2025-11-05@07:57:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1877
«کی تجویز کو»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251023-08-18 راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی احتساب عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج علی اعجاز نے کی۔ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سینئر وکلا سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست منظور کر لی۔وکیل سردار عبدالرازق کے مطابق معزز عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو آئندہ سماعتوں میں حاضری سے مستقل استثنا دے دیا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔تخت پڑی اراضی کیس...
لاہور:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ محسن نقوی کو پاکستانی ٹیم کیساتھ وزیر داخلہ بننا پڑے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کسی کے بھی درمیان ہوں تو حل کرنے کے لیے محسن نقوی کو دعوت دی جاتی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ یہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایشین کونسل کے سربراہ ہیں اور یہ روپ بھی ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی دی بھی نہیں۔ محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ محسن نقوی دور...
چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل خواجہ احمد حسین نے معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ کہا یہ بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کررہے؟ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ...
26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیے کہ سب وکلا فل کورٹ مانگ رہے ہیں مگرطریقہ کارکوئی نہیں بتارہا جب کہ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے ہم کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد احسن نے دلائل میں استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا سولہ رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگربنچ کیس سن نہیں سکتا توآرڈرکیسے دے سکتا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 191 اے میں کوئی قدغن نہیں ہے، یہ پروسیجرل آرٹیکلزہیں یہ آرٹیکل...
وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی مزید :
رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے،وکیل احمد حسین کے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر وکیل احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے،ابھی تک تو وفاق نے فل کورٹ یا حکم دینے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کی ساکھ کا انحصار26ویں آئینی ترمیم پر نہیں ہے،کیس کو دوسرے آزادبنچ کی جانب سے سنا جانا چاہئے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بنچ پر...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ...
’’ خبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں ‘‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
کراچی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویمنز ورلڈکپ کا 22واں میچ کولمبو کے میدان میں پاکستان ٹیم کے لیے مایوس کن اختتام بن گیا۔بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گرین شرٹس کو 150 رنز سے شکست دے کر ان کا ورلڈکپ سفر ختم کردیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں شدید دباؤ کا شکار رہی اور بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان لورا وولوراڈٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں...
چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان
چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس میں درخواست گزار وکیل کی جانب سے آئینی بینچز کی تشکیل میں حکومتی کردار کی بات کی گئی تو جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شبر رضا رضوی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ...
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا...
مدارس اور مساجد کے معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی علمائے اہلسنت کو یقین دہانی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
وفاقی وزیر غذائی تحفظ اور تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کا فروغ قومی معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے۔حکومت زیتون کی کاشت کے لئے کاشت کاروں کومکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اسلام آباد میں دوسری اولیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ ہمیں زیتون کی پیداوارمیں خودکفیل ہوناہے، زیتون کی کاشت سے کسانوں کی آمدن میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، جس سے دیہی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ زیتون کا تیل پاکستان کا برآمدی برانڈ بن سکتا ہے۔ کسانوں کو زیتون کی جدید کاشت کے لیے تربیت دی جائے گی ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ زیتون کے شعبے میں نجی شعبے کی شمولیت...
پشاور میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی تینوں گاڑیاں اگرچہ 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت اور بلٹ پروف معیار اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ گاڑیاں کسی مقامی ورکشاپ میں تیار نہیں کی گئیں بلکہ بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہنے کے بعد بین الاقوامی معیار کے تحت بلٹ پروف کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کے پی پولیس کو یہ تین بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ (Jane Marriot) نے تین رکنی وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، سیکیورٹی تعاون اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جین میرٹ نے کہا کہ حکومت سندھ کا جدید اور ماڈرن پولیسنگ کا وژن لائق ستائش ہے، جرائم کے خلاف جنگ میں یقینی کامیابی جدید آلات، تیکنیکس اور انکے درست استعمال کی مرہون منت ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پرامن محفوظ ماحول اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت سندھ...
امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کو خاص طور پر اُن انٹرنیشنل طلبہ کے لیے خوشخبری تصور کیا جا رہا ہے جو امریکا کے کالج یا یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے...
26ویں ترمیم کیس : ہم حلف کے پابند‘ قوم کو جوابدہ ‘ ثابت کریں آئینی بنچ مقدمہ سننت کا اہل نہیں : جسٹس امین الدین
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے کسی بھی ڈکٹیٹر سے زیادہ آئین کو نقصان پہنچایا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ 24 یا 16 کس پر متفق ہیں؟۔ جس پر وکیل نے کہا کہ 24 ججز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میںان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورت حال اور حکومتی کارروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت میںافغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔دوران گفتگو وزیرداخلہ نے بلاول زرداری سے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لے کر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس امین الدین خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم سب اپنے حلف کے پابند ہیں اور ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ کیس کی گزشتہ سماعت پر 6 سابق صدور سپریم کورٹ بارز کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے آج اپنے دلائل...
اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی 32 آنکر روڈ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔ شبر زیدی نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ سابق چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے...
چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہم سب حلف کے پابند اور قوم کو جواب دہ ہیں،جسٹس امین الدین خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جسٹس امین الدین خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم سب اپنے حلف کے پابند ہیں اور ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور موجودہ نظام میں اس کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ دوست بھی چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے نہ بڑھیں اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کا پیغام بھی بلاول بھٹو کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس ہوگا۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرگودھا کے نارووال چوک مریدکے پر ایک ہائی وے پٹرولنگ کا اہلکار بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھی خاتون کو ہراساں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار کے اس عمل کے دوران خاتون کے علاوہ ایک نقاب پوش خاتون بھی دکھائی دیتی ہے جو پریشان نظر آ رہی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی...
ایمازون کے کلاؤڈ یونٹ کو بجلی کی فراہمی میں تعطل، فورٹ نائیٹ اور سنیپ چیٹ سمیت متعدد ویب سائٹس اور ایپس متاثر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایمازون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ کو پیر کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی مسائل پیش آئے اور ‘‘فورٹ نائیٹ‘‘ اور سنیپ چیٹ سمیت کئی مشہور ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہو ئی ۔ اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم US-EAST-1 ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز کے لیے ’’ایرر‘‘ کی بلند شرح اور تاخیر کی تصدیق کرتے ہیں۔متعدد بڑی کمپنیوں بشمول اے آئی اسٹارٹ اپ Perplexity، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے اپنی سروسز کی خرابی کا ذمہ دار اے...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی; مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ آئینی بینچ کے روبرو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ ہمارے ملک میں ایک الیکشن ہوا، کچھ لوگوں کو خیال گزرا کہ اس الیکشن کی جانچ ہوجائے گی، پھر اس جانچ کو روکنے کیلئے ہی یہ آئینی ترمیم لائی گئی، یہی تو مقدمہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 8 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا کیس سن رہا ہے، آج کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے بانی رہنماء اور سابق صدر محمد اکرم شیخ نے دلائل دیئے۔ بتایا...
میری استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176اور191اے کو ملا کر بنے،وکیل شبر رضا رضوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل شبر رضا رضوی نے کہاکہ استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کرے،وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176اور191اے کو ملا کر بنے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ نے 2متفرق درخواستیں فائل کی ہیں؟ہمارے پاس آپ کی صرف ایک متفرق درخواست ہے،دلائل سے پہلے بتا دیں بنچ فل کورٹ کا آرڈر کیسے پاس کر سکتا ہے؟وکیل نے کہاکہ آپ...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم پر بحث، ججز کے سوالات نے سماعت کو نیا رخ دے دیا سماعت کے آغاز پر وکیل اکرم شیخ روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے تو لطیف کھوسہ صاحب نے درخواست دائر کر رکھی ہے؟ اکرم شیخ نے جواب دیا کہ لطیف کھوسہ صاحب...
این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
بھارت کو ایشیا کپ جیتے ہوئے 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، تاہم ٹیم ابھی تک اپنی فتح کی ٹرافی وصول نہیں کر سکی۔ بھارت نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ مگر میچ کے بعد تقریب میں تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی ٹیم نے ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟ متعدد رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی ٹرافی اب بھی دبئی میں اے سی...
اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ویب سیریز یا فلموں میں خواتین کی سگریٹ نوشی کو آزادی یا خودمختاری کی علامت سمجھنا غلط ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر کسی کردار کی نفسیات اور کہانی کی ضرورت کے تحت پیش کیے جاتے ہیں، نہ کہ انہیں طاقت خودمختاری یا آزادی کے تصور سے جوڑا جانا چاہیے۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ہمارے معاشرے میں کچھ خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں، اس لیے ویب سیریز میں ایسے کرداروں کی پیشکش دراصل حقیقت کے قریب تر ہوتی ہے۔ تاہم ان مناظر کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑنا غلط ہے۔ ثروت گیلانی نے ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز کے کام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کچھ شرائط تسلیم کرنے پر غور کریں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو روسی صدر کی جانب سے دی گئی مبینہ دھمکی سے بھی آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روسی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو روس بھرپور کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
لاہور: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہےکہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی “32 آنکر روڈ”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی...
محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر...
پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغان طالبان حکومت نے ایک اور آمرانہ اقدام کے تحت افغانستان کے بڑے نجی نشریاتی ادارے شمشاد نیوز کی تمام نشریات معطل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق بندش کی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے سے انکار اور طالبان حکومت کا موقف نہ اپنانا قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو یکساں طور پر بند کر دیا ہے۔قومی ٹیلی ویژن کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں مکمل طور پر...
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر ملک کے دوسرے بڑے نجی نیوز چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے چینل کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو بیک وقت بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمشاد نیوز کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں، قندھار، تخار اور بادغیس میں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم میں حصہ نہ لینا اور طالبان حکومت کا موقف نشر کرنے سے انکار ہے۔ افغان میڈیا تنظیموں کے مطابق ملک میں آزادیِ اظہارِ رائے پر دباؤ تشویش ناک حد...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی۔بس میں خاتون کو چھیڑنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے اعلیٰ نمائندے کریل دیمتریف نے غیر معمولی تجویز پیش کردی،جس کے تحت روس اور امریکا کو آبنائے بیرنگ کے نیچے سے سرنگ کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیمتریف کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ نہ صرف دونوں ممالک کو قریب لانے بلکہ قدرتی وسائل کی مشترکہ تلاش اور امن و تعاون کی علامت بن سکتی ہے۔ روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دیمتریف نے تجویز دی کہ 112 کلومیٹر طویل ’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘ 8 سال سے کم مدت میں مکمل کی جاسکتی ہے، جس پر تقریباً 8 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبہ ماسکو اور بین الاقوامی شراکت داروں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی...
خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کووزارت داخلہ میں بلٹ پروف گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں۔(جاری ہے) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔ کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ...
روس کے اعلیٰ نمائندے کریل دیمتریف نے ایک غیر معمولی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت روس اور امریکا کو آبنائے بیرنگ کے نیچے سے ’’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘‘ کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیمتریف کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ نہ صرف دونوں ممالک کو قریب لانے بلکہ قدرتی وسائل کی مشترکہ تلاش اور امن و تعاون کی علامت بن سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دیمتریف نے تجویز دی ہے کہ 112 کلومیٹر (70 میل) طویل یہ ریلوے اور کارگو سرنگ 8 سال سے کم مدت میں مکمل کی جاسکتی ہے، جس پر تقریباً 8...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہیں۔پاس آؤٹ والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش سے ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمان...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔پاس آؤٹ ہونے والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش سے ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی فیلڈ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں، ہتھیار اٹھانے والوں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کا ملک ہے جہاں انتہاپسندی، بے امنی اور شرپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ جو افراد بے گناہ ثابت ہوں، انہیں فوری طور پر رہا کیا...
کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا...
پاکستان کا افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار، پاکستان پرامن، مستحکم، علاقائی طور پر منسلک اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی پریس بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان نے 11 اور 12 اکتوبر اور پھر 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مقصد پاکستان-افغانستان سرحد کو غیر مستحکم کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی مجموعی روح کو جھٹلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سرحد پر حملوں کو موثر طریقے سے پسپا...
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کی کوئی گنجائش...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین، کہا خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک...
دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں کمی، مگر 31 ممالک کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں کمی آئی ہے، تاہم پاکستانی شہری اب بھی دنیا کے مختلف خطوں میں کئی دلچسپ ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب 103ویں نمبر پر ہے اور اسے یمن کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا پہلی بار طاقتور ترین 10 پاسپورٹس کی فہرست سے باہر یہ ایک نمایاں کمی ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان 96ویں نمبر پر تھا اور 32 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل تھی،...
اسلام ٹائمز: امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک جنگ کے بعد کے دور میں غزہ پر حکومت کرنے کے لیے "فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی ایک کمیٹی" بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک یورپی سفارت کار نے بتایا کہ قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دینے اور غزہ میں حکمرانی کے معاملے کو طول دینے کے امریکی فیصلے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اس امکان کے بارے میں فکر مند ہیں کہ غزہ پر حماس کا کنٹرول صیہونی حکومت کے فوجی انخلاء کے نتیجے میں دوبارہ مضبوط ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کرنے کے لیے فلسطینی ماہرین کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی اے کو وینزویلا میں حساس آپریشن کا اختیار دے دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سی آئی اے کو کارروائی کا اختیار سونپ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے حدود میں حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے بعد بات کیریبین میں ہونے والے کشتیوں پر ہوئے حملوں سے آگے نکل جائے گی۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کو انہوں نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔ مزید :
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔ پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ...
لندن: برطانوی جریدے دی گارڈین نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف کی غیر معمولی سفارتی مہارت اور بردباری کی کھل کر تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ امن سربراہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع اور بعض اوقات بے ساختہ رویے نے کئی عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا، لیکن صرف شہباز شریف وہ رہنما ثابت ہوئے جنہوں نے صورتِ حال کو نہ صرف سنبھالا بلکہ ماحول کو خوشگوار بھی بنا دیا۔ دی گارڈین نے لکھا کہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے بعض مواقع پر غیر رسمی حرکات کیں۔ اطالوی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے تقریر روک دی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا مائیک خود سنبھال لیا اور کینیڈا کے وزیراعظم کو...
برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قابو میں رکھنا یا ان کے غیر متوقع رویے کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہی جانتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو بلا کر اچانک مائیک خود سنبھال لیا، جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم کو مذاق میں “گورنر” کہہ دیا۔ تاہم، دی گارڈین کے مطابق واحد رہنما جنہوں نے ٹرمپ کے رویے کو مؤثر انداز میں سنبھالا، وہ شہباز شریف تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ کی...
گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔
گجرات کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید انکوائری کی جائے گی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
—فائل فوٹو چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سن سکتی ہے، ضرورت پڑی تو تمام آئینی بینچ کے ججز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے سماعت کی۔پاکستان بار کونسل کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ بینچز میں تمام ججز بھی بیٹھ سکتے ہیں، آئینی بینچ مزید بینچز بنانےکا اختیار رکھتا ہے، تمام فیصلے بینچز کی تشکیل سے متعلق ہیں، جسٹس محمدعلی کے فیصلے موجود ہیں، فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے جوڈیشل آرڈر جاری ہونا چاہیے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا پھر ہمیں فل کورٹ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل عابد زبیری نے فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے دلائل مکمل کرلیے، جسٹس عائشہ ملک نے پوچھا کیا آرٹیکل 191 اے کا مطلب ہے کہ اب فل کورٹ کبھی بیٹھ ہی نہیں سکتا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم ترمیم سے پہلے چلے جائیں اور چاہیں کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں، چیف جسٹس تو 26 ویں آئینی ترمیم کے بینیفیشری ہیں، پھر جسٹس منصور 26 ویں آئینی ترمیم کے متاثرہ ہیں، اس کا مطلب ہے معاملہ پھر جسٹس امین الدین خان کے پاس آئے گا؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں...
پاکستانی وزارتِ دفاع اور سیکیورٹی ذرائع نے بعض بھارتی اور افغان میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے جس کی کوئی حقیقی یا سفارتی بنیاد موجود نہیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ویزا درخواست نہ اب دی گئی اور نہ ماضی میں کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہانی...
کراچی:آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ گزشتہ روز گرین شرٹس کی کولمبو میں ٹریننگ کا سلسلہ بارش کے باعث 2 گھنٹے جاری رہ سکا، نائٹ ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔ بیٹرز اوربولرزکو کوچز نے کھیل میں بہتری سے متعلق رہنمائی فراہم کی، مسلسل بارش کے سبب فیلڈنگ سیشن منسوخ کرنا پڑگیا۔ انگلینڈ سے مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دریں اثنا گزشتہ روزنیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن+ صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج (بدھ) دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی، جبکہ سماعت کے دوران فل کورٹ بینچ کی تشکیل اور سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری پر ججز کے درمیان اختلافی ریمارکس سامنے آئے۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک کے درمیان سپریم کورٹ رولز کی منظوری کے طریقہ کار پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ فل کورٹ میٹنگ میں تمام 24 ججز شریک تھے اور سرکولیشن کے ذریعے رولز منظور کیے گئے، جبکہ جسٹس عائشہ ملک کا مؤقف تھا کہ رولز سب کے سامنے نہیں بنے اور ان...
کراچی: پولیس حکام نے افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضےکا خدشہ ظاہر کردیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کرسکتی ہے۔ کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے تجویز دی ہے کہ خالی ہونے والی زمین کے تحفظ کے لیے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو زمین...
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس حکام نے کراچی کی افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضے کا خدشہ ظاہر کر دیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کر دیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کر سکتی ہے۔ کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے...