2025-07-27@13:49:15 GMT
تلاش کی گنتی: 148

«کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف آج نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی، اللہ تعالی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں 19فروری سے آغاز ہوگا۔ ایونٹ 9مارچ تک جاری رہے گا۔ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح آج رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا...
    مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔ پرفارم کرنے والے گلوکاروں...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔ ’’ہارس اینڈ کیٹل شو2025‘‘ کا عنوان ’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا...
    اسلام آ باد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے جناح اسکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا جس سے  شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت کے  ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ خیابان سہروردی ، سرینگر ہائی وے اور کلب روڈ جنکشن  پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔ منگل کو منصوبے کی افتتاحی تقریب   سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلیے ایک مثال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلیے جناح اسکوائر کا بہت بڑا منصوبہ آج پایہ تکمیل کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے آج پشاور کیمپس کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، جو خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی HI(M) تھے، جن کے ہمراہ ڈی جی نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مقامی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ نئی عمارت شہر کے مرکز میں واقع ہے اور جدید انفراسٹرکچر، جدید کلاس رومز، اور تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے، تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ریکٹر نمل نے فیتہ کاٹ کر عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا، جس کے بعد کامیابی کے لیے دعا کی...
    قاضی احمد( نمائندہ جسارت)سندھ گریجویٹس ایسوسی ا یشن سگایونٹ قاضی احمد پیس فل سپورٹنگ ہینڈ تعلقہ قاضی احمداور شاگرد فائونڈیشن قاضی احمد کے تعاون سے ودیا فائونڈیشن کی جانب سے قومی شاہراہ پر واقع اسماٹ پمپ کے سامنے تیسراکتابی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔3 روزہ کتابی میلے کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودھری محمدارسلان سگا،قاضی احمد کے مرکزی سیکرٹری کلچر شہاب الدین شاہاٹی ممبرسینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی سگا حاکم علی اوٹھو ایاز علی چانڈیواسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیرآباد صابر حسین اوٹھو، محمدرمضان لاشاری شاگرد فائونڈیشن توفیق لاکھو ودیگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پرآئے ہوئے مہمانوں کواجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانون نے کہاکہ کتابیں شاگردوں کی بہترین دوست...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لئے یہ ٹیم شبانہ روز...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔ اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات، اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں...
    چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا افتتاح رواں سال مئی میں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )واپڈا کے واٹر ونگ کے جی ایم نارتھ شفیق بیٹنی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی.انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالہ سے اپڈیٹ کیا اور بتایا کہ ٹیکنیکل بڈز ہوچکے ہیں مئی 2025 تک منصوبہ کا افتتاح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دفتر قائم ہوچکا ہے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کا انتہائی اہم منصوبہ ہے جسکے آغاز سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی اور اس میں پہلا نام اٹک کے شہری کا نکلا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال کے کاشتکاروں کی فہرست کاجائزہ لیا، پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی، اس میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔ زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی...
     وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کردیا، بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا، مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہوگی، بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی...
    ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں افتتاح ہوگیا،سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا افتتاح کر دیاایتھوپیا نے پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں اپنا پویلین جمعہ کے روز قائم کیا۔ وزیر ثقافت و سیاحت کی پویلین میں آمد پر، کراچی میں ایتھوپیا کے اعزازی قونصل ابراہیم خالد تواب نے استقبال کیا ۔وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ ٹریول مارٹ میں ایتھوپیا کے پویلین کا قیام ایتھوپیا اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا، لاہور شہر کے سب سے بڑے 21 کلومیٹر طویل روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں جبکہ 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر مریم نواز الیکٹرک بس میں سوار ہوئیں اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں اسپیشل افراد کے لیے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی۔ پہلی بار بس میں مسافروں کے تحفظ کے لیے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے، مکمل الیکٹرک بس کے لیے 9...
    سٹی42:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔  وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔  بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا  وزیراعلیٰ پنجاب کو...
    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ای وی بس میں سواری بھی کی اور اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔   وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے انہیں بس کی جدید سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں جی پی ایس لوکیشن، وائی فائی، یو پی ایس پورٹس اور دیگر جدید سہولتیں شامل ہیں۔ اس بس میں 30 سیٹیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص سیٹیں اور ریمپ بھی موجود ہوں گے۔   ای وی بس میں مسافروں کی حفاظت کے لیے اینٹی سلپ شیٹس کا استعمال کیا گیا ہے اور خواتین کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے  کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7فروری کو کیے جانے کا امکان ہے ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی نے جمعرات کو ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کوباضابطہ دعوت دی،افتتاحی تقریب میں دیگر وزرا،اعلی حکومتی عہدیدار اور اہم شخصیات شرکت کریں گے، قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں لیزر شو بھی کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی چیرمین محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی میں کام دن رات جاری رہا۔ اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا،فلڈ لائٹس ٹاورز روشن ہوگئے،اسٹیڈیم میں دو نئی ری پلے اسکرینز کی تنصیب کی گئی ہیں۔آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے قبل یہاں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔ شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات،...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط پشاور میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جیل میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہری کو سزا اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کی اصلاح ہو سکے، جیل انسان کی اصلاح کے لیے بہت بہترین جگہ ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم صوبے میں جیلوں کی حالت...
    اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل سروس الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔اہم خصوصیات اور ماڈیولز مندرجہ ذیل ہیں ،لیگل کیس...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے۔جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کر دیا ہے، شہریوں کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم سمیت کئی اہم ماڈیولز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم اور شکایات مینجمنٹ موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، شکایات درج کرنے اور ٹریکنگ کی سہولت اب ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔ ہمارا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے: الیکشن کمیشنترجمان الیکشن...
    چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے  ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ...
    پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
    ---فائل فوٹو  واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام  کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاواپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی...
    گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر انڈس اسپتال کے زیرانتظام جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی بلڈ بینک کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاھوانی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسپتال میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگائی گء جہاں مخیر حضرات سے عطیہ کردہ خون لے کر مریضوں کیلیے بلڈ بینک میں جمع کیا جائیگا۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای اے ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو بلڈ بینک اور کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاھوانی نے کہاکہ خون کا عطیہ دینا انسانی صحت کیلیے اچھی...
    ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ممبرایڈمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،یونیسف نمائندے نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل اسپتال اسلام آباد میں 3سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے بنائے گئے جدید ترین ڈے کیئر سینٹر اور ارلی چائلڈہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈے کیئر سینٹر یونیسف کے تعاون سے قائم کیا...
    سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع...
    گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔   افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
    کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ نمائش بعنوان ”میرابرانڈپاکستان“ کا افتتاح کردیا،جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے،اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے نہ دنیا میں ترقی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16یا 17فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے،تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی افیشلز کے ویزوں کا...
    کانگریس صدر نے کہا کہ اس دفتر کا افتتاح کانگریس پارٹی کیلئے ایک نئی سمت کی علامت ہے، جو پارٹی کی تاریخی سفر کو آگے بڑھائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا "آج جب ہم نے انڈین نیشنل کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون کا افتتاح کیا جو پورے ملک کے ہر کانگریس کارکن کے لئے فخر کا لمحہ ہے، یہ عمارت صرف اینٹوں اور گارے کا ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ لاکھوں کانگریس کارکنوں کے خوابوں، محنت اور قربانیوں کی عکاس ہے، جنہوں نے اس عظیم پارٹی کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ، ہم اس گھر میں...
    بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
    بدین(نمائندہ جسارت )رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کے قیام سے ترائی شہر کے 5 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ انسانی ضروریات میں پانی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے، پانی زندگی ہے، پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، اور زندگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترائی شہر اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)میسے فرینکفرٹ کے زیرانتظام ٹیکسٹائل سیکٹر کی چاروزہ مقبول ترین عالمی نمائش”ہیم ٹیکسٹائل2025 ” 14جنوری سے 17 جنوری تک فرینکفرٹ میں شروع ہوگی۔ نمائش کے حوالے سے افتتاحی پریس کانفرنس 14 جنوری کو ہال نمبر12 میں ہوگی۔ پریس کانفرنس سے مینجنگ ڈائریکٹر میسے فرینکفرٹDetlef Braun،ڈیزائنر اور آرکیٹیکٹPatricia Urquiolaاورڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، ٹیکسٹائلزاینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز،میسے فرینکفرٹ Ivonne Seifertخطاب کریں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں ریکارڈ تعداد میں ایگزی بیوٹرز شریک ہونگے اور پاکستانی کمپنیوں کے تمام اسٹال ہال نمبر8 اورہال نمبر9میں ہونگے۔
    احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا پورٹ قاسم میں قائم کیے گئے کارگو ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر شرکاء کیساتھ گروپ فوٹو
    حیدرآباد: سندھ میوزیم میں ادبی میلے میں ڈاکٹر آکاش انصاری ہاتھ سے بنائی ہوئی تصاویروں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان...
    لاہور (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی ) کے زیراہتمام تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح جمعہ کے روز یہاں ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال خواجہ نے کہا کہ ویکس نیٹ نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر...
    کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )مرٹوریئس کالج اے لیول کی جانب سے منعقد ہونے والے “انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ 2025 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 200 سے زائد اے لیول او لیول، انٹرمیڈیٹ اور آغا خان کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے جنہوں نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کسٹم اسپورٹس کمپلیکس نعیم احمد پرنسپل عامر ارشد اور ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفع میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں شامل کھیلوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال ودیگر کھیل شامل تھے۔