راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد بارش تیز ہوائیں راولپنڈی ژالہ باری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد تیز ہوائیں راولپنڈی ژالہ باری وی نیوز

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2 افراد جاں بحق

پشاور:

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث صوابی اور نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہوگئے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں چھتیں، دیواریں، سائن بورڈز، درخت اور کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ سڑکیں تالاب بنی رہیں جبکہ بجلی کے 113 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور پھل دار باغات بری طرح متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں 27 مئی 2025 کو خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقے متاثر ہوئے۔

حیات آباد پشاور میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت لوہے کے فریم سمیت زمین بوس ہوگئی۔

گزشتہ روز اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی بھی تباہ ہو گئیں، تاہم گاڑیاں خالی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ایبٹ آباد، بالاکوٹ، نوشہرہ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ہنگو، کرک، باجوڑ اور خیبر میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پشاور شہر میں 12 اور پشاور ایئرپورٹ میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چترال میں ایک ملی میٹر، دیر لوئر میں 8، دیر اپر میں 2، میر کھنی میں 6، کالام میں 5 اور بالاکوٹ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2افراد جاں بحق،63زخمی
  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2 افراد جاں بحق
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان
  • آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا میں بارشیں اور ژالہ باری؛ خاتون جاں بحق، متعدد لا پتہ، کئی زخمی
  • خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
  • 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • 27 سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کا حال ۔۔۔َ! محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی