2025-10-13@20:31:42 GMT
تلاش کی گنتی: 22824
«مکمل تباہ»:
(نئی خبر)
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائے تیار، ایک بار پھر یہ جوڑی مداحوں سے ملنے آ رہی ہے۔ مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ 4 برس بعد بلآخر سنیما گھروں کی زینب بننے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ...
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے پہلے مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، ریڈ کراس کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے، رہائی...
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین...
ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی افراد کو جی ٹی روڈ کی طرف بڑھنے سے بھی روک دیا گیا۔ پولیس تمام شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے...
ہیلیون پاکستان سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی۔ واضح رہے آکسفورڈ اکنامکس عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ہیلیون پاکستان کا صحت کی سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار سامنے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر اور مصری صدر کی خصوصی دعوت پر غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔وزیراعظم پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔شرم الشیخ میں ہونے والا امن سربراہی اجلاس صدر ڈونلڈ...
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے مشرق وسطی سے واپس آکر دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہرہوں- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا،،، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے،،،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے،یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کو...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے داروغہ والا، کرول گھاٹی، شنگھائی پل، چونگی امرسدھو، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہنی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس دوبارہ بند کر دی گئی ہے جبکہ اورنج ٹرین سروس گزشتہ جمعرات سے بند ہے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور...

بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں پناہ گزینوں کے مرکز پر حملے میں کم از کم 17 بچوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گاہوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔یونیسف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ڈارفر سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی پناہ گاہ 'دارالارقم' پر کیا گیا جس میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کے خلاف برسرپیکار ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو اس حملے کا زمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ Tweet URL فریقین میں اپریل...
اسلام آباد (خبر نگار) سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی سائکلون ٹیکناجی اور چین کی شانشی واٹر ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان5 ارب یوآن کے آبی تحفظ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، یہ تعاون پاکستان کے آبی نظم و نسق کے شعبے میں خاص طور پر آبپاشی کے غیر مؤثر نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق معاہدے کے تحت، دونوں ممالک پاکستان بھر میں جامع آبی تحفظ اور اسمارٹ واٹر مینجمنٹ کے منصوبے مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔دونوں فریق پاکستان بھر میں آبی تحفظ اور سمارٹ واٹر مینجمنٹ کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس شراکت داری میں چین کی جدید...
چترال (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد ملک بھر کے...
کراچی: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی اور جمودکی بڑی وجہ ملک میں بلند ترین کارپوریٹ ٹیکس ریٹ ہے، پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس 29 فیصد ہے،جس میں 10 فیصد سپر ٹیکس، 2 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ، 5 فیصد ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ اور منافع پر 15 فیصد ٹیکس بھی شامل ہے،یہ ٹیکس بوجھ نہ صرف کاروبارکیلیے مہنگا ماحول پیداکرتا ہے، بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی متبادل اور سازگار ممالک کی طرف راغب کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں دستخط شدہ کئی مفاہمتی یادداشتیں عملی شکل اختیارکرنے میں ناکام رہیں،کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان سے کاروبار سمیٹ چکی ہیں،عالمی سطح پر مقابلہ بازی کااصول صرف نجی شعبے تک محدود نہیں بلکہ حکومتوں پر بھی...
لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکہ یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارے ملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا،...
لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی...
پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر وفاق سے5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ پولیس اہلکار و افسران، بکتر بند گاڑیاں، نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کردی گئی حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے...
چمن بارڈر میں افغان طالبان کے چھپے دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی ذرائع پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردوں کو لانچ...

Karachi, North East Pumping Station has been without power for 15 hours, water shortage in several areas
کراچی: شہر قائد کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال درست نہ کیا جاسکا، جس کے باعث ضلع وسطی اور شرقی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کے الیکٹرک کے فیڈر نمبر 1 پر بجلی کا فالٹ 12 اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجے پیش آیا، جو اب تک بحال نہیں کیا جاسکا۔ اس تکنیکی خرابی کے باعث نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 11 میں سے 4 پمپس جزوی طور پر بند ہیں، جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کو 15 گھنٹے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-30 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور5سے زاiد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-26 اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا دہشتگردوںاور ان کی پناہ گاہوں کو نیست ونابود کردیاجائے۔ بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری اور پاک سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی آئینی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان گزشتہ 45 سال سے افغانستان کی صورتحا ل کی بہت بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، ہم کب تک برداشت کرتے رہیں کہ دہشت گرد پاکستان آ کر ہماری لاشیں گرائیں، ہمارا خون بہائیں اور آرام سے افغانستان میں اپنی پناہ گاہوں میں جا بیٹھیں۔وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں ہی نہیں، انکی پناہ گاہوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (وقاروامق) سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بھاؤالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ج میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بھاؤ الحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچر کمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی۔ اسی طرح راہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں...
بہت سے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آنتوں کی صحت نہ صرف ہاضمے بلکہ ذہنی سکون اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے، ماہرین کے مطابق جب آنتیں غیر صحت مند ہو جائیں تو بے چینی، چڑچڑاپن، ڈپریشن اور گھبراہٹ کے دورے تک لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا معدے کی سوزش صرف خوراک میں زہر کے باعث ہوتی ہے؟ ہارورڈ سے تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیتھی کے مطابق آنتیں جسم کے ذہنی، جسمانی اور مدافعتی نظام سے براہِ راست جڑی ہوتی ہیں۔ صحت مند آنتیں بہتر موڈ، مضبوط قوتِ مدافعت اور مؤثر ہاضمے کو یقینی بناتی ہیں۔ تاہم روزمرہ کی چند عادتیں خاموشی سے آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ پروسیسڈ اور پیک شدہ...
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روزگار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہوگئے۔ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اور مہلت دیے تین چار دنوں میں ملک سے باہر پھینک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک نے نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف، نمک حرام افغانیوں کو ملک سے فوری نکالنے کے لیے اور پاک فوج کے حق میں چوک کمہارانوالہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے کی، جس میں...
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے پہلے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگادی۔میڈیا ذرائع کے مطابق2021 سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سلمان بٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے۔چند ہفتے قبل فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی مایوس کن پرفارمنس پر سلمان اقبال بٹ سے جواب طلبی کی تھی جس کا سلمان اقبال بٹ نے تین روز قبل مفصل جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ایتھلیٹکس...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک، افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد سٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اب سے افغانستان کے لیے واضح ترین پیغام سیکیورٹی ذرائع کا...
آپ چاہے بیرونی دنیا کو اپنی نام نہاد بہادریاں دکھا کر متاثر کر لیں، مگر ہم آپ کی حقیقت اندر سے باہر تک جانتے ہیں۔ اگر امریکہ کا ساتھ نہ ہوتا تو تم سوویت یونین کو ہرگز شکست نہ دے پاتے۔ کیا تم نے تورا بورا کو بھلّا دیا جہاں سے تم دم دبا کر بھاگے تھے؟ہم تمام افغان مہاجرین کو نکال باہر کریں گے اور افغان حکومت انہیں بے شک اب بھارت بھیج سکتی ہے (جس کے ساتھ طالبان کے بظاہر شاندار تعلقات ہیں)خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طالبان کی طرف سے کسی بھی جگہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی صورت میں، ہم افغانستان میں موجود ان طالبان پوسٹوں / اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے...
اسکرین گریب : آئی ایس پی آر پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12...
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے پہلے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگادی۔2021 سے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سلمان بٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے۔چند ہفتے قبل فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی مایوس کن پرفارمنس پر سلمان اقبال بٹ سے جواب طلبی کی تھی جس کا سلمان اقبال بٹ نے تین روز قبل مفصل جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق سلمان اقبال بٹ اور...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی… pic.twitter.com/vf8yRRSomZ — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2025 وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور...
جنگی بندی معاہدہ، مصر اور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سمیت اعلی حکومتی وزرا بھی ہوں گے۔ پی ایم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام...
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے،سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی ایران کی بنیادی حمایت کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی تائید نہ سمجھا جائے۔ عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''مسٹر ٹرمپ مختلف انداز میں اپنی پسندیدہ پوزیشنز کا اظہار کرتے ہیں، لیکن یہ زیادہ تر ہمارے نظریاتی اصولوں سے متصادم ہوتی ہیں۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے امن منصوبے کی حمایت صرف تشدد کے خاتمے کے مقصد کے تحت کی گئی ہے، تاہم فلسطینی علاقوں میں امن کے لیے کوئی حقیقت پسندانہ امکان نظر نہیں آتا۔ عراقچی نے کہا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو اس کی مختلف سروسز اور ایپس میں شامل کرنے کے لیے کافی کام کیا جار ہا ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس بیٹا ورژن میں نئے جیمنائی اسسٹنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔اسے ان ایبل کرنے پر گوگل اسسٹنٹ کی بجائے جیمنائی کی جانب سے اس وقت ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے جب صارف کی جانب سے نیوی گیشن انٹرفیس کے اوپری دائیں کونے پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کیا جاتا ہے۔آغاز میں مائیکرو فون کا آئیکون گوگل اسسٹنٹ کا رنگ ہی ہوگا مگر جب اسے کلک...
سٹی 42 : دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل مصر کا دورہ کریں گے، غزہ کے صورتحال سے متعلق شہباز شریف شرم الشیخ پیس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطاق وزیراعظم کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعو کیا ہے۔ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور دیگر وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ شرم الشیخ پیس سمٹ غزہ کی صورتحال کے حل کےلیے منعقد کی جارہی ہے۔ سمٹ یواین جنرل اسمبلی اجلاس پرشروع سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نے 23 ستمبر کو امریکی صدر، 7 عرب اسلامی ممالک کے سربراہان اجلاس میں شرکت کی تھی۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت اور غزہ میں جاری سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کل بروزپیر 13 اکتوبر کو مصر روانہ ہوں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اور دیگر سینئر وزراء بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔https://x.com/ForeignOfficePk/status/1977362872918274109?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1977362872918274109%7Ctwgr%5Ea829af9bf4964061d69695b9f781c594840b5236%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1271390وزیراعظم پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو سات عرب و اسلامی ممالک — مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ — کے سربراہان کے ساتھ امریکی صدر سے اعلیٰ سطحی ملاقات میں شرکت کی تھی جس میں غزہ میں امن...
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی وزراء بھی ہوں گے، شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں شروع ہوئیں۔ 23 ستمبر 2025ء کو وزیراعظم پاکستان نے مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ کے سربراہان کے ہمراہ امریکی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور...
مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگر مسلم حکمران شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شخصیت کی حقیقی پیروی کریں تو صہیونیت کو شکست دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑوی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار قلندری، جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو،...
سٹی 42 : سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ نے کہا کہ امت شاہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 1951ء سے 2011ء تک مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازع بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دراندازی کی وجہ سے مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین اور کانگریس نے اس بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے امت شاہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تو کانگریس نے کہا کہ ان کی پارٹی گذشتہ 11 برسوں سے برسراقتدار ہے تو وہ کس پر الزام لگا...
وزیراعظم شہباز شریف مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت اور غزہ میں جاری سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کل( 13 اکتوبر ) مصر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اور دیگر سینئر وزراء بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔ شرم الشیخ سربراہی اجلاس دراصل ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع ہوئی تھیں۔ وزیراعظم پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو سات عرب و اسلامی ممالک — مصر، اردن، قطر، سعودی...
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی. جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتوار کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144 ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے. جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ترجمان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کی سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سینیئر وزرا بھی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ: اسرائیلی اجلاس کے دوران نیتن یاہو کا مودی سے رابطہ یہ اجلاس ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع...
اسلام آباد: پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے ایک ماہ تک ممنوع ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ یہ اقدام آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
—جنگ فوٹو یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے ذریعے اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ تجویز کو منظور کر لیا ہے۔پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق یہ تجویز پاکستان کی مستقل مندوب برائے یونیسکو و سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 222 ویں اجلاس میں پیش کی۔پاکستان کی اس تجویز کو مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے رکن ممالک کی وسیع حمایت حاصل ہوئی، جو ایک محفوظ، قابلِ اعتماد اور جامع معلوماتی ماحول کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے مشترکہ عزم...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی، اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے...
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی، جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتوار کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔ ذرائع کان کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ سلمان بٹ اور حبیب شاہ پر پابندی بد انتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔ سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو...
ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ انصار اللہ کے سیاسی ونگ کے ایک رکن حزام الاسد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم حملے بند کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر تل ابیب اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے پر ترکیہ، قطر اور مصر کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں انتہائی اہم اور کلیدی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کو دکھایا کہ طاقت اور امن ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ ساتھ ساتھ چلنے والے ساتھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں عرب اور مسلم رہنماؤں نے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تعریف ہے، جن میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن، اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی...
حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے. تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا. اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں...
اسلام ٹائمز: Yisrael Katz کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو درپیش "سب سے بڑا چیلنج" غزہ میں "دہشت گردوں" کی سرنگوں کو تباہ کرنا ہے لہذا اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی اسرائیل سے واپسی کے بعد حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کاٹز نے اتوار کی صبح خبردار کیا کہ یرغمالیوں کی اسرائیل واپسی کے بعد اسرائیل حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے پر مجبور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یرغمالیوں کی واپسی کے مرحلے کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا چیلنج غزہ میں حماس کے سرنگوں میں بنائے گئے تمام ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی غزہ سے اسرائیل افواج کے انخلا کا معاہدہ تو...
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ایک...
ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے تحفظ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، علاقائی امن، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ رویے ہی خطے کے دیرپا استحکام کی ضمانت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ برداشت اور تشویشناک ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کو فوری اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و...
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور...
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ پشاور میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد حکومتی نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پالیسی پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان صوبائی اسمبلی کے فلور پر پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے، اس عمل میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قدرت کا حسین تحفہ انار نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قدرت کا حسین تحفہ انار نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا...
پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر افغان وزیر خارجہ پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا، نہ برطانیہ اور نہ ہی نیٹو — ہم پاکستان ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی افغانستان میں مداخلت کی ہے اور نہ ہی قبضے کا ارادہ رکھتا ہے، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے...
کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی وفد کے دیگر اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ یادداشتوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر فرار ، خارجیوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، سکیورٹی ذرائع پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر،...
پولیس ناکے قائم، شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد،گاڑی چھین لی، تفریحی پارک سنسان، سپلائی رک گئی تحریک لبیک احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سخت سیکیورٹی انتظامات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں، جبکہ تحریک لبیک احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے سے نظامِ زندگی بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس ناکے قائم ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹوں سے ٹریفک جام کی صورتحال برقرار ہے۔ صبح کے وقت سول لائن پولیس نے تحریک لبیک کے آفس جامعہ مسجد غوثیہ ضیاء العلوم پر چھاپہ مار کر 77 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔تحریک لبیک احتجاج کے باعث راولپنڈی کی مرکزی شاہرہ مری روڈ...
آزاد نہریو: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریلیوں، جلسوں اور اجتماعات پر ایک ماہ تک پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نےدفعہ 144کے نفاذکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے،فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر کیلئے ہوگا۔ سندھ میں دفعہ 144آئی جی سندھ پولیس کی سفارش پر نافذ کی گئی ہے،رینجرز نے بھی 11اکتوبرکودفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں دفعہ 144کانفاذامن امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت، وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا پاکستان کے دفاع پر کوئی...
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، منوجیا بٹالین ہیڈ کوارٹرز، غرنالی ہیڈکوارٹر، درانی کیمپ سمیت کئی مورچے ملیامیٹ کر دیئے، کئی افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے۔افغان فورسز نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی اور خوارجی دہشت گردوں نے کئی مقامات پر سرحد پار کرنے کی بھی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ کیا، اور افغانستان کی ان 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیلئے سردار شاہ جہاں یوسف کو امیدوار نامزد کردیا۔ نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق صوبائی ترجمان (ن) لیگ کاکہناتھا کہ سردار شاہ جہاں یوسف کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے صاحبزادے ہیں۔سردار شاہ جہاں یوسف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ مزید :
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفعہ 144کے تحت اجتماعات، مظاہروں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کا حکم نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت 5یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ مزید :

ہم نہ سوویت یونین ہیں نہ امریکا، نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں، طاہر اشرفی کا افغان وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارےملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں...
پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ارندو وادی کے قریب سرحد پار افغانستان کی چیک پوسٹ تباہ کردی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی۔ویڈیو میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے۔ قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئیسیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری...
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ یہ پابندی ایک ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔ سندھ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر یہ اقدام ممکنہ بدامنی اور قانون شکنی...
پاکستانی شوبز کے مقبول جوڑے ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی فلم ’آبیر گلال‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟ فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنے کیریئر کا آغاز معروف ڈراما ’ہمسفر‘ سے کیا تھا، جس نے انہیں پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر دیا۔ اس کے بعد دونوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور کئی یادگار کردار ادا کیے۔ ’نیلوفر‘ معروف ہدایتکار عمار رسول...
چترال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد ملک بھر...
شاہ سلمان قدرتی تحفظ گاہ کی ترقی کے ادارے نے پرندوں کی ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی مہم شروع کی۔ اس مہم کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں اور ان کے قدرتی پناہ گاہوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن شاہ سلمان تحفظ گاہ مملکت کی بڑی قدرتی پناہ گاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں ہر سال مختلف موسموں میں سینکڑوں اقسام کے پرندے آرام اور خوراک کے لیے آتے ہیں۔ یہاں پہاڑ، وادیاں، دلدلی زمین اور آبی علاقے موجود ہیں جو پرندوں کے لیے محفوظ اور موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔ #هيئة_البيئة | تزور أراضي سلطنة عُمان كل عام...
ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی فورسز کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں 58 پاکستانی فوجی شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی رات سے جاری پاکستانی جوابی کارروائی پر اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان افواج نے جوابی کارروائی کے دوران متعدد پاکستانی چوکیاں تباہ کیں اور کچھ ہتھیار عارضی طور پر اپنے قبضے میں لے لیے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران نو افغان فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، اور مزید دعویٰ کیا کہ 20...
**اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے ہر شہری اور سرزمین کا تحفظ یقینی بنائے اور اب دہشت گردی کے خلاف جامع اور مؤثر اقدام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے پینتالیس سال سے افغانستان کی صورتحال کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے اور اس برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ ہم کب تک یہ برداشت کرتے رہیں گے کہ دشمن ہمارے ہاں آ کر لاشیں گرائیں، خون بہائیں اور پھر آرام سے افغانستان کی پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔ ان کا مؤقف تھا...