لاہور ( نیوز رپورٹر )  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ ک کا افتتاح   کر دیا۔  تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کرنے، طلبہ،بزرگ شہری اورسپیشل افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔ مریم نوازشریف نے اگست میں مزید 500 الیکٹرک بسیں لانے، فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کا  پنجاب میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اورپاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکرنیاز بیگ سے ہربنس پور تک چلانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملے تونوازشریف اورمجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا۔ سموگ کی وجہ سے بچے بزرگ بیمار ہوتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے رکھنے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہے۔ عام پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔20روپے پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ باقی صوبوں میں سب سے کم ہے۔الیکٹروبس سروس میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ اورہراسگی کے واقعات سے روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ گوگل پر الیکٹر ک بس کی آمدو رفت کا شیڈول چیک کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سندھ میں بھی الیکٹرک بس شروع کی لیکن پنجاب میں بسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خدمت اوراختراع میں مخالفین نوازشریف سے بازی نہیں لے جاسکتے۔پاکستان کے ہر قابل ذکر پراجیکٹ پر  مسلم لیگ ن  اورنوازشریف کی مہر لگی ہے۔ موٹرویز سمیت ہر قابل ذکر منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع ہوا۔ملک میں جدید دور کا آغاز مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہوا۔ڈویلپمنٹ مسلم لیگ (ن) کا برینڈ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ کبھی وزیراعظم سے کوئی پراجیکٹ نہیں مانگا،حالانکہ سب مانگ رہے ہوتے ہیں۔مقامی وسائل بڑھا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے میری نسبت باقی صوبے زیادہ شیئر لے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں لاہور آئیں،اچھا لگا۔ تعصب سے بالاتر ہوکر عقل و دانش سے سوچیں توہر سوال کا جواب مسلم لیگ (ن) کے حق میں آتا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پانچ سال پورے کریں گے تو پانچ لاکھ گھر پنجاب میں بن چکے ہوں گے۔ سب کو پتہ ہے کہ پاکستان کو ہر بحران سے کس نے نکالا۔سب جانتے ہیں مسجد نبوی کے احاطے میں گالیاں دینے کا کلچر کس نے متعارف کرایا۔ مخالفین ہماری کارکردگی پر بات نہیں کرسکتے۔  سی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر اپنا کوئی ذاتی کام نہیں کرتی۔اپنی کرسی کو کاروبار کے لئے کبھی استعمال نہیں کیا۔نوازشریف نے کہا کہ سب جانتے ہیں 9مئی اورجناح ہاؤس حملے کا داغ کس پر لگا۔کے پی کے، سندھ اوربلوچستان بھی میرا ہے۔ پہلی بار شہداء  کی یادگاروں پر حملے کس بدنصیب کے حصے میں آئے۔اب پورے پنجاب میں صفائی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکال لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف صاحب نے اللہ کے فضل و کر م سے ملک کو سنبھال لیا۔اگر ملک کو ترقی کرنی اوردنیا میں عزت اوروقار حاصل کرنا تو مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا تسلسل چاہیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف  کا کہنا تھا کہ خود اصرار کرکے الیکٹرو بس کا کرایہ کم کرایا، عوام پر بوجھ برداشت نہیں۔  اس سے قبل وزیراعلی مریم نواز نے الیکٹرو بس پر سوار ہوکرایکسپو سینٹر پہنچیں تو شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے پہلے فلیٹ کو روٹ کے لئے روانہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے۔ بلوچستان کی طالبات کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو روایتی بلوچ شال پہنائی گئی۔ مریم نوازنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ہی سال میں پانچ سال کے پراجیکٹ اور پروگرام شروع کرا دیئے ہیں۔ کینسر ٹیومر کو الٹرا ساؤنڈمشین سے 60منٹ میں ٹیومر فریز کرنے کا طریقہ کار متعارف کروارہے ہیں۔  بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ ملیں گے اور لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے گا۔ ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام صوبہ ہی نہیں بلکہ ملک کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے۔ اپنے گھر کی طرح پورے صوبے کوچمکتا دھمکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔  مریم نواز شریف گرین پنجاب''،ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا آج ریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن آغاز ہورہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف الیکٹروبس سروس کی پہلی مسافر بنیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب یونیورسٹی سٹاپ سے الیکٹرو بس پر سوار ہوئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پر سپیشل پرسن کو خود وہیل چیئر پر الیکٹرو بس میں سواری میں مدد کی اورریمپ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شادیوں کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ،جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتی ہے۔ عام آدمی کے لئے شادی کو بوجھ نہیں بننے دیں گے۔ مریم نواز شریف کا بارکھان میں بس سے اتار کر7 بے گناہ افراد کے قتل کی شدید مذمت کا اظہار ۔ واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز پنجاب مریم نواز مریم نواز شریف میں ون ڈش کی بس کا کرایہ الیکٹرک بس الیکٹرو بس مسلم لیگ

پڑھیں:

ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز سے متعلق نظرثانی درخواست پر وفاقی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے معاونت طلب کر لی، جبکہ مقدمے کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ماریہ شہباز کم عمر تھی اور اسے ورغلا کر مذہب تبدیل کروایا گیا، جبکہ عدالت نے اپنے سابق فیصلے میں کم سن بچی کے نکاح کو درست قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں لاپتا لڑکیوں میں سے 80 فیصد نے پسند کی شادیاں کیں، پولیس کی لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ سابق عدالتی فیصلے میں غلطی کیا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق شادی کے لیے 18 سال عمر کی حد مقرر ہے اور قانون کے خلاف ہونے والی شادی برقرار نہیں رہ سکتی۔

اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون میں کم عمری کی شادی پر سزا کا ذکر تو موجود ہے، تاہم نکاح کو خودکار طور پر منسوخ قرار دینے کی کوئی شق موجود نہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر کم عمری میں شادی ہو جائے تو قانون اس صورت حال کا کیا حل فراہم کرتا ہے۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ ماریہ شہباز نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے لے کر وفاقی آئینی عدالت تک کسی بھی مرحلے پر یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ اس کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اگر درخواست گزار اس مؤقف پر اصرار کرتا ہے تو عدالت اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی معاونت حاصل کر لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کیخلاف گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

عدالت نے سماعت کے دوران وفاقی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 26 مارچ کو ماریہ شہباز کو والد کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فریق سول کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ حبسِ بے جا اور حوالگی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران نکاح کی تنسیخ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چائلڈ میرج قبول اسلام ماریہ شہباز وفاقی آئینی عدالت

متعلقہ مضامین

  • میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے آزاد کشمیر میں شیر آچکا، مریم نواز
  • جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ