختلف علاقوں میں موسم نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی جہاں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور چند مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے نقصان ہوا۔ صوابی میں دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان اقبال حسین جاں بحق اور کشتی پر سوار دو افراد جنید اور ارشد زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد حسیب اور واصف شاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس دوران تمباکو،...
	 پشاور:  افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری...
	دنیا زراعت میں آگے بڑھ گئی، ہم قیمتی وقت گنواتے رہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے زرعی نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت میں ترقی کر گئی ہے، جبکہ ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے۔ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس قدرتی وسائل اور محنتی کسان موجود ہیں، لیکن ہم ان وسائل سے خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کو زرعی میدان میں مواقع دینے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں زرعی ماہرین، حکومتی نمائندوں اور...
	اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔ ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔ ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک...
	ویب ڈیسک :پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔  تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے،اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔  راولپنڈی: گیس لیکیج دھماکے سے تین کمسن بچیوں سمیت چار زخمی ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔  تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔  ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع...
	کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا...
	کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی...
	بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔  اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے...
	بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم...
	لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی تیاریاں جاری، لندن میں ہائی کمیشن کے اندر او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اہم پریس کانفرنس ۔ تین روز پر مشتمل کنونشن جو 13 اپریل سے شروع ہو گا جس میں کثیر تعداد میں اووسیز شرکت کریں گے ۔ کنونش کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے ۔ ہائی کمیشن لندن میں ایم ڈی اوپی ایف افضال بھٹی نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے...
	بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی...
	لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے...
	لاہور:منشیات سیل نارتھ سٹی کوتوالی نے کارروائی کے دوران تین نائجرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔   ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے سٹی کوتوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این آئی یو نارتھ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 نائیجیرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 30 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 1 کلو کوکین، 2 کلو ویڈ، 10 ہزار ڈانسنگ پلز، 86 کلو...
	شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے دہلی کالونی میں تیز رفتار کار نےراہ چلتی تین  راہگیر خواتین کو ٹکر ماردی  جس کے نتیجے میں60 سالہ ثمینہ زوجہ جوہر لال موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو  دیگر خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں زخمی خواتین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ جیکسن کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب  تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار20 سالہ بلال ولد کامران  جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے بعد متوفی کی لاش کو ریسکیو...
	عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع لیہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، لیہ شہر میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ٹی ڈی اے چوک سے پریس کلب لیہ تک ریلی نکالی گئی. چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو  لیہ، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں  لیہ، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں  لیہ، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں  لیہ، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں  لیہ، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں  لیہ، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں ...
	اس موقع پر مقررین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومینِ قدس فلسطین و پارا چنار کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع لیہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، لیہ شہر میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ٹی ڈی اے چوک سے پریس کلب لیہ تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایس یو سی کے صوبائی رہنماء سید نئیر عباس کاظمی، مولانا ضیغم عباس میرانی اور دیگر نے کی۔ جبکہ دوسری ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کروڑ میں نکالی گئی، علاوہ ازیں تیسری ریلی چوک اعظم میں شیعہ علماء...
	کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نوعمر لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ موچکو پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے دونوں ہاتھوں پر گولیاں لگی تھیں۔ بوٹ بیسن...
	اسلام آباد (نیوزڈیسک)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔  اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے.(جاری ہے)  گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ،...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا ہے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میںبارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا.(جاری ہے)  فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے...
	محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخو پورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔ جمعه کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔شام/رات کے دوران جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24...
	 اسلام آباد:  وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی اور معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف، مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر اظہار تشکر کیا۔  دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے، معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور آپ کا بھرپور ساتھ دے گی، پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا۔  وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن...
	جعفر ایکسپریس: یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے. رپورٹ
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) جعفر ایکسپریس سے یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تا حال جاری اور اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 155 مسافر بازیاب کرائے جا چکے ہیں جب کہ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد علاقے میں تاحال سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم بولان میں صورتِ حال...
	کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی سٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام  کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی، پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا  تاہم واقعہ  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں، حادثے کے باعث بہائو الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی سٹیشن پر روک دیا گیا۔اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، فرید ایکسپریس کو مختلف سٹیشنز پر...
	 ROHRI:  کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔
	 لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم سردہوگیا ۔لکشمی چوک،شملہ پہاڑی، کینال روڈ ، جیل روڈ اورگلبرگ،جوہر ٹاؤن،اقبال ٹاؤن اوراسلام پورہ کے اطراف میں تیز بارش ہوئی۔ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ااور بارش کا امکان، خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے،پنجاب صوبے کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی چکوال ، جہلم ،سیالکوٹ گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں صبح کے...
	 کراچی:  ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا  پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔ ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس...
	پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب تاشقند میں ہوئی جس میں دونوں ملک کے درمیان معلومات کے تبادلے، کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اعلامیے کا تبادلہ کیا۔ صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی بات چیت، ہم آہنگی اور معاہدے بہت اہم ہیں۔ مسائل سے نمٹنے کے لیے...
	لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔  ترجمان پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ رات سے مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی  اور میانوالی میں 9 ملی میٹر، اٹک 12 اور چکوال میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیالکوٹ میں 5، نارووال 4، منڈی بہاالدین اورگجرات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔   ترجمان کے مطابق جہلم، گجرانوالہ اور جوہرآباد میں 2 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرگودھا، بھکراور قصور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان...
	تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورہ تاشقند کے دوران پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ملک کے درمیان معلومات کے تبادلے، کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایوف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر تاشقند اور لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے، نوجوانوں کے امور، سفارتی پاسپورٹس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اورازبکستان کےصدرشوکت میرضیایوف نےمشترکہ اعلامیے...
	  مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کیے جانے کی اطلاعات کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے ، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔کراچی ٹریفک پولیس کے...
	 —فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بلوچستان میں رات سے شمال مغربی علاقے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے  زیرِاثر ہیں۔ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پشین اور زیارت سمیت شہروں کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری اور تیز بارش ہوئی جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں  بھی ژالہ باری ہوئی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔  بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام...
	پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت و دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔   وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی اور اقتصادی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر24فروری ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع۔ تاہم مغربی/شمال مغربی بلوچستان ، مغربی خیبرپختونخوا اور وسطی/جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع۔ 
	حیدرآباد(نمائندہ جسارت ) 2مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد ہلاک،بلدیہ تھانے کی حدود میں ٹیوٹا شورو بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 34سالہ ابراہیم ولد امام بخش ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک تحویل میں لے لیا، دوسری جانب بھٹائی نگر تھانے کی حد میں گھوڑا گراؤنڈ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نوشہروفیروز کا رہائشی60سالہ غلام حسین ولد الہی بخش ہلاک ہوگیا۔